پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حافظ احسان الرحمن صاحب کو ممبر ایڈوائزری کونسل باڈی ڈسٹرکٹ قصور بننے پر میاں محمد عمران آرائیں ڈپٹی کنوینیئر وزارت اطلاعات و نشریات ترجمان حکومت پنجاب قصور چوہدری رضوان اقبال ایڈووکیٹ صاحب سابقہ صدر سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن قصور سینئر رہنما پی ٹی آئی محمد علی چشتی صاحب وقار احمد بھٹہ صاحب صدر ik سوشل میڈیا قصور چوہدری ندیم کمبوہ صاحب چیئرمین 48 نیوز چینل اور دیگر دوست مبارک باد پیش کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ضلع قصور کی ایڈوائزری کونسل کی باڈی اور عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیداران اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے گے اور پارٹی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گے اور پارٹی کو ہر پلیٹ فارم پر مظبوط کرے گے
Tag: baaghi
-

آر ایچ سی انچارج پر لوگوں کا اظہار اعتماد
قصور
نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے لوگ آر ایچ سی جوڑا و سٹاف سے مطمئن،لوگوں کا اظہار اطمینانتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں جوڑا و ارد گرد کے دیہات کے رہائشیوں نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر ( آر ایچ سی) جوڑا میں ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف پوری ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور ہسپتال میں مریض مطمن نظر آتے ہیں
ڈیوٹی وقت میں سٹاف محض نماز جمعہ پڑھنے جاتے ہیں جو کہ مسجد میں پڑھنی واجب ہے باقی ٹائم نماز ہسپتال میں ہی ادا کر لی جاتی ہے
ارد گرد کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جورا ڈاکٹر حنان ایک ذمہ دار انسان ہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف ہسپتال میں جو بھی سہولیات دی گئی ہیں ان کے مطابق علاج کیا جاتا ہے
لوگوں نے بتایا کہ ڈاکٹر حنان پر پیرا میڈیکل سٹاف کو گھر سے لینے اور چھوڑنے جانے والی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے -

ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم،شہری غیر محفوظ
قصور
ضلع قصور خاص کر تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور میں ڈاکو راج قائم،گزشتہ دن بینک سے پیسے نکلوا کر آنے والے شہری نے بمشکل اپنی رقم اور جان بچائیتفصیلات کے مطابق قصور ضلع اور خاص کر تحصیل چونیاں میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث شہری خود کو ہر وقت غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں
گزشتہ دن چونیاں کے شہر کنگن پور کا شہری محمد امین بینک سے پیسے نکلوا کر واپس آ رہا تھا کہ اس کی رہائش گاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا جس پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد امین نے اپنے رشتہ دار حوالدار محمد رمضان کے گھر کے صحن میں
ساڑھے سترہ لاکھ روپوں سے بھرا بیگ اچھال دیا اور خود بھی جلدی سے گھر میں داخل ہو گیا
اپنی ناکامی دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے محلے میں دہشت پھیل گئی ناکام واردات کے بعد ڈاکو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
اس سارے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج توحید میڈیکل سٹور نے ریکارڈ کر لی جس میں ڈاکوؤں کو بڑی دیدہ دلیری سے واردات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے
ضلع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے آئی جی پنجاب ،آر او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے -

مقامی صحافی کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کی شرکت
قصور
مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ میں سول سوسائٹی و صحافی برادری تحریک اللہ اکبر اور عوام دوست اتحاد کے عہدیداران کی شرکت،صحافی کو شادی کی مبارکبادتفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مقامی صحافی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور عبدالغفار ریاض ( جرار شاکر) کی دعوت ولیمہ کی تقریب المکہ سٹی اڈا نور پور نہر ہوئی
جس میں سول سوسائٹی و صحافی برادری کے علاوہ عوام دوست اتحاد قصور اور تحریک اللہ اکبر پاکستان کے عہدیداران نے بھی شرکت کی
دعوت ولیمہ کے موقع پر کالم نگار و ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری،عبدالستار شیر محمد،سماجی کارکن حماد اسماعیل یزدانی،ابتسام الہی ظہیر،احسن جمال،حافظ بلال،علامہ احسان اکبر ظہیری،اللہ اکبر تحریک پاکستان پی پی 176 یوتھ ونگ کے چئیرمین عمر مغل ،عبداللہ طاہر،محمد نوید،محمد یوسف سلفی،ساجد مقبول و دیگر نے شرکت کی
شرکاء نے صحافی کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا -

ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا حجاب پر لگی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا کرناٹک میں حجاب پر پابندی پر اظہار افسوس اور ظالموں کے سامنے کلمہ حق کہنے والی مسکان خان کو داد تحسینتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے بانی سردار شریف سوہڈل،ڈاکٹر فضل رحیم،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،فنانس سیکریٹری سید عابد حسین شاہ بخاری،سیکریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ،ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ رانا عدنان خان بوبی،کونسل ممبران غنی محمود قصوری،سردار سعید سوہڈل،محمد غلام رسول،ڈاکٹر ظفر اقبال،ڈاکٹر آصف حنیف،عامر تقوی،ماجد فاروق انجم،عبدالرحمن وہابی،فیض ملک,عرفان سندھو،حافظ شریف اشرف،عمران نجفی،حسن نظامی،اکرم شہکی،کامران اشرف و ڈسٹرکٹ پریس کلب کے 500 ممبران نے اپنا مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوا کہا کہ انڈین کرناٹک گورنمنٹ کی طرف سے حجاب پر پابندی لگانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے
ممبران نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل لیول پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے اور حجاب پر لگائی گئی اس پابندی کو ختم کروایا جائے کیونکہ حجاب نا صرف مسلمانوں کی ایک رسم ہے بلکہ ایک عبادت بھی ہے
نیز ہندو انتہاہ پسندوں کے سامنے کلمہ حق بیان کرنے والی مسلم طالبہ مسکان خان کو داد تحسین پیش کی گئی -

آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری، علاقہ محفوظ
قصور
بلہے شاہ پیکجز قصور میں بدھ کی شام لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو قصور انجینئر سلطان محمود نے خود نگرانی کی،علاقہ کلئیرتفصیلات کے مطابق قصور میں ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز مل قصور میں بدھ کی شام کو لگنے والی شدید آگ پر قابو پا لیا گیا ہے
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بڑی محنت اور لگن سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بڑے منظم طریقے سے مل کے ڈیزل سٹور اور ایل پی جی لائین کو محفوظ کیا اور آگ کو مذید پھیلنے سے روکا خدانخواستہ اگر آگ ڈیزل سٹور یا ایل پی جی لائن کو پکڑ لیتی تو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑنا تھا
اس سارے ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمود نے خود کی ریسکیو آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور دیگر رفاعی فلاحی تنظیمیں بھی موجود رہیں
فائر فائٹننگ کے بعد اب کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاہم پورا علاقہ خطرے سے پاک ہو گیا ہے -

براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار
قصور
براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز بمقام حویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں گزشتہ شام لگنے والی آگ تاحال برقرار،2 افراد کے جھلس کر فوت ہونے کی اطلاع،دیگر درجنوں ملازم مذید جھلسنے کی بھی اطلاع،ریسکیو آپریشن جاری،تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیشتفصیلات کے مطابق قصور کے علاقےحویلی پھاڑیانولی حدود تھانہ تھ شیخم میں واقع براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز مل میں کل شام ساڑھے چھ بجے کے قریب وئیر ہاؤس نمبر 1_2_3 میں شدید آگ بھڑک اٹھی
آگ لگنے کی وجہ وئیر ہاؤس کا خراب لفٹر بنا جسے مرمت کرکے اسٹارٹ کیا گیا تو لفٹر کو آگ لگنے سے وئیر ہاؤس کے شیڈ کو آگ لگ گئی جس سے وئیر ہاؤس میں پڑے سلنڈر پھٹ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی جسے کئی میلوں دور سے بھی دیکھا گیا
اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نیز دیگر این جی اوز بھی آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں جن میں تحریک اللہ اکبر پاکستان سٹی قصور کے کارکنان پیش پیش ہیں
آگ لگنے کے وقت مل میں ہزاروں ملازمین موجود تھے
باوثوق ذرائع سے جھلس کر دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے ایک کا تعلق کوٹ رادھا کشن اور دوسرے کا تعلق لاہور سے ہے
نیز درجنوں مذید افراد بھی جھلس گئے ہیں
آگ کی شدت کچھ کم ہوئی ہے تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا اور معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آگ اگلے دو روز تک بمشکل کنٹرول کی جا سکے گی -
سابق پولیس اہلکار کی اپنے لئے انصاف کی اپیل
قصور
شہر قصور میں ڈاکو راج قائم،
شہر چوروں،لٹیروں نوسر بازوں کے رحم و کرم پر، پولیس والے بھی نا بچ سکے ،قصور شہر کا سابق اے ایس آئی بھی لٹ گیاتفصیلات کے مطابق قصور شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ہر روز لوگ سڑکوں ،چوکوں ،چوراہوں اور اپنے گھروں میں لٹ رہے ہیں
حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ پولیس والے بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں
ریٹائرڈ پولیس ملازم سابق اے ایس آئی قصور ملک محمد صدیق گزشتہ دن نیشنل بینک میں برانچ قصور سے پینشن لینے گئے اور بینک سے پیسے لینے کے بعد ایک رکشے میں بیٹھ گئے
رکشے میں پہلے سے بیٹھے 5 نامعلوم افراد نے سابق اے ایس آئی کو باتوں میں لگا کر زہریلی دوائی سنگھا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں پیر والا روڈ پر پھینک دیا اور جیب سے سارے پیسے نکال کر لے گئے
اہل علاقہ نے ریکسیو 1122 کو کال کرکے بلایا جنہوں نے سابق اے ایس آئی کو ہسپتال پہنچایا
سابق اے ایس آئی ملک محمد صدیق نے کافی عرصہ قصور پولیس میں رہ کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی ہے اور ان کی نیک نامی اب بھی لوگوں کو یاد ہے
سابق اے ایس آئی نے 30 سال سروس کی اور اب کافی ضعیف العمر اور دل کے مریض ہیں اور پنشن کے علاوہ ان کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہےسابق اے ایس آئی و قصور کی سیاسی،صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر سابق اے ایس آئی کو انصاف دلوانے کی استدعا کی ہے
-

کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ
قصور
تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،خون عطیہ کرنے کے فوائد اجاگر کئے گئےتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 50 سے زائد بوتل خون عطیہ کیا
کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی عرصہ دراز سے لوگوں کو مفت خون مہیا کر رہی ہے اور مستحق مریضوں کو خود جا کر خون مہیا کرتی ہے
بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے سینئیر عہدیداروں محمد آصف جٹ،محسن عبداللہ قصوری نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں کیونکہ فرمان الہی ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایاڈونرز سوسائٹی کی طرف سے خون عطیہ کرنے کے فوائد بارے لوگوں کو معلومات بھی دی گئیں
شہریوں نے کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے کام کو سراہا اور مذید تعاون کی یقین دہانی کروائی -

کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد
قصور
ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں
قصور شہر سے نور پہر نہر تک عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی
مرکزی جمیعت اہلحدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا بھٹہ چوک ریلی نکالی گئی
کنگن پور میں تحریک اللہ اکبر پاکستان اکبر کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی
نیز کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،الہ آباد،پھول نگر چھانگا مانگا و ضلع کے تمام گاؤں دیہات و شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے گئے
عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس لئے انڈیا کو جلد سے جلد اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنی ہونگیں
سیف اللہ خالد قصوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان لہذہ کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل اپنا مثبت کردار ادا کرے
اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کا
