قصور
پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں مقدار کو ریموٹ کنٹرول سے کم کیا جانے والا آلہ شرقپور میں پکڑا گیا،قصور میں بھی کاراوئیاں کی جائیں تو سینکڑوں پیٹرول پمپوں سے یہ آلے برآمد ہونگے، شہریوں کی ڈی سی قصور سے پیٹرول پمپوں کی خفیہ نگرانی کروانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف نے کاروائی کے دوران پیٹرول پمپ سے سیل مین سے ریموٹ کنٹرول آلہ برآمد کیا جو پیٹرول پمپ کی مشین کو کنٹرول کرتا تھا
جیب میں رکھے ریموٹ سے پیٹرول و ڈیزل کی مقدار پوری و کم کی جا سکتی ہے
چیکنگ آفیسر نے یہ اعلی گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا اور پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی
ضلع قصور کے بیشتر پمپوں پر بھی شہریوں نے پیٹرول کی کم مقدار کے ملنے کی متعدد بار شکایات کی ہیں
یقیناً یہ طریقہ کار قصور میں بھی آزمایا جا رہا ہے اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان سے استدعا کی ہے کہ پیٹرول پمپوں کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے اور کم مقدار پیٹرول ڈالنے والے پمپوں کے خلاف کاروائی کی جائے جن سے یہ آلے لازمی برآمد ہونگے
Tag: baaghi
-

پیٹرول پمپ مشین کو کنٹرول کرنے والے آلے کا استعمال،شہری ہوشیار
-

پی آر ایس پی ملازمین 18 سال سے حق سے محروم
قصور
محکمہ ہیلتھ ،پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ( پی آر ایس پی) کے تحت بھرتی ہونے والے ایل ایچ ڈبلیو،نائب قاصد،چوکیدار،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈاکٹرز،ایل ایچ وی ،مالی سویپر اور ڈسپنسر وغیرہ عرصہ 18 سال سے انصاف کے متلاشی،18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ہر سال کنٹریکٹ بڑھا دیا جاتا ہےتفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ میں پی آر ایس پی پروگرام ( پنجاب رورل سپورٹ پروگرام) 2004 میں بنایا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز،ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایل وی،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈسپنسر،مالی چوکیداروں کو بھرتی کیا گیا
پی آر ایس پی کا یہ پروگرام 2004 سے 2016 تک جاری رہا تاہم سابقہ دور حکومت نے 2016 میں اسے پروگرام کی بجائے کمپنی قرار دے دیا
2004 سے ابتک 18 سال سے اس پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والوں کو نا تو ریگولر کیا گیا ہے اور نا ہی دیگر مراعات دی گئی ہیں بلکہ پروگرام کو کمپنی قرار دیا گیا ہے
کمپنی ایکٹ کے تحت جو ملازم تین سال مسلسل نوکری کر لے اسے ریگولر کیا جانا لازم ہے مگر ابھی تک کسی کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا
اپنے ساتھ ہوئی اس نا انصافی کی آواز جب پی آر ایس پی ملازمین نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب تک پہنچائی تو سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ میں اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتا آپ وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کریں
پی آر ایس پی ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ انہیں ریگولر کیا جائے اور مراعات دی جائیں -

میڈیکل و سرجکل پراڈکٹس مذید مہنگی
قصور
میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس پر گورنمنٹ کی طرف سے 20 فیصد تک جی ایس ٹی لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان،میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھ گئیں،سرنجیں نایابتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے شعبہ میڈیسن اور سرجیکل پر 17 سے 20 فیصد ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے
گورنمنٹ کی طرف سے فائلرز پر سیل ٹیکس 17 فیصد لگایا گیا ہے اور نان سیل فائلرز پر 20 فیصد جس کے باعث ادویات و سرجیکل پراڈکٹس مذید مہنگی ہو گئی ہیں اور سرنجز کی شدید قلت ہو گئی ہے 100 سرنج کی پیکنگ 400 روپیہ سے بڑھ کر 800 روپیہ کر دی گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ گورنمنٹ نے اپنے پورے دور حکومت میں سوائے نئے ٹیکس لگانے کے اور کچھ بھی نہیں کیا جس کے باعث مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے -

سکول کی رزلٹ تقریب،معززین کی شرکت،اظہار اطمینان
قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا رزلٹ کی تقرب میں طلبا و طالبات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے،اہل علاقہ کا سکول کی کارکردگی پر اظہار اطمینان
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سوڈی وال میں تقوی اسلامک پبلک سکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں میٹرک کی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ کا انعام دیا گیا
سیکنڈ تھرڈ پوزیشن اور پاس ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے بچوں کے والدین سمیت اساتذہ اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس تقریب میں مہمان خصوصی۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد ۔ پروفیسر راؤ اختر علی انجم سابقہ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج قصور اور سردارجاوید عاشق ڈوگر نے خصوصی شرکت کی
شرکاء نے استاذہ کی کارکردگی کو سراہا اور خطاب بھی کیا استاذہ کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے گئے
اس تقریب میں علاقہ مکینوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی اسکول کے بچوں نے معاشرے کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ملک پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا
تمام حاضرین کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا
اہلیان علاقہ نے سکول کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اظہار اطمینان کیا -

شہر کے قریب درجنوں دیہات کی سڑکیں برباد
قصور
گزشتہ بارشوں کی وجہ سے قصور کے ملحقہ گاؤں بھیڈیاں کلاں،نول،قادی ونڈ،کھارا، کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کے لئے وبال جان بن گئیںتفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہوئیں برسات کے بعد قصور کے نزدیکی دیہات بھڈیاں کلاں،کھارا،نول،قادی ونڈ کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں لوگوں کیلئے وچال جان بن گئی ہیں قصور کے قریبی گاؤں بھیڈیاں کلاں سے آگے مہالم کلاں کی بھی 200 میٹر سٹرک بہت خراب ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
مہالم کلاں سے آگے درجنوں گاوں ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹرک سبزیاں اور دیگر تجارتی سامان لے کر گزرتے ہیں
سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کئی ٹرک پھنس جاتے ہیں جس سے ٹریفک بند ہوجاتی ہے اور تجارتی ٹرک لائنوں میں لگ جاتے ہیںاہلیان دیہات کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ جلد سے جلد سڑکوں کی مرمت کروائی جائے تا کہ تجارتی سر گرمیاں بھرپور طریقے سے بحال ہوں اور لوگ پریشانی سے بچ سکیں
-

گندگی سے بھری ٹرالیاں بلدیہ آفس میں کئی روز سے کھڑیں
قصور
کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں کئی روز سے شہر میں کھڑی ہیں،شہر سے باہر کوڑا کرکٹ پھینکے جانے والی زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نا کی گئی جس سے زمین مالکان نے کوڑا کرکٹ پھینکے سے روک دیا،پورا شہر گندگی سے بھر گیاتفصیلات کے مطابق قصور میونسپل کارپوریشن کے پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں بلدیہ چوک میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے
شہر میں آج چوتھے دن سے گندگی کے ڈھیر نہیں اٹھاٸے گٸے جس سے ہر طرف بدبو کا راج ہے
نیز قصور شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عملہ بلدیہ جس جگہ کوڑا کرکٹ پھینکتا تھا ان جگہ مالکان کو معاوضہ نہیں دیا جاتا اس لیے جگہ مالکان کوڑا پھینکنے نہیں دیتے اور پورا شہر گندی سے بھرا پڑا ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی کا عظیم کارنامہ
قصور
القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی جوڑا کے رضا کاروں نے جذبہ حب الوطنی کی مثال پیش کر دی،قریبی گاؤں کیلوں میں جا کر مین شاہراہ کی صفائی کی،عوامی مسائل سے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ بے خبرتفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع سے گلیاں ، سولنگ ، نالیاں ، راستے تو بنوا لئے جاتے ہیں لیکن ان گلیوں، اور راستوں کی صفائی اور کشادگی کے لئے ، غریبوں کی مدد، یتیموں کی کفالت کے لیے حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ کبھی کبھار ہی نظر آتی ہے وہ بھی جب فوٹو سیشن کرنا ہو تو
تاہم جذبہ حب الوطنی کی ایک مثال بنتے ہوئے القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی موضع جوڑا تحصیل و ضلع قصور نے مین شاہراہ بمقام موضع کیلوں پر لوگوں کیلئے وبال جان بنی شاہراہ کی صفائی خود اپنے ہاتھوں سے کی تاکہ گزرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے
لوگوں نے ان رضاکاروں کا جذبہ حب الوطنی دیکھتے ہوئے القادسیہ ویلفئیر سوسائٹی جوڑا کے عہدیداران سمیت تمام کارکنان کو مبارکبار پیش کی اور کہا کہ یہ لوگ جذبہ خدمت سے سرشار ہیں اور مبارکباد کے مستحق ہیں کہ یہ لوگ اپنے گاؤں کے علاوہ دوسرے گاؤں میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں حالانکہ یہ کام گورنمنٹ کا ہے تاہم گورنمنٹ کے کارندے ایسے رفاعی کاموں سے دور ہی رہتے ہیں -

راؤخانوالہ فیڈر سے محروم لوگوں کی فریاد
قصور
برسات کے دنوں میں روزگار سے محروم افراد بجلی سے بھی محروم،ضلع بھر کے تمام فیڈرز اور خاص کر راؤ خانوالہ فیڈر بجلی سے محرومتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں تین روزہ برسات کے باعث ضلع بھر کے تمام فیڈرز لوگوں کو بجلی مہیا کرنے سے قاصر ہیں
خاص کر سب ڈویژن لیسکو راجہ جنگ کا فیڈر راؤ خانوالہ بجلی سے انتہائی محروم ہے
برسات کے تینوں دنوں میں اس فیڈر سے بجلی مسلسل غائب رہی جس کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور برسات کے دنوں میں روزگار سے محروم ہونے والے غریب لوگ اپنے گھروں میں محصور بجلی بھی سے محروم رہے
حتی کہ موبائل تک نا چارج ہو سکے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ راوخانوالہ فیڈر کے بیشتر دیہات کو 24 گھنٹوں میں محض 8 گھنٹے ہی بجلی مہیا کی جاتی ہے
راؤخانوالہ فیڈر سب دویژن لیسکو راجہ جنگ کوٹ رادھاکشن کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر لوگوں نے ایس ای قصور و ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوگوں کی تذلیل
قصور
سرکاری بینک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر کسٹمرز سے بدتمیزی،
نیشنل بینک راجہ جنگ قصور کے عملہ نے بدتمیزی کی انتہاہ کر دی،لوگوں کا عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور کے قصبہ راجہ جنگ میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان میں آنے والے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز اور عوام الناس کے ساتھ بینک ملازمین و آپریشن منیجر نعیم کی بدتمیزیاں جاری ہیں
عملہ بینک نے سرکاری بینک کو ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے اور
اپنی مرضی کے لوگوں کا کام کیا جاتا ہے ان کے تعلق و شفارش کے علاوہ اگر کوئی شریف آدمی بینک اکاؤنٹ یا بنک سٹیٹمنٹ کے بارے میں کوئی انفارمیشن لینا چاہے تو بلاوجہ تو تکرار شروع کرکے لوگوں کو ذلیل کیا جاتا ہے جو کہ روز کا معمول بن چکا ہے
واضع رہے کہ حویلی ملکاں والی،میر محمد، ستوکی، راؤ خانوالہ،اوراڑہ نو و کلاں و دیگر دیہات کے لوگوں کے لئے یہی ایک بینک قائم ہے مگر لوگ اس بینک میں اپنی عزت نفس مجروع ہونے کے ڈر سے جانے سے گھبراتے ہیں
اہلیان علاقہ نے نیشنل بینک راجہ جنگ کے عملہ کے خلاف اعلی افسران سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

رینجرز کی کارروائی،دو اسمگلر ہلاک
قصور میں پاکستان رینجرز کی انٹرنیشنل بارڈر پر کاراوئی سرحد پار سے آنے والے دو اسمگلر ہلاک
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات انٹرنیشنل بارڈر منڈی احمد آباد
لسوڑی کے مقام پر باڈر کراس کرتے ہوئے دو مبینہ سمگلرز رینجرز نے مار دئیے
دو سمگلروں کو رینجرز نے رکنے کا کہا جنہوں نے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں دونوں اسمگلر ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد عاشق ولد احمد دین قوم شیخ سکنہ سعد تھانہ کھڈیاں قصور کے نام سے ہوئی ہے
پاکستان رینجرز نے لاشیں متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیں ہیں