قصور
لیسکو قصور کی بلھے شاہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران واپڈا اہلکاروں پر مبینہ جان لیوا حملے کا واقعہ پیش آیا
ذرائع کے مطابق کوٹ غلام محمد خان، گلی دربار والی بالمقابل عابدہ تاثیر ہسپتال میں بلھے شاہ سب ڈویژن کے اہلکار بجلی چوری کی روک تھام کے لیے چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران متعدد مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی اور غیر قانونی کنڈے پکڑے گئے
چیکنگ کے دوران بجلی چوری پکڑے جانے پر مشتعل افراد نے واپڈا ملازمین پر حملہ کر دیا اور ڈنڈوں، سوٹوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا
حملے میں ایل ایس حافظ عثمان، لائن مین صابر، لائن مین امتیاز اور اسسٹنٹ لائن مین ذوالفقار زخمی ہو گئے واقعہ کے دوران صورتحال کشیدہ ہونے پر اہلکاروں نے فوری طور پر 15 پر کال کی جس پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی
بعد ازاں ایس ڈی او امیر علی اور احمد رضا LS اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور پولیس کی نگرانی میں آپریشن جاری رکھا گیا کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی کیبلز اور ڈائریکٹ سپلائیز کو منقطع کرکے ریموو کر دیا گیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا جبکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا واپڈا حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور سرکاری اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی
