Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • شدید دھند سے موسم سرد و خشک،محکمہ موسمیات کی عوام سے اپیل

    شدید دھند سے موسم سرد و خشک،محکمہ موسمیات کی عوام سے اپیل

    قصور
    شدید دھند سے موسم سرد اور خشک،محکمہ موسمیات کی عوام سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع قصور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کا خدشہ ظاہر کیا ہے
    تازہ رپورٹ کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالخصوص صبح سویرے اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے
    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ سفر کی صورت میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال اور رفتار کم رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے
    ضلعی انتظامیہ نے بھی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے

  • واپڈا میٹر سست کرنے پر مقدمہ درج،مذید تحقیات جاری

    واپڈا میٹر سست کرنے پر مقدمہ درج،مذید تحقیات جاری

    قصور
    لیسکو واپڈا نے قصور میں بجلی کے میٹر سست کرنے والے دو صارفین کے خلاف کارروائی کی ہے
    تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور ایس ڈی او واپڈا لیسکو پھول نگر محمد عبد اللہ کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی پھول نگر میں مقدمات درج کرائے گئے۔
    دورانِ چیکنگ میانکے موڑ پھول نگر اور چاہ نائیانوالہ پھول نگر میں صارفین محمد اشرف ولد عبدالقیوم اور یوسف ولد نواب کے میٹر سست پائے گئے جنہیں ناجائز طریقے سے سست کیا گیا تھا
    پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس اور واپڈا حکام اس سلسلے میں مذید چھان بین کر رہے ہیں

  • 16 لاکھ روپیہ سے زائد کی چوری ،مقدمہ درج،تفتیش شروع

    16 لاکھ روپیہ سے زائد کی چوری ،مقدمہ درج،تفتیش شروع

    قصور
    تحصیل چونیاں کے تھانہ کنگن پور میں بڑی واردات،ایف آئی آر درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ کنگن پور کی حدود موضع موکل میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہے جس میں نامعلوم چور کپڑے کی ایک دکان سے تقریباً 16 لاکھ روپءہ مالیت کا کپڑا چوری کر کے فرار ہو گئے

    متاثرہ دکاندار عبدالووف ولد عبد الرحمن کی درخواست پر تھانہ کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
    پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا جائے گا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تاہم ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نا ہوئی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تاہم ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نا ہوئی

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، کرایوں میں کمی نہ ہو سکی
    یکم جنوری کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد عوام نے توقع کی تھی کہ اس کا براہِ راست فائدہ روزمرہ اخراجات خصوصاً ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ تاہم قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کوئی واضح کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود بسوں، ویگنوں، رکشوں اور دیگر سواریوں کے کرائے بدستور سابقہ سطح پر برقرار ہیں، جس سے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا ہے۔ مسافروں کے مطابق ہر بار پیٹرول مہنگا ہونے پر فوری طور پر کرایے بڑھا دیے جاتے ہیں، مگر جب قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ عام آدمی تک منتقل نہیں کیا جاتا

    دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ کرایوں میں کمی فوری طور پر ممکن نہیں کیونکہ دیگر اخراجات جیسے پرزہ جات، مرمت، ٹائرز اور دیگر آپریشنل لاگت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف ایندھن کی قیمت کم ہونے سے مجموعی اخراجات میں نمایاں فرق نہیں پڑتا۔
    شہری حلقوں اور سماجی شہری تنظیموں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں مناسب کمی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے

  • پولیس کی کاروائیوں سے منشیات فروشی نیٹ ورک بند،نشئیوں کا برا حال

    پولیس کی کاروائیوں سے منشیات فروشی نیٹ ورک بند،نشئیوں کا برا حال

    قصور
    ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، ایک نیا موقع، ایک بڑی ذمہ داری

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف جاری سخت اور مسلسل کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں جس کی بدولت منشیات فروشی نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے
    اس باعث عام شہریوں، بالخصوص نوجوان نسل کو اس مہلک لعنت سے وقتی تحفظ بھی حاصل ہوا ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے جس کے دور رس سماجی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
    تاہم اس تصویر کا ایک دوسرا اور زیادہ حساس رخ بھی ہے
    وہ افراد جو طویل عرصے سے نشے کے عادی تھے اب منشیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید جسمانی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں
    نشہ چھوٹنے کی یہ کیفیت اگر نظر انداز کی گئی تو یہ لوگ یا تو دوبارہ غیر قانونی راستوں کی طرف جائیں گے یا کسی اور تباہ کن عمل کا شکار ہو سکتے ہیں
    یہی وہ نکتہ ہے جہاں حکومت اور محکمہ صحت کو پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو ایک سنہری موقع میں بدلنا چاہیے
    ضرورت اس امر کی ہے کہ نشے کے عادی افراد کو مجرم نہیں بلکہ مریض سمجھا جائے اور انہیں طبی و نفسیاتی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ مستقل طور پر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں
    حکومت کو چاہیے کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں خصوصی سیلز قائم کرے جہاں نشے کے عادی افراد کے لیے مکمل طبی سہولیات میسر ہوں
    جہاں ان سیلز میں نہ صرف ضروری ادویات فراہم کی جائیں بلکہ ماہر ڈاکٹروں اور نفسیاتی معالجین کی خدمات بھی دستیاب ہوں جو ان افراد کی ذہنی بحالی اور نشے سے مستقل نجات میں مدد دے سکیں
    اگر ریاست واقعی منشیات سے پاک معاشرہ چاہتی ہے تو محض سپلائی لائن توڑنا کافی نہیں بلکہ نشے کے شکار انسانوں کی بحالی بھی اسی جنگ کا لازمی حصہ ہے
    ۔قصور میں جاری کارروائیاں ایک مضبوط بنیاد فراہم کر چکی ہیں، اب ضرورت اس بنیاد پر ایک جامع اور انسانی فلاح پر مبنی پالیسی کھڑی کرنے کی ہے

  • قاتل  ڈور کا شکار معصوم بچی کی زندگی خظرے میں،سرجری کر دی گئی

    قاتل ڈور کا شکار معصوم بچی کی زندگی خظرے میں،سرجری کر دی گئی

    قصور
    خونی ڈور نے معصوم زینب فاطمہ کی زندگی خطرے میں ڈال دی،الحمدللہ لاہور میں کامیاب سرجری ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مان اڈا، حدود تھانہ صدر قصور میں چند دن قبل خونی ڈور پھرنے 6 سالہ معصوم بچی زینب فاطمہ شدید زخمی ہو گئی تھی
    معصوم بچی کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور کے جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا
    الحمد للہ جناح ہسپتال لاہور میں زینب فاطمہ کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟
    یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ خونی اور کیمیکل لگی ڈور، غیر قانونی پتنگ بازی اور حکومتی غفلت کے باعث ہر سال معصوم جانیں زخمی اور ضائع ہو رہی ہیں۔
    کبھی کوئی بچہ، کبھی موٹر سائیکل سوار، اور کبھی کوئی راہگیر اس خونی کھیل کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے
    کچھ لوگ اسے ثقافت،تفریح یا ریونیو کا ذریعہ قرار دے کر اس گھٹیا کھیل کا دفاع کرتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا چند لوگوں کا کاروبار اور تفریح انسانی جان سے زیادہ قیمتی ہے؟
    ایسے کاروبار پر لعنت ہے
    جس میں معصوم بچوں کا خون شامل ہو اور جس میں انسانی جانیں غیر محفوظ ہوں
    حکومت کی جانب سے بسنت یا کسی بھی صورت میں پتنگ بازی کی اجازت دینا، درحقیقت انسانی جانوں کی توہین ہے قوانین موجود ہیں مگر عملدرآمد نا ہونے کے برابر، پابندیاں کاغذوں تک محدود ہیں اور خونی ڈور آج بھی فروخت ہو رہی ہے
    عوام اور متاثرہ خاندانوں کی جانب سے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ
    خونی ڈور اور پتنگ بازی پر مکمل اور مستقل پابندی لگائی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
    تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ریونیو اور نام نہاد ثقافت پر ترجیح دی جائے
    ورنہ کل پھر کوئی اور زینب، کسی اور ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہوگی

  • ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے ملازمین نوکری سے فارغ

    ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے ملازمین نوکری سے فارغ

    قصور
    بابا بلھے شاہ اسپتال میں دوائیوں کی چوری کا مبینہ سکینڈل، 2 اہلکار نوکری سے فارغ

    قصور میں بابا بلھے شاہ اسپتال میں دوائیوں کی مبینہ چوری کا بھانڈا پھوٹ گیا
    انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر دو جونئیر ٹیکنیشنز کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق شکیل احمد اور ندیم اسلم نامی اہلکار اسپتال میں دوائیوں کی خرد برد سمیت دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گئے۔ انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے پر سی ای او ہیلتھ نے دونوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا

    محکمہ صحت قصور نے اہلکاروں کے خلاف باضابطہ حکم نامہ جاری کر کے نوکری سے نکالنے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اندرونی نگرانی اور رپورٹنگ کے نتیجے میں ممکن ہوئی

    مذید تحقیقات جاری ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذید اہلکاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہو سکتا ہے

  • نوٹیفیکیشن بعد میں چھٹیاں پہلے،لوگوں میں تشویش

    نوٹیفکیشن بعد میں، چھٹیاں پہلے؟ قصور میں تعلیمی بدانتظامی پر سوالات اٹھ گئے
    قصور میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ موسمِ سرما کی تعطیلات شروع ہوئے دو دن گزر جانے کے باوجود سی ای او ایجوکیشن قصور کی جانب سے نوٹیفکیشن کا اجرا تاخیر سے کیا گیا، جس پر والدین، اساتذہ اور شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تعطیلات کا فیصلہ پہلے سے موجود تھا تو نوٹیفکیشن بروقت کیوں جاری نہیں کیا گیا؟ تاخیر سے اطلاع دینا نہ صرف انتظامی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
    عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سی ای او ایجوکیشن اور دیگر ذمہ دار افسران محض فائلوں پر دستخط تک محدود ہو چکے ہیں؟ کیا بروقت فیصلے اور عوام کو اطلاع دینا اب ذمہ داری نہیں رہی، یا تعلیم جیسے سنجیدہ شعبے کو رسمی کارروائی سمجھ لیا گیا ہے؟
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے اہم فیصلوں کے نوٹیفکیشن وقت پر جاری کیے جائیں، تاخیر کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور تعلیم جیسے حساس شعبے کو غیر سنجیدگی کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔
    عوام کا واضح پیغام ہے کہ تعلیم مذاق نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس میں غفلت کا خمیازہ براہِ راست طلبہ کے مستقبل کو بھگتنا پڑتا ہے

  • شوہر نے قتل کے بعد بیوی کی لاش نہر میں دبا دی

    شوہر نے قتل کے بعد بیوی کی لاش نہر میں دبا دی

    قصور
    جھوٹا عشق، دو بچوں کی ماں قتل: فیکٹری مزدور نے دوستوں کی مدد سے پہلی بیوی کو نہر میں دفن کردیا
    کھڈیاں خاص (محلہ اسلام پورہ) کی رہائشی، دو بچوں کی ماں کائنات دختر سلمہ بی بی کو اس کے ہی شوہر نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ قاتل فیکٹری مزدور ذیشان ولد حسن میو، ساکن دادے والا کنواں (ڈھنگ شاہ) نے دوستوں کی مدد سے واردات انجام دی اور لاش خشک نہر میں دبا دی
    تفصیلات کے مطابق کائنات، جن کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا، نے فیکٹری میں کام کرنے والے ذیشان سے خفیہ طور پر محبت کی شادی کر رکھی تھی۔ یہ شادی ذیشان نے اپنے گھر والوں سے چھپا کر کی، جس کا علم صرف فیکٹری کے چند ساتھیوں کو تھا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ذیشان نے چند روز قبل والدین کے دباؤ پر جگیاں کی ایک لڑکی سے دوسری شادی بھی کر لی۔
    9/12/25 کو ذیشان نے کائنات کو فون کر کے بلایا، جس کے بعد کائنات لاپتہ ہو گئی اور اس کا موبائل فون بند رہا۔ والدہ سلمہ بی بی اور اہل خانہ کی مسلسل کوششوں کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا۔ شہری اشرف سانول کی پیروی پر ایس پی انویسٹیگیشن قصور ضیاء اللہ خان سے ملاقات کی گئی، جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں شیخ عامر اور اے ایس آئی لیاقت کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایات دیں۔
    پولیس نے ذیشان کو اس کے نئے سسرال جگیاں سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تو ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں خفیہ بیوی کائنات کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اے ایس آئی لیاقت نے رمضان خان چیئرمین کے بھٹے کے سامنے، دادے والا کنواں کی سمت مشرق واقع خشک نہر سے مقتولہ کی لاش برآمد کر لی، جسے قتل کے بعد دفنایا گیا تھا۔
    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
    افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کائنات اپنے دو معصوم بچوں کو یتیم چھوڑ کر جھوٹے عشق اور بے وفا رشتے کی بھینٹ چڑھ گئی

  • پولیس کاروائی میں ملزم شراب کے ساتھ گرفتار

    قصور
    گنڈا سنگھ والا پولیس کی کارروائی، ساندہ پھاٹک سے شراب فروش گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او آصف جاوید خان کی زیر نگرانی گشت کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساندہ پھاٹک کے قریب سے شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    اے ایس آئی عبدالغنی ہمراہ پولیس ملازمان، سید محمد اور انصب سلیم سرکاری گاڑی کے ذریعے گشت پر موجود تھا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک شخص شراب کی کینی سمیت ساندہ پھاٹک پر رکشے کے انتظار میں کھڑا ہے
    جس پر پولیس نے فوری ریڈ کیا تو ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا تاہم پولیس پارٹی نے گھیراؤ کر کے موقع پر ہی قابو کر لیا

    گرفتار ملزم نے اپنا نام رفیق مسیح ولد حنیف مسیح سکنہ ساندہ پھاٹک بتایا
    جس کے قبضے سے سفید پلاسٹک کی کینی برآمد ہوئی جس میں پچیس لیٹر دیسی شراب نکلی
    ملزم عیسائی ہے تاہم ملزم شراب رکھنے کا کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا

    برآمد شدہ شراب میں سے نمونہ PFSA تجزیے کیلئے الگ کر کے باقی شراب کو سربمہر کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا
    پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے