Baaghi TV

Tag: news

  • انٹرنیشنل گلوکار جگی ڈی شازیہ منظور کے مداح نکلے

    انٹرنیشنل گلوکار جگی ڈی شازیہ منظور کے مداح نکلے

    پاکستانی گلوکار پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں ، ہمارے نامور گلوکاروں میں شازیہ منظور جنہوں نے اپنے خوبصورت گانوں کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کیا شازیہ منظور کے ایک بہت بڑے مداح آج کل پاکستان میں موجود ہیں، جی ہاں‌یوکے کے معروف پنجابی سنگر جگی ڈی آج کل لاہور میں ہیں ، اور انہوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شازیہ منظور کا بہت بڑا دیوانہ ہوں، ایک وقت تھا جب میں یوکے کی سڑکوں پر کیسٹیں فروخت کیا کرتا تھا، اور میرے پاس شازیہ منظور کی کیسٹیں ہوا کرتی تھیں ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں ایک دن انہی کے ساتھ

    ایک ہی پلیٹ فارم پر پرفارم کروں گا. میں اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں کہ میں شازیہ منظور کے ساتھ بیٹھا ہوں اور لاہور میں انہی کے شہر میں ان کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں. جگی ڈی نے اس موقع پر اپنا ایک پنجابی گیت بھی گایا جس کوشازیہ منظور نے بہت سراہا جگی ڈی نے کہا کہ شازیہ منظور نے میرے گیت کو سراہ لیا میرے لئے اس سے بڑی داد کوئی دوسری نہیں‌ہو سکتی.شازیہ جی کا ایک ایک گیت مجھے یاد ہے اور میں اکثر انہی کے گانے گنگناتا ہوں.

  • سید نور نے لاہور میں سیلون کا افتتاح کیا

    سید نور نے لاہور میں سیلون کا افتتاح کیا

    معروف ڈائریکٹر رائٹر سید نور نے گزشتہ روز لاہور میں فیمی لک سیلون بائی ماریہ خان کا افتتاح کیا، س موقع پر سید نور کے ساتھ معروف اداکار راشد محمود کے علاوہ زارا نور،حیدر راج ملتانی، محمد عبداللہ خان، آغا قیصر عباس، ساجد علی،جواد حسین،عارف حسین ، سلطان محمود اور شیخ عابد محمود و یگر موجود تھے.سیلون کے افتتاح کے موقع پر سید نور نے کہا کہ فیمی لک سلیون کا بننے سے خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ گا کیونکہ بننا سنورنا خواتین کا حق ہے۔سید نور نے کہا کہ اس سیلون کو پاپولر کرنا ہے تو فلم انڈسٹری کو ساتھ لے کر چلے اس سے سیلون اور فلم انڈسٹری کی بہتری ہوگی. سید نور نے کہا کہ جس طرح سے فیشن چند برسوں کے بعد کروٹ لیتا ہے ، جیولری کے انداز بدلتے ہیں اسی

    طرح سے میک اپ کے انداز بھی بدلتے رہتے ہیں. راشد محمود نے کہا کہ یہ سیلون جدید تقاضوں کے مطابق بنا ہے اس کے لئے دعا گو ہوں۔ پاکستان میں میک اپ انڈسٹری بہت ترقی کر گئی ہے اور یہاں بہت اچھا اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہو رہا ہے.راشد محمود نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فیمی لک سیلون اچھا کام کرے گا اور خواتین کو بہترین سروسز مہیا کریگا.

  • انڈین پنجابی گلوکار ہرنور کی پاکستان آمد

    انڈین پنجابی گلوکار ہرنور کی پاکستان آمد

    ین الاقوامی گلوکاروں اور ریپرز کے ساتھ سوہو میوزیکل فیسٹیول کے سلسلے میں گزشتہ روز گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ڈی کے ٹپس،ہرنور،جگی ڈی اور بھالو ریپر نے پریس کانفرنس کی .اس پریس کانفرنس کو بلیک اسٹالیز کے روح رواں عثمان افضل نے آرگنائز کیا.عثمان افضل نے کہا کہ ان کا غیر ملکی گلوکاروں کو پاکستان لا کر پرفارم کرنے کا یہ پہلا سیزن ہے اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا۔عثمان افضل نے کہا کہ میوزک میرا شوق ہے ، ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کے لئے بہتر موسیقی کے ایونٹس منعقد کریں۔ انڈٰن پنجابی سنگر ہر نور نے کہا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے۔ میں پاکستان میں پہلی بار آیا ہوں۔یہاں سے بہت پیار ملتا ہے ۔میری فیملی بھی یہاں آنے پر بہت خوش ہے۔گلوکارہ شازیہ منظورنے کہا کہ مجھے پاکستان نے بہت عزت اور پیار دیا ہے ۔ میں سوہو میوزیکل فیسٹول کا حصۃ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ہم پاکستان کا

    سافٹ امیج دنیا کو نہیں دکھائیں گے تو کون دکھائے گا۔ میں عثمان افضل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔جگی ڈی سنگر نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، میں پندرہ سال بعد پاکستان آیا ہوں ۔میرے لئے باعث فخر ہے۔ شازیہ منظور کے ساتھ بیٹھا ہوں۔میوزک سوہو فیسٹیول میں میلوڈی کنگ ڈی جے ڈپس۔ بھنگڑا کنگ جگی ڈی اور شازیہ سب ایک دوسرے کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے پرجوش نظر آئے۔

  • جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،مریم

    جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،مریم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 4سال اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہے،پاکستان کے عوام کو اب گمراہ کرنا آسان نہیں،عمران خان کی حکومت میں اپوزیشن ارکان کو جیل بھیجا گیا،عمران خان نے اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالاعمران خان نے اپنے دور میں 25ہزار اب قرض لیا،عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،ملک کی معیشت اور عوام مشکل میں ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،شہبازشریف کمردرد میں مبتلا تھے،نماز پڑھنے کے لیے کرسی نہیں دی گئی،عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے سخت معاہدوں پر عملدرآمد کرنا حکومت کی مجبوری ہے،ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچانے میں عمران خان نے اہم کردار ادا کیا،عمران خان کس منہ سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ،عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں،عمران خان نے امریکا جاکربھی سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کی بات کی آئی ایم ایف معاہدے پر عمران خان کے دستخط ہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،

    مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج جیل بھرو تحریک کے نعرے مار رہا ہے،جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،عمران خان روز وہی تقریر کرتا ہے جو 20سال پہلے کرتا تھا،جیل بھرو تحریک کی قیادت لیڈر کرتا ہےجیل میں جانے کے لیے سب سے پہلے اپنا پلاسٹر اتارو،دو روز جیل میں جاکر رونے والے کس طرح جیل بھرو تحریک چلائیں گے،2دن جیل میں رہنے سے ان کی آنکھیں باہر آجاتی ہیں،شاہد خاقان عباسی 222روز جیل میں رہے،احسن اقبال 64 روز جیل میں رہے،تم کس کو بے وقوف بنارہےہو،جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو،آپ کومعیشت ،مہنگائی، بڑھتی دہشتگردی کا جواب دینا پڑے گا، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی،

    واضح رہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کارکن تیاری کریں،جیل بھرو تحریک کا اعلان کروں گا،سب انتظار کریں میں کال دوں گا،قوم تیاری کرے میں کال دوں گا، ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے، ان کے پاس کوملک ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ نہیں،

  • وزیر صحت نے کیا کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    وزیر صحت نے کیا کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    ۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جوہرٹاؤن میں کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا۔

    اس موقع پر سی ای او کلئیر پاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وقاص وہاب،ڈاکٹر طاہر محمود ودیگر عہدیداران اورطلبا ء طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔سی ای اوکلئیر پاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وقاص وہاب نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم کی آمدپرگلدستہ پیش کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور ٹریننگ سنٹرکادورہ بھی کیا۔تقریب کے دوران سی ای او کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وقاص وہاب نے حاضرین سے خطاب کیا اور نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم کو یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کی کامیابی کیلئے دعابھی کی۔

    نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروقاص وہاب کو نیک کام کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہیں -پوری دنیامیں طب کے شعبہ سے دلچسپی رکھنے والے افرادخدمت انسانیت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ انشاء اللہ بہترین کامیابیاں حاصل کرے گا۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی تعاون سے طلبا ء وطالبات کو ڈینٹشری کے جدیدتربیتی کورسزکرو ائے جارہے ہیں۔حکومتی نمائندہ ہونے کے ناطے ڈاکٹروقاص وہاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتاہوں۔پاکستان میں ڈینٹشری کے شعبہ میں جدیدعلوم متعارف کروانے کی اشدضرورت ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔اللہ پاک ہمیں پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ سے معیاری ڈینٹل سروسزکی امیدکرتے ہیں۔

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

     عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    سی ای او کلئیرپاتھ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروقاص وہاب نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی ذات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے۔کوروناکے دورمیں پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے ریسرچ کی فیلڈمیں پوری دنیا میں اپنالوہامنوایاہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم نے کوروناکے دوران کئی انسانی جانوں کو محفوظ بنایاہے۔

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا تا ہم آج ہفتے کو سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے

    سونے کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا تھا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 4ہزار 500روپے کی سطح پر آ گئی ہے، سونے کی قیمت میں معمولی کمی کو بھی شہریوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سونے کی قیمتیں مزید کم ہونی چاہئے، آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سونے کی 10گرام قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، 10گرام سونے کی قیمت 3429روپے کم ہوکر ایک لاکھ 75ہزار326روپے ہوگئی ہے عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 1865 ڈالر ہوگئی ہے

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

  • بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس؛ پاکستان تاحال 140 ویں نمبر پر برقرار

    بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس؛ پاکستان تاحال 140 ویں نمبر پر برقرار

    بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس؛ پاکستان تاحال 140 ویں نمبر پر برقرار

    دنیا میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022‘ میں پاکستان کو درجہ بندی کے اعتبار سے 180 ممالک کی فہرست میں گزشتہ سال کے طرح بدستور 140 ویں نمبر پر برقرار رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام شعبوں میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے کوئی موثر اقدامات کرے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی چار ہدایات پر فلفور پر عمل درآمد کرے۔


    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جو تجویز دی ہے کہ پاکستان کو کڑی نگرانی کرنے، اختیارات بانٹنے، معلومات کے اشتراک اور اس تک رسائی کے حق کو برقرار رکھنے، لابنگ کو منظم کرکے اور فیصلہ سازی تک کھلی رسائی کو فروغ دے کر نجی اثر و رسوخ کو محدود کرنے اور بین الاقوامی سطح پر کرپشن کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ جبکہ انڈیکس 2022 سے پتا چلتا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کرپشن سے لڑنے میں ناکام رہے ہیں، 95 فیصد ممالک نے 2017 کے بعد سے بہت کم یا کوئی بہتری ظاہر نہیں کی ہے۔

    علاوہ ازیں گلوبل پیس انڈیکس سے پتا چلتا ہے کہ دنیا مسلسل کم پرامن جگہ بنتی جارہی ہے، پرتشدد واقعات اور بدعنوانی کے درمیان واضح تعلق نظر آتا ہے کیونکہ اس انڈیکس میں سب سے کم اسکور کرنے والے ممالک کرپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں بھی بہت کم اسکور کرتے ہیں۔ سی پی آئی میں 180 ممالک اور خطوں کو ان کے عوامی شعبے کی بدعنوانی کی سطح کے لحاظ سے صفر (انتہائی بدعنوان) سے 100 (انتہائی صاف) کے پیمانے پر درجہ بندی دی گئی ہے۔ سی پی آئی کی عالمی اوسط مسلسل گیارہویں سال 43 پر برقرار ہے اور دو تہائی سے زائد ممالک (جن میں بدعنوانی کا سنگین مسئلہ ہے) کا اسکور 50 سے کم ہے۔

    اس رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح رکی ہوئی ہے۔ جبکہ اس سال ممکنہ 100 پوائنٹس میں سے صرف 43 پر، مسلسل دسویں سال عالمی اوسط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اور متعدد وعدوں کے باوجود 131 ممالک نے گزشتہ دہائی میں بدعنوانی کے خلاف کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں کی گئی۔ جبکہ کرپشن انڈیکس میں سرفہرست ممالک میں ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ 88 پوائنٹس کے ساتھ شامل ہیں، سب سے نیچے والوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی سوڈان، شام اور صومالیہ 13 پوائنٹس کے ساتھ شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    خیال رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ایک عالمی تحریک ہے جو 100 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے، نگران ادارے کا مقصد کرپشن کی ناانصافی کا خاتمہ ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم لوگوں کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالنے والے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور طاقتوروں کو عام بھلائی کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔”

  • وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری

    وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری

    وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری

    وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی اور سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری کے درمیان ملاقات کولمبو میں ہوئی ہے سری لنکا کے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہونے والی ملاقات میں پاک سری لنکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ حنا ربانی کھر نے علی صابری کو سری لنکا کی پلاٹینم جوبلی پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پاک سری لنکا دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معیشت، سیاست اور تجارت سمیت دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے حنا ربانی کھر اور علی صابری نے اقوام متحدہ اور سارک سمیت مختکف عالمی فورمز ہر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم


    خیال رہے کہ اس سے قبل وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی سری لنکا میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے بھی ملاقات ہوئی تھی جبکہ ملاقات میں معیشت و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

  • بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    روس سے تیل کی تجارت کرنے والے بھارتی تاجر اور ریفائنریز تیل کے بدلے روس کو ادائیگی ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کررہی ہیں۔ یہ بات بھارت کے ان تاجروں سے متعلق مختلف ذرائع نے بتائی ہے۔ واضح رہے بھارت کی طرف سے یہ کوشش ایک بار پہلے بھی کی گئی تھی۔ مگر بعد ازاں اسے روکنا پڑ گیا تھا۔ اب دوبارہ بھارت نے درہم کی بنیاد پر روس سے تیل خریدنا شروع کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں بھارت کا مرکزی بن ، سٹیٹ بنک آف انڈیا بھی باضابطہ مدد دے رہا ہے۔ ایس بی آئی کی برانچ امارات میں بھی موجود ہے۔ اس لئے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے روس سے تیل خریدنے وآلے تاجروں نے زیادہ تر ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں ہی کرنا شروع کر دیں۔ بھارت یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے تناظر میں لگائی گئی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ تاہم جنگ کی وجہ سے اس کے لئے ڈالروں میں ادائیگی مشکل ہو گئی تھی۔

    ریفائنریوں سے متعلق تاجروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں، جی سیون، کی طرف سے روسی خام تیل پر عائد کردہ حد کے بعد ان کی کوشش ہے کہ ڈالر میں روس کا ادائیگیاں اس حد کے اندر رہتے ہوئے یی کی جائے۔اس حد سے متجاوز ادائیگیاں درہم میں کی جائیں۔ بھارتی تاجروں کی طرف سے یہ کوشش پہلے اماراتی بنکوں کی مدد سے روس کو ادائیگیاں کرکے کرنے کی کوشش کے طور پر بھی کئی تھیں۔ مگر اماراتی بنکوں نے اس سلسلے میں مدد نہ کی۔ اب بھارتی سٹیٹ بنک نے مدد شروع کر دی ہے۔

    بھارتی سٹیٹ بنک کی شاخیں دنیا کے کئی ملکوں میں ہیں۔ تاہم امارات میں بھارتی سٹیٹ بنک کی شاخ نے اس سلسلے میں تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔روس مخالف بڑے ملکوں کے گروپ نے یہ پابندی عائد کر رکھی ہے کہ اگر روس سے خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوتو بالکل نہ خریدا جائے۔ چین اور بھارت ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ بھارت اس حد کو تسلیم کرتا ہے نہ ہی مغربی ملکوں کی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے۔ بھارت امارات میں موجود تاجروں کے زریعے روسی خام تیل منگواتا ہے اور ترسیل کے روسی بندوبست کے تحت منگواتا ہے تاکہ جنگی ماحول کی وجہ سے کسی راستے کے نقصان سے محفوظ رہے۔

  • کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری مہنگی

    کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری مہنگی

    ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ، درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے-

    پشاور میں دفعہ 144 نافذ

    اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں نے بتایا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی ہے-

    دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین شدید پریشان ہو گئے ہیں-

    وزیر خارجہ بلاول کے خلاف نازیبا زبان ،شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی۔