Baaghi TV

Tag: news

  • حیا ہراریت   اسرائیلی   اداکارہ اور مصنفہ

    حیا ہراریت اسرائیلی اداکارہ اور مصنفہ

    حیا ہراریت

    اسرائیلی اداکارہ اور مصنفہ

    3 فروری : یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ اسرائیلی اداکارہ ، مصنفہ اور اسکرپٹ رائٹر حیا ہراریت 20 ستمبر 1931 میں ہائفہ فلسطین میں پیدا ہوئی۔ ہائفہ اس وقت اسرائیل کا حصہ ہے ۔ 1955 میں انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا انہوں نے بیحد متاثر کن اداکاری کے جوہر دکھائے اور اورفلمی کہانیاں لکھیں اور فلم اسکرپٹ لکھ کر بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی اور عالمی فلمی میلہ میں خصوصی ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے دو شادیاں کیں پہلی شادی اسرائیلی انجنیئر Nachman Zervanitzer سے کی چند برس بعد ان سے علیحدگی اختیار کی جبکہ دوسری شادی برطانوی فلم ڈائریکٹر Jack Clayton سے کی ۔ 3 فروری 2021 برطانیہ میں 90 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔

  • تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا

    آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ سڈنی سکسرز کی اننگز کے دوران بیٹر جوش فلپ نے میٹ ککنمان کی گیند پر سوئیپ شاٹ کھیلا جس پر برسبین ہیٹ کے وکٹ کیپر جمی پیرسن نے کیچ کی زوردار اپیل کردی، جسے امپائر نے مسترد کیا تو ریویو لیا گیا۔ اسنیکو میٹر سے گیند واضح طور پر گلوز کو چھوتی ہوئی دکھائی دی لیکن تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔


    وکٹ کیپر نے گیند بولر کو دینے کے بجائے گلوز میں تھامے رکھی اور فیلڈ امپائر سے دوبارہ چیک کرنے کو کہا، اس بار غور سے دیکھنے کے بعد تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوگیا اور فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں آیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    واضح رہے کہ دوسری جانب خبریں آئیں تھی کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کی بنا پر آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ تین میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز بشمول آسٹریلوی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے افغان سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے تنبیہ جاری کر دی ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بولر نے کہا کہ ’مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

  • الخدمت فانڈیشن، 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن، 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم

    الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام 25 مستحق خاندانوں میں شادی باکس تقسیم کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل قریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی بچیوں اور ان کی ماں نے شرکت کی ۔

    اس موقع پربچیوں کے لئے رشتہ ازدواج کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔آخر میں ایجو کیشن پروگرام مینیجر سمیرا چھاپرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک پاکیزہ بندھن ہے ۔موجودہ دور میں غریب والدین کے لئے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنا کسی معرکہ سے کم نہیں ہے۔مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی دوبھر کر رکھی ہے ان حالات میں الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور ان والدین کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔اللہ تعالی ان بچیوں کے نصیب اچھے فرمائے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ اگر چہ اس وقت وطن عزیز کو سیلاب متاثرین کی بحالی کا بھی چیلنچ درپیش ہے اور الخدمت فانڈیشن اس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے تاہم خدمت خلق کے دیگر شعبوں میں بھی کام ہو رہا ہے جن میں تعلیم،صحت عامہ ،راشن وغیرہ شامل ہیں۔شادی باکس میں ڈنر سیٹ،بستر، دولہا و دلہن کے کپڑے،جیولری سیٹ،اور کچن ایٹمز کے علاوہ روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا شامل ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • بھارتی ڈائریکٹر شیکھر کپور ہوئے سجل علی کے دیوانے

    بھارتی ڈائریکٹر شیکھر کپور ہوئے سجل علی کے دیوانے

    بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور جو کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی بین الاقوامی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سجل علی کے ساتھ کام اور انکو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سجل علی کی آنکھوں میں گہرائی اور معصومیت ہے. اسکو میں نے کہا تھا کہ تم شرمیلی ہو ، خوبصورت ہو باصلاحیت ہو سب ٹھیک ہے لیکن اس کردار کو کرتے ہوئے تم نے اپنے آپ کو مضبوط دکھانا ہے. جب بھی وہ سکرین پر آتی ہیں تو دیکھ اور سن کر لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے اندر بہت سارا درد چھپائے بیٹھی ہوئی ہیں. انہون نے فلم میں بہت اچھی اداکاری کی ہے جو کہ شائقین کو ضرور پسند آئیگی. میں نے پہلی بار ان کے ساتھ کام کیا ہے اور کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا

    ہے. اگر مستقبل میں کوئی ایسا پراجیکٹ ہاتھ میں آیا جس کے لئے سجل سوٹ کرتی ہوئیں تو میں یقینا ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا. یاد رہے کہ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ سجل علی کا پہلا فارن پراجیکٹ ہے. سجل اس سے قبل انڈیا کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں.

  • کترینہ جب سے زندگی میں آئی ہے بہت کچھ سیکھا ہے وکی کوشل

    کترینہ جب سے زندگی میں آئی ہے بہت کچھ سیکھا ہے وکی کوشل

    بالی وڈ‌ اداکارہ وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا ،چاہے وہ جتنی مرضی کوشش کرلے. میں بھی پرفیکٹ‌انسان نہیں ہوں ہر انسان کی طرح مجھ میں بھی خامیاں ہیں‌. اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں کترینہ کیف کے لئے پرفیکٹ شوہر ہوں تو ایسا نہیں ہے، لیکن میں اچھا شوہر بننے کی کوشش کرتا ہوں ، کترینہ کیف کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں. جب سے کترینہ کیف میری زندگی میں آئی ہیں تب سے میری زدگی بدل گئی ہے میں نے بہت کچھ نیا سیکھا ہے. میں نے بہت ساری اچھی عادات کترینہ کیف سے اپنائی ہیں .ا نہوں نے مزید کہا کہ کترینہ کیف کے ساتھ میری شادی کو ایک سال ہوا ہے ، اور اس ایک سال میں جو کچھ سیکھا ہے وہ

    پوری زندگی پر بھاری ہے. انہوں ں نے کہا کہ کترینہ میری محبت ہے اور میں اسکو مرتے دم تک خوش رکھنے کی کوشش کروں گا. امید ہے کہ وہ بھی مجھ سے اتنا ہی خوش ہیں جتنا میں ان سے خوش ہوں. واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 2021 کے دسمبر میں ہوئی دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.

  • واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    واٹس ایپ کا ایک ماہ میں 36 لاکھ 77 ہزار اکاؤنٹ معطل کرنے کا دعویٰ

    انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ماہ میں بھارت بھر میں 36 لاکھ 77 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بلاک کردیئے ہیں۔ 36 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق خود واٹس ایپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کی ہے۔ یہ اکاؤنٹس صرف دسمبر 2021 میں بلاک کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس ایپ کو 40 کروڑ سے زائد سارفین استعمال کرتے ہیں۔

    دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کو ملک میں ایک ہزار607 شکایت موصول ہوئیں، جن میں سے 166 پر کارروائی عمل مں لائی گئی. معطل کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 13 لاکھ 89 ہزار کو دیگر صارفین کی شکایات پر بند کیا گیا۔ ان اکاؤنٹس کی پہلے ہی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث نگرانی کی جارہی تھی۔ دوسری جانب واٹس ایپ ویب کے مطابق صارفین مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی بہتر طریقے سے حفاظت کر سکتے ہیں جن میں سب سے اول کبھی بھی دوسروں کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کوڈ یا دو قدمی توثیق کا PIN شیئر نہ کریں۔ جبکہ دوسرا دو قدمی توثیق فعال کریں اور ای میل پتہ فراہم کریں تاکہ PIN بھول جانے کی صورت میں آپ کے کام آ سکے۔ اسی طرح آلے کا کوڈ سیٹ کریں۔

    ویب کے مطابق محتاط رہیں کہ کس کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے۔ اگر کسی کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے تو وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ یہ مشورہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان کو WhatsApp اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔

  • راکی اور رانی کی پریم کہانی اپریل کی بجائے جولائی میں ریلیز ہوگی

    راکی اور رانی کی پریم کہانی اپریل کی بجائے جولائی میں ریلیز ہوگی

    بیٹی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ کی پہلی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فلم کا نام ہے راکی اور رانی کی پریم کی کہانی. فلم کو کرن جوہر نے بنایا ہے. اس فلم کے زریعے عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں.کرن جوہر نے اعلان کیا تھا کہ فلم اپریل میں ریلیز کی جائیگی لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اب یہ فلم اپریل کی بجائے جولائی میں ریلیز ہوگی ، کرن جوہر نے بعد عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر فلم کا پوسٹر اور ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا. اپریل کی 28 تاریخ کو

    ریلیز ہونے والی اس فلم کے حوالے کرن جوہر نے کہا کہ حکایت ہے صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو اس شاندار اور خاص کہانی کی مٹھاس کو بڑھانے کیلئے ہم پوری محبت سے آرہے ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر کو پہلی بار اس فلم کے زریعے ایک ساتھ دیکھا جائیگا، شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں. جیسے ہی کرن نے فلم کی نیی تاریخ کا اعلان کیا تو انہیں مداحوں نے کہا کہ ہم فلم دیکھنے کے منتظر ہیں.

  • سپر پنجابی سے پنجاب کا سینما ڈیجیٹل دور میں داخل

    سپر پنجابی سے پنجاب کا سینما ڈیجیٹل دور میں داخل

    ایکشن فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی فقید المثال کامیابی کے بعد فلمی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی تھی کہ اس پنجابی فلم کی کامیابی کو کیش کروانے کے لئے پنجاب کے فلم میکرز کے پاس کوئی دوسری فلم ہی نہیں ہے۔ "رنگ عشقے دا” اور "شاٹ کٹ” کے نہایت کمزور بزنس نے بھی اس تاثر کو تقویت دی۔ تاہم تین مارچ کو ریلیز ہونےوالی پنجابی فلم "سپر پنجابی” کے آفیشل ٹریلر اور گانے کے ٹیزر کو دیکھ کر گمان ہورہا ہے کہ 2023 میں سپر پنجابی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہونے والی ہے۔ "سپرپنجابی” کی لک اینڈ فیل، اس کے کلر پیلیٹس، پروڈکشن ڈیزائن، فریمنگ کسی بھی طرح انڈین پنجابی فلموں سے کم نہیں ہے۔ ہمارے ہاں جو پنجابی رومانوی کامیڈی فلمیں بنائی جاتی تھیں، ان پر سب سے زیادہ اعتراض ہی یہ اٹھایا جاتا تھا کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ہدایتکار نئے زمانے کے ساتھ اپنی سینما سکرین کو ہم آہنگ کرنے سے قاصر ہیں۔ فلم ساز صفدر ملک اور افتخار

    ٹھاکر نے "جاوید اقبال” جیسی بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابوعلیحہ کے ساتھ مل کر اس تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ سپرپنجابی نہ صرف ریکارڈ مدت میں شوٹ کی گئی ہے بلکہ شوٹنگ پیک اپ کے بعد فقط تین ماہ کے اندر اس فلم کو سینما میں 3 مارچ کو لگانے کا اعلان کرکے ابوعلیحہ نے اپنی کرافٹ اور صفدر ملک نے اپنی سینما سے محبت ثابت کردی ہے.فلم ٹریڈ اور پنجاب کے فلمی حلقوں نے سپر پنجابی کا خیر مقدم کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

  • عراق میں 5 ہزار سال پرانا انوکھا فریج دریافت کرلیا گیا

    عراق میں 5 ہزار سال پرانا انوکھا فریج دریافت کرلیا گیا

    عراق میں 5000 سال پرانا ریستوران کی باقیات اور وہاں چیزیں ٹھنڈی رکھنے والا حصہ دریافت ہوا ہے.

    عراق میں 5000 سال پرانا ریستوران کی باقیات اور وہاں چیزیں ٹھنڈی رکھنے والا حصہ دریافت ہوا ہے. ماہرین آثار قدیمہ نے عراق میں 5000 سال پرانے ایک ریستوران کی باقیات دریافت کی ہیں جس میں اس وقت فریج کے طور پر استعمال ہونے والی جگہ بھی شامل ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000 سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہے، عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700 قبل مسیح میں ایک قدیم ہوٹل کا پردہ فاش کیا۔ گھر کے باہر جاکر کھانا کسے پسند نہیں، آج کے دور میں اسے بھی تفریح ہی شمار کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ باہر کھانا 5,000 سال پہلے اتنا ہی مقبول تھا جتنا کہ آج ہے.

    امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ماہرین آثار قدیمہ نے 2,700 قبل مسیح (4900 سال پرانا) میں ایک قدیم ہوٹل کا سراغ لگایا ہے۔ عراق کے شمال مشرقی علاقے ذی قار میں ’تلول العبا‘ میں محققین نے کھدائی کے دوران ایک ہوٹل کی باقیات برآمد کی ہیں، یہ ہوٹل ایک کمرے اور کھانے کے لیے کھلی فضا پر مشتمل تھا۔ اس علاقے کا پرانا نام لگاش تھا۔ عراق، امریکا اور برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 2019 کے دوران اس علاقے میں کھدائی کا مشترکہ منصوبہ بنایا تھا۔ نئی دریافت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہر آثار قدیمہ ریڈ گُڈ مین نے سی این این کو بتایا کہ کھدائی کے دوران ٹیم نے محسوس کیا کہ وہ ایک کھلے صحن میں ہیں، جس کی کھدائی کرنا مشکل تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    چند ماہ بعد یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹرسارہ پیزیمینٹی نے اس پراسرار صحن میں واپس آنے کے بعد، 2022 کے موسم خزاں میں، یونیورسٹی آف پیسا کی فیلڈ ڈائریکٹر سارہ پیزیمینٹی نے خندق کو وسیع کیا۔ محققین نے اس ہوٹل میں ایک کھانے کے لئے بینچ ، تندور، قدیم کھانے کی باقیات یہاں تک کہ 5000 ہزار پرانا ایک ’’فریج‘‘ بھی دریافت کیا ہے۔ تندور کی شکل کے اس حصے میں کھانا محفوظ اور اسے ٹھنڈا کیا جاتا تھا، یہ جگہ ہوا سے نمی جذب کرکے وہاں رکھی چیزوں کو ٹھنڈا رکھتی تھی۔

  • نیتو سنگھ کی پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فراز منان کو تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    نیتو سنگھ کی پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فراز منان کو تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے. نیتو سنگھ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فراز منان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ سالگرہ کی بہت مبارکباد میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ، آپ کے لئے ڈھیروں ڈھیر دعائیں. نتیو سنگھ نے فراز منان کے ساتھ جو تصویر شئیر کی وہ سیلفی ہے جو کہ نیتو سنگھ نے خود لی ہوئی ہے. فراز منان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور نیتو سیلفی لیتے ہوئے خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں. فراز منان کو پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی. فراز منان پاکستان کے وہ فیشن ڈیزائنر ہیں جن کے کام کی دھوم انڈیا تک گئی. فراز کرینہ کپور سمیت بالی وڈ کی دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ شوٹ کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ ستارے فراز منان کے جوڑے بہت شوق سے زیب تن کرتےہیں.

    یاد رہے کہ فراز منان پاکستان کے نوجوان نسل کے نمائندہ ڈیزائنر ہیں ان کے منفرد کام کی وجہ سے ان کو بہت جلد نمبرون فیشن ڈیزائنرز کی کیٹگری میں جگہ مل گئی . فراز انٹرنیشنل لیول کا کام کرتے ہیں جس میں‌ پاکستانی کلچر کی نمائندگی کو کبھی نہیں بھولتے. ان کے کٹس اور کام کا انداز یقینا دوسرے فیشن ڈیزائنرز کی نسبت کافی مختلف اور منفرد ہے .