Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • بجلی مہنگی؛ نیپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    بجلی مہنگی؛ نیپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    بجلی مہنگی؛ نيپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ’کے الیکٹرک‘ صارفین کیلئے بجلی 4.49 روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو “ کے الیکٹرک“ صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیپرا کی جانب سے آج بروز جمعہ 13 جنوری کو یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا۔

    نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1.49 سے 4.49 روپے تک ہوگا۔ فيصلے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں کی ایڈ جسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں۔ اضافی ایڈ جسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست دی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبر کو وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

    قبل ازیں نیپرا کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے کے-الیکٹرک کا ٹیرف ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جبکہ ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ نیپرا نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت یکساں ٹیرف کے حوالے سے کے-الیکٹرک کے لیے بھی یکساں اضافے کی منظوری چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ کے-الیکٹرک نے نومبر میں ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی 9 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔ کے-الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے کم کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جب کہ اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 88 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے 30 نومبر کو سماعت کے بعد کے-الیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) میں 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    کے الیکٹرک نے اکتوبر میں پیدا ہونے والی سستی بجلی کی وجہ سے صارفین کو تقریباً 3 ارب 16 کروڑ روپے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے واپس کرنے کے لیے ایف سی اے میں تقریباً 1.9 روپے فی یونٹ کمی کا مطالبہ کیا تھا، نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ کے بعد 3 ارب 59 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 2.15 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔ کے الیکٹرک نے اپنی دوسری درخواست میں جولائی تا ستمبر کے لیے تقریباً 7.8 روپے فی یونٹ منفی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا اور نیپرا نے 7.83 روپے فی یونٹ کی کمی کی تھی۔

  • سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

    سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

    سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

    سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی ذرائع کے مطابق قیدی نے دن دیہاڑے ٰخود کو جیل میں اپنے سیل کے باتھ روم میں پھندا لگا کر خودکشی کی جبکہ جس وقت خودکشی کی دیگر قیدیوں کی عزیز و اقارب سے ملاقاتیں جاری تھیں اور ساتھی اسیران ملاقاتوں کےبعد سیل پہنچے تو قیدی ندیم احمد کی نعش باتھ روم رسی سے لٹکی ہوئی تھی.

    خیال رہے کہ جب جیل کے میڈیکل آفیسر کو طلب کیاگیا چیک کرنے پر قیدی مردہ پایا گیا. واضح رہے کہ حکام کے مطابق قیدی سال 2014 میں اپنے بیرون ملک نیشنلٹی ہولڈر کزن کے دو بچوں کو اغواء کرکے قتل کرنے میں ملوث تھا حکام نے مزید کہا کہ قیدی جون 2014 میں سینڑل جیل اڈیالہ منتقل کیاگیا. اور جیل میں اسیری کے دوران طویل عرصے سے قیدی کو عزیز واقارب سے کوئی بھی ملنے نہیں آرہا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    ذرائع کے مطابق قیدی کی اپیل 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اور جیل حکام نے نعش پولیس کے حوالے کرکے پوسٹ مارٹم وجوڈیشل انکوائری کے سفارش کردی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک نے نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن سیعد الله گوندل کو حکم دیا گیا کہ انکوائری آفیسر مقرر کرکے فیک فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی یاد رہے کہ قیدی ندیم زہنی تناو و نفسیاتی مسائل میں بھی مبتلا تھا جسکو معالجین بے ادویات بھی تجویز کر رکھیں تھیں . جیل انتطامیہکے مطابق قیدی کا جیل میں آخری نفسیاتی معائنہ 4 جنوری کو کیا گیا تھا.

  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی پر تفصیلی جائزہ

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی پر تفصیلی جائزہ

    اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی : قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے علاوہ پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 کی مبینہ خلاف ورزی, PNC ملازمین کی جانب سے قائم کردہ بوگس اداروں کے ذریعے نرسنگ کے ہزاروں طلباء کے مستقبل کی تباہی، بدعنوانی اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق پبلک پیٹیشن، ڈاکٹر سلمان قاضی کی عوامی عرضداشت کے علاوہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کے طالبعلموں کے 350وظائف کی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں میڈیکل طلبہ کی تعلیم پر پابندی اور پاکستانی طلبہ کی پاکستانی یونیورسٹیز میں ٹرانسفر کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعلقہ محکمے کے پاس کسی طالبعلم نے اپروچ نہیں کیا تاہم کمیٹی میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے متعلقہ محکموں سے مل کر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اُن بچوں کا دسمبر میں امتحان ہونا تھا اُن کا ایک سال ضائع ہو گیا ہے۔ جس پر چیئرمین قواعد وضوابط کے مطابق ہی معاملات کو حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    کمیٹی اجلاس میں 6دسمبر 2022کو منعقد کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دفاتر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہراسگی کے معاملات کو تفصیلی دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہماری ہدایات تھیں کہ اسسٹنٹ رجسٹرار کو ان کے پیرنٹ محکمہ میں واپس بھیجیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی این سی کا قانون تو بن گیا مگر رولز ریگولیشن کا ڈرافٹ بنایا گیا مگر نوٹیفائی نہیں ہو سکے۔ اب نیا ایکٹ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہو چکا ہے تو نئے رولز ریگولیشن مرتب کئے جائیں گے۔

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پی این سی سے متعلقہ امور کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کرے۔ سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر سردار محمد شفیق ترین شامل کئے گئے جو معاملات کا جائزہ لے کر کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر یہ معاملہ نہ اٹھتا تو پتہ ہی نہ چلتا کہ نرسنگ کونسل ایسے ہی چل رہی ہے۔

    صدر پی این سی نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں کو قانون کے مطابق کام کرنے کا کہا تو ان کے خلاف معاملات اٹھائے گئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی این سی کے 2019 میں رولز کے ڈرافٹ بنائے گئے تھے مگر نوٹیفائی نہیں ہو سکے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ نرسنگ کالج کی انسپیکشن کا طریقہ کار کیا ہے اور کسی بھی کالج کیلئے کیا قواعد وضوابط ہوتے ہیں کمیٹی کو تفصیل آگاہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ پی این سی ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ ان کے اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کہ کہ ہرنرسنگ کالج کا جائزہ لیا جائے اور جو قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں۔ انہیں مناسب وقت دیا جائے جس کے اندر وہ اپنے طریقہ کار کو قانون کے مطابق بہتر کریں۔

    سپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ معاملات کی ایف آئی اے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو الزامات تھے ان کا بھی جائزہ لیا جارہاہے رپورٹ آنے تک انتظار کیا جائے۔ ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔ کمیٹی اجلاس میں صدر پی این سی کے ڈی نوٹیفائی کے احکامات بھی پیش کیے گئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ وزارت قانون کی طرف سے نوٹیفیکیشن کیا گیاہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی صدر پی این سی کے ڈی نوٹیفیکیشن ملنے کے بعد شازیہ ثوبیہ کا کمنٹ قائمہ کمیٹی نہیں لے سکتی۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر سلمان قاضی کی عوامی عرضداشت کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آج سی پی ایس کا سالانہ اجلاس ہو رہا ہے اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان کا ایجنڈا آئندہ اجلا س میں زیر بحث لایا جائے۔ صرف بنیادی ڈھانچے میں فرق ہے۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کو آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔

    پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے میڈیکل کے طالبعلموں کے 350وظائف کی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جن طالبعلموں ایک دفعہ ایڈمیشن مل چکا ہے ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جب وظائف ایوارڈ ہوا تھا اس کو جاری رکھنے کیلئے کچھ رولز بنے تھے۔ ایک طالبعلم جب فرسٹ ایئر میں وظیفہ لیتا ہے تو ایک میرٹ ہونا چاہیے جو پہلے نہیں تھا۔

    جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ وظائف ان بچوں کیلئے تھے جو مستحق اور ضرورت مند تھے۔ اگر ایک طالبعلم سپلیمنٹری میں پاس ہو جاتا ہے تو وظیفہ ملنا چاہیے اور پلان میں کم ازکم پانچ سال کا وظیفہ لازمی ہوناچاہیے آخری سال میں دیکھا جائے۔ اچھی پالیسیوں کو جاری رکھیں اور جن پالیسیوں میں کوئی مسائل ہیں ان کو بہتر بنایا جائے۔ سید ذوالقرنین کاظمی کے معاملے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ ان کا موقف سن کر معاملہ کاجائزہ لیا جا سکے۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز، ڈاکٹر پروفیسر مہر تاج روغانی، ثنا جمالی، روبینہ خالد، بہرامند خان تنگی اور سردار محمد شفیق ترین کے علاوہ سپیشل سیکرٹری وزارت صحت، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت شازیہ ثوبیہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور متعلقہ وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

  • باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ،آفس میں کیک کاٹا گیا

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ،آفس میں کیک کاٹا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا

    باغی ٹی وی کے گیارہ برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،باغی ٹی وی کے گیارہ برس مکمل ہونے پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نےبھی مبارکباد کے پیغام بھجوائے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے –

    باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے گیارہ برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے ،کیک باغی ٹی وی کے سی ای او سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کاٹا، اس موقع پرایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان،باغی ٹی وی کی اینکر عفیفہ راو، زین العابدین، فائز چغتائی سمیت دیگر ٹیم موجود تھی-

    ڈیجیٹیل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی نے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 11 سال مکمل کرلیے ہیں‌،باغی ٹی وی کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی، باغی ٹی وی نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں-

    اردو ۔انگلش. پشتو.دری، چائنیز پانچ زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں ،باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیوباغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی-

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

  • نعرے لگانے پرڈپٹی کمشنر نے سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا

    نعرے لگانے پرڈپٹی کمشنر نے سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا

    حب: ملاقات میں تاخیرکرنے پر اپنے خلاف نعرے لگانے پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے مقامی سیاسی رہنما کو تھپڑ مار دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق مقامی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سوک سینٹر حب میں جام گروپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کےنومنتخب کونسلرز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے لیے گئے تھے-

    دہشت گردی کی نئی لہر،سی ٹی ڈی متحرک،دو دہشتگرد گرفتار

    ملاقات میں تاخیر کرنے پر نومنتخب کونسلروں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان اپنے کمرے سے باہر نکل آئے اور تلخ کلامی پر جام گروپ کے ایک رہنما کو تھپڑ مار دیا۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے خلاف جام گروپ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاجاً حب، اوتھل اور بیلہ پر روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تین مختلف مقامات سے ٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا-

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

  • لاہور:  شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزمان کی شناخت عمران، عبداللہ،عباس، حفیظ اورعبدالغفار کے نام سےہوئی ہےانچارج انویسٹیگیشن کاہنہ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

    شادی شدہ خاتون سےاجتماعی زیادتی کےمعاملے پرایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا نےکہا کہ زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

    بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے اپنے 2 بچے سمندر میں ڈبو کر ماردیئے

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیئے،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

    ہوٹل سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملی لڑکی، ساتھ آیا نامعلوم لڑکا فرار

  • کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل پڑیں،سردی کی شدت میں مزید اضافہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شہر میں یخ بستہ شمال مشرقی ہوائیں چلیں، ابتدا میں ہواؤں کی رفتار 22 کلومیٹر رہی تاہم بعدازاں گردآلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں، جس کی رفتار 46 کلومیٹرفی گھنٹہ رہی، جمعے کو شہر میں کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    پاکستانیوں کو امریکی ویزا کے حصول کیلئے آسانی

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم پارہ 16.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری کمی سے 24.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر ایک کلومیٹر رہ گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ جمعے کو شہر میں تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 6 سے 8 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    ڈیرہ غازی خان : باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    محکمہ موسمیات کےمطابق سردی کی موجود لہر 17 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے، جس کےزیراثر کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، بدین اور سجاول اور ٹھٹھ میں پارہ 5 ڈگری تک بھی گرسکتا ہےجبکہ لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، جکیب آباد، جامشور،دادو اورتھر پارکرمیں پارہ 2 ڈگری جبکہ شہید بےنظیرآباد ،میرپورخاص، نوشہرو فیروز، خیرپور،سکھر، گھوٹکی اور سانگھڑ میں 3 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    ٹھٹھہ :1962 سے چلنے پرائمری سکول میں 6 سال سے کوئی ٹیچرتعینات نہ ہوسکا،سکول بند

  • شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کاروائیاں جاری ہیں

    کاریں ، مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے والے سات ملزمان گرفتار، ایک سرقہ شدہ کار تین موٹرسائیکلیں، نقدی، موبا ئل فون اور ایک پستول بر آمد کر لیا گیا،وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، لیاری ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو (02) عادی ملزمان کو گرفتار کر کے حیدری مارکیٹ سے سرقہ شدہ سوزوکی آلٹو کار بر آمد کر لی۔

    جبکہ دوسری کا روائی کے دوران اے وی ایل سی، گڈاپ ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم و مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ (05) عادی ملزمان کو گرفتار کر کے تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں، نقدی، تین (03) مو با ئل فون اور ایک پستول بر آمد کر لی۔ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں غلام اللہ ولد رفیع اللہ،محمد زادہ ولد گل زر خان، شاہ زمان ولد محمد افضل، اسامہ ولد قائم دین، شاہد عرف شعیب ولد غلام قادر، کامران ولد محمد افضل، راشد ولد غلام مصطفی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے کار نمبر ADS-470 سوزوکی آلٹو تھانہ حیدری ما رکیٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر KJD-6769 یونیک 70 تھانہ عزیز آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر577/2022 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر KDR-3354 سپر اسٹار تھانہ سہراب گوٹھ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر14/2023 ہے۔ مو ٹر سائیکل نمبر -1898 سپر پا ور تھانہ سہراب گوٹھ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 ہے۔ برآمدہ اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر561/2022 بجرم دفعہ 23 (i)/A تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • 24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کراچی میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی جانب سے دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہو گئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ پیش کی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں 148 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،148 وارداتوں میں 59 موبائل/نقدی چھینی گئیں، چار کاروں سمیت 74 موٹرسائیکلیں چوری کی رپورٹ ہوئیں، 148اسٹریٹ کرائم میں ضلع شرقی 46، وسطی 28، کورنگی 22، غربی 14 شامل ہیں، ضلع ملیر9، سٹی 5، جنوبی اور کیماڑی 12-12 اسٹریٹ کرائم کیسز رپورٹ ہوئے، اسٹریٹ کرمنلز نے سائیٹ سپر ہائے ضلع شرقی کی حدود میں ایک شخص جاوید کو مزاحمت کرنےپر زخمی کیا،اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت کرنے پر عبدالعزیز نامی کو شاہ فیصل کالونی ضلع کورنگی کی حدود میں زخمی کیا، ڈکیتی کے دوران روزی خان کو جرائم پیشہ افراد نے سائیٹ بی ضلع کیماڑی کی حدود میں زخمی کیا، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے سات انکاؤنٹر کئے،سات انکاؤنٹر میں 10اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    واردات کے دوران 8 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،کراچی پولیس نے ضلع شرقی، وسطی اور غربی میں 4 سرچ آپریشن کئے، کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 199ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا، 22اسٹریٹ کرمنلز ، 28 غیرقانونی اسلحہ رکھنے، 1 بھتہ خور، 21منشیات فروشی اور 113دیگر جرائم میں ملزمان کو گرفتارکیا گیا، کراچی پولیس نے دن بھر میں 14کار لفٹرز کو گرفتار کیا،کراچی پولیس نے 31غیر قانونی پستول، 21کلو چرس، 19چھینے گئے موبائل فون برآمد کئے، 30مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 29موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں،

  • خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار اور عامر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    ایم کیو ایم پھر متحد گئی، ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے پھر ایم کیو ایم میں واپس آ گئے ایم کیو ایم پاکستان میں پرانے چہروں کی واپسی ہو گئی، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی ایم کیو ایم مرکز پہنج گئے، سب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 5 سال میں شہری علاقوں کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے ، یہ داستان 50 سال پرانی ہے تمام کارکنوں کا بہادر آباد آنے پر مشکور ہوں ،5سال میں حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے گئے،کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے،یہاں پر وہ لوگ بستے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے ہجرت کی،کراچی میں پورے پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ بستے ہیں، ہر زبان، مسلک اور ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کراچی میں بستے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے سب کے درمیان اتحاد پیدا ہو،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،کراچی کو تباہی سے بچانے کی سازش کو روکنے کیلئے اکٹھا ہو کر مقابلہ کرنا ہے،مصطفیٰ کمال،ڈاکٹرفاروق ستار اور انیس قائمخانی کو ویلکم کرتے ہیں،کراچی کے مینڈیٹ کو تقسیم اور مایوسی پیدا کرنے والے آج مایوس ہیں، ان کے یہاں آنے سے کراچی کو تقسیم کرنے والوں کو مایوسی ہوئی،وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اکھٹے ہو جائیں، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور بچانے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہے،آج ہم سب کی مشترکہ کوششیں اور کاوشیں رنگ لائی ہیں ،

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال
    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والوں دنوں میں مورخ آج کے دن کو اہم لکھے گا ،جب ایم کیو ایم چھوڑی تو میں سینیٹر تھا،3سال کر میں نے اور انیس قائم خانی نے کچھ نہیں کہا ،میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی،میں مہاجر ہوں اور مہاجر ہونے پر فخر ہے،جب ہم آئے تو کراچی میں مہاجروں کاکوئی پرسان حال نہیں تھا،کراچی میں جب جس کا دل چاہتا تھا ایم کیو ایم کے کارکنان پر الزام لگا یا جاتاتھا،آج کراچی میں لاشیں نہیں گررہیں،شہرمیں امن قائم کیا،آج سوا 500لاپتہ کارکنان رہا ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں،ہم شریف کیا ہوئے پورا شہر ہی بدمعاش بن گیا،صوبہ سندھ آصف زرداری کی جاگیر نہیں ہے،پی ایس پی سےایم کیوایم کی طرف ہجرت کررہے ہیں،آصف زرداری اگر چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں تو ضرور بنائیں، بلاول کووزیراعظم بناناہےتوسندھ کےشہری علاقوں کی دادرسی کرناہوگی، آصف زرداری کراچی کو اپنے مخالف کرکے بلاول بھٹوکو وزیراعظم نہیں بناسکتے،جو کراچی کے حالات ہو گئے ہیں کل کو لوگ ہماری بھی بات نہیں سنیں گے، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں،پیپلزپارٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں کوئی نوکری پیدا نہیں کی،پی ٹی آئی 4سال اور پیپلزپارٹی 15سال میں کچھ نہ کرسکی،کراچی کی پہلے بھی خدمت کی تھی اب بھی کریں گے، ہم نے پہلے بھی اس شہرکوبنایا تھا اب دوبارہ بناکردکھائیں گے،18ویں ترمیم صرف وزیراعلیٰ کیلئے نہیں تھی،زرداری صاحب سے گزارش ہے کہ اپنے وزیروں کو سمجھائیں،سندھ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے، لاپتہ نوجوانوں کوبازیاب ہوناچاہیےاوران کو معافی ملنی چاہیے،لاپتہ لوگوں کو انکی ماؤں کے حوالے کیا جائے،اگر کراچی میں امن ہے تو نوجوانوں کی وجہ سے ہے،جن لوگوں پر جھوٹے مقدمات ہیں انہیں جیلوں سے نکالا جائے، اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،ہم خالد مقبول صدیقی کی زیر پرستی میں کام کریں گے،ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر فیصلے کیے مجھے مہاجر ہونے پرفخرہے لیکن یہاں صرف مہاجرنہیں بستے،یہاں لاکھوں کی تعداد میں پٹھان،بلوچ اور ہزارے والے بستے ہیں،تمام زبانیں بولنے والے ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہوکرکراچی کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہیں

    کراچی کو ایک موقع دو،فاروق ستار
    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کادن ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہمیت کاحامل ہے،پورے پاکستان کو ایم کیو ایم سے امیدیں ہیں،آج ایک متحد اور منظم ایم کیو ایم قائم کرنے جا رہے ہیں،کراچی منی پاکستان،یہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں،ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریبان ہیں،ہمیں موقع دیں کراچی والے10 ارب ڈالر کما کر دے دیں گے ہمیں تقسیم اور انتشار سے باہر نکلنا ہوگا، ہمارا عمل بتائے گا کہ ہم کیوں متحد ہوئے؟ہمیں ماضی کو چھوڑ کر مستقبل کو دیکھنا ہے ہمیں یہاں ری برانڈ ایم کیو ایم بنانی ہے ہمیں ماضی کی چھاپ سے الگ کر کے خود کودور لے جانا ہے،کہیں نہ کہیں ہماری غلطیاں تھیں، ہماری تقسیم تھی یہاں اور باہر رہنے والے پاکستانیوں کو زمینی حقائق کا پتہ ہونا چاہیے،23اگست کو وہاں سے لکیر کھینچی گئی تو ہم نے بھی لکیر کھینچ دی تھی، 22اگست سے پہلے کے مقدموں میں ہمیں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟کیسز کافیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے،کراچی کو ایک موقع دو، ہمیں ایک بار اپنا آئینی کردار ادا کرنے دو.

    قبل ازیں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال بہادر آباد پہنچ گئے .پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی بھی مصطفی کمال کے ہمراہ پہنچے ہیں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پی ایس پی کے رہنماؤں کا استقبال کیا

    قبل ازیں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاوس میں مختصرخطاب میں کہا کہ کارکنان منظم اندازمیں بہادر آبادمرکزکی طرف جائینگے،کسی قسم کی بدنظمی نہیں کی جائےگی،کارکنان کسی قسم کی نعرے بازی بھی نہیں کرینگے، راستے میں ریلی کی صورت ٘میں پاکستان ہاوس سے روانہ ہونگے،ٹریفک جام کی صورت میں ایمبولیس اور شہری کی مددکرکےآگے بڑھناہے،ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہدایت پرعملدرآمدکرناہے،

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی سیاست کا تاریخی دن ہے یہ طے کرلیا گیا کہ انتخابی نشان پتنگ ہوگا ،پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان ہوگا،ایم کیو ایم کا اتحاد مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،