Baaghi TV

Tag: pakistan

  • قائداعظم ٹرافی: پانچویں راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل

    قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کا پہلا روز مکمل ہوگیا

    بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کےخلاف پہلی اننگز میں عمران بٹ اور عمران فرحت کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس کئے بغیر
    پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب عظیم گھمن 3 رنز بنا کرعمران خان سینئر کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    دوسری وکٹ کے لیے عمران بٹ اور اویس ضیاءکے درمیان 58 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اویس ضیاء 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ابوبکر خان 1 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم عمران بٹ نے دوسر ے اینڈ سے ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور چوتھی وکٹ کے لیے عمران فرحت کے ہمراہ 227 رنز کی شراکت قائم کی۔ دن کے اختتام پر عمران بٹ 135 اور عمران فرحت 114 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان سینئر اور عثمان شنواری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے پہلی اننگز میں اوپنر ذیشان ملک اور عمران بٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب کے خلاف 1 وکٹ کے نقصان پر 384 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے
    بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 43 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد نوجوان اوپنر ذیشان ملک اور نائب کپتان عمر امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    Batsman of northren Zeeshan Malik

    دوسری وکٹ کے لیے ذیشان ملک اور عمر امین کے درمیان 343 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔ ذیشان ملک
    نے 27 چوکوں ا ور 2 چھکوں کی مدد سے 204 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز عمر امین 20 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز ناردرن کی جانب سے کھیل کا دوبارہ آغاز
    کریں گے۔سدرن پنجاب کی جانب سے میچ کے پہلے روز واحد وکٹ فاسٹ باؤلر راحت علی نے حاصل کی۔

    ادھر اقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے کامران اکمل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ناردرن کے خلاف 2وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنالیے۔ اس سے قبل سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کئے بغیر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ مضبوط بیٹنگ لائن کپ کے باجو د سنٹرل پنجاب کے ابتدائی 3 کھلاڑی محض 38 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ سلمان بٹ 16 ، اظہر علی 1 اورعمر اکمل 13 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے اوپنر احمد شہزاد اور عثمان صلاح الدین کے ہمراہ بالترتیب 86 اور 66 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں مدد دی۔ 99 گیندوں کا سامنا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد
    سے 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر فہیم اشرف 22 اور احسان عادل 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ میچ کے پہلے روز سندھ کی جانب سے میر حمزہ ، تابش خان اور کاشف بھٹی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • انڈر 16 سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا تین روزہ میچ برابر کردیا

    انڈر 16 سیریز:پہلی اننگز میں خسارے کا شکار پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا تین روزہ میچ برابر کردیا

    قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے اوپنر محمد شہزاد کے بھرپور دفاعی انداز کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلاتین روزہ میچ برابر کردیا۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئےمیچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ محمد شہزاد نے 127 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کومشکلات کے بھنور سے نکالا۔ اسپنر علی اسفند نے دوسری اننگز میں 6 شکار کرکے میزبان ٹیم کے کم بیک میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مہمان ٹیم نے میچ کے تیسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اسپنر علی اسفند کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے علی اسفند نے میچ میں 82 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میڈیم پیسر احمد خان نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان نعیم احمد دوسری اننگز میں 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے۔

    قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز

    پہلی اننگز میں 87 رنز کے خسارے کا شکار قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو میچ میں جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کے بلے بازوں نے دوسری اننگز کے آغاز سے ہی دفاعی حکمت عملی اپنائی تاہم اوپنر محمد عامر 74 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسرے اینڈ سے محمد شہزاد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

    انہوں نے 127 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عباس علی نے 34 گیندوں پر 3 رنز بنا کر محمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا۔ کھیل کے اختتام تک قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔
    اس سے قبل مہمان ٹیم کے 204 رنز کے جواب میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ابرار افضل کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

  • بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوی گراؤنڈ کولمبو میں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،

    ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کیمطابق قومی ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا ، پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، طوبیٰ حسین 32 اور کپتان رامین شمیم 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم کی 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں، بھارت کی جانب سے دیویکا نے 4 اور سشری نے 3 وکٹیں حاصل کیں،

    جواب میں بھارتی ویمنز ایمرجنگ ٹیم نے مطلونہ ہدف 30 اوورز میں با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، حریف ٹیم کی جانب سے نزہت پروین 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان، سیدہ عروب شاہ اور نشرہ سندھو نے 1،1 کھلاڑی لو آؤٹ کیا ،

  • قومی کرکٹ ٹیم آنکھوں میں بڑے خواب سجائے آسٹریلیا روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم قلعہ آسٹریلیا کو فتح کرنے کے بڑے خواب آنکھوں میں سجائے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے

    کیرئر میں پہلی بابر اعظم قیادت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، خوشد ل شاہ ، افتخار احمد، عماد وسیم ، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان قادر ، محمد عامر، محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان ، موسیٰ خان، اور وہاب ریاض شامل ہیں،

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا ایلون کیخلاف کھیلے گی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ، ددسرا مقابلہ 5 تاریخ کو کینبرا جبکہ تیسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا ،

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج کینگروز کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے ، قیادت کی وجہ سے زمہ داری بڑھ گئی، اپنی اور ٹیم دونوں کی پرفارمنس پر توجہ دوں گا، آسٹریلیا میں باؤنسی پچز پر مقابلے کی تیاری کر لی ، فخر زمان کیساتھ خود اننگز کا آغاز کروں گا ، پیس بیٹری اچھی ہے شاداب خان کی فارم بھی لوٹ آئی ،

    فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں صلاحیتیں نکھارنے والے بیشتر کرکٹرز کی بہتر فارم ٹیم کیلیے خوش آئند ہے، البتہ ہمیشہ مشکل ثابت ہونے والی آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی سخت چیلنج ثابت ہوگی، قومی ایونٹ میں واجبی کارکردگی دکھانے والے حارث سہیل اور عماد وسیم اعتماد کی بحالی کیلیے فکرمند ہوں گے۔

  • ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے دی

    قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاتو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 15 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں، جس کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 6 رنز پر گرگئیں۔ تجربہ کار بیٹر رومانہ احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ رومانہ احمد نے 30 گیندوں پر 6 چوکوں
    اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، بسمعہ معروف، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی