Baaghi TV

Tag: pakistan

  • برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت، ملزم فرار

    شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص گلی سے گزرتی برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا ہے ۔ جبکہ اس واقعے کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 مدینہ مسجد کے قریب گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون کو موٹر سائیکل سوار باریش شخص جو کہ سر پر سفید ٹوپی بھی پہنا ہوا ہے تھا خاتون کے تعاقب میں ہوتا ہے اور قریب سے گزرتے ہوئے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔

    جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد مظفر صدیقی سے نجی ٹی وی کے صحافی نے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاکہ مزید چھان بین کی جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    واضح رہے کہ اس سے قبل راہ چلتی ہوئی خواتین کو گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہراساں کیا گیا تاہم اورنگی ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ گلستان جوہر کا جنسی درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ایسٹ پولیس کے شکنجے میں نہیں آسکا ہے اور اس واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ جبکہ کراچی کی عوام کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں سے ہم تنگ ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں.

  • یوسف ادریس مصر کے ممتاز ڈرامہ نویس، صحافی، افسانہ اور ناول نگار

    یوسف ادریس مصر کے ممتاز ڈرامہ نویس، صحافی، افسانہ اور ناول نگار

    یوسف ادریس مصر کے ممتاز و معروف ڈراما نویس، صحافی، افسانہ و ناول نگا رتھے۔

    یوسف ادریس 19 مئی، 1927ء کو البیرم، مصر میں پیدا ہوئے۔ صوبائی دار الحکومت میں ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 1945ء میں طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے قاہرہ چلے گئے اور وہیں اُس دہائی کی آخری برسوں میں اُن کی کہانیاں المصری نامی اخبار میں شائع ہونی شروع ہوئیں۔

    وفد پارٹی کے حامی اس اخبار پر بعد میں جمال عبدالناصر کے حکم سے پابندی لگا دی گئی۔ 1951ء میں طب کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد یوسف ادریس نے چند سال پریکٹس بھی کی، مگر 1965ء کے لگ بھگ طب کو خیر باد کہہ کر کل وقتی ادیب اور صحافی کا پیشہ اختیار کر لیا۔ یوسف ادریس کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ 1945ء میں شائع ہوا تھا اور اس کے بعد بہت سے مجموعے، ڈرامے اور ناول شائع ہوئے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    یوسف ادریس 1 اگست، 1991ء کو 64 برس کی عمر میں حرکتِ قلب بند ہونے سے لندن، برطانیہ میں وفات پا گئے۔

  • انتخابات میں تاخیرہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے. عابد زبیری

    انتخابات میں تاخیرہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے. عابد زبیری

    سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ نیئر بخاری کی بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے الیکشن نئی حلقہ بندیوں پر ہوں، اور حلقہ بندیوں کیلئےآئین میں ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ عابد زبیری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں ہوا ہے، حکومت نے 90 روز میں انتخابات کرانے کےحکم پرعمل نہیں کیا، حکومت پہلی ہی پنجاب میں انتخابات نہ کرا کے آئین کی خلاف ورزی کرچکی ہے، اب عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیسے ہوگا، عام انتخابات میں تاخیر ہوئی توعدالت سے رجوع کریں گے۔

    علاوہ ازیں احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کیلئے آئین میں ترمیم لازمی ہے اور آئین میں ترمیم دوتہائی اکثریت سے ہوتی ہے جب کہ اسمبلی میں دو تہائی ارکان ہی موجود نہیں ہیں لہذا حلقہ بندیاں نہ ہوسکیں تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا، حلقہ بندیوں کے معاملے پر تنازع کھڑا ہوجائے گا، اور اس تنازع کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    سربراہ پلڈٹ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ سپریم کورٹ کو ہی حل کرنا پڑے گا، اس سے متعلق فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے، پہلے 2 اسمبلیوں میں الیکشن کا مسئلہ تھا، اب عام انتخابات ہونے ہیں اور اس میں بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔

  • عمران خان کے کیس کا دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے. اعتزاز احسن کا دعوٰی

    عمران خان کے کیس کا دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے. اعتزاز احسن کا دعوٰی

    اعتراز احسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام سوالوں کا جواب دے دیا ہے اور یہ معاملہ جس سپیڈ سے جارہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میرے خیال میں دو دن میں کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔ جبکہ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ملٹری سیکرٹری کا نام بھی لیا ہے، اب اگر وہ عدالت پیش ہو کر ان کیخلاف بیان دے دیتا ہے تو پھر معاملہ الٹاپڑ جائے گا۔

    پی پی پی رہنما اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر نہیں ہو سکتے، انتخابات پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے، اور آئینی ترمیم کیلئےارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔ جبکہ اعتراز احسن نے میزبان کو بتایا کہ کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90دن گزرنے کے باوجود الیکشن نہیں ہوئے، نگران حکومت کے بعد الیکشن کا ملتوی ہونا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے ذہن میں ہے کہ نگران حکومت لمبی جائے گی ، یہ اسحاق ڈار کو اس لیے بنانا چاہتے تھے کہ لمبا بیٹھا رہے۔ اور ان کی مرضی کے مطابق سب کچھ ہو لیکن اب پھر اس بات سے مکر گئے کیونکہ ان کا وہ پلان لیک ہوگیا لہذا اب بھی یہ ایسا بندہ بیٹھانا چایہں گے جو ان کی مرضی کے مطابق کام کرے.

  • ایف بی آر کا جولائی میں  538 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا دعویٰ

    ایف بی آر کا جولائی میں 538 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا دعویٰ

    ایف بی آر کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ دعویٰ کیا گیا ہے نے کہا ہے کہ جولائی میں 534 کے ہد ف کے مقابلہ میں 538 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے دعویٰ کیا ہے جبکہ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں 49ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

    جبکہ رواں ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسز کی مد میں30 فیصد کا اضافہ ہواہے، گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاہم اس سے قبل جون میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات اکٹھا کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا.

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق بیان جارری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات مد میں 7000 ارب اکٹھا کر لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید بتایا تھا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    جبکہ یاد رہے کہ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مالی سال کے بجٹ میں بہت سی ترمیم کی اور حکومت نے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا، پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی تھی اس کے علاوہ فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائدکیےگئے ہیں۔

  • زخمی کارکن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر خوشی سے نہال

    زخمی کارکن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر خوشی سے نہال

    سینئر صحافی حامد میر نے ایک ویڈیو اپنے ایکس (ٹوئیٹر) اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "باجوڑ میں زخمی ہونے والا جے یو آئی کا کارکن اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کو سامنے دیکھ کر بہت خوش ہوا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے میں نے اپنے سینے پر زخم کھایا ہے ،ایسے بہادر کارکن سیاسی جماعتوں کا اصل سرمایہ ہیں ان کارکنوں کو اسمبلیوں میں لانا چاہئیے.”

    جبکہ خیال رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دورہ پشاور پر زخمی کارکنان سے فردا فردا خود جاکر ان سے ملاقات کی اور
    زخمی کارکن پارٹی قائد کو اپنے درمیان دیکھ کر ناصرف خوش ہوئے بلکہ چند لہحوں کیلئے زخم کے درد بھی بھول گئے. جمیعت علماء اسلام ف نے اپنے ٹوئیٹر پر مزید لکھا کہ "قائد جمعیت فردا فردا ہر زخمی کارکن کے پاس گئے، زخمیوں کو بوسہ دیا ،گلدستہ پیش کیا ،کارکن قائد جمعیت اور قائد جمعیت کارکنوں کو دلاسہ دیتے رہے ۔”


    پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے مزید کہا گیا کہ کارکنوں کے بلند حوصلوں سے ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ایک کارکن نے قائد جمعیت کو کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے میں نے گولی سینے پر کھائی ہے. تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ مولانا عبد الواسع رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ، رکن قومی اسمبلی مولانا محمود شاہ سنیٹر مولانا فیض محمد ، مولانا عطاء الحق درویش و دیگر ارکین پارلیمنٹ نے بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی تھی.

    جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ حادثے میں جے یو آئی کے 60 کارکن شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور باجوڑ دھماکہ افسوسناک ہے، یہ حالات کا ایک جبر ہے اور تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے، جبکہ آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، آزمائش کی گھڑی میں قوم کا شکر گزار ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    مولانا نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر بھی واقعے کی مذمت کی گئی ہے، جنہوں نے ٹارگٹ کیا انہوں نے ذمہ داری قبول کی ہے، اسلحے کی جنگ کو غیر شرعی قرار دیتے ہیں، کسی کو حق نہیں ہے کہ کسی بے گناہ مسلمان کا خون بہائے، پوائنٹ سکورنگ نہیں سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں جب کہ اس معاملے پر اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، دلیل کی بنیاد پر یہ جنگ جیتیں گے، بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علما اسلام اپنا نظریہ نہیں چھوڑے گی اور ہم نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا پیغام بھی دے دیا ہے تاکہ کسی قسم کی شرانگیزی سے بچا جاسکے اور ہم نے دہشت گردی کا جواب دہشت گردی کے انداز میں نہیں دینا بلکہ پرامن جدوجہد کرنی ہے.

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کردیا

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    وزیر اعظم شہبا زشریف نے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا چاہیئے اور مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے کہ وہ انتخابات کرائیں گے، مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، جبکہ عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرےگی۔ تاہم نگران سیٹ اپ کے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کروں گا، پاکستان کی معاشی صورتحال کو آگے لے کر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضہ ہے، پر امید ہوں اپوزیشن لیڈر مل کر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نوازشریف ہے۔

    جبکہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ9 مئی کو دوست نما دشمن بن کر یہ حرکت کی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا،دو تین ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں ایک دوبار قیمت بڑھائی،پیٹرول کی قیمت کا دار و مدار عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میرے کنٹرول میں نہیں عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت پر دارو مدار ہے،بدقسمتی سے اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں آسمان پر چلی گئی۔

  • ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ راڑا شم کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی اور حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انکی شناخت شہزاد ، محمد کاشف ، مجیب ، طابش عصمت اللہ اور محمد اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے اور مرنے والوں میں دو کا تعلق بلوچستان جبکہ چار کا پنجاب سے بتایا جارہا ہے پولیس حکام کے مطابق میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، حادثے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر دوسری جانب کراچی میں مستونگ کے دو نو عمر بھائیوں کو مبینہ مقابلے میں گولیاں مار کر زخمی کرنے کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے جبکہ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں دو نوعمر بھائیوں کو پولیس مقابلے میں زخمی کرنے کے حوالے سے سامنے آئی ایک ویڈیو نے معاملہ مشکوک بنا دیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نو عمر بھائی نور محمد اور فہیم احمد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کیلئے والدہ کے پاس کراچی آئے ہوئے تھے اور الفلاح کے علاقے گلشن منیر میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھے۔
    27 جولائی کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں نور محمد اور فہیم احمد کو رفاع عام سوسائٹی میں زخمی ظاہر کیا، دونوں بھائیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی حالت میں ویڈیوز بھی جاری کی گئیں۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مثبت رجحان رہا ہے جبکہ کاروبارکے دوران ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 287 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت پچاس پیسے کمی سے دو سو نوے روپے پچاس پیسے پر آئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 230 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بینالاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1950 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 222200 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدر 190501 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اُدھر فی تولہ اور دس گرام کی چاندی بھی استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • مختلف بیماریوں میں اضافہ، سندھ زیادہ متاثر

    مختلف بیماریوں میں اضافہ، سندھ زیادہ متاثر

    ملک میں حالیہ دنوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ان بیماریوں سے سب سے زیادہ افراد صوبہ سندھ میں متاثر ہوئے ہیں لیکن ملک کے باقی حصے بھی مختلف بیماریوں کے کیسز سے ناصرف متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے جبکہ اس بارے میں قومی ادارہ صحت نے رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

    واضح رہے کہ ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 89 ہزار 58 افراد میں ایک ہفتے میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے، اور ہیضے کے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق صوب سندھ میں 48 ہزار647 افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیگر مختلف بیماریوں کے مریضوں میں بھی سندھ کا پہلا نمبر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیضے کے علاوہ مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں کا دوسرا نمبر رہا ہے اور ملک میں ملیریا سے 81 ہزار 775 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز سندھ سے67 ہزار 301 ریکارڈ ہوئے ہیں، ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انفلوانزا کے 25 ہزار 482 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، بچوں میں سانس کے مسائل کے 12ہزار 288 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ کتے کے کاٹنے کے 858 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ان میں بھی سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 513 رپورٹ ہوئے ہیں.