Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات،پاکستان کے کردار کو سراہا

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات،پاکستان کے کردار کو سراہا

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی (Ms Paola Pampaloni) نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی.ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے.

    یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم انسانی حقوق، زبردستی گمشدگی،امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورفوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی.

    ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شہریوں کے ری ایڈمشن معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا.پاکستان سے غیر قانون امیگریشن ، انسانی سمگلنگ اور ٹریفیکنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    پاؤلا پامپلونی سے طرف سے افغانستان سے 15 اگست 2021 کے بعد افغان شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کی بھر پورتعریف کی گئی.

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت ہے۔ یورپی یونین کاجی ایس پی پلس کاسٹیٹس پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت،جمہوری اقدار،قانون پرعملداری اورانسانی آزادی پربھرپور یقین رکھتی ہے، شہریوں کی زبردستی گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپایئدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ، زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کےبرخلاف ہے، تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لئے ہیں۔

    پاؤلا پامپلونی کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے۔ تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یورپی یونین انسانی آزادی اورجمہوری اقدار سے متعلق قوانین میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے مشاورت جاری رکھے گی۔ افغان شہریوں کے پرامن انخلا پر پاکستان کے انتہائی ممنوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار قابل ستائیش ہے۔

  • عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ کیا۔

    کی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر جاوید نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے اپنے دورہ سندھ سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ قابل تحسین ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے، عوام کے مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی تمام چیلنجر سے نمٹ سکتی ہے، بحرانی صورت حال کا ایک ہی حل عام انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہے۔

    رہنما ڈیمو کریٹ پارٹی طاہر جاوید نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔

  • سوات میں دھماکا، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

    سوات میں دھماکا، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

  • مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی

    مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی

    چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کی قیادت میں وفد کا گوردوارہ کرتار پور صاحب کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا.

    چیئرمین قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور عمران شاہ کی قیادت میں 9 رکنی وفدنے تاریخی گوردوارہ کرتار پور صاحب کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا،کرتار پور کی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے مہمانانوں کا استقبال کیا.

    اس موقع پرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی ،ممبر قومی اسمبلی کھیل داس ،ممبر قومی اسمبلی نویدعامرجیوا، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ ،سردار ستونت سنگھ, سردار اندر جیت سنگھ سردار سبت سنگھ، سی ای او کرتارپور ثنا اللہ خان, میجر نعیم افضل,رانا طارق جاوید, ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس, بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی, علی شہزاد ،عمران علی, اعجاز علی ،سائرہ بانوشاہدہ اخترشہناز ملک ،شگفتہ جمانی ،سیدپیر فضل علی شاہ اوراختر احمدسمیت دیگر بھی موجود تھے.

    وفد نے زیر و پوائنٹ پر بھارت سے آنے والے مہمانوں کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور حکومتی و ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہا، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے وفد کو گورودوارہ کی تاریخی اہمیت بارے تفصیلی بریفنگ دی.

    چیئرمین کمیٹی سید عمران شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح اور اس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو جتنی سہولیات اور تحفظ پاکستان میں حاصل ہے، دنیا میں کہیں بھی نہیں ، متروکہ وقف املا ک بورڈ زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کلیدی کردارادا کر رہا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے ہندو و سکھ زائرین کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں.

    عمران شاہ نے کہا کہ گورو دواروں و مندروں کی تزئین ارائش اور کمروں کی تعمیر وجنریٹر کی فراہمی کی جا ئے گی،ٹرسٹ پراپرٹی کی حفاظت اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا جس کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کی خدمات حاصل کی جائیں گی .

    چیئرمین کمیٹی عمران شاہ نے کہاکہ کرتار پور کوریڈور سٹیٹ آف دی آ رٹ منصوبہ ہے، ٹرسٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈحبیب الرحمن گیلانی نے کہاکہ اقلیتوں کی خدمت کے ساتھ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا میں اقلیت نواز ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، کھیل داس کوہستانی نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں پہلے سے زیادہ محفوظ اوردنیا بھر کے سکھ و ہندو اقدامات سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقلیتوں سے خصوصی محبت کرتے ہیں اوران کی ہدایات پر اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا پرویزالہیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

    ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا پرویزالہیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی پارلیمانی پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی پوری پارلیمانی پارٹی چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑ ی ہے اور کھڑ ی رہے گی۔

    پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں اور ہم پوری پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے شرکاء نے اس امر کااظہارکیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کا مثالی اتحاد صوبے کے عوام کو ڈلیور کر رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم متحد ہے اور متحد رہے گی۔ صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، محمد رضوان، احسان الحق، محمد افضل، خدیجہ عمر اور باسمہ چودھری نے شرکت کی۔

  • الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت مکانات تعمیر کرے گا۔،پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

    الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت مکانات تعمیر کرے گا۔،پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

    الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سرپرست پیر حافظ شیخ محمد ابراہیم نقشبندی نے ٹاؤن شپ لاہور میں ”سیلاب کی تباہ کاریاں اور ہم سب کی ذمداری“ عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور کروڑوں لوگ متأثر ہوئے ہیں .

    الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مستحق افراد کو ”الکہف تعمیر پاکستان پروگرام“کے تحت مکانات تعمیر کر کے دیگا جس کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اس میں مستحق بیوگان اور یتیم بچوں کے مکانات ترجیحی بنیاد پرپہلے بنائے جائیں گے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں شہید مساجد و مدارس کی بھی تعمیر اور بچوں کی فوری تعلیم و تربیت کے لیے مکاتب قرآنیہ قائم اور صاف پانی کا انتظام کیا جائے گا .

    انہوں نے کہا کہ الکہف ٹرسٹ کی طرف سے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور راشن جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کے بعد حقیقی مستحقین میں تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اب مکانات اور مساجد و مدارس کی تعمیر کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے ان کی امداد اور قرضوں کی ادائیگی بھی کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سادگی اختیار کرتے ہوئے اپنے اخراجات میں سے ان سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی۔

  • حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سیکریٹریز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی۔

    ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا 13 ستمبر تک کسی اور کو چیف سیکریٹری تعینات کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران علی افضل نے آل سیکریٹریز سے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی کہ افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے۔ کامران افضل نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی.

    قبل ازیں بھی چیف سیکریتری پنجاب نے حمزہ شہباز کی حکومت کت ختم ہونے پر وفاق سے درخواست کی تھی کہ وہ پرویز الہیٰ کی حکومت کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے مگر وفاق کے کہنے پر کامران علی افضل نے پنجاب میں اپنی خدمات سر انضام دیں ، اور اب ان کا بیان دوبارہ سامنے آگیا ہے .جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کت ساتھ کام نا کرنے کی وجوہات بیان کر دی ہیں.

  • فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں اب ہورہی ہیں وہ 10 سال پہلے ہونی چاہیں تھیں صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے اس میں کہا ہے کہ پاکستان فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کوششیں ہو رہی ہیں وہ حوصلہ افزاء ضرور ہیں اور مجھے خوشی بہت زیادہ ہے اس چیز کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوششیں آج سے دس سال پہلے شروع ہوجانی چاہیں تھیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور پاکستانی فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر جگہ ہر سطح پر منوایا ہے. صائمہ نور نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے.صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ یہ تاثر بالکل

    غلط ہے کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اخیتار کی ہے میری اسی سال فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی ہے اور اب بھی مجھے کوئی اچھا
    پراجیکٹ ملا تو میں ضرور کروں گی. میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں جو انہیں‌پسند بھی آئے. صائمہ نور نے کہا کہ موجودہ دور کے تمام اداکار اچھا کام کررہے ہیں میں جب ان کا کام دیکھتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے. میں نے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اگر میرے پاس ڈرامے کا کوئی اچھا سکرپٹ آیا تو یقینا کروں گی.

  • نیب قانون میں ترمیم؛  راجا پرویز اشرف کو بڑا ریلیف مل گیا

    نیب قانون میں ترمیم؛ راجا پرویز اشرف کو بڑا ریلیف مل گیا

    نیب قانون میں ترمیم سے راجا پرویز اشرف کو بڑا ریلیف مل گیا ہے.

    احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف 6 ریفرنسز 7 سال بعد نیب کو واپس بجھوادیئے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے خلاف 6 رینٹل پاور ریفرنسز نیب کو واپس بجھوادیئے۔

    واپس کیے گئے ریفرنس میں ریشماں، گلف، سمندری، رتوڈیرو، کارکے اور ستیانہ رینٹل پاور ریفرنسز شامل ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ راجا پرویز اشرف نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے لئے کرائے کی بجلی گھروں (rental power projects) کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

    رینٹل پاور پراجیکٹس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خب ریں تھیں، اس حوالے سے راجا پرویز اشرف اور دیگر لوگوں پر مختلف ریفرنسز دائر کئے گئے تھے۔ رواں برس کے اوائل میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت میں جج محمد بشیر جعلی اکاؤنٹس سے جڑے کڈنی ہلز ریفرنس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو ریلیف دے دیا تھا.

    سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون طارق محمود سمیت سات ملزمان کو نیب ترمیمی بل کے تحت ریلیف ملا اور عدالت نے نیب سیکنڈ ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور کہا کہ نیب ترمیمی بل کے تحت ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ ریفرنس میں اعجاز ہارون، ندیم مانڈوی والا ، طارق محمود سمیت سات ملزمان نامزد تھے، جنہوں نے نیب ریفرنس کو چیلنج کررکھا تھا، احتساب عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

  • وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے. وزیر اعظم

    وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے.

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا اور سرکاری افسران کو اسلام آباد میں اپنے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوام میں جانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام یادرکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، امید ہے دو تین ہفتوں میں سیلابی پانی اترجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کون سیلاب پر سیاست اور کون خدمت کررہا ہے، وہ خاموش ہیں، لیکن ان کے اندر ناراضی، دکھ اور تکلیف ہے جسے وہ بیان نہیں کرپارہے، وقت آئے گا جب وہ اس بات کا حساب بھی لیں گے اور شاباش بھی دیں گے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود قیمت چکائی، انتونیو گوتریس نے بھی کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات قیمتوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہیں۔ واضح‌ رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا ہے۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا تھا۔ شرکا نے سیلاب کی صورت حال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا ہے.

    اجلاس میں وزیراعظم میان محمد شہباز شریف کو دس ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی گئی تھی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ادویات میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔ اور اس بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ موجودہ حالات میں ادویات مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے.
    مزید یہ پڑھیں: وزیراعظم میاں محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
    جبکہ ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ بھی آج کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری بھی پیش کی گئی ہے علاوہ ازیں اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی دی گئی ہے۔