Baaghi TV

Author: +9251

  • پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں  ارجن کپور

    پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں ارجن کپور

    ارجن کپور بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہتے ہیں۔ارجن کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2012 میں فلم ” عشق زادے” سے کیا ، انکی یہ فلم کافی کامیاب رہی اس کے لئے ارجن کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ انہوں نے محنت اور لگن سے کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی ایک جگہ بنائی ہے. حال ہی میں ارجن نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی وقت میں جا کر وہ فلم کو پرڈیوس اور ڈائریکٹ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ان کے ذہن میں ہے اور وہ دل سے پروڈیوسر ہیں اور وہ فلم سازی پر 360 ڈگری کا نقطہ نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ ارجن نے مزید کہا کہ زیادہ تر اداکار ڈائریکٹر کے اداکار ہیں، لیکن وہ ایک پروڈیوسر

    کے اداکار ہیں اور اس چیز کا انہیں بہت زیادہ فائدہ بھی ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ڈائریکشن کے میدان میں آئیں گے ضرور لیکن انہیں‌کوئی جلدی نہیں ہے ابھی فی الحال وہ اپنے اداکاری کے کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا ہوں وہ مجھے دیکھنے کےلئے ٹکٹ خرید کر اگر سینما جاتے ہیں تو پھر میں ان کی اس محبت کا مقروض ہوں اور مجھے بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو اداکاری کے مواقع میسر آرہے ہیں.

  • سیلاب زدگان کے لئے فنڈزجمع کرنے حرا اور مانی پہنچے امریکہ

    سیلاب زدگان کے لئے فنڈزجمع کرنے حرا اور مانی پہنچے امریکہ

    اداکارہ حرا مانی جن کو عوام سطح پر بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے ، خواتین کی ایک بڑی تعداد ان کے ڈرامے دیکھتی ہے. حرا مانی کبھی گاتی ہوئی نظر آتی ہیں تو کبھی اداکاری کرتی ہوئی. حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کرینہ کپور کے اس ڈائیلاگ ” کون ہے یہ لڑکا جس نے مجھے مڑ کر نہیں دیکھا” کو بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں. حرامانی اپنے شوہر کے ساتھ پہنچی ہوئی ہیں امریکہ ، امریکہ وہ انڈس ہستپال کے اشتراک سے سیلاب زدگان کے لئے چلائی گئی مہم کے تحت گئی ہیں. حرا اور مانی امریکہ میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈز جمع کررہی ہیں. حرا اور ان کے شوہر مانی کی ایک وڈیو وائرہ ہو رہی ہے جس میں یہ دونوں امریکہ میں موجود ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے منعقد کی گئی تقریب

    میں موجود ہیں وہاں ان کے ساتھ ان کے مداح سیلفیاں لے رہے ہیں. خواتین کی ایک بڑی تعداد ان دونوں اداکاروں کو گھیر کر کھڑی ہے. وڈیو میں ایک خاتون مانی کے پاس کھڑی کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ میں نے آپ کے ڈرامے دیکھے ہیں میں آپ کی بہت بڑی پرستار ہوں اس موقع پر حرا بھی موجود ہیں. اگر ہم کہیں کہ حرا اس وقت سٹار بن چکی ہیں تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کو پرستاروں کا جھرمٹ گھیر لیتا ہے.

  • صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

    جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل لاہور سے ایک عدالت میں دلائل دے رہا ہے دونوں وکلاء کی خاتون موکلہ صوفیہ مرزا بھی بار بار مداخلت کر رہی ہے۔

    جسٹس سردار طارق نے کہا کہ پہلے فیصلہ کر لیں دلائل کون دے گا، جس فیصلہ کو جوازبنا کر توہین عدالت کی درخواست کی اس پر عمک ہو چکا ہے جبکہ وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے واضح کیا کہ بچوں کی واپسی کیلئے پوری حکومتی مشینری ہل گئی ہےاوروزارت ِخارجہ بچوں کے یو اے ای سے واپسی کے معاملے پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    بعدازاں عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہر 15 دن بعد بچیوں کی واپسی سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ 29جون 2022 کو ایک خبر سامنے آئی تھی کہ جڑواں بیٹیوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والی اداکارہ صوفیہ مرزا نے رضا مندی سے بچیاں سابق شوہر کے حوالے کیں تھی شیخ عمر فاروق اور صوفیہ مرزا کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی بھی منظر عام پر آئی تھی، سابق شوہر کا کہنا تھا کہ بچیوں کی حوالگی کیلئے صوفیہ مرزا کو 50 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔ دوسری طرف عمر فاروق نے ریڈ وارنٹس اور مقدمات ختم کرنے کیلئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خط لکھا تھا.

    اس سے قبل اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے شہزاد اکبر کے ساتھ مل کر اپنے سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف مقدمات بنانے کا انکشاف ہوا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بچیوں کی حوالگی سے متعلق معاملے پر ہر حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    بخت آور دو ہفتے سے کیوں آن ائیر نہیں ہو رہا یمنہ زیدی ہو گئیں پریشان

    ڈرامہ سیریل بخت آور اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے آج کل کافی مقبول ہو رہا ہے اور یمنہ زیدی کا ابھی تک کا کیرئیر اٹھا کر اگر دیکھ لیا جائے تو وہ ہر بار ہر پراجیکٹ میں کسی نئے کردار کے ساتھ سامنے آتی ہیں. نعمان اعجازاور بشری انصاری جیسے منجھے ہوئے اداکار یمنہ زیدی کی فنکارانہ صلاحیتوں کے بہت زیادہ معترف ہیں. یمنہ زیدی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ لوگوں سے ایک سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. یمنہ زیدی پوچھ رہی ہیں کہ دو ہفتوں سے ڈرامہ سیریل بخت آور آن ائیر نہیں ہو رہا کیا وجہ ہے؟ آپ میں‌سے کوئی جانتا ہے تو پلیز مجھے بتائیے. حالانکہ میں نے تو آٹھویں اور نویں قسط کے لئے ایکٹنگ بھی کی سینز بھی ریکارڈ کروائے پھر بھی ڈرامے کی قسط نشر

    کیوں نہیں‌ہورہی. میں نے سوچا میں آپ لوگوں سے پوچھ لوں شاید آپ کو پتا ہو. یمنہ زیدی نے اس وڈیو میں یہ بھی پوچھا کہ ویسے آپ لوگ میچ دیکھ رہے ہیں ؟ اور کیا میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی ڈرامہ سیریل بخت آوار میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مشکلات کو ارد گرد دیکھتے ہوئے لڑکے کا روپ دھارنے پر مجبور ہیں.شائقین اس ڈرامے میں یمنہ زیدی کے مختلف گیٹ اپ اور کہانی کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں.

  • ٹرانسجینڈر افراد کے حقوق سے متعلق قانون ایک بار پھرزیر بحث

    ٹرانسجینڈر افراد کے حقوق سے متعلق قانون ایک بار پھرزیر بحث

    خواجہ سراؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور استحصال و ہراسانی کی حوصلہ شکنی کی غرض سے پاکستانی پارلیمان نے چار سال قبل ایک قانون (ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ) بنایا تھا، جس پر حال ہی میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

    انڈیپنڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق: گذشتہ چند روز کے دوران ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2018 کی سوشل میڈیا پر مخالفت اور حمایت دونوں دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس قانون میں ترمیم کے لیے ایک ٹرینڈ (#AmendTransgenderLaw) بھی چلایا گیا۔

    بحث کا آغاز ماہ رواں کے شروع میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے ایک اجلاس کے بعد ہوا، جس میں ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ میں گذشتہ سال پیش ہونے والا ترامیم کا بل زیر بحث آیا۔ ترمیمی بل کے محرک جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے خیال میں ٹرانسجینڈر افراد کی جنس کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کا قیام ضروری ہے، جو قانون کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔

    انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد سے 30 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین نے خود کو مخالف جنس کے طور پر ریکارڈ کروایا، جو ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ کے کھلم کھلا غلط استعمال کا ٹھوس ثبوت ہے۔ دوسری طرف ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے لیے جدو جہد کرنے والی نایاب علی کے خیال میں طبی معائنہ صرف کسی امیدوار کے بیان پر یا قانون کے توڑے جانے کے شک کی صورت میں ہی ضروری ہونا چاہیے۔ نایاب علی، جو خود ٹرانسجینڈر ہونے کے باعث حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں، نے موجودہ قانون کا دفاع کرتے ہوئے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دستورِ پاکستان ہر شہری کو وقار کا حق فراہم کرتا ہے، اور جنس کے تعین کی غرض سے صرف ٹرانسجینڈرز کو طبی معائنے کی کوفت سے گزارنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آئے گا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ٹرانسجینڈر افراد کی تعداد لگ بھگ 10 ہزار بتائی جاتی ہے، جبکہ 2015 میں وفاقی وزارت صحت نے تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی آبادی ڈیڑھ لاکھ تک پہنچنے کا اشارہ دیا تھا۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ٹرانس الائنس کے مطابق 2015 کے بعد سے مختلف واقعات میں 100 کے قریب خواجہ سرا قتل ہوئے، جبکہ تشدد کے دو ہزار مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

  • کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    کسی کا مال لوٹا ہے جو شرمندہ ہوں؟ احسن خان نے ایسا کیوں کہا

    عوامی مزاج رکھنے والے اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے مختلف کرداروں کا زکر کیا ہے. احسن خان نے ڈرامہ سیریل ہمنیشن میں اپنے کردار دارلخزئی کے کردار پر بات کی اور بولے لوگوں کو شاید شروع میں لگا تھا کہ یہ نیگیٹیو کریکٹر ہے لیکن ایسا نہیں تھا مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. احسن خان نے یہ بھی کہا کہ قصہ مہربانو کا قیامت ڈرامہ کے کردار بھی بہت پسند کئے گئے. احسن خان نے کہا کہ میرے کسی کردار کی اگر میمز بنتی ہیں تو میں شرمندہ کبھی بھی نہیں ہوتا بلکہ میں تو لطف اندوز ہوتا ہوں اور شرمندہ ویسے میں کیوں‌ ہوں ؟ میں نے کوئی چوی کی ہے کسی کا مال لوٹا ہے جو میں شرمندہ ہوں . میں اگر شرمندہ ہوں گا کبھی تو

    اپنی کسی اخلاقی غلطی پر ہی ہوں گا. یاد رہے کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نیگیٹیو اور پازیٹیو کردار بھی کئے اور ان کو ہر طرح ہر روپ ہر کردار میں بے حد سراہا گیا. عموما یہ ہوتا ہےکہ اگر ہیرو کا کردار کرنے والا نیگیٹو کرے تو اسکو اتنا پسند نہیں کیا جاتا لیکن احسن نیگٹیو کریں یا پازیٹیو ان کو یکساں ہی مقبولیت حاصل ہے.

  • سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ سیلاب زادہ علاقوں‌ میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہیں.

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تام کل نقصان شدہ میں 6674.7 کلومیٹر سڑکیں اور 269 پلیں جن پر کام جارہی ہے، اعلامیہ کے مطابق: سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جن میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلماگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔ اور
    کے پی کے دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 120,785 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق: اب تک 498 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 طیاروں نے اڑان بھری اور کئی پھنسے ہوئے افراد کو نکالا اور 6.35 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4483 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ان ایف آر سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4848 خیمے، 288071 فوڈ پیکجز، 2775 ٹن راشن فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 51840 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 20 ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے 241 اڑانیں بھی کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔

  • فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    فیصل قریشی نے عمران اشرف کے بچپن کی وڈیو شیئر کر دی

    اداکار فیصل قریشی جن کی اداکار عمران اشرف کے ساتھ دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے حال ہی میں عمران اشرف کو ان کی سالگرہ کی دی ہے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور سالگرہ کی مبارکباد انہی کے ڈرامہ سریل گڈ بائے ریشما کا کلپ شئیر کر کے دی ہے. فیصل قریشی خود بھی اس کلپ میں موجود ہیں .سین میں ننھے منھے عمران اشرف کا فٹ بال فیصل قریشی کے گھر گر جاتا ہے اور وہ دیوار پر چڑھے ہوئے ہیں فیصل قریشی انہیں کہتے ہیں کہ نیچے اترو تو عمران اشرف انہیں کہتے ہیں کہ انکل میں اتر جاتا ہوں لیکن پہلے میرا فٹ بال تو دیں ، جواب میں‌فیصل قریشی کہتے ہیں کہ میں تمہیں انکل لگتا ہوں تو عمران اشرف کہتے ہیں کہ جو عینک لگاتے ہیں میں ان کو انکل ہی کہتا ہوں. اس

    وڈیو میں عمران اشرف اور فیصل قریشی کے دیگر سینز بھی ہیں جن سے دیکھنے والے محظوظ ہو رہے ہیں. بہت کم لوگ جانتے ہیں ک اداکار عمران اشرف نے بطور چائلڈ سٹار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے. عمران اشرف کے کریڈٹ پر اہم کردار اور ڈرامے ہیں ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں ان کا بھولے کا کردار کون بھول سکتا ہے. اس برس عمران نے فلموں میں بھی دم مستم کے زریعے اینٹری دی ہے.گو کہ ان کی پہلی فلم زیادہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی.

  • شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    شارٹ ڈریس دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں راکھی ساونت

    راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل درانی کی دوستی کے بہت چرچے ہیں. سوشل میڈیا پر ان کی وڈیوز چھائی رہتی ہیں. حال ہی میں ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی اور عادل دونوں میڈیا کے سامنے بیٹھے ہیں اور راکھی کہہ رہی ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ عادل ان کی زندگی میں آئے اور ان کو چینج کیا. راکھی نے کہا کہ عادل چاہتے ہیں کہ میں شارٹ ڈریس نہ پہنوں لہذا میں نے شارٹ ڈریس پہننا چھوڑ دیا ہے .میں سوچتی ہوں کہ جب عادل کو نہیں پسند تو پھر میں اسکا موڈ کیوں خراب کروں. راکھی نے مزید کہا کہ جب بھی کہیں شاپنگ پر جاتی ہوں

    تو شارٹ ڈریس دیکھ کر اداس ہو جاتی ہوں اور رو پڑتی ہوں کیونکہ اب میں صرف شارٹ‌ ڈریس کو دیکھ سکتی ہوں پہن نہیں سکتی. اور میں ڈریس کو دیکھ کر کہتی ہوں کہ میں تجھے پہننے کے لائق نہیں ہوں. راکھی نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری جوڑی عادل کے ساتھ بنی رہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ میں وہ سب کروں جو عادل کو پسند ہے اور وہ نہ کروں جو عادل اور ان کے گھر والوں کو ناپسند ہے. ویسے بھی میں سوچتی ہوں کہ بہت پہن لئے شارٹ ڈریس اب خود کو بدلنے کا وقت ہے تو بدل لینا چاہیے شارٹ ڈریس نہیں بھی پہنوں گی تو بھی میں راکھی ہی رہوں گی میری پہچان میں‌کمی نہیں آئیگی.

  • ہم ایوارڈز  کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    ہم ایوارڈز کی ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی کمائی سیلاب زدگان پر خرچ ہو گی

    پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ایک تاریخ رقم کر دی ہے، سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ، گھر اور دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں. ایسے میں ہر کوئی اپنے تائیں جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے. ہم ٹی وی بھی اس میں پیچھے نہیں رہا. ہم ٹی وی کے سی ای او درید قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہم ایوارڈز کینڈا کے پلیٹ فارم کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے آمدنی کا ایک حصہ امداد اور بحالی کی کوششوں کیلئے عطیہ کریں گے. انہوں نے یہ اعلان ہمدرد فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کے دوران کیا .اس سے پہلے بھی ہم نیٹ ورک نے سیلاب متاثرین کےلئے فنڈز اور اشیائے ضروریہ کے لئے ٹیلی تھون کا اہتمام کیا جس کی میزبانی احسن خان‘

    صنم جنگ اور کرن خان نے کی تھی. اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا بدترین سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا جیسا اس بار آیا ہے. سیلاب زدگان کھلے آسمان کے نیچے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں . اس سیلاب کی تباہ کاریوں کی متعدد وڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں یہ تمام وڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں.