Baaghi TV

کوئین الزبتھ کے مرنے کا افسوس ہے مگر ہم کسی بادشاہ ملکہ کو نہیں مانتے جواد احمد

ملکی الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر گزشتہ روز دو بار آئی پہلی بار آئی خبر سے خبر دینے والوں نے ہی ہاتھ اٹھا لئے لیکن کچھ دیر کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ ملکہ الزبتھ دوم انتقال کر گئی ہیں. دنیا بھر کی نامور شخصیات ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر رنجیدہ ہیں ہر کوئی تعزیتی پیغام جاری کر رہا ہے. برابرئی پارٹی کے چئیرپرسن جواد احمد نے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر انسانیت کے ناطے افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم کسی ملکہ یا بادشاہ کو نہیں مانتے. جواد احمد نے سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کے حوالے سے ایک نوٹ لکھا ہے جو کچھ یوں ہے ” ہمارا تمہارا خدا بادشاہ۔

‏ہمیں الزبتھ ونڈسر کی وفات پر افسوس ہے جیسے ہر انسان کے مرنے پرہمیں افسوس ہوتا ہے مگر ہم کسی بادشاہ، ملکہ کو نہیں مانتے۔ یہ ہمارے لیے استعماریت، سامراجیت، جارحیت اور استحصال کے نشان ہیں۔ انسانی برابری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
سب کچھ جب رب کا ہے، تو پھر یہ سب کا ہے” .جواداحمد کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کسی نے پسند کیا تو کسی نے تنقید کی .
یاد رہے کہ کوئین الزبتھ دوم نے برطامیہ پر طویل حکمرانی کی 96 برس کی عمر میں گزشتہ روز وفات پا گئیں ، ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے ہیں.

More posts