Baaghi TV

Author: +9251

  • کام سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لیا ہے چندن پربھاکر

    کام سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لیا ہے چندن پربھاکر

    کپل شرما شو بھارت کا سب بڑا کامیڈی شو سمجھا جاتا ہے اس شو میں کپل کے علاوہ معاون اداکار بھی ہوتے ہیں جو شو کی ریٹنگ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. چندن پربھاکر بھی انہی میں سے ایک ہے انہو‌ں نے کپل شرما کے شو میں اہم پارٹ نبھایا اور بہت زیادہ شہرت سمیٹی. اسی شو میں ایک بار چندن پربھاکر کے ساتھ کیا امیتابھ بچن نے مذاق اور مذاق بھی ایسا کہ چندن کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے لیکن آڈینز نے اس مذاق اورچندن کے تاثرات کو بہت پسند کیا. کہا جا رہا ہے کہ کپل شرما شو کا اس سال کا سیزن شروع ہو رہا ہے اس میں اس بار ہمیں چندن پربھاکر دکھائی نہیں‌دیں گے. چندن کے پرستاروں‌کے لئے یہ خبر یقینا زیادہ اچھی نہیں ہے. تاہم چندن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ آخر اتنے بڑے اور معروف شو کا حصہ کیوں نہیں‌بن رہے

    تو انہوں نے کہا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ اس بار میں کپل شرما شو کے پورے سیزن میں نہیں‌ہوں گا. لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اس بار اس شو کا حصہ نہ بننے کی وجہ کیا ہے تو بولے بس وجہ کچھ ایسی نہیں ہے کہ کسی سے کوئی جھگڑا ہو گیا ہے وجہ یہ ہے کہ میں بس کچھ عرصہ کے لئے کام سے بریک لینا چاہتا ہوں . چندن پربھاکر کے اس جواب سے ان کے مداح مطمئن تو نہیں ہیں لیکن ان کے دوبارہ سکرین پر آنے کا انتظار کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس بھی نہیں ہے.

  • آشا بھوسلے کو کس گلوکار کے ساتھ گانا پسند تھا؟

    آشا بھوسلے کو کس گلوکار کے ساتھ گانا پسند تھا؟

    آشا بھوسلے سے ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک جتنے بھی گلوکاروں‌ کے ساتھ گایا ہے کس کے ساتھ گا کر انہیں بہت مزا آیا . تو آشا بھوسلے نے کہا کہ مجھے کشور کمار کے ساتھ گانے کا بہت مزا آتا تھا وہ ایسے گلوکار تھے جو اپنی طرف سے گانے میں حرکتیں شامل کر لیتے تھے ان کے ساتھ میرے سب سے زیادہ گیت ہوئے. ان کے ساتھ گا کر اس لئے بھی مزا آتا کیونکہ وہ ہر وقت ہنستاتے رہتے تھے گانے کے دوران خود سے آلاپ شامل کر لیتے تھے اور باقی وقت ہنستاتے رہتے تھے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی حرکتیں کرتے تھے کہ جس سے لوگوں‌ کو لگتا تھا کہ وہ بے وقوف ہیں لیکن ایسا نہیں‌تھا وہ بہت ہوشیار تھے. آشا بھوسلے نے کہا

    کہ کلاسیکل گانے کا مزا منا دے کے ساتھ آتا تھا ان کی تو آواز ایسی تھی کہ جس کو سن کر دل کرتا تھا کہ بس سنتے ہی جائیں رکیں نا. انہوں‌نے مزید کہا کہ ہیمنت کمار جیسی آواز نہ کبھی میں نے آج تک سنی ہے نہ ہی پیدا ہو گی ، ان کے جیسا سر کوئی نہیں لگ سکتا تھا بھگوان نے ان کو جو گلہ اورسر دیا تھا وہ کم کم گلوکاروں کے حصے میں آتا ہے. محمد رفیع کے لئے لیکن انہوں نے کہا کہ رفیع بہت اچھے گلوکار تھے اچھے انسان تھے لیکن ان کو میوزک ڈائریکٹر جیسا سکھاتے تھے بس وہ ویسا ہی گاتے تھے خود سے گانے میں کچھ شامل کرنے کی کوشش نہیں‌کرتے تھے. مجھے ایسا لگتا تھا کہ وہ اس سے زیادہ گا سکتے ہیں اور بہتر گا سکتے ہیں لیکن وہ دھیان نہیں‌دیتے تھے بس جو سکھایا گا کر چلے جاتے تھے. بہت ہی شانت طبیعت کے مالک تھے.

  • آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    بالی وڈ کی گلوکارہ آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کے چند بہترین گانے آپ کو یاد کروا رہے ہیں.یہ وہ گیت ہیں جو ہر دور میں مقبول رہے اور آج بھی یہ گیت گائے اور سنے جاتے ہیں.آشا بھوسلے نے ہر اداکارہ کی اداکاری کے انداز کو سمجھ کر گایا نتیجہ یہ رہا کہ ایسا لگتا تھا وہ ہیروئین یہ گیت خود ہی گا رہی ہے.
    مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ‌کے ، چھوڑ دو آنچل زمانہ کیا کہے گا ، حال کیسا ہے جناب کا ، اک پردیسی میرا دل لے گیا .آئیے مہرباں بیٹھیے جان جاں یہ . ابھی نہ جائو چھوڑ‌کر دل ابھی بھرا نہیں ، اشاروں اشاروں میں دل لینے والے،

    یہ ریشمی زلفوں کا اندھیرا، زرا ہولے ہولے چلو میرے بالما ، پردے میں‌رہنے دو ، میری بیری کے بیر مت توڑو ، گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی ، کجرا محبت والا آکھیوں‌میں ایسا ڈالا ، دم مارو دم ، چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، سجنا ہے مجھے سجنا کے لئے ، کوئی شہری بابو دل لہری بابو، یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ ، دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیے ، جستجو جسکی تھی ، تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا ، جوانی جان من حیسن دلربا ، اور کیا عہد وفا ہوتے ہیں ، پیار میں دل پہ مار دے گولی .

  • آشا بھوسلے آج اپنی 89 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    آشا بھوسلے آج اپنی 89 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    آشا بھوسلے کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی گلوکارائوں میں ہوتا ہے، کم عمری میں انہوں‌ نے گانا شروع کیا.آشا بھوسلے کا کیرئیر آٹھ دہائیوں پر محیط ہے اس دوران انہوں‌ نے فلمی موسیقی، پاپ، غزلیں، بھجن، روایتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، لوک گیت، قوالی، اور رابندر سنگیت گایا. آشا نے ہندی کے علاوہ 20 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں گایا. آشا بھوسلے کی آواز میں‌ گائے ہوئے گیت مدھوبالا سے لیکر مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے. ویسے تو آشا بھوسلے نے آٹھ دہائیوں میں ہر گلوکار کے ساتھ گایا اور داد سمیٹی لیکن محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی میوزک کے متوالے یاد رکھے ہوئے ہیں. آشا بھوسلے نے پاپ گیت بہترین انداز میں گائے وہ ہر دور کے ہر طرح کے میوزک میں اپنی آواز اور انداز کو ڈھال لیتی تھیں. انہوں نے آرڈی برمن سے

    شادی کی. آشا بھوسلے نے تمام عمر ساڑھی زیب تن کی.ان کے کریڈٹ پر ایسے لازوال گیت ہیں جو کہ رہتی
    دنیا تک ان کا نام زندہ رکھیں گے.آشا بھوسلے کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دو نیشنل فلم ایوارڈز، چار بی ایف جے اے ایوارڈز، اٹھارہ مہاراشٹر اسٹیٹ فلم ایوارڈز، نو فلم فیئر ایوارڈز بشمول لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دئیے گئے.آشا بھوسلے کی دو بار گریمی ایوارڈز کے لئے نامزدگی بھی ہوئی.انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا.آشا بھوسلے لتا منگیشکر کی بہن ہیں.آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہوئیں اور آج آشا بھوسلے اپنی 89 سالگرہ منا رہی ہیں.

  • راولپنڈی؛ دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

    راولپنڈی؛ دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

    راولپنڈی میں دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی ہے.

    کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے اپنی تایا زاد زینت بیگم اور سابقہ سالی شہناز کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی کر خودکشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ملزم رشید نور سرکاری ادارے سے فارغ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کچھ عرصہ بیرون ملک میں بھی رہا تھا. رشید نے گھریلو ناچاکی پر اپنی اہلیہ کو ایک سال قبل طلاق دے دی تھی جس کے بعد سے خاندان میں کشیدگی چل رہی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسی تنازے پر ملزم نے سالی کے گھر جاکر رائفل سے فائرنگ کرکے سابقہ سالی شہناز اور تایا زاد بہن زینت بیگم کو قتل کیا، بعدازاں ملزم گھر گیا اور کمرہ بند کرکے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شہادتیں اکھٹی کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اور پولیس شواہد کی بنا پر تفتیش کر رہی کہ آیا اس نے اسلحہ کہاں سے لیا تھا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی میں رکشہ پر سوار بہن بھائی کو کسی نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تھی اور کہا تھا کہ ملوث ملزمان کے خلاف سخت کی جائے گی.

  • توہین عدالت کیس: عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

    توہین عدالت کیس: عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

    توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے.

    پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سو مو ٹو ہائی کورٹ کا اختیار نہیں۔ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔ تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ( چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیر اور جسٹس بابر ستار) کیس کی سماعت کی، عمران خان اس کیس میں آج دوسری بار عدالت کے سامنے پیش ہونے تھے۔ گزشتہ سماعت میں دیئے گئے عدالتی حکم کے تحت عمران خان کی جانب سے آج دوبارہ جواب جمع کرایا گیا ہے.

    اس سے قبل ہونے والی سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل عبوری حکم نامے جاری کیا گیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، اس لئے شوکاز نوٹس واپس نہیں لے رہے۔ یکم ستمبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کی جانب سے پاکستان بار کونسل، منیر اے ملک اور مخدوم علی خان کو عدالتی معاونین بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    واضح‌ ریے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار کی رپورٹ پر 22 اگست کو معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد 23 اگست کو تین رکنی بینچ نے کیس پر پہلی سماعت کی تھی ۔ عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 31 اگست کو طلب کیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کے نوٹس پر جواب داخل کرادیا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرایا۔

    اپنے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھا تھا کہ زیبا چوہدری جوڈیشل نہیں ایگزیکٹو مجسٹریٹ ہیں، مجھ سے سمجھنے میں غلطی ہوئی، تاہم اپنے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بینچ پر اعتراض بھی لگایا گیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے استدعا کی کہ جن ججوں نے کیس شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی وہ خود کو بینچ سے دستبردار ہونے پر غور کریں، کیونکہ انہوں نے اس معاملے کا پہلے سے فیصلہ کرلیا تھا۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنے ساتھی کے بارے میں کہا کہ حکومت شہباز گل کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور انہیں پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    جواب میں استدلال کیا گیا کہ مدعا علیہ کی طرف سے کوئی توہین نہیں کی گئی اور ڈپٹی رجسٹرار نے 20 اگست کو اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں جلسہ عام کے دوران کی گئی تقریر سے چن کر لفظوں کا انتخاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان الفاظ کو سیاق و سباق سے بالکل ہٹ کر لیا گیا اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ تاثر دینے کے لیے چھیڑ دیا گیا کہ گویا مدعا علیہ (عمران خان) قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ شہباز گل کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح اٹھایا اور دو دن جو تشدد کیا، اس طرح رکھا جیسا ملک کا کوئی بڑا غدار پکڑا ہو، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو ہم نے نہیں چھوڑنا، ہم نے آپ کے اوپر کیس کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مجسٹریٹ زیبا صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں، آپ کے اوپر بھی ہم ایکشن لیں گے، آپ سب کو شرم آنی چاہیے کہ ایک آدمی کو تشدد کیا، کمزور آدمی ملا اسی کو آپ نے یہ کرنا تھا، فضل الرحمان سے جان جاتی ہے۔

    دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشاورت مفتی نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔

    جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟، کیا عمران خان نے شامل تفتیش ہوئے ہیں؟۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کرلی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔

  • پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیرا تنگ، عمران خان، شوکت ترین کیخلاف اقدامات پر غور

    پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیرا تنگ، عمران خان، شوکت ترین کیخلاف اقدامات پر غور

    وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے عمران خان اور شوکت ترین کے خلاف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آئینی و قانونی لحاظ سے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور سابق حکمران جماعت کے اہم رہنماؤں کے خلاف مختلف آئینی و قانونی شقوں کا شکنجہ کسنے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان ، سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین و دیگر کے خلاف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی شق جی کے تحت نظریہ پاکستان ، اقتدار اعلیٰ ، ملکی سالمیت اور سلامتی کے ساتھ مسلح افواج و عدلیہ کے تقدس کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 406 کے تحت کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی شق 406 خیانت مجرمانہ کے مرتکب شخص کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے سینیٹر کے حلف کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبائی وزرائے خزانہ کو وفاقی وزارت خزانہ سے عدم تعاون کا مشورہ دیا۔ وفاقی حکومت سابق وزیر خزانہ کے اس اقدام کو ان کے حلف سے روگردانی قرار دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے موجودہ وزرائے خزانہ محسن خان لغاری اور تیمور خان جھگڑا کے خلاف غداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی.
    شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ 29 اگست کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر انہوں نے صحافی حامد میر کا ایک ٹویٹ دیکھا جس میں دو آڈیو شیئر کی گئیں، ان آڈیوز میں شوکت ترین صوبائی وزرا محسن لغاری اور تیمور خان جھگڑا کو ہدایت دے رہے تھے کہ وہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں رکاوٹیں پیدا کریں۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شوکت ترین واضح طور پر کہہ رہے تھے کہ جس طرح حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے ہیں، آئی ایم ایف کے معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اس پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے، یہ بھی کہا گیا کہ فیصلہ عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا.
    نجی ٹی وی کے مطابق ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سےپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی تھی، جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی تھی.

    خیال رہے کہ: اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

  • عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

    عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدےاکنامسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔


    وزیراعظم نے مزید کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔


    دوسری جانب وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران بچاؤ بیانیے کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے۔ وفاقی وزیرشیری رحمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران بچاؤ بیانیہ کا مقصد ادروں پر دباؤ ڈال کر ان کو متنازع بنانا اور رعایتیں لینا ہے۔انہوں نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔ الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے۔عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے۔


    انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے۔ ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازع بنانے کے مترادف ہیں۔

  • کرنسی ڈکلیریشن فارم پُر کرنے کی شرط وزارت خزانہ اور ریونیو کے فیصلے کا جزو نہیں تھا

    کرنسی ڈکلیریشن فارم پُر کرنے کی شرط وزارت خزانہ اور ریونیو کے فیصلے کا جزو نہیں تھا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے فارن کرنسی ڈکلیریشن فارم پُر کرنے کی شرط وزارت خزانہ اور ریونیو کے فیصلے کا جزو نہیں تھا۔

    باغی ٹی وی اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے ایف اے ٹی ایف کے وفد کے دورے سے 12 روز قبل فیصلہ تبدیل کرایا تھا۔ ٹربیون کے مطابق وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو دونوں ہی اس بات سے لاعلم تھے کہ سول ایوی ایشن نے 16 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ان کی ملکیت میں موجود غیرملکی کرنسی کو ظاہر کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس قدم کی وجہ سے روپے پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، ایف اے ٹی ایف کے وفد نے 2 ستمبر کو پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا تھا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایکسچینج کمپنیوں نے شکایت کی ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرنسی ڈکلیریشن کی شرط سے روپے پر دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے، کیوں کہ مسافر اب غیرملکی کرنسی ہمراہ لانے سے گریز کررہے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے سینیٹر کامل علی آغا نے فارن کرنسی ڈکلیریشن کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایسے کسی فیصلے میں شریک نہیں تھا جس کے ذریعے غیرملکی کرنسی کی ڈکلریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہو۔ ڈپٹی گورنر کے مطابق ان کی تفہیم یہ ہے کہ سی اے اے نے پاکستان کسٹمز کی رضامندی سے یہ سرکلر جاری کیا ہوگا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا بھی سول ایوی ایشن کے فیصلے سے لاعلم تھیں۔