Baaghi TV

Author: +9251

  • یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالردینے کا اعلان

    یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالردینے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    یواے ای کے وزیر کلچر، نوجوانان اورسماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔شیخ نہیان بن مبارک پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین ڈالرز دیں گے۔ سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی طورپر دیا جانے والا یہ اب تک سب سے بڑا عطیہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پرشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے شیخ نہیان بن مبارک کے نام پیغام میں کہا کہ یہ عطیہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اس امداد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔ پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا لے کر مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

    رپورٹس مطابق متحدہ عرب امارات سے دسویں اور گیارہویں انسانی امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای ائرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔ اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے ائرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ بجھوانے کے ساتھ پاکستان میں انسانی بنیادوں پراپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا کہا تھا۔ امداد کی دوسری کھیپ میں پاکستان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید امدادی سامان، پناہ گاہوں کا سامان، انسانی امداد، خوراک اور ادویات شامل تھا.

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.

  • ملک بھر میں چند مقامات کے سوا  تمام متاثرہ روڈ نیٹ ورک بحال کردیئے گئے. این ایچ اے

    ملک بھر میں چند مقامات کے سوا تمام متاثرہ روڈ نیٹ ورک بحال کردیئے گئے. این ایچ اے

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں چند مقامات کے سوا این ایچ اے کا روڈ نیٹ ورک بحال کردیا گیا ہے۔

    ترجمان این ایچ اے کے مطابق کچلاک،ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن پر سگو پل اور بحرین۔کالام کے سوا پورا نیٹ ورک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ متاثرہ مقامات پر متبادل راستے بنا کر ٹریفک رواں کردیا گیا ہے جب کہ سندھ میں کوٹری، دادو، کشمورکے متاثرہ مقامات پر پانی کی سطح کم ہونے پر ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

    این ایچ اے ترجمان کے مطابق دادو، مورو پل اور قاضی عامری پل کے ذریعے ٹریفک قومی شاہراہ N-5 کی جانب موڑ دی گئی ہے۔ اُدھر بلوچستان میں M-8 کے خضدار، قوبہ سعید خان سیکشن پر وانگو ہل اور بریجہ کے مقامات پر سڑکوں کوصاف کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بلوچستان میں باقی ماندہ نیٹ روک پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے اپنے نیٹ ورک کے ساتھ صوبائی رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے بھی شانہ بشانہ مصروف عمل ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات وچیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) محمد خرم آغا سڑکوں کی بحالی کے کام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سےتباہ ہونے والے مواصلاتی نظام کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت جمعہ تک مکمل کرنے کی ہدیات کی تھی. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک بھر میں بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر ہنگامی اجلاس ہوا تھا، خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر اداروں کے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی تھی.

    اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالام سوات رابطہ سڑکیں آئندہ ہفتے تک بحال کی جائیں،پاور ڈویژن 25 اگست سے اب تک بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے اپنے کام کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

  • کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہے تو اپنی گرل فرینڈ اور ماں بہن کے گھر پر جا کر کرو، عرفی جاوید میڈیا پر برس پڑی

    کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہے تو اپنی گرل فرینڈ اور ماں بہن کے گھر پر جا کر کرو، عرفی جاوید میڈیا پر برس پڑی

    عرفی جاوید جو کہ بولڈ کپڑے پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں. حال ہی میں انہوں نےایک ایونٹ میں بطور مہمان شرکت کی وہاں انکے کپڑوں پر کافی جملے کسے گئے ، پہلے تو عرفی چپ رہیں لیکن ان کی برداشت کا پیمانہ آخر کار لبریز ہو ہی گیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں. عرفی جاوید میڈیا کو پوز دے رہی تھیں کہ ان کے کپڑوں پر الٹے سیدھے تبصرے ہونے لگے ان سے اسی حوالے سے سوال بھی ہونے لگے یہ چیز نا پسند آئی عرفی کو انہوں‌ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں تم لوگوں‌ کی باتیں سننے نہیں آئی ہوں تمہیں اگر کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہی ہے تو اپنی گرل فرینڈ اور ماں بہن کے گھر پر جاکے کرو۔ میرے کپڑوں پر کوئی تبصرہ نہیں

    کرے گا۔اب آپ میں سے کسی کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں‌ہونی چاہیے. میں آپ لوگوں‌کو بہت زیادہ عزت دیتی ہوں اور یہی عزت مجھے واپس بھی ملتی ہے لیکن اس طرح‌سے میرے کپڑوں پر تبصرہ کرنے کا کسی کو حق نہ ہے نہ میں دوں گی. یاد رہے کہ عرفی جاوید شیشے کے ٹکڑوں سے لے کر رسیوں تک اپنے مختلف انداز کے لباس کے لیے جانی جاتی ہیں، عرفی بولڈ ضرور ہیں لیکن ان کے کپڑوں‌ پر کوئی رتی برابر بھی تبصرہ کرتا ہے تو وہ اسکو دھو ڈالتی ہیں.

  • پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں. پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں. پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ڈی جی ایف آئی اے کا انکشاف

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں سول ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے پریمیئر سروس سے ہونے والے نقصان کی انکوائری دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق لیگی دور میں شروع کی گئی نئی سروس سے قومی خزانے کو 3 ارب 19 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو پیش کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے پر پی اے سی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ارکان کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے لیے آئی پیڈز کرائے پر لینے سے بھی 9 کروڑ 90 لاکھ کا نقصان ہوا۔ ایف آئی آرز رجسٹرڈ کرکے چالان بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ 2 لوگ مفرور ہیں ان کی ضمانت منسوخی کی کوشش جاری ہے۔

    پی اے سی نے ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ اس سے ان کے بینک اکاؤنٹس بند ہوں گے، تب یہ خود ہی آجائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈی جی ایف آئی اے نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری کیس پر بھی بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ 15 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید انکوائریز جاری ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق جعلی ڈگری کے کیسز کا تعلق، کراچی، سندھ، پنجاب، پختون خوا وغیرہ سے ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے 840 کیسز ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگری والوں کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

    علاوہ ازیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ملک بھر تمام ائرپورٹس پر مزدوروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرینز سمیت دہری شہریت والے نہیں بلکہ بیرون ملک مزدور زیادہ قابل عزت ہیں۔ ڈی جی اے ایس ایف نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ ملک بھر تمام ائر پورٹس پر 15 ہزار تک ائر پورٹ سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ گوادر، تربت اور پشاور کے ائر پورٹس پر مقامی سکیورٹی فورس تعینات ہے۔ آڈٹ پیرا کے مطابق ائرپورٹس سکیورٹی کیلیے ہتھیاروں کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ قوانین کی خلاف ورزی میں 5 افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    اداکارہ انوشکا شرما ہندوستان میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں اداکارہ برینڈ ایمبیسیڈر بننے پر نہایت خوش ہیں انوشکا کے لوریل پیرس کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے اعلان پر ان کے مداح بھی ہیں کافی خوش.اداکارہ انوشکا شرما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ L’Oréal Paris کی تعریف کی ہے اور یہ بیوٹی انڈسٹری میں اعلیٰ اور مثالی پروڈکٹس کی وجہ سے خواتین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے. لوریل پیرس کی پراڈکٹس آج کی خواتین کی ضرورت ہے . میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن کر کافی خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں بہترین انداز میں اپنی اس ذمہ داری کو نبھائوں گی. دوسری طرف دیویا ریڈی، جنرل منیجر لوریل پیرس کا کہنا ہے کہ ہم انوشکا شرما کو لوریل

    پیرل کی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اس برینڈ کی اچھے سے پرموشن کریں گی. ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ہندوستان میں سکن کی دیکھ بھال کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے انوشکا کے ساتھ ہاتھ ملانے پر کافی جوش ہیں. ہم بہت جلد اس حوالے سے مہم کا آغاز کرنے والے ہیں.یاد رہے کہ انوشکا شرما ہندوستانی سینما کا ایک بڑا نام ہیں اوران کا کسی بھی پراڈکٹ کا برینڈ ایمبیسڈر بننا اہمیت کا حامل ہے.

  • مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی فلم براہمسٹرا کی پرائیویٹ سکریننگ دیکھنے سے انکار کر دیا

    مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی فلم براہمسٹرا کی پرائیویٹ سکریننگ دیکھنے سے انکار کر دیا

    بالی ووڈ فلم براہمسٹرا جس کو بنانے میں تقریباً ایک دہائی اور پروڈکشن میں پانچ سال لگ چکے ہیں. اب یہ فلم ریلیز کے لئے تیار ہے آئندہ کل سینما گھروں‌ کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی پرموشن کے بعد اسکی پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن عالیہ بھٹ جو کہ اس فلم کی ہیروئین ہیں ان کے والد مہیش بھٹ نے پرائیویٹ سکریننگ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ میں نہیں آئوں گا. اطلاعات ہیں کہ مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکریننگ میں اس لئے نہیں‌جائیں گے کیونکہ وہ فلم سینما گھر میں پبلک کے ساتھ دیکھیں گے اور

    خصوصی طور پر خود ٹکٹ خریدیں گے. ان کا کہنا ہے کہ میں فلم پبلک میں‌بیٹھ کر دیکھوں گا اور ان کا ری ایکشن براہ راست جج کر سکوں گا. یاد رہے کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں جن کے ساتھ رنبیر کپور پہلے بھی کام کر چکے ہیں لیکن عالیہ آیان کے ساتھ پہلی بار کام کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کہ ہندوستانی سینما کے لئے بنائی گئی مہنگی ترین فلم ہے فلم چار سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہوئی ہے. اس فلم سے پوری ٹیم کو کافی امیدیں وابستہ ہیں.

  • پوننین سیلون میں ایشوریا رائے 2 مختلف کرداروں میں

    پوننین سیلون میں ایشوریا رائے 2 مختلف کرداروں میں

    بالی وڈ فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن جو لگ بھگ پانچ سال سے سلور سکرین سے دور ہیں. ایشوریا رائے کو دیکھے کےلئے ان کے مداح ہر وقت بے چین رہتے ہیں. سابق مس ورلڈ اب بالی وڈ میں واپسی کی تیاری کر چکی ہیں. جی ہاں ایشوریا رائے بچن کی فلم پونین سیلون رواں ماہ تیس تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. یہ خبر یقینا ایشوریا رائے کے پرستاروں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے.فلم کا ٹریلر بھی جا ری کر دیا گیا ہے ایشوریا اس فلم میں دو مختلف کرداروں میں‌نظر آئیں

    گی. پونین سیلون تامل فلم ہے اسکا انتظار ان کے مداح بے صبری سے کررہے ہیں لہذا فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے تیس ستمبر کو یہ فلم بھارت سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے.معروف فلم ڈائریکٹر منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی ’پونین سیلون‘ ایک کلاسک تامل ناول پر مبنی ہے جو حقیقت پر مبنی تاریخی واقعات پرمشتمل ہے.یاد رہے کہ ایشوریا رائے کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں‌نے بالی وڈ کے تمام بڑے اور نامورہیروز کے ساتھ کام کیا ہے. ایشوریا رائے کے ویسے تو ہر کردار کو پسند کیا گیا لیکن دیوداس میں ان کے پارو کے کردار نے شائقین کے دل جیت لئے تھے.

  • انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما جو کافی عرصے سے سلور اسکرین سے دور ہیں، ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب فلم چکدا ایکسرپریس سے سلور سکرین پر واپسی کررہی ہیں. فلم چکدا ایکسپریس کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اس میں انوشکا شرما ایک بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ انوشکا فلم کے لیے سخت ٹریننگ بھی کر رہی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی چکدا ایکسپریس جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جو 2012 میں پدم شری حاصل کرنے والی دوسری ہندوستانی خاتون کرکٹر بنیں۔ انوشکا شرما کا کہنا ہے اس فلم

    میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین بھی کرکٹ کھیل سکتی ہیں اور کھیل کے میدان میں اپنا نام بنا سکتی ہیں. وہ کہتی ہیں کہ عموما یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہندوستان کی لڑکیاں کرکٹ میں اپنا کیرئیر نہیں‌بنا سکتیں ہم اس دقیا نوسی تصور کو اس فلم کے زریعے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے. اس فلم میں اداکارہ انوشکا شرما چار سال بعد اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں.انوشکا آخری بار 2018 کی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک طویل وقفہ لیا اوراپنے پہلے بچے وامیکا کی پرورش میں‌مصروف رہیں.

  • رنبیر کپور بھی بائیکاٹ کلچر پر بول پڑے

    رنبیر کپور بھی بائیکاٹ کلچر پر بول پڑے

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے کو ہے لیکن رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کی فلم کے لئے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے. رنبیر کپور کے پرانے ایک انٹرویو سے ایک کلپ نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے بعد اس میں کہی گئی اس بات کو ایشو بنایا گیا کہ رنبیر کپور گائے کا گوشت کھاتے ہیں. رنبیر کپور سے جب حال ہی میں‌ پوچھا گیا کہ وہ بائیکاٹ کلچر کے بارے میں‌ کیاسوچتے ہیں؟‌تو انہوں نے کہا کہ اگر فلم اچھی ہو گی تو پسند کی جائیگی اگر فلم اچھی نہیں ہو گی تو اسے پسند نہیں‌کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ بات صرف اتنی ہے کہ کہانی کیسی ہے؟‌اگر کہانی اچھی ہے تو پھر پسند کی جائیگی اور نہ چاہتے ہوئے بھی لوگ

    دیکھنے کےلئے آئیں گے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری فلم شمشیرا ریلیز ہوئی یہ باکس آفس پر ناکام رہی اور ناکامی کی وجہ یہ رہی کہ لوگوں کو یہ فلم پسند نہیں‌آئی. اس حوالے سے میرے دل میں‌ کوئی منفی خیالات نہیں‌ ہیں یقینا لوگوں‌کو پسند نہیں آئی تبہی تو فلاپ ہوگئی. رنبیر نے زور دے کر کہا کہ اگر کہانی اچھی ہو گی تو لوگ اسے پسند کریں گے اور فلم کو تفریح کے طور پر دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌کا رخ کریں گے. یوں رنبیر کپور نے بائیکاٹ کلچر پر بچ بچا کر بات کی تاکہ مزید ان کی کسی بات کو پکڑ نہ لیا جائے اور اس کا اثر ان کی ریلیز ہونے والی فلم براہمسٹرا پر ہو .

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 225 روپے سے بڑھ گئی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 225 روپے سے بڑھ گئی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 225 روپے پر پہنچ گئی، جمعرات کو بھی روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا اور ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔

    جمعرات کو دن کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں امریکی ڈالر224 روپے سے تجاوز کرگیا۔ دوپہر 12 بجےانٹر بینک میں ڈالرکی قدرمیں 2 روپے58 پیسے کا اضافہ ہوا اورانٹربینک میں امریکی ڈالر 226 روپے کا ہوگیا۔ بدھ کو دن کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہوکر223.42 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 235 روپے پر جا پہنچی۔ جمعرات کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے اوپر جانے سے دوسری چیزوں میں بھی مہنگائی ہو جائے گی، کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔ ڈالر کبھی انٹر بینک میں سستا ہوتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت ہونے لگتا ہے۔ اور روپے کی قدر میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی آتی ہے.
    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41751 ہو گیا ہے۔