Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    عمران خان کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    عمران خان کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی.

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف کیس کی سماعت آج بروز جمعرات 8 ستمبر کو ہوئی۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ آج ہونے والی سماعت میں درخواست گزار قوسین فیصل کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وکیل کمر کے درد کے باعث پیش ہونے سے قاصر ہیں۔ التواء کی درخواست کے ساتھ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز ( پمز ) کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

    عدالت کی جانب سے درخواست گزار قوسین فیصل کے وکیل کی التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

    اس سے قبل 4 اگست کو ہونے والی سماعت کو ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہونے والی سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو ججز کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ہے اور اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی بھی جاری کردیا ہے.

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو این او سی ملنے پر درخواست نمٹا دی، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا: ہمیں این او سی مل گیا ہے ٹرم اینڈ کنڈیشن بھی مل گئ ہیں، وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ: ایک درخواست ہے کہ عدالت آئندہ کے لیے ڈائریکشن دے دے.
    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ: مستقل کے لیے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے.


    چیف جسٹس نے کہا کہ: انتظامیہ کا معاملہ ہے مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے حالات کا پتہ نہیں ہوتا، یہ عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی اور آپکو این او سی مل گیا ہے بس آپکی درخواست نمٹا رہے ہیں. ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ پانچ ستمبر کو انکی درخواست آئی ہے.

  • افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

    پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

    میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

    پہلی باحجاب آسٹریلوی سینیٹر افغانستان سے ہجرت کی کہانی بتاتے رو پڑیں

    آسٹریلیا میں پہلی باحجاب سینیٹر فاطمہ پیمان پارلیمان میں اپنے اولین خطاب میں افغانستان سے پاکستان اور پھر پرتھ پہنچنے اور اس کے بعد نسل پرستی کا سامنا کرنے کے باعث سیاست میں آنے کی روداد سناتے ہوئے رو پڑیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اپنے اولین خطاب میں فاطمہ پیمان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی پہلی حکومت آنے کے بعد ہم لوگ خوف زدہ ہوکر پاکستان چلے گئے۔

    بعد ازاں ان کے والد ایک کشتی کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے اور چار سال انتھک محنت کے بعد اہل خانہ کو پاکستان سے بلالیا اور پھر ہم سب دوبارہ مل کر رہنے لگے لیکن یہاں مصائب کم نہ ہوئے۔

    خاتون سینیٹر نے مزید کہا کہ والد کو آسٹریلیا میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، انہیں محنت کی انتہائی قلیل اجرت دی جاتی اور روزگار میں بھی عدم تحفظ تھا۔ مجھے بھی آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سب بہت غیر یقینی تھا۔ میں سمجھتی تھی کہ آسٹریلیا نسل پرستی سے آزاد ہوگا۔

    27 سالہ فاطمہ پیمان کا کہنا تھا کہ پہلی بار مجھے آسٹریلیا میں اجنبی کا احساس تب ہوا جب یونیورسٹی میں میرے ایک ساتھی طالب علم نے حجاب کا مذاق اُڑایا گیا اور یہ بھی سننے کو ملتا رہا کہ جہاں سے آئی ہو، وہاں واپس جاؤ۔

    جون میں سینیٹر منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان نے کہا کہ اس موقع پر میں نے ہار نہ مانی اور سیاسی جدوجہد کا حصہ بنی۔ اس دوران میرے والد کا کینسر کے مرض میں محض 47 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا اور والدہ ہروقت غمزدہ رہنے لگیں۔

    سینیٹر فاطمہ پیمان نے کہا کہ میں اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھے اتنا اعتماد، حوصلہ اور ہمت دی کہ آج میں اس مقام پر ہوں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ پیمان کے دادا افغان پارلیمنٹ کے رکن تھے جب طالبان کی پہلی حکومت بنی اور پورے خاندان کو پاکستان منتقل ہونا پڑا تھا۔

  • پاکستان کی جیت، وزیراعظم، مریم نواز، پرویز الٰہی و دیگر کی مبارکباد

    پاکستان کی جیت، وزیراعظم، مریم نواز، پرویز الٰہی و دیگر کی مبارکباد

    افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و دیگر نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر شاباش دی ہے ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا اور انہیں شاباش دی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہماری پریشانیوں کے باوجود گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لائے ہیں۔ صدر مملکت نے گزشتہ چند سالوں سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی بھی تعریف کی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر نسیم شاہ کا شکریہ ادا کیا۔


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ واہ کیا میچ تھا، نسیم شاہ نے کیا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لڑکوں ایشیا کپ جیت کر ہی واپس آنا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ویلڈن، گرین شرٹس، ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، میرا یقین ہے کہ بہترین ٹیم ورک کے ذریعے ہمیشہ کامیابی ملتی ہے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف جیت کے بعد آج افغانستان کے خلاف بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح گرین شرٹس کو ملی، انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ لے کر وطن لوٹے گی۔

    افغانستان کے خلاف فتح پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ افغانستان کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، قومی ٹیم نے آخری اوور میں شاندار کھیل پیش کر کے جیت حاصل کی۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے ایشیا کپ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو شکست دیکر دل جیت لئے۔

    وزیراعلیٰ نے خاص طور پر نسیم شاہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے مار کر کھیل کا پانسا پلٹ دیا، امید ہے پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل میچ میں بھی فتحیاب ہو گی، قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

  • عمران خان کا نیا "اسلامی ٹچ”

    عمران خان کا نیا "اسلامی ٹچ”

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے.چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیا” اسلامی ٹچ "دے دیا.


    چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں طاقتور کو نا پکڑا جائے وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، قرآن میں اللہ کا حکم ہے اچھائی کا ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، نوجوانوں کو کہتا ہوں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانا ہے، آپ نے الیکشن میں اچھائی کا ساتھ دینا ہے برائی کا نہیں،

    عمران خان نے کہا کہ چستیاں اگر آپ نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مجرم کو ووٹ دے رہے ہیں، اور برائی کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اللہ کے فرمان کے خلاف جا رہے ہیں.

    عمران خان کی جانب سے دیئے گئے نئے اسلامی ٹچ پر سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ،سماجی اور سیاسی حلقوں نے عمران خان کے آج کے اسلامی ٹچ پر کہنا ہے کہ عمراں خان کو اب اپنی شکست نظر آنا شروع ہو گئی ہے اس لئے اب انہوں نے نیا بیانیہ بنا دیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ووٹ دیا تو ووٹ دینے والے اللہ کے فرمان کی خلاف ورزی کریں گے.

    سماجی اور سیاسی ھلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نیا” اسلامی ٹچ” اور بیانیہ چلنے والا نہیں ہے ،کیونکہ اب عوام بھی جان چکے ہیں کہ عمران خان اکثر جوش میں” ہوش” کھو بیٹھتے ہیں، اور جو بیان وہ ایک دن دیتے ہیں تو دوسرے دن عمران خان کو اپنے بیان پر "یو ٹرن "لینا پرتا ہے

  • دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑی امداد کی اپیل کروں گا،انتونیو گوتریش

    دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑی امداد کی اپیل کروں گا،انتونیو گوتریش

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہاکہ اپنے دورہ کے دوران عالمی برادری سے پاکستان کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کروں گا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور وہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے اور عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل کرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کو عالمی برادری کی طرف سے بھرپور امداد کی ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ وہ بین الا قوامی برادری سے پاکستان کے متاثرہ سیلاب افراد کے لئے فوری امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس وقت یوکرین جنگ پر زیادہ تو جہ دی جارہی ہے کیونکہ لوگ بھول گئے ہیں اصل جنگ توموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ہے، پاکستان، چاڈ، اور قرن افریقہ، جہاں خشک سالی قحط کا باعث بن رہی ہے وہاں اس وقت سب سے بڑاخطرہ جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

    انتونیو گوتریش نے کہا کہ جو صورتحال آج پاکستان کو درپیش ہے کل کسی اور ملک کو اس سے بھی مشکل حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں اس دور کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس کو عام مسئلہ سمجھ کر عام انداز سے حل کرنے کی سوچ محض خود کشی ہو گی۔

  • وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام توجہ بحالی کاموں پر مرکوز رکھنا ہوں گی، زاہد اکرم درانی

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تمام توجہ بحالی کاموں پر مرکوز رکھنا ہوں گی، زاہد اکرم درانی

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر وفاقی اداروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

    ڈپٹی سپیکر نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی تمام توجہ بحالی کاموں پر مرکوز رکھنا ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی بڑی آبادی حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔کمیٹی کے ارکان نے زور دیتے ہوے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خیمے ، کھانے پینے کے اشیا ء، مچھر دانی اور طبی سامان کی فراہمی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔کمیٹی ممبران نے سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا ۔

    ڈپٹی سپیکر نے دیر بالا کی ضلعی انتظامیہ کی غیر پیشہ ورانہ روش کا نوٹس لیتے ہوے انہوں نے دیر بالا میں سڑک کھولنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو این او سی کی عدم فراہمی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ونگ کو خط لکھنے کی ہدایت کی ۔کمیٹی ممبران نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی امداد کی عدم فراہمی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلاب اور بارشوں سے مرنے والوں کو مالی معاوضہ جلد از جلد ادا کیا جائے ۔

    کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ڈویلپمنٹ ساجد حسین طوری ، ممبر قومی اسمبلی مولانا محمّد انور ، سینیٹر ہدایت الرحمان ، پی پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی ، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور خیبر پختونخوا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،گورنر کو بھجوائے گئے بل ایوان سے دوبارہ منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،گورنر کو بھجوائے گئے بل ایوان سے دوبارہ منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 50 منٹ کی تاخیر سے سپیکر محمد سبطین خان کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات میں محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن کے جوابا ت صو بائی وزیر علی عباس رضانے دیے۔

    گزشتہ اجلاس میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف وومن بل 2022 لاہور، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 او ر راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2022 گورنر پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے تھے۔تاہم گورنر پنجاب نے بل منظور کیے بغیر واپس بھیج دیے تھے۔

    آج کے اجلاس میں مذکورہ تمام بلز دوبارہ پیش کیے گئے جسے ایوان نے کثرت رائے سے دوبارہ منظور کر لیے۔بعد ازاں ملک احمد خان نے سپیکر کی اجازت سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان حلیم عادل شیخ پر امپورٹڈ حکومت کے ایما پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ وفاقی حکومت حلیم عادل شیخ پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ یہ ظلم کی رات ختم ہونے کے قریب ہے۔ایوان حلیم عادل شیخ پر جھوٹے مقدمات واپس لے کررہا کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ قرارداد کو ایوان نے منظور کر لیا۔

    بعدازاں رکن اسمبلی عمر فاروق نے ایوان میں بول نیٹ ورک کے لائسنس منسوخ کے خلا ف قراردادپیش کی۔ قراردادمیں کہا گیا کہ ”پنجاب اسمبلی کایہ ایوان پیمراکی جانب سے بول نیٹ ورک کے لائسنس منسوخ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے۔ ایوان سمجھتاہے کہ بول نیوزکی بندش کے پیچھے ہزاروں صحافیوں کامعاشی قتل عام کرنے کامنصوبہ ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

    وفاقی حکومت نے بول نیوزکوبندکرکے آزادی صحافت پرگھناؤناوارکیاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت اورپیمراسے فوری طورپر بول نیوزکی بندش کاحکم نامہ فوری واپس لینے کامطالبہ کرتاہے۔” ایوان نے قراردادکثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکرمحمد سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 ستمبر بروز سوموار سہ پہر تین بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔

  • سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    سیلاب متاثرین کی امداد ،پاک فوج اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں،حافظ طاہراشرفی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہراشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، عوام قانون ختم نبوت کی محافظ ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فوری طور پر اجلاس طلب کریں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین آپس کے اختلافات بھلا کر شرکت کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روزمسجد مصطفی جوہرٹائون میں عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     

    شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون، امداد پر شکریہ ادا کیا

     

    طاہراشرفی نے کہا کہ کامیاب ریاستوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جاتی ہے ، پاکستان میں بھی رہنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عقیدہ ختم نبوت قوانین کے محافظ ہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے والے آئے روز یہ افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں کہ ختم نبوت کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرناہے ۔

    پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

     

     

    طاہر اشرفی نے کہا کہ اصل مسئلہ ختم نبوت قوانین کے غلط استعمال پرہے جس کو ہم نے روکنا ہے اور گزشتہ دوسالوں کے دوران کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بدترین بحران سے گزر رہاہے اور سیلاب کی وجہ سے 70فیصد ملک پانی میں ڈوب چکا ہے ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گزارش کروں گا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کریں ۔

     

    عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، مصدق ملک

     

    انہوں نے کہا اس وقت سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مذہبی جماعتیں سب سے آگے ہیں، وڈیرے جاگیردار منظرسے غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام اورعالم اسلام مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے الفاظ کا اچھا چنائو کرناچاہیے وہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    طاہراشرفی نے کہا کہ شہباز گل کے پاک فوج کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو قوم نے بھی قبول نہیں کیا کیونکہ ملک میں سب سے زیادہ پاپولر پاک فوج ہے اورہماری عوام اپنی فوج سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا احمد علی سراج نے کہا کہ پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کرعطیات جمع کروائیں تا کہ مستحق افراد کی معاونت کی جا سکے ۔

  • شہبازشریف کا  آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون، امداد پر شکریہ ادا کیا

    شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون، امداد پر شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علیئیف کو ٹیلی فون۔ کال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

     

    آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین امریکی ڈالر کے عطیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شدید ترین مون سون کی لہروں کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع، ذریعہ معاش اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ نتیجتاً سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور نقل مکانی شدید محدود رہی۔

     

    عمران خان کا 58 تحائف 3 کروڑ میں خرید کر 4 تحائف 5 کروڑ 80 لاکھ میں بیچنے کا اعتراف

     

    وزیراعظم نے توانائی کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

     

    سیلاب متاثرین کی مدد، یو اے ای بازی لے گیا، سب سے زیادہ امدادی پروازیں

     

    پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان جموں و کشمیر پر OIC رابطہ گروپ کا ایک اہم رکن ہے۔ دونوں ممالک کے لوگ مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگیوں اور گہرے تاریخی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔