Baaghi TV

Author: +9251

  • جو چاہا وہ مل گیا ، پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

    جو چاہا وہ مل گیا ، پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

    مس ورلڈ اور بالی کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ ان کو وہ کردار کرنے کو مل گیا ہے جو وہ کرنا چاہتی تھیں. پریانکا کے کام کی گونج جب ہالی وڈ میں پہنچی تو انہیں وہاں کچھ پراجیکٹس آفر ہوئے جن میں بے واچ، کوانٹیکو، دی میٹریکس ریزرکشینز کے نام قابل زکر ہیں. پریانکا نے ثابت کیا کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کے لئے بھی بہترین چوائئس ہیں. پریانکا چوپڑہ ایک بار پھر ہالی وڈ کے ایک پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں اس پراجیکٹ میں ان کا کردار کیا ہو گا اس پر انہوں نے ابھی تک بات نہیں کی لیکن ایک انٹرویو میں اتنا ضرور کہا ہے کہ مجھے ہالی وڈ میں کام کرتے ہوئے دس سال کا عرصہ بیت چکا ہے اس دوران مختلف فلمز میں کام بھی کیا لیکن میں جیسا کردار کرنا چاہتی تھی یا جس کردار

    کی تلاش میں تھی وہ نہیں مل رہا تھا لیکن اب جا کر مجھے وہ کردار ملا ہے اور میں اسے کرنے جا رہی ہوں یہ وہ کردار ہے جسے میں کرنے کی خواہش کب سے دل میں رکھے ہوئے تھی. انہوں نے اسی انٹرویو میں مزید کہا کہ میں‌نے ہمیشہ چیلنجنگ کام کئے ہیں کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا جس میں چیلنج نہ ہو انہوں نے کہا کہ مجھے رسک لینا بھی اچھا لگتا ہے اور رسک لینے کے بغیر کام کرنے کا مزہ نہیں آتا. پریانکا کے مطابق ان کو لگتا ہے کہ انہیں ابھی بھی بہت سارا کام کرنا ہے.

  • سری دیوی بونی کپور کی یادوں میں

    سری دیوی بونی کپور کی یادوں میں

    بالی وڈ کے معروف فلم میکر اور انیل کپور کے بھائی بونی کو اپنی اہلیہ سری دیوی کی یاد ستانے لگی ہے جب سے ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا ہے تب سے آج تک وہ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں ان تصاویر کو مسلسل شئیر کرتے رہنے سے ایک بات تو کلئیر ہوتی ہے کہ بونی کپور آج تک اپنی اہلیہ کو یاد کرتے ہیں. حال ہی میں بونی کپور نے سوشل میڈیا پر سری دیوی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی، یہ تصویر سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کے وقت کی تھی اس تصویر کے بارے میں‌بونی کپور نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس میں جو سوٹ پہن

    رکھا ہے وہ 2022 میں دس سال کے بعد دوبارہ پہنا. یاد رہے کہ بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی اور دونوں کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہے.. سری دیوی کی موت 2018 میں دبئی میں ہوئی تھی وہ وہاں اپنے ایک خاندان کی شادی میں گئیں تھیں ان کے شوہر اور بیٹیاں بھی ان کے ساتھ تھیں موت سے قبل وہ کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں بلکہ شادی میں ناچ گا رہی تھیں. جب ان کا انتقال ہوا تو کہا گیا کہ حرکت قلب بند ہونے سے ایسا ہوا ہے لیکن پورسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت کی وجہ حرکت قلب نہیں بلکہ حادثہ ہےرپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی کہ سری دیوی کے جسم میں نشے کی مقدار بھی پائی گئی۔

  • شاہ رخ خان نے فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی

    شاہ رخ خان نے فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی

    بالی وڈ‌کے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان تھری میں کام کریں گے یا نہیں اس حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے خبر کے مطابق شاہ رخ خان کو جاوید اختر کے بیٹے فلمساز فرحان اختر نے ڈان تھری کی کہانی سنائی ہے لیکن شاہ رخ خان ڈان تھری کی کہانی سے بالکل بھی متاثر نہیں‌ ہوئے. انہوں نے فی الحال فلم کو کرنے کے لئے ہاں نہیں‌کی بلکہ ان کا کہانی سننے کے بعد جو رد عمل ہے وہ اسی طرح‌کا ہے کہ جیسے وہ ڈان تھری کا حصہ نہیں بنیں گے. اس وقت بالی وڈ‌کی جو صورتحال ہے اس کے مطابق چلنا اداکاروں کے لئے بہت ضروری ہو گیا ہے. بڑے سے بڑے اداکار کی فلم بھی فلاپ ہو رہی ہے اور بائیکاٹ کے ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں لہذا جو بھی فنکار اب کسی بھی فلم کو سائن کررہا ہے سائن کرنے سے پہلے سوچ بچار کررہا ہے. شاہ

    رخ خان نے شاید اسی نقطہ نظر سے ڈان تھری کی کہانی سنی ان کو شاید ایسا لگا ہے کہ کہانی شائقین کو متاثر نہ کر سکے گی لہذا انہوں نے فی الحال تو فرحان اختر کو گھر کی راہ دکھا دی ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان ون اور ڈان ٹو میں کام کیا تھا ان دونوں فلموں میں ان کے ساتھ پریانکاچوپڑا نظر آئیں تھیں . ڈان سب سے پہلے امیتابھ بچن کو لیکر بنائی گئی تھی اس لئے اس فلم کا سیکول ہر بار کافی چرچا میں رہتا ہے.

  • خلیل الرحمان کا ایک منجھے ہوئے اداکار کا آڈیشن میں فیل ہونے کا دعوی

    خلیل الرحمان کا ایک منجھے ہوئے اداکار کا آڈیشن میں فیل ہونے کا دعوی

    معروف مصنف خلیل الرحمان کسی نہ کسی پر تنقید کرتے رہتے ہیں، وہ کسی پر بھی تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. حال ہی میں انہوں نے اپنی تنقید کا رخ اداکارہ مہوش حیات کی طرف کیا انہوں نے کہا کہ مہوش حیات نے بہت کام کر لیا ہے اب کسی اور کو موقع ملنا چاہیے ، وہ جگہ خالی کریں اور کسی اور کام کرنے دیں. ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ نے ماہرہ خان کو معاف کر دیا تو انہوں نے کہا میں نے انہیں معاف کر دیا ہے. تاہم اس پر تفصیلی جواب دینے سے کتراتے ہوئے نظر آئے اور اس بار ماہرہ خان کا نام سن کر زیادہ نہیں بھڑکے اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ بھی

    الٹا سیدھا کہا یہ پہلا موقع تھا کہ جب خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے بارے میں کچھ نہیں کہا. ورنہ تو خلیل الرحمان قمر ماہرہ خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں. اسی انٹرویو میں مصنف نے دعوی کر دیا کہ انہوں نے اداکار نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا تھا جس میں وہ فیل ہوگئے تھے. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر عہد حاضر کے وہ رائٹر ہیں جو کسی کو بھی نہیں بخشتے ان کو ہر کسی سے کوئی نہ کوئی شکایت رہتی ہے.ان کے بارے میں کوئی بات کر دے تو اس کو جان نہیں چھوڑتے.

  • راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق: ساتویں جماعت کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جہاں ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کو جان سے مار دیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ ٹیچر عادل زیب نے جرم کا ارتکاب 12 فروری 2022 کو کیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم عادل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا ہے.

    سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق مجرم ٹیچر عادل زیب طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا تھا اور بات گھر والوں کو بتادی تھی.

    معصوم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ناکامی پر عادل زیب برہم تھا اور طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد بچی کے والدین نے مجرم کیخلاف قانونی کاروائی کی کرتے ہوئے فورا پرچہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے زریعے جیل بھیج دیا تھا.

  • منہ نہ توڑ دوں اگر کسی لڑکے میرا دل توڑا حرامانی؟

    منہ نہ توڑ دوں اگر کسی لڑکے میرا دل توڑا حرامانی؟

    اداکارہ حرامانی جو اپنے بولڈ انداز گفتگو سے جانی جاتی ہیں ان کی سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال ہوتا ہے کہ تمہارا کسی نے دل توڑا تو حرامانی کہتی ہیں کہ کسی لڑکے نے؟ اگر کوئی لڑکا میرا دل توڑے گا تو میں اس کا منہ نہیں توڑ دوں گی،. وڈیو میں حرامانی شرارت کے موڈ میں نظر آرہی ہیں اور نہایت ہی دلکش بھی لگ رہی ہیں. حرا مانی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر نہیں بولتیں.یاد رہے کہ حرامانی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی گلوکارہ بھی ہیں انہیں گانے کا بھی شوق ہے انہوں نے ”فراری ” گانا بہت اچھے

    انداز میں گایا ان کے گانے کو بہت مقبولیت ملی.انہوں نے حال ہی میں لندن میں دس ہزار لوگوں کے سامنے گایا ، انہوں‌ نے پرانی پاکستنانی فلموں کے گانے گا کر داد وصول کی. حرامانی کہتی ہیں‌کہ انہیں بچپن سے گلوکاری کا ہی شوق تھا لیکن قسمت نے انہیں اداکارہ بنا دیا. حرا حال ہی میں‌ اداکار و گلوکار جنید خان کے گانے میں ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں. حرامانی کو ڈرامہ سریل ” میرے پاس تم ہو ” میں ایک ٹیچر کے کردار سے خاصی شہرت ملی. حرا کی آن سکرین جوڑی افان وحید اور جنید خان کے ساتھ خاصی پسند کی جاتی ہے.

  • پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیرخارجہ

    پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے. وزیرخارجہ

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی فوری ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں سے زیادہ سیلابی صورت حال پیش آئی۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہیٹ ویو نے ریکارڈ توڑ دیے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے، 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔ سیلاب متاثرین کی کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی مشکل ہورہی ہے، امداد پر دوست ملکوں اور عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری ضرورت ہے۔

    احسن اقبال

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال ملک کی تباہی کے تھے، سیلاب پروٹیکشن پروگرام پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا، ہر شعبے کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ ان بارشوں اور سیلاب سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور ابتدائی تخمینے کے مطابق پاکستان کو تقریباً 10ارب ڈالر سے زیادہ بحالی کے درکار ہو گا اور مختلف شعبوں میں جو نقصان ہوا ہے ہمیں اس کو پورا کرنے کے لیے بڑا سرمایہ درکار ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز اخراجات میں کٹوتی اور سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ سامان کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، ہم پاکستان کے ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور اس میں سے بھی جو بچت کر کے فنڈز کو لوگوں کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امدادی کارروائیوں میں بڑی چڑھ کر حصہ لیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کی کاروباری برادری اور صاحب ثروت افراد دل کھول کر حصہ لیں، اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ دل کھول کر عطیات دے سکتے ہیں جبکہ اگر وہ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کو ہر طرح سہولت دیں، یہ وقت ہے کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے، تباہی بہت بڑی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان فلڈ پروٹیکشن پروگرام جاری تھا جس نے 2010 میں آنے والے سیلاب کی روشنی میں 10سالہ سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی کی اور پلان کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ (یو این) ہیومینیٹیرین کوآرڈی نیٹر کی پاکستان کے لیے امداد کی کوششیں قابل تعریف ہیں، بارش اور سیلاب سے کپاس کی پچاس فیصد فصل متاثر ہوئی ہے، امید ہے عالمی برادری پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئے گی۔

    اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جولیان ہارنیس

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جولیان ہارنیس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی تصورات سے زیادہ ہے، عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستان کے لیے اظہار یکجہتی کرے۔ جولیان ہارنیس کا کہنا ہے کہ میں نے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کیا ہے، پاکستان میں سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

    این ڈی ایم اے

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس سال بہار کا موسم نہیں آیا، گرمی شروع ہوگئی، رواں سال مون سون بارشیں وقت سے پہلے شروع ہوئیں۔ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں سال چار ہیٹ ویوز کا سامنا رہا، بعض علاقوں میں بارشوں سے 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، قومی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے 72 اضلاع کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے، 20 لاکھ ایکڑ زمین اور 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

    سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

  • عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

    عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے.

    ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
    اپنی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد ہے، اس مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ایک تقریر کی گئی تھی جس پر عمران خان پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مارگلہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کی ہے.

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک اسد قیصر کی ضمانت منظورکی گئی ہے.

    جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

    مقدمات کا پس منظر

    شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف 20 اگست کو عمران خان کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

    شیخ رشید،سیف اللہ نیازی،علی نواز اعوان، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، صداقت عباسی اور شہزاد وسیم پہلے ہی ضمانت کراچکے ہیں۔

  • مہرین سید نے صدف کنول کو لگا لیا گلے

    مہرین سید نے صدف کنول کو لگا لیا گلے

    صدف کنول ماڈلنگ کی دنیا کا جانا مانا نام ہیں ان کی مہرین سید سے دوستی سے کون واقف نہیں ہے. دونو‌ں کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے. صدف کنول جن کی سالگرہ کے موقع پر ان کی پرانی دوست مہرین سید نے دوست ہونے کا حق ادا کیا. انسٹاگرام پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مہرین سید اور صدف کنول کو گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے. مہرین سید نے سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست صدف کنول کو گلے لگا کر سالگرہ کی نہ صرف مبارکباد دی بلکہ کیک کاٹنے کا اہتمام بھی کیا. کیک کاٹتے ہوئے صدف کے ساتھ شہروز سبزواری بھی موجود ہیں. سب کے چہروں پر خوشی دیدنی ہے. اس موقع پر دیگر معروف ماڈلز کےساتھ فیشن کا ایک بڑا نام تابش کھوجا بھی موجود ہے. صدف

    کنول اور مہرین سید دونوں متعدد مرتبہ ایک ساتھ ریمپ بھی شئیر کر چکی ہیں دونوں کی خاصی فین فالونگ بھی ہے. مہرین سید بھی شادی کرکے گھر بسا چکی ہیں اور صدف بھی ، صدف کے گھر حال ہی میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے اس موقع پر ان کے شوہر اور سسرال والے کافی خوش دکھائی دئیے اور انہیں ان کے مداھوں کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے شوبز ساتھیوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہوئیں. صدف اور شہروز ایک دوسرے کے ساتھ کاصفے خوش دکھائی دیتے ہیں.

  • وزیر اعلی محمود خان دورہ سیلاب زدگان پر ایسے مسکرا کر ہاتھ ہلا رہے جیسے کوئی جلسہ عام کی عوام سامنے ہو

    وزیر اعلی محمود خان دورہ سیلاب زدگان پر ایسے مسکرا کر ہاتھ ہلا رہے جیسے کوئی جلسہ عام کی عوام سامنے ہو

    وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان دورہ سیلاب زدگان کے دوران ایسے مسکرا کر ہاتھ ہلا رہے تھے جیسے کوئی جلسہ عام کی عوام سامنے ہو.

    ایک صارف این قاضی نے محمود خان کی دورہ سیلاب زدگان کے دوران مسکراتی ہوئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ: ان بھائی صاحب! کو کوئی بتائے کہ کسی جلسہ کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کی داد رسی کے لئے گئے ہیں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ: موصوف کی مسکراہٹ اور اس کے بعد فاتحانہ ہاتھ ہلانے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہ ماڈلنگ ہو رہی ہے۔

    اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بہت سارے لوگ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان پر سخت تنقید کررہے ہیں جبکہ لوگوں نے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہاء کہ ایک وزیر اعلی جیسی کرسی پر براجمان شخص ایسی شرم ناک حرکت کر سکتا ہے.

    خیال رہے کہ ضلع لوئر کوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں 5 دوست تین گھنٹے تک پھنسے رہنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پانچوں دوست اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آنے کے بعد ایک بلند پتھر پر چڑھ گئے اور تین گھنٹے تک وہ حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ پانچوں دوست امداد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی سرکاری ادارہ یا ریسکیو ٹیم نہ پہنچی جبکہ سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا لیکن اس وقت وزیر اعلی کا ہیلی عمران خان کی خدمت میں معمور تھا.

    شہریوں کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی تو ایک گھنٹے میں پشاور یا گلگت سے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ سکتا تھا مگر کوئی نہ آیا تو مقامی افراد نے رسیوں کے ذریعے انہیں نکالنے کی آخر کوشش کی مگر وہ تیز موجوں کی نذر ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا.