Baaghi TV

Author: +9251

  • بے بی شارک فیور، ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی اپنی سالگرہ پر جھوم اٹھی

    بے بی شارک فیور، ایمن اور منیب بٹ کی بیٹی اپنی سالگرہ پر جھوم اٹھی

    چھوٹی سکرین کی بہت ہی خوبصورت جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ دونوں خاصے مقبول ہیں. ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو تین سال کی ہے اسکا نام عمل منیب بٹ ہے. عمل کی تیسری سالگرہ بھی منائی ان کے والدین نے دھوم دھام سے. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمل منیب بٹ بچوں کی نظم ” بے بی شارک” پر جھوم رہی ہیں اور ان کی والدہ ایمن خان پاس کھڑی تالیاں بجا رہی ہیں اس دوران ایمن کے چہرے کی خوشی دیدنی ہے. عمل خان اپنی سالگرہ پر بلیو کلر کا فراک پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. ایمن اور منیب اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں.. عمل کی بہترین پرورش کی وجہ سے ایمن خان نے شادی کے بعد ابھی تک شوبز میں واپسی نہیں کی ان کہنا ہے

    کہ ان کی ساری توجہ فی الوقت اپنی بیٹی کی بہترین پرورش پر ہے جبکہ منیب بٹ کہتے ہیں کہ ایمن جتنی اچھی اداکارہ ہیں وہ اس سے کہیں اچھی اور بہترین ماں ہیں وہ بعض اوقات عمل کے لئے اتنا پریشان ہو جاتی ہیں کہ میں کہا کرتا ہوں ایمن نارمل رہو کچھ نہیں ہوتا. یاد رہے کہ ایمن اور منیب بٹ نے محبت کی شادی کی تھی اور ان کی شادی دھوم دھام سے دسمبر 2018 میں ہوئی تھی. مینب بٹ آج کل لاہور میں ہیں اور ان کے ساتھ ایمن اور ان کی بیٹی عمل بھی موجود ہیں.

  • پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    پاکستان نے 10 سال میں 18ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا: برطانوی ہائی کمشنر

    پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ 10 سال میں 18 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کیا ہے جبکہ گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں آنے والے سیلاب کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاربن کے عالمی اخراج کے صرف 1 فیصد کا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے جو آب و ہوا کے حوالے سے 8واں کمزور ترین ملک ہے۔

    بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے انتہائی شدید موسم کا سامنا معمول بنتا جارہا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی کو اقتصادی، سلامتی اور خارجہ پالیسیوں کے تناظر میں عالمی مسئلہ قرار دے۔

    پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ تباہ کاریوں کا پیمانہ جذب کرنا مشکل ہے۔ سیلاب سے ابھرتے ہوئے فوری اور طویل مدتی چیلنجز پیدا ہوئے۔ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج سیلاب زدگان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق، 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر، 72 اضلاع آفت زدہ قرار اور 10 لاکھ گھر تباہ ہو گئے۔ 10 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی جبکہ 7 لاکھ مویشی مر گئے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ نے 15لاکھ پاؤنڈ کی فوری امداد دینے کا اعلان کیا۔

    کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، این ڈی ایم اے اور دیگر حکام سے مل کر مزید امداد کی ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے۔ کوپ 26 میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز کا وعدہ کرچکا ہے۔

  • آئٹم سانگ بھارتی اداکارائیں کریں تو ٹھیک ہم کریں تو غلط

    آئٹم سانگ بھارتی اداکارائیں کریں تو ٹھیک ہم کریں تو غلط

    آمنہ الیاس جنہوں نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم چوہدری میں ” آتش” کے نام سے آئٹم سانگ کیا تھا اس سانگ کےلئے ان پر بہت تنقید ہوئی. تنقید کے پیش نذر فلم سے آئٹم سانگ کو مختصر بھی کر دیا گیا تھا. فلم میں آئٹم سنگ تو مختصر ہو گیا لیکن آمنہ الیاس پر ہونے والی تنقید کسی طور نہ رکی. اسی ھوالے سے آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاں آئٹم سانگ کو بہت زیادہ برا سمجھا جاتا ہے اور اسکا نام لیتے ہی بولڈ اور عریانیت کا خاکہ زہن میں بنا لیا جاتا ہے.انڈین اداکارائیں اگر آئٹم سانگ کریں تو ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ شوق سے دیکھا اور ڈسکس کیا جاتا ہے ، یہاں تک کہ ماضی میں ریشم اور بابرہ شریف نے بھی آئٹم سانگ کئے ان کو پسند کیا گیا ان پر

    کسی قسم کی تنقید نہیں کی گئی لیکن ہم کریں تو غلط . یہ کیسا معیار ہے؟‌. انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گانا گانا ہوتا ہے ائٹم سانگ بھی ایک طرح کا گانا ہوتا ہے اسکو عریانیت سے جوڑنا نہایت ہی غلط امر ہے. میں نے اسی سال ریلیز ہوئی فلم چوہدری میں جو آئٹم سانگ کیا وہ سکرپٹ کے حساب سے تھا لیکن اس پہ بھی بعض لوگوں نے تنقید کی . ٹھیک ہے تنقید کریں لیکن کسی کا حوصلہ توڑنے اور تنقید کرنے کے فرق کو سمجھیں.

  • عمران خان سمیت تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا. شاہد خاقان عباسی

    عمران خان سمیت تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا. شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کا ثبوت ہے اور یہ سازش عمران خان سے شروع ہو کر وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تک آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: یہ ٹولہ 4 ماہ سے جاری محنت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا تھا اور خط کا مقصد تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام منظور نہ ہوسکے۔ عمران خان اور تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا۔
    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شوکت ترین جیسے آدمی بھی اس میں ملوث ہیں جسے پاکستان نے بہت کچھ دیا اور عوام کے سامنے باتیں رکھنا پڑیں گے کہ انہوں نے اقتدار میں کیا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ: آج آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی منظوری دی اور آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پروگرام بحال ہو گیا۔ شوکت ترین سمیت عمران خان کی ٹیم نے 4 سال پاکستان کی معیشت تباہ کی۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مفتاح اسماعیل اور ٹیم نے معیشت کو دوبارہ پٹری پر ڈالا ہے۔ خط کب لکھنا ہے، کیسے لکھنا ہے، کب بھیجنا ہے، اس کے ملک پر کیا اثرات ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب سے یہ خط نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پیر کی صبح ذرائع ابلاغ پر دو فون کالز کی آڈیو نشر کی گئی جن میں شوکت ترین کو محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے الگ الگ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں وفاقی حکومت کو جواب دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    اس آڈیو میں انھیں محسن لغاری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے، آپ سب نے سائن کیا ہے۔ آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔ اب کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا۔ آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا‘۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں، یہ بالکل ’سکاٹ فری‘ جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے‘۔
    دوران گفتگو وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے جب یہ سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو گا جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ’یہ جس طرح چیئرمین ( عمران خان) اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں، اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا؟

    ’دیکھو یہ تو ضرور ہو گا کہ آئی ایم ایف کہے گا، پیسے کہاں سے پورے کریں گے۔ یہ منی بجٹ لے کر آ جائیں گے۔ یہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں اور ریاست کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں، ہم ان کی مدد کرتے جائیں، یہ تو نہیں ہو سکتا۔‘
    اسی گفتگو میں انھیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نہ نظر آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘

  • آئی ایم ایف کی جانب سےقرض نے ڈالر کے پرکاٹ دئیے

    آئی ایم ایف کی جانب سےقرض نے ڈالر کے پرکاٹ دئیے

    منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    انٹر بینک میں 10 روز سے مہنگا ہوتا ہوا ڈالر کمزور ہوتا دکھائی دیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 92 پیسے سستا ہوکر 220 روپے پرآگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کم ہوکر225 روپے کا ہوگیا۔ پیر کو دن کےاختتام پر انٹربینک میں 1 امریکی ڈالر221 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر اس کی قدر 228 روپےہوگئی تھی۔

    منی چینجرز کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اونچ نیچ کو سٹے بازی قرار دیا جارہا ہے۔
    ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض کے حوالے سے فیصلے کے بعد ڈالر کی قدرمیں کمی آئے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہوا تھا اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہوچکا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا تھا۔ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا تھا۔

    علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں کچھ دنوں میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا تھا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کافی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں جیسے خاص کر موبائل فون سمیت مختلف چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں دوسری طرف پٹرول بھی کافی مہنگا ہوجاتا ہے جس سے عوم کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تاہم اب خیال کیا جارہا ہے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد چیزیں سستی ہوجائیں گی.

    یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی گئی تھی. عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی تھی.
    آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

  • حنا الطاف سیلاب متاثرین کے لئے فکر مند

    حنا الطاف سیلاب متاثرین کے لئے فکر مند

    حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا بد ترین سیلاب ثابت ہوا ہے. سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، دیہات ،مال مویشی سب سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں . سیلاب متاثرین کی دل دہلا دینے والی ودڈیوز پریشان کن ہیں. جہاں ہر کوئی ہے پریشان وہیں اداکارہ حنا الطاف ہیں خاصی پریشان انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کر دی ہے. انسٹاگرام پر اپنی مختصر وڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو خصوصی طور پر مد نظر رکھیں. انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے سینٹری پیڈز اور بچوں کے لئے پیمپرز بھی بھجوائے جائیں. حنا الطاف واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے خواتین اور بچوں‌کا اس اینگل سے خیال کیا ہے اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے. انہوں نے خاص کر یہ کہا ہےکہ مدد کرنے والے زہن میں رکھیں کہ

    جو چیزیں آپ بھجوا رہے ہیں وہ تیار ہونی چاہیں ، لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں ہیں‌وہ کہاں جا کر پکائیں گے؟ برتن چولہے کا انتظام کیسے کریں گے. اس لئے کوشش کریں کہ جو چیز بھی بھیجیں کھانے کی وہ تیار ہو.حنا الطاف نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ پیسے دینے کی گنجائش نہیں ہے تو ایک سو روپیہ ہی دے دیں یہ بھی اس وقت بہت معنی رکھتا ہے اور کئی لوگوں کی اس سے مدد ہوسکتی ہے. نہ دینے سے بہتر ہے کہ آپ سو روپیہ ہی سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کر دیں.

  • ایران اورافغانستان سے پیاز، ٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار

    ایران اورافغانستان سے پیاز، ٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار

    سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل کونقصان پہنچنے کے بعد پیاز اورٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

    وفاقی وزیربرائے تجارت اور پیپلزپارٹی کے رہنماء نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملک بھر میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق اجلاس میں ایران اور افغانستان سے پیاز اورٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ: ایران اور افغانستان کے ساتھ خصوصی تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا اورمقامی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزپر بھی غور کیا گیا۔
    سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اورآئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔ و زرات نیشنل فوڈ سیکورٹی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتی رہے گی۔

    دوسری جانب ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت غذائی تحفظ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی اوربرآمد کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری طرف ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں ایکٹر پر پھیلی فضلیں تباہ ہونے کے باعث سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔

    سیلاب اور بارشوں سے جہاں فیصلیں متاثر ہوئی ہیں وہیں منافع خور مافیا نے خوراک کی قیمتیں مـصنوعی طور پر بڑھادیں جبکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ہے۔
    سبزی کی قیمتیں آسمان کو چُھو رہی ہیں، آلو کی قیمت 90 روپے ہے لیکن 130 سے 150 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، پیاز کی قیمت 260 سے 400 اور 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

    جبکہ کھانے کا لازمی جُز سمجھا جانے والا ٹماٹر 160 کے بجائے 300 سے 350 روپے میں فروخت ہورہا ہے، لہسن دیسی 300، ادرک 500، شملہ مرچ 500، میتھی 350، گوبھی 220، مٹر 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
    ادھر پھلوں کی قیمتیں 30 سے 40 فیصد سے زائد مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، مرغی کا گوشت 400، بکرے کا گوشت 1800 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

  • ساحر علی بگا نے بتا دیا انکو ملنے والی شہرت کس کی دعائوں کا نتیجہ ہے

    ساحر علی بگا نے بتا دیا انکو ملنے والی شہرت کس کی دعائوں کا نتیجہ ہے

    پاکستانی نامور میوزیشن اور گلوکار ساحر علی بگا نے کہا ہےکہ ملکہ ترنم نور جہاں ان کے گانوں کو بہت زیادہ پسند کرتی تھیں اور انہیں جب بھی سنتی تھیں تو دعائیں دیتی تھیں اکثر کہا کرتی تھیں کہ تم بہت آگے جائو گے لہذا میں آج جو بھی ہوں اور جس بھی مقام پر ہوں وہ انہی کی دعائوں‌کا نتیجہ ہے. ساحر علی بگا نے بتایا ہے کہ وہ میڈم نور جہاں کے بچپن سے ہی بہت بڑے مداح رہے ہیں اور خوش نصیبی ہے کہ ان سے ملاقات ہوتی رہی بلکہ وہ ان کا گانا بھی سنتی رہیں. ساحر علی بگا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی سر بلندی کےلئے کام کیا ہے. اپنا کام ایماندار ی سے

    کرتا ہوں میں خود کو خالص پاکستانی گلوکار اس لئے سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے گایا اور کسی کی نقل نہیں کی. ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ بہت سارے دوسرے گلوکاروں پر بھارتی ٹیگ لگا ہوا ہے. شاید ساحر علی بگا نے ان گلوکاروں کو ٹارگٹ کیا ہے جو بھارت جا کر گاتے ہیں یا جن کے گانے انڈین فلموں میں شامل کئے جاتے ہیں. تاہم ساحر علی بگا آج تک بھارتی فلموں میں گاتے ہوئے دکھائی نہیں دئیے یا شاید ان کو کبھی وہاں سے آفر نہیں آئی. ساحر علی بگا کے کریڈٹ پر کافی مشہور گانے اور کمپوزیشنز ہیں ان کا تقریبا ہر گانا یوٹیوب پر ریکارڈ قائم کرتا ہے.

  • آرمی چیف سیلاب زدگان کے لیئے سوات پہنچ گئے

    آرمی چیف سیلاب زدگان کے لیئے سوات پہنچ گئے

    افواج پاکستان کے سربراہ قمر جاوید باجوہ آج بروز منگل 30 اگست کو سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے سوات پہنچ گئے

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات میں اپنے دورے کے دوران کمراٹ، کالام میں جاری پاک افواج کی امدادی سرگرمیوں اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ: 27 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے سیلاب کی وجہ سے پھنسے 316 افراد کو نکالا گیا ہے۔
    ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 23 ٹن سے زائد راشن اور امدادی اشیا متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں، جب کہ اس سے قبل راشن کے 3 ہزار540 پیکٹس، 250 ٹینٹ بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب عسکری ترجمان کی جانب سے آرمی فلڈ ریلیف سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق کوآرڈینیشن سینٹر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مصروف عمل ہے، جہاں تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے217 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    کلیکشن پوائنٹس میں اب تک 122.87 ٹن آٹا، دال اور چینی وصول ہوئی ہے، اسلام آباد سے 5.9 ٹن خیمے، لحاف اور ملبوسات بھی جمع کروائے گئے۔ 0.15 ٹن ادویات، شمسی لائٹس، سلیپنگ بیگز بھی جمع کروائے گئے۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ سے 7 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا کراچی پہنچائی جاچکی ہیں، یواے ای سے3 فوجی طیاروں سے امدادی اشیا نور خان ائیر بیس راولپنڈی اور چین سے 2 طیارے 3 ہزار خیمے لے کر آج بروز 30 اگست کو کراچی پہنچیں گے، جب کہ جاپان سے ترپالیں اور شیلٹرز بھی آج کراچی پہنچ جائیں گے۔

    ترجمان کے بیان کے مطابق برطانیہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کر چکا ہے اور آذربائیجان نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

  • چین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوآن کی  امداد کا اعلان کردیا

    چین کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوآن کی امداد کا اعلان کردیا

    وزیراعظم کا صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
    چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے۔

    چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا ہے.

    چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نے صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کامظاہرہ کیا ہے،چین کے صدر اور وزیراعظم کادل سےشکرگزار ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے اس سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی چین ہمیشہ مشکل کی ہرگھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہم چین کی اس معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چین کی طرف سے متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان، 25 ہزارخیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر خرم دستگیر،وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی ، ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی اور دیگر حکام نے کراچی ائرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا ۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر خرم دستگیر، نہال ہاشمی اور دیگر حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر دوست ملک چین کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو وصول کیا۔اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ، قونصل جنرل ایل آئی لی بیجیان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر دو خصوصی پروازوں کے ذریعے دوست ملک چین کی جانب سے متاثرین کے لئے کھانے پینے کی اشیاء،ادویات، خیمہ سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھیجا گیا ہ

    چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے.

    تاریخی پس منظر

    پاک چین دوستی کی ابتداء 21 مئی 1951 سے ہوئی ۔ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔ اس سفارتی پیش قدمی کو چین نے کبھی نہ بھلایا۔ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دوطرفہ تعلقات کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو تمام موسموں اور حالات کے اتار چڑھائو کے باوجود قائم و دائم ہے۔ دراصل اس تعلق کو شروع ہی سے ایک دوسرے کی عزت اور ملکی مفادات کو محترم رکھنے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ لہٰذا دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کی حمایت کی۔