Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی کی مکروہ سازش کا پردہ چاک ہو گیا، حمزہ شہباز

    پی ٹی آئی کی مکروہ سازش کا پردہ چاک ہو گیا، حمزہ شہباز

    سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی گفتگو نے مکروہ سازش کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ فارن فنڈنگ پر پلنے والی جماعت پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معیشت کے لئے اشد ضروری ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ۔عمران نیازی ریاست پاکستان کے اندر انارکی، فتنہ اور فساد چاہتا ہے۔ عمران نیازی کے دور اقتدار میں پاکستان کے سارے دوست ممالک سے تعلقات بدترین ہو گئے۔ سیلاب جیسے قومی سانحے پر بھی عمران نیازی نے سیاست کی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے چیلے پاکستان کو سری لنکا جیسے حالات سے دوچار کروانا چاہتے ہیں۔ عمران نیازی تو کہتا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں نہیں تو ملک پر ایٹم بم مار دو۔عمران نیازی کے ارد گرد لوگوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ وہ پاکستان مخالف کھیل کا حصہ کیوں بن رہے ہیں۔

  • کھانا ضائع نہ کیا کریں ، مشی خان آبدیدہ ہو گئیں

    کھانا ضائع نہ کیا کریں ، مشی خان آبدیدہ ہو گئیں

    اداکاری کو خیر باد کہہ کر عمران خان کی سپورٹ میں دوسروں کو گالیاں دیتی مشی خان ہو گئیں آبدیدہ. مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے براہ راست اپنے مداحوں سے بات کی . انہوں نے کہا کہ میں‌ نے ایک وڈیو دیکھی جس میں ایک بچے کو کھانے کےلئے نان ملا اور وہ نان ہاتھ میں پکڑ کر اتنا خوش ہوا کہ اس نے نان کو گلے لگا لیا اور خوشی سے جھوم اٹھا اسکی خوشی دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس کے ہاتھ کوئی سونا لگ گیا ہے یعنی اسکے لئے بھوک کے عالم میں نان کی کتنی اہمیت تھی. مشی خان یہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے ریکویسٹ کی کہ خدا کے لئے کھانا ضائع نہ کیا کریں، میں دیکھتی ہوں کہ لوگ ریسٹورانٹس میں

    جاتے ہیں وہاں اتنا زیادہ کھانا منگواتے ہیں چاہے وہ منگوایا ہوا سارا کھانا نہ کھائیں لیکن منگوا لیتے ہیں اور جتنا کھا سکیں کھا لیتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں. ایسا نہیں ہونا چاہیے، جتنا کھانا کھانا ہے اتنا ہی منگوائیں اور پلیٹیں مت بھریں اور ان لوگوں کا سوچیں جو ایک روٹی کے لئے ترس رہے ہیں. مشی خان نے اس وڈیو کی مثال دی جس میں‌انہوں نے بچے کے ہاتھ میں نان دیکھ کر اسکی خوشی دیکھی،. مشی خان نے پر زور اپیل کی کہ کھانا مت ضائع کریں.

  • اشیاء خور دو نوش کی مہنگائی میں اضافہ جبکہ سیلاب کے باعث غذائی بحران کا خدشہ

    اشیاء خور دو نوش کی مہنگائی میں اضافہ جبکہ سیلاب کے باعث غذائی بحران کا خدشہ

    ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہزاروں ایکڑ پر محیط گندم اور فصلیں تباہ ہوگئیں تو دوسری جانب گراں فروشوں کے مخصوص گینگ بھی سبزی منڈیوں اور اتوار بازاروں میں عوام الناس کو لوٹنے کے لیے متحر ک ہوگئے۔

    ماہرین نے سیلاب کے باعث پاکستان میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزی منڈیوں تک پہنچنے لگے۔ بلوچستان اور سندھ میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تباہ ہونے سے قیمتوں میں د گنا اضافہ ہو گیا،سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت ہو گئی۔منڈی میں پیاز175روپیہ فی کلو کے بجائے200ے 250 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

    ٹماٹر بھی طلب سے40 فیصد کم منڈی میں پہنچ سکا ہے۔ تھوک نرخوں پر5کلو ٹماٹر 1200روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ سستا بازار میں 5 کلو پیاز 1150 روپے میں فروخت ہونے لگا۔تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ افغانستان اور ایران سے پیازدرآمد کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کو ختم کیا جائے تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

    واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان اور سندھ میں کپاس اور چاول سمیت کئی سبزیوں اور پھلوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔پاکستان میں آنے والے مہینوں میں گندم کی بوائی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دوسری جانب این این آئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں کی تباہی اور منڈیوں میں سپلائی کم ہونے کے باعث آنے والے روز میں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    مارکیٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر جیسی اہم اور ضروری سبزیاں درآمد کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔سیکرٹری لاہور مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر کی بہت محدود سپلائی ہے، ہم ان دنوں بلوچستان سے جو پیاز وصول کر رہے ہیں وہ اچھے معیار کی نہیں ہے کیونکہ یہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ان 2 اہم ترین سبزیوں کی قیمتوں میں 300 روپے فی کلو تک اضافے کا باعث بنی ہے جو کہ بارشوں اور سیلاب سے پہلے 80 سے 95 روپے فی کلو مل رہی تھیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ 3 ماہ میں مارکیٹ میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے ان 2 سبزیوں سمیت چند دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔شہزاد چیمہ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں خصوصاً لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر صوبوں کو بھی اس وقت طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز سپلائی ہو رہی ہے جو لاہور میں طلب پوری کرنے کے لیے انتہائی کم ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تفتان بارڈر کے راستے ایران سے سبزیوں کی درآمد قابل عمل نہیں ہے کیونکہ ایرانی حکومت نے اپنی درآمدات اور برآمدات پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

  • سیلاب کی آفت میں بھی ثمینہ پیرزادہ نے سیاست نہ چھوڑی

    سیلاب کی آفت میں بھی ثمینہ پیرزادہ نے سیاست نہ چھوڑی

    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو کہ عمران خان کو بطور سیاسی لیڈر بہت پسند کرتی ہیں ان کی پالیسیوں کو بہت سراہتی بھی ہیں وہ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں۔ ہر دوسرے لمحے ان کا کوئی نہ کوئی ٹویٹ آتا ہے اور عموما وہ عمران خان کے حق اور اپوزیشن کے خلاف ٹویٹس کرتی ہیں اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ سیلاب کی آفت میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ” کاش پورے کا پورا موجودہ نظام بھی دریا برد ہوجائے اور پھر صحیح معنوں میں ایک فلاحی جمہوری نظام تشکیل دیں جہاں جمہور کی حاکمیت ہو کوئی جمہور کے حقوق کی پامالی کا سوچ بھی نہ سکے اور سب برابر کے شہری ہوں جہاں حکومت عوام کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کرے اور ہر شہری خوشحال ہو” ۔ اس تنقید بھرے ٹویٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں لکھا ” میرے پیارے پاکستانیو اپنے اہل وطن کی مدد کرنا ہم سب کا

    فرض ہے۔ آئیں ان سب کی مدد کریں جو لوگوں کی جانیں بچا رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں ہر لمحہ”۔ ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں مایوسی کا اظہار کیا لکھا ” ‏اس صدی میں ہم اتنی بری طرح سے آفات سے لڑنے کے لئیے ناکام ہونگے میں سوچ نہیں سکتی تھی۔جب کہ ہم نے باقائدہ طور NDMA بنا رکھا ہے تو پھر کس چیز کا انتظار تھا؟جب سب ڈوب جائیگا تب؟؟ ہم کوئی بھی مستقبل کا پلان کیوں نہیں بنا پاتے؟؟؟۔آ کیوں آج تک ڈیم نہں بنا پائے ملک کی خاطر۔

  • سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں ریما خان کی اپیل

    لالی وڈ‌ اداکارہ ریما خان نے بھی ایک وڈیو کے زریعے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں. ریما خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ” پاکستان ایک بار پھر مشکل میں ہے ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس مشکل گھڑی میں متاثرین کا ساتھ دیں ، وہ سب آپ کی مدد کے منتظر ہیں. اپنے عمل سے ان کو یقین دلائیں کہ وہ اس مشکل میں اکیلے نہیں ہیں .ریما خان نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے متسند اداروں کے قائم کردہ فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں یہ عطیات مشکل کے مارے لوگوں کو پہنچیں گے تو یقینا ان کے دل سے دعا نکلے گی. اداکارہ ریما خان کے مداح پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں انہوں نے

    اپنے وڈیو پیغام کے زریعے اپنے مداحوں /چاہنے والوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کر دی ہے. یقینا وہ پاکستان کی نامور فنکارہ ہیں ان کے مداح ان کی اپیل کو ضرور سنیں گے اور سیلاب زدگان کی مدد کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے. یاد رہے کہ ریما خان امریکہ میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ پاکستان وقتا فوقتا چکر لگاتی رہتی ہیں. ریما فلموں اور ڈراموں میں تو نہیں لیکن ٹی وی کے پراجیکٹس کافی برسوں سے ضرور کررہی ہیں.

  • سیلاب زدگان کے لئے میرا کا نیویارک میں شو،   پنجابی گانے پر پرفارمنس

    سیلاب زدگان کے لئے میرا کا نیویارک میں شو، پنجابی گانے پر پرفارمنس

    فلمسٹار میرا جن کا سسرال نیویارک میں ہے وہ پاکستان میں مصروفیات نہ ہوں تو اپنے شوہر کے پاس چلی جاتی ہیں، آج کل وہ بھی نیویارک میں ہی ہیں. جہاں ساری دنیا پریشان ہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اور مدد کررہی ہے وہیں فلمسٹار میرا بھی کافی پریشان ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کےلئے کوشاں ہیں. فلمسٹار میرا نے گزشتہ روز نیویارک میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ایک بہت بڑا شو کیا. شو میں‌میرا روایتی پاکستانی لہنگا پہنے ہوئے پنجابی گانا ” بیہہ جا کول ماہیا کج بول ماہیا” جسے سائرہ نسیم نے گایا ہے اس پر پرفارمنس دی. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے میرا کھلے آسمان کے نیچے پرفارمنس دے رہی ہیں اور گورے کھڑے ان کو دیکھ رہے ہیں . اس پرفارمنس کے بعد فلمسٹار میرا نے سوشل میڈیا پر ایک

    پوسٹ شئیر کی اور اس میں لکھا کہ ”آج میں نے نیویارک میں سیلاب زدگان کی مدد کےلئے ایک شو کیا ہے ، میری پوری دنیا کے مسلمانوں اور میرے فالورز سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائیں. پریشان حال فیملیز کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا بھی باقی فنکاروں کی طرح اپنے فالورز سے اپیل کررہی ہیں کہ پاکستان اس وقت مشکل گھڑی میں‌ ہے اس کا ساتھ دیں اور سیلاب زدگان کے لئے سوچیں. فلمسٹار میرا کو سیلاب زدگان کے لئے اتنا فکر مند دیکھ کر ان کے پرستار کافی حیران ہیں.

  • لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ملک دشمنی پر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی

    لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ملک دشمنی پر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی

    لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں ہے، ملک دشمنی پر سابق وفاقی وزیر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی ہے.

    شیرین مزاری نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں لکھا کہ: اچھا تو اب ترین+صوبائی وزیرِخزانہ کے مابین آڈیوکال لیک کردی گئی! گفتگومیں توکچھ غیر قانونی ہےنہ ہی غلط! ہم نےتو ان شرائط کی کھل کرمخالفت کی ہےجن پرامپورٹڈ سرکار آئی ایم ایف سےقرض لےرہی ہے۔اس میں جوحرکت غیر قانونی ہےوہ عدالتی حکم کےبغیرگفتگو کوخفیہ طور پرریکارڈ کرناہے۔سراسرمجرمانہ فعل!
    https://twitter.com/ShireenMazari1/status/156416977576864153

    اس سے قبل صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ: اب اس کال کو سُنیں اور فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟


    اس پر جواب دیتے ہوئے شیرین مزاری نے کہاکہ: بات چیت میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہے اور آئی ایم کی شرائط پر پی ٹی آئی کا موقف عوامی ہے۔ عدالتی حکم کے بغیر فون کالز کو غیر قانونی ٹیپ کرنا جرم ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ تو آپ کے سوال کے جواب میں لگتا ہے آپ پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں۔ کچھ شرم کرو.

    باغی ٹی وی کے مدیر اعلی ممتاز حیدر کی خبر کے مطابق: سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی سب حدیں عبور کر لی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا ہے، اور اسکے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے بھی کہا کہ ن لیگ جب اپوزیشن میں تھی تو اس نے فیٹف قوانین پر ہماری مخالفت کی تھی اور اانہوں نے کہا کہ ملک دشمن آڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں کیونکہ شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی گفتگو میں کوئی غلط بات نہیں، موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے فیٹف قوانین کی منظوری کی مخالفت کی تھی۔

    تاہم اس کے جواب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ انہیں ریاست کی کوئی پروا نہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

  • آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے شان شاہد کی اپیل

    آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے شان شاہد کی اپیل

    اداکار شان شاہد نے حال ہی میں دو نہایت اہم ٹویٹس کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جن شرائط پر پروگرام طے کیا ہے یہ پاکستان کےلئے اقتصادی سونامی سے کم نہیں‌ ہے. لہذا سیلاب کی صورتحال میں انسانی بنیادوں پر حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ایم ایف اپنے پاکستان کے بارے میں پروگرام پر نظر ثانی کرے. تاکہ سیلاب زدہ پاکستانیوں کو کچھ ریلیف مل سکے. شان شاہد نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیلاب کے اس المیے میں ان گنت لوگوں کی ہلاکت اور بے شمار لوگ لا پتا ہو چکے ہیں جن کے لئے نہ کھانے پینے کی کوئی چیز ہے نہ سر چھپانے کےلئے کوئی چھت موجود ہے. اپسے لوگوں کی مدد وقت کی ضرورت ہے. جو مدد کررہے ہیں وہ خود بھی ٹیکسوں ، بجلی کے بلوں ،

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ساڑھے چار بلین ڈالر کے خسارے کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں . عالمی مالیاتی ادارے کو اس ساری صورتحال میں پاکستان کے لئے دئیے گئے پروگرام کے لئے نظر ثانی کرنا ہوگی. اداکار نے یہ دو ٹویٹ کئے تو ان کے ان دونوں ٹویٹس کو کافی سراہا گیا اور شان کی باتوں سے کافی صارفین نے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ شان شاہد نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بہت اہم ہے اور ایسا اگر ہوجائے تو یقینا پاکستانی گورنمنٹ اور عوام کچھ سکھ کا سانس لے سکے گی. یاد رہےکہ شان شاہد اس ملک کے تمام مسائل کا ایک ہی حل سمجھتے ہیں اور وہ ہے عمران خان کا اقتدار میں آنا.

  • پاکستان آرمی کے قائم کردہ سنٹرز سے مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

    پاکستان آرمی کے قائم کردہ سنٹرز سے مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

    افواج پاکستان کی طرف سے قائم کردہ سنٹرز کی طرف مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے.

    آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سنٹر سے آٹھ ٹن ضروری اشیاء بلوچستان کے علاقوں کیلئے روانہ کی گئی ہیں جبکہ چار ٹن راشن ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں کیلئے بھیجوائے گئے ہیں. اور اسی طرح چارٹن راشن پنوعاقل سندھ کیلئے بھی بھیجوائے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا تھا اور اس ملنے والی امداد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی. جبکہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال میں سب سے زیادہ امداد کی فراہمی پاکستان آرمی کی جانب سے ممکن بنائی جارہی ہے. اور لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جارہا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔

    اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے شہزاد رائے کا آنکھیں کھول دینے والا پیغام ضرور سنیں

    سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے شہزاد رائے کا آنکھیں کھول دینے والا پیغام ضرور سنیں

    سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے وہ وڈیو پیغام نہایت ہی اہم ہے اور ہم سب کے لئے اس میں ایک اہم میسج ہے اور وہ یہ میسج ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں یہ جذبہ ضرور رکھیں لیکن کوشش کریں کہ وہاں پر دوائیاں اور راشن پہنچائیں جہاں اس کی ضرورت ہے. شہزاد رائے نے وڈیو پیغام کی شروعات کچھ یوں کی انہوں نے کہا کہ اس وقت سارا ملک سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہ رہا ہے جو کہ فخر کی بات ہے. شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2006 میں جب زلزلہ آیا تھا تو میری آرگنائزیشن نے بہت کام کیا. گرڈ سٹیشن بالاکوٹ پر ہمارا کیمپ لگا ہوا تھا ،اگلی صبح میں ایک گورنمنٹ آفیشل کے ساتھ ٹاپ ماوئنٹین بالا کوٹ پر کھڑا دیکھ رہا تھا کہ سامنے ایک سنگل روڈ نظر آرہا تھا. وہاں عورتوں بچوں اور ہر عمر کے لوگوں کا ایک ہجوم تھا سڑک بھری پڑی تھی سب کے ہاتھوں میں سامان تھا تو میں‌نے اس آفیشل

    سے کہا کہ پولیس ان کو کیوں تنگ کررہی ہے کس قدر جذبے سے یہ لوگ آرہے ہیں. تو انہوں نے مجھے کہا کہ کل رات جہاں آپ کیمپ لگا رہے تھے وہاں پیچھے ایک گھر اور سکول تھا جو کہ زلزلے میں تباہ ہو گیا، اس ملبے کے نیچے سے آوازیں آرہی تھیں، کچھ لوگ ملبے میں دبے ہوئے تھے اب اس ملبے کو ارتھ موونگ مشین سے ہی ہٹایا جا سکتا تھا، پولیس کی کوشش تھی کہ اس سنگل روڈ سے لوگوں‌کو ہٹایا جائے تاکہ ارتھ مووننگ مشین کو لایا جا سکے اور ملبے میں دبے لوگوں کی جان بچائی جا سکے. لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ملبے میں دبے لوگ مر گئے. لہذا میں آپ سب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مدد کریں لیکن کسی طریقہ کار سے کریں.