Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان آج جنوبی پنجاب کے بجائے کے پی میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    سابق وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب کے بجائے کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے.

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خراب موسم کے پیش نظر دورہ جنوبی پنجاب ملتوی کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا منسوخی کے بعد اب وہ جنوبی پنجاب کے بجائےآج کے پی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج راجن پورسمیت جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم ان کا دورہ جنوبی پنجاب خراب موسم کےباعث ملتوی کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کچھ دیر میں بنی گالہ سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف آف اسٹاف شبلی فرازبھی ہمراہ ہوں گے، وہ ضلع ٹانک اورمضافاتی علاقوں کا دورہ کریں گے، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں عمران خان جنوبی پنجاب، راجن پور کے متاثرہ دورہ بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے نے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور اس سے آگے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے.

    کوہ سلیمان سے بارانی پانی کے بہاؤ کو ’رودھ کوہی‘ نظام کہا جاتا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ بڑے آبی راستے ہیں، جنھیں مقامی سطح پر ’زام‘ کہا جاتا ہے۔ عام طور پر ان آبی گزرگاہوں میں ہر سال برسات کے مہینے میں کم ہی پانی آتا ہے لیکن کبھی کبھار جب بارشیں زیادہ ہوتی ہیں تو ان گزرگاہوں میں سیلاب کی صورتحال بن جاتی ہے۔

    یہاں پانچ بڑے جبکہ باقی چھوٹے آبی راستے ہیں۔ گومل زام، ٹانک زام، شیخ حیدر زام، درابن زام اور چودھوان زام اہم ہیں۔ برسات کے مہینے یا بارشوں کے نتیجے میں آبی گزرگاہوں سے آنے والے پانی کو مقامی سطح پر محفوظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ماہرین کے مطابق اس پانی کا بیشتر حصہ دریائے سندھ میں چلا جاتا ہے۔

  • شان شاہد نے عمران خان کو سچا شیر لیڈر کہہ دیا

    شان شاہد نے عمران خان کو سچا شیر لیڈر کہہ دیا

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد عمران خان کے بہت بڑے حمایتی ہیں وہ ہر صورت عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں . شان ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں اور عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی لیڈران کو شائستہ الفاظ میں سناتے بھی رہتے ہیں. شان شاہد نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے عمرا ن خان کی ایک تصویر لگائی اور کیپشن لکھا ” ایسٹ کا سچا شیر لیڈر جو اپنے عوام کے درمیان کھڑا ہوتا ہے عوام اسے کبھی نہیں بھولے گی” . شان کے اس ٹویٹ کے نیچے تحریک انصاف کے حامیوں نے تو کافی اچھے کمنٹس کئے لیکن دیگر سیاسی جماعتوں کے سپورٹرز نے اپنے غصہ نکالا، ایک صارف نے لکھا ”انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ہے۔توہین عدالت کے کیس میں ملزم ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں مجرم ہے۔ایسے شخص کو تم لوگ لیڈر بول کیسے لیتے ہو؟”

    تحریک انصاف کے حامی نے لکھا ” قائد اعظم کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کو اللہ تعالی نے عمران خان کی صورت میں ایک اصل لیڈر عطا فرمایا
    مجھے خوشی اس چیز کی ہےکہ آپ جیسا اداکارجس کوموجودہ حکومت مالی نقصان پہنچا سکتی ہے لیکن پھر بھی آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں.حق کے ساتھ کھڑے ہیں.اس کا اجر اللہ تعالی ہی دینے والا ہے” .
    شان شاہد نے عمران خان سے ایک ٹویٹ میں یہ بھی اپیل کی کہ ”براہ کرم ایک اکاؤنٹ بنائیں جہاں لوگ سیلاب متاثرین کے لیے رقم عطیہ کر سکیں، ہم سب اپنے عطیات کے لئے آپ پر بھروسہ کرتے ہیں”.

  • آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل اور شہباز گھر جائیں گے. شیخ رشید کی پیشن گوئی

    آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل اور شہباز گھر جائیں گے. شیخ رشید کی پیشن گوئی

    آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تبدیل جبکہ شہباز شریف گھر جائیں گے.

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک اور پیشن گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح اسماعیل تبدیل ہوگا جبکہ شہباز شریف گھر جائے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک کسی اور کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں ہے، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔


    شیخ رشید کہنا تھا کہ: 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ وہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، اور ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ہے اور یہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ پہلے بھی متعدد ایسی پیشنگوئیاں کی تھی جو سچ ثابت نہیں ہوسکی ہیں، تاہم ان ماضی کی ایک پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی جس میں انہوں کہا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اب صرف ڈالر کو ہی لے لیں یہ دن بدن اوپر جائے گا اور ہمارے روپے کی قدر کم ہوتی جائے گی. اگر ایسے ہی چلتا رہا تو مزید کچھ دنوں تک ڈالر 200 روپے سے اوپر تک چلا جائے گا.

  • ہمارے بڑے ایک دوسرے کو سبق سکھانے میں لگے ہیں اور ملک ڈوب رہا ہے ثمینہ پیرزادہ

    ہمارے بڑے ایک دوسرے کو سبق سکھانے میں لگے ہیں اور ملک ڈوب رہا ہے ثمینہ پیرزادہ

    سیلاب نے بلوچستان میں تباہی پھیر کر رکھ دی ہے ، سینکڑوں لوگ بے گھر ہیں، سیلاب متاثرین خوراک ، ٹینٹ ، میڈیکل کی سہولیات سے محروم ہیں اور کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں. بلوچستان کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے. معصوم ننھی جانیں جان سے جا رہی ہیں. ایسی صورتحال دیکھ کر ہر کوئی پریشان ہے لیکن ہمارے سیاستدانوں کو شاید آپسی لڑائی جھگڑوں سے فرصت ہی نہیں ہے. حال ہی میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بلوچستان والوں سے اظہار ہمدردی دکھاتے ہوئے سیاستدانوں پر تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ ”ہمارے بڑے ایک دوسرے کو سبق سکھانے میں لگے ہیں اور ملک ڈوب رہا ہے”. انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی ٹویٹ کے زریعے درخواست کی کہ ”سیلاب

    میں گھرے انسانوں کی مدد کرنے کا پلان شیر کریں خدارا” . ثمینہ پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ” آفتیں یہ نہیں دیکھتیں یہ کس کا صوبہ ہے کس کا گھر ہے انسانوں نے انسانوں کو بچانا ہوتا ہے حکومتوں نے ڈزاسٹر مینجمنٹ کرنی ہوتی ہے۔ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے اور نہ ہی الظام تراشی کا اور نہ ہی پوائنٹ سکورنگ کا ۔اس وقت صرف مدد کی جانی چاہیے”. پاکستانیو پر ایک قیامت ٹوٹ پڑی ہے سیلاب کی صورت میں اور میڈیا بتا ہی نہیں رہا۔ خدارا لوگوں کو سر چھپانے کے لئیے ٹینٹ چاہئیں راشن صاف پانی پینے کے لیئے۔ مدد کریں خدارا.

  • ”اندھیر “سے شہرت پانے والے گلوکارفراز حیدر کی 8سال بعد نئے سنگل ’ڈوب گئے‘ کے ساتھ واپسی

    ”اندھیر “سے شہرت پانے والے گلوکارفراز حیدر کی 8سال بعد نئے سنگل ’ڈوب گئے‘ کے ساتھ واپسی

    پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار، کمپوزر فراز حیدر نے 8سال بعد اپنا نیا میوزک ویڈیو ’ڈوب گئے‘ ریلیز کر دیا۔ میوزک ویڈیو میں جادوئی موسیقی کے ساتھ مشہور ماڈل و اداکارہ سبرینا نقوی بھی نظر آرہی ہیں۔ڈوب گئے کی کمپوزیشن،ڈائریکشن اور پروڈکشن فراز حیدر کی خود کی ہے۔ ویڈیو میں دوستی اور محبت سمیت رشتوں میں موجود معمولی فرق اور پیچیدگیوں کو ظاہر کیاگیا ہے۔ یہ گیت دو بہترین دوستوں کے درمیان یک طرفہ محبت اور پالتو کتے اور اس کی انسان سے مضبوط بندھن کی کہانی ہے۔ میوزک ویڈیو ایک مرد اور عورت کے درمیان، دوسری ایک انسان کی اس کے پالتو جانور کے درمیان رشتوں کے گہرے تضاد کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے، جو تقدیر کے ہاتھوں، ترجیحات اور سمجھوتوں

    کا ایک کڑوا اور میٹھا سبق سکھاتی ہے۔ اس وڈیو کے حوالے سے فراز حیدر کہتے ہیں کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت جدت اور تبدیلی آئی ہے۔ لیکن ہمارے مداح اور سامعین آج بھی ویسے ہی، کسی جوہری کی طرح موسیقی ، بہترین آواز کو پرکھنے والے ، اور ہمیشہ اپنے فنکاروں کی قدر کرتے ہیں۔ڈوب گئے بنانے کا سفر متاثر کن اور اعصاب شکن رہا ہے۔ لیکن اب انڈسٹری میں واپسی کے بعد اپنے مداحوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خوبصورت دھنیں بنانے کیلئے بے تاب ہوں۔خوشی اس بات کی ہےکہ میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.

  • بجلی بل: فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی واپسی کیلئے چھٹی کے دن بھی بنک کھلے رہیں گے. مریم اورنگزیب

    بجلی بل: فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی واپسی کیلئے چھٹی کے دن بھی بنک کھلے رہیں گے. مریم اورنگزیب

    بجلی بلوں میں وصول کردہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی واپسی اور درستگی کیلئے چھٹی کے دن بھی بنک کھلے رہیں گے.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 گھنٹے میں بجلی کی قیمت میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
    https://twitter.com/Marriyum_A/status/1563019673415086080
    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ: نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ 200 یونٹ تک بجلی کے بلوں میں وصول کردہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی واپسی اور بلوں کی درستگی کے لئے چھٹی کے دن ڈسکوز اور بینک کھلے رہیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی صارفین کے مسائل حل کرنے کے لئے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے بجلی کے صارفین کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دئیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریلیف کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ بلز پر24 گھنٹوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔ بلز کی تصحیح کیلئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے اس کام کو فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

    وزیراعظم نے بلز جمع کروانے کیلئے بینکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیرِ اعظم نے بجلی کے صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی۔

    واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کی ہدایت پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بلوں سے نکالنےکا کام شروع کردیاگیا تھا.

    باغی ٹی وی اسلام آباد کی ایک رپورٹ کے مطابق: لیسکو حکام نے بتایا: عملہ بجلی کے بلوں میں سےفیول ایڈجسٹمنٹ پرائس نکال رہا ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے دفاتر میں صارفین کا رش لگ گیا۔ لیسکو حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی تحریری نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، فی الحال مینول طریقے سے اندازےکے مطابق بل درست کیے جارہے ہیں، دو روز تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسز کا معاملہ طے ہوجائے گا۔

    لیسکو حکام کے مطابق: بجلی بلوں کے ایشو کے حل تک صارفین کےکنکشن کاٹنے سے روک دیا گیا ہے، اب صارفین کو تصحیح شدہ نئے بل جاری کیےجائیں گے۔ لیسکو حکام نے کہا کہ صارفین کو 3 روز کا ریلیف دے رہے ہیں، جو صارف بل جمع کراچکے ان کے اگلے بل میں رقم ایڈجسٹ کی جائے گی، وزارت پاور کمیٹی کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دےگی۔
    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کیا تھا.

    کیا آپ جانتے ہیں کہ بجلی کے بلوں پر لگنے والی ’فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ کیا ہے؟

    برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق: انہوں نے اس حوالے سے چند ماہرین سے گفتگو کرنے کے علاوہ آئیسکو کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے سے بھی مدد لی ہے۔

    عارف حبیب لمیٹڈ میں ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے بتایا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو سمجھنے کے لیے ایکچوئل فیول کاسٹ ( ایک ماہ میں ایندھن پر آنے والی لاگت) اور ریفرنس فیول کاسٹ کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر مالی سال کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک ریفرنس فیول کاسٹ دیتا ہے، یعنی ایک ایسا حوالہ جس سے ہر ماہ ایندھن پر آنے والی کل لاگت کا موازنہ کیا جا سکے۔

    ایک مہینے میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی کُل لاگت (باسکٹ فیول کاسٹ) دراصل ملک میں توانائی کے مختلف ذرائع میں استعمال ہونے والے ایندھن (جیسے کوئلہ، ایل این جی، فرنس آئل) پر آنے والی لاگت کے اعتبار سے نکالی جاتی ہے۔ اور یوں ہر ماہ کے اختتام پر اس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ کا موازنہ ریفرنس فیول کاسٹ سے کیا جاتا ہے اور اسی حساب سے یہ ’ایڈجسٹمنٹ‘ دو ماہ کے بعد بجلی کے بلوں میں لگ کر آتی ہے۔

    اگر اُس ماہ مجموعی فیول کاسٹ، ریفرنس کاسٹ سے زیادہ ہو تو آپ کے بل میں ایف پی اے کی مد میں اضافہ ہو گا جبکہ اگر اس ماہ کی مجموعی فیول کاسٹ ریفرنس کاسٹ سے کم ہو تو ایف پی اے کی مد میں کمی آتی ہے جسے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے، اس ریلیف کی تفصیلات کل سامنے لائی جائیں گی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سےاستثنیٰ ہوگا،

  • کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے

    کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےمزید 6 مریض انتقال کر گئے جبکہ122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار075 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 433 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔


    این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 122 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.69 ریکارڈ کی گئی۔

    واضح‌ رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 313 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے.
    پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے. پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں

    ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے. قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ جبکہ اس بارے میں لوگوں میں آگاہی بھی پھیلائی جارہی کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

  • راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد

    راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد

    راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد کردیا گیا.

    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں دو افراد نے محنت کشن پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے اُسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں دو ملزمان نے تین افراد کی موجودگی میں محنت کش پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے چہرے، سر پر جوتے مارے اور منہ پر تھپڑ مارتا رہا۔
    واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا۔

    ایس ایچ او رتہ امرال محمد عمر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور ابراہیم جبکہ متاثرہ شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔
    محمد عمر کے مطابق بلال ملزمان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران عمران نے اُس پر موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او رتہ امرال کا مزید کہناتھا کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کی جیب سے پیسے اور دیگر اشیا بھی نکال کر قبضے میں لے لیں۔

  • این اے 118 ننکانہ کا ضمنی الیکشن،  پیپلزپارٹی نےن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

    این اے 118 ننکانہ کا ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نےن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

    پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔


    اس سے قبل حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی وجہ ہے،حکومت گرتی ہو معیشت کو ضرور سنبھالے لیکن عام آدمی کا جینا محال مت کرے،عام آدمی کے لیے بجلی کے بِل جمع کروانا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے.


    ان کا مذید کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی کیخلاف ہمیں عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے، سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے.

  • نواز شریف نے شہباز شریف سے منسوب قیاس آرائیاں غلط قرار دے دیں

    نواز شریف نے شہباز شریف سے منسوب قیاس آرائیاں غلط قرار دے دیں

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے .

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا کہ نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں .

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پر امید ہوں کہ جس طرح مشکل ترین حالات میں وزیراعظم شہباز شریف دن رات جدوجہد اور کوششیں کر رہے ہیں اس کا پھل انہیں ضرور ملے گا اور شہباز شریف سابو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیدا کردہ ملکی بدترین حالات پر قابو پا لیں گے.

    اس سے قبل سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نہ شہباز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نہ ہی مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ شہباز شریف اپنی پالیسیز کو ریویو کریں۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف یہ بیانیہ بنائیں گے کہ عدالتوں نے ان کے ساتھ نا انصافی کی ہے، جبکہ وہ پاکستان جیل جائے بغیر آنا چاہتے ہیں۔

    سینیر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا اگلا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف ہوگا۔سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف کو مفتاح اسماعیل کی کارکردگی پسند نہیں آرہی، وہ چاہتے ہیں کہ اسحاق ڈار معیشت کے حوالے سے کام کریں۔سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خط لکھیں گے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں۔