Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب متاثرین کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیج دیا

    سیلاب متاثرین کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیج دیا

    ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مداوا کرنے کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیجا ہے۔

    ملک میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد تباہی اور سیلابی صورتحال نے متعدد اضلاع کو صفحۃ ہستی سے مٹا دیا ہے، ہزاروں خاندان بے سرو سامان کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار بیٹھے ہیں۔

    اس سنگین صورتحال میں چین نے ایک بار پھر پاکستان کا حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سامان بھیجا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا ہے، چین نے متاثرین کے لئے 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار واٹر پروف شيٹيں فراہم کی ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے دل سوگوار خاندانوں،زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔
    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں، ہم بڑی قدرتی آفات کے وقت ایک دوسرے کی مدد کيلئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی 3 لاکھ امریکی ڈالر ہنگامی نقد امداد فراہم کرے گی، 25 ہزار خيموں اور ديگر اشياء کی نئی کھيپ جلد پہنچا دی جائے گی۔
    وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین آفات کی روک تھام، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، امید ہے کہ پاکستان آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات حل کر لے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی جاری بارشوں نے پہلے سے ابتر صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 234ہو گئی۔
    خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون کا رواں سیزن غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے۔ اب تک مجموعی اعداد و شمار کے مطابق قریب ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث کم از کم 830 اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 116 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

  • ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کا ہوگیا

    ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کا ہوگیا

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    جمعرات کو بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کا لین دین شروع ہوا تو ڈالر 218 روپے 38 پیسے پر تھا لیکن ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کی قدر ایک روپیہ 11 پیسے اضافے سے 219 روپے 49 پیسے ہوگئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 230 روپے ہوگئی ہے۔ 3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

    فاریکس ایکسچینج ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان اور بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خردیاری کررہے ہیں جب کہ اس صورت حال میں سٹے باز عناصر بھی سرگرم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض قسط کی منظوری کا امکان ہے ، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر تگڑا ہوگیا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں اس کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا تھا جسکے ڈالر 227 روپے کا ہوگیا تھا.
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھ پر 217 روپے 66 پیسے ہوگئی تھی، بدھ کے روز بھی اس میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 85 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 51 پیسے پر جاپہنچا ہے۔

    دوسری جانب اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو پر لگ گئے تھے، پیوسہ دنون بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے ہوگیا تھا جب کہ بدھ کو اس کی قدر مزید 4 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،اس صورتحال میں حکومت اور اسٹیٹ بینک نوٹس لے۔

  • آئی ٹی انڈسٹری میں ٹیکسز کی کمی پر غور کررہے. وفاقی وزیر

    آئی ٹی انڈسٹری میں ٹیکسز کی کمی پر غور کررہے. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ٹیکسز کی کمی پر غور کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ اکیسویں آئی ٹی سی این نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایم کیو ایم میں داخلی اختلافات کی خبر ٹیبل اسٹوری ہے،ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، ایم کیو ایم کی لیڈرشپ ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں متحد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے اور کے الیکٹرک پیسہ کمانے مشین بنی ہوئی ہے، آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس مسائل کے حل کے لیے ایف بی آر بھی ساتھ بیٹھے،انھوں نے کہاکہ کراچی کے آئی ٹی پارک31 ارب روپے خرچ ہونگے، وزیراعظم شہباز شریف کی تاکید ہے کہ اگلے 3سے4سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹس کو15ارب ڈالر بڑھایا جائے، اگلے سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف پانچ ارب ڈالر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ٹیکسز کی کمی پر غور کررہے ہیں،سندھ یونیورسٹی کے تعاون سے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کے منصوبے درسگاہوں میں شروع ہونگی، پاکستان کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے کیلیے آئی ٹی سرولینس ڈیٹا بنا رہے ہیں۔

    آئی ٹی انڈسٹری کن مسائل کا شکار ہے؟

    اس وقت ملک میں تین ہزار سے زائد کمپنیاں لارج، میڈیم اور سمال سطح پر اس شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ جن میں سے صرف 200 سے 300 کمپنیاں ہی کسی ایسوسی ایشن کی رکن ہیں۔

    اس شعبے کو سب سے بڑا مسئلہ سپلائی سائیڈ کا ہے۔ آئی ٹی کی خدمات کی ڈیمانڈ اتنی زیادہ بڑھی ہوئی ہے کہ اسے پورا ہی نہیں کر پا رہے، پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کی ضرورت ہے لیکن تعلیمی اداروں سے صرف 25 ہزار لوگ ہی نکل رہے ہیں۔

  • راولپنڈی: ڈینگی مچھر کے حملوں میں اضافہ، 3 علاقے ریڈ زون قرار

    راولپنڈی: ڈینگی مچھر کے حملوں میں اضافہ، 3 علاقے ریڈ زون قرار

    راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 3 علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے گرجا روڈ، چک جلادین اور ڈویری کو ڈینگی ریڈ زون قرار دے دیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے ڈینگی ریڈ زون کے علاقوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے۔

    انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے حکم پر موبائل لیبارٹریز متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کا کیمپ آفس بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت اور متعلقہ عملے کو بھی ریڈ زون میں پہنچنے اور انسدادِ ڈینگی کی کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18 مریضوں کا تعلق راولپنڈی، 12 کا لاہور اور 1 کا فیصل آباد سے ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18مریضوں کا تعلق راولپنڈی، 12 کا لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔ سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق: رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 665 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل 298 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے136مریض اس وقت زیرِ علاج ہیں۔ لاہور کے اسپتالوں میں 42 مریض زیرِ علاج ہیں۔

    پاکستان میں ہر سال کئی افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوتے ہیں جو ڈینگی بخار کا سبب بنتا ہے۔ ڈینگی بخار بھورے رنگ کے مادہ ایڈیس مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اِن مچھروں کی افزائش کھڑے پانی میں ہوتی ہے۔ ڈینگی وائرس کے شکار افراد کو ذیلی طبی بیماری (یعنی جب انفیکشن کے شکار افراد کو علامات ظاہر نہ ہوں) سے لئے کر شدید علامات ہو سکتی ہیں۔ گرم موسم اور ہوا میں نمی کے دوران ڈینگی وائرس کے پھیلاوٴ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ہر سال 100 سے زیادہ ممالک میں 400-100 ملین (40-10 کروڑ) افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

    پاکستان موسم، آبادی کی کثافت اور دیگر مختلف عوامل کی وجہ سے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے ہر سال دو چار رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ایڈیس مچھروں کی موسمی افزائش کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ تاہم اِس وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہم سب کے لئے ضروری ہے۔

  • پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی. آئی ایم ایف

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار ہے لہٰذا عالمی ادارے کا اندازہ ہے کہ شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

    روپے کی قدر میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتوں سے کمزور معاشی حالات اور رواں مالی سال کے آخر تک مہنگائی کی 20 فیصدشرح اس سست روی کی وجہ ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے کی تکمیل کے لیے بات چیت کے دوران عالمی ادارے نے رواں مالی سال کے لیے اپنے تخمینوں پر نظرثانی کی ہے جو اس نے گزشتہ جائزوں کے وقت کی تھی۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی ترقی کے گزشتہ سال کے طے شدہ ہدف کو 3.5 فیصد کر دیا ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہدف کو بھی 4.5 ارب ڈالر تک کم کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مصروف رہے گی تاہم مہنگائی کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے۔

    نظرثانی شدہ تخمینوں کو 29 اگست کو ہونے والے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر قرض کی قسط کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

    رواں ہفتے کی مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ غیر معمولی طور پر شدید اور طویل مون سون بارشوں کے باعث سیلاب نے کپاس اور موسمی فصلوں کے لیے خطرات پیدا کر دیئے ہیں،جس سے رواں سال معاشی ترقی کے اہداف متاثر ہو سکتے ہیں،تاہم مانیٹری پالسی میں پہلے سے طے شدہ 3 سے 4 فیصد کا تخمینہ برقرار رکھا گیا۔

    حکومت نے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا ہے۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھجوائے گئے لیٹرآف انٹینٹ کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد اور زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔

    لیٹرآف انٹینٹ کے مطابق اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جس کے بعد پٹرولیم قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی جبکہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ زرعی ادویات، کھاد اور ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔

    زرعی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 150 ارب روپے کا ریونیو مل سکے گا۔ٹیئر1 اور ٹیئر 2 کے سگریٹس پر بھی مزید اضافی ٹیکسز لگا دیے جائیں گے، شوگر ڈرنکس پر ٹیکسز عائد کر کے 60 ارب روپے تک کا ریونیو لیے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں اہداف حاصل نہ ہوئے تو اکتوبر سے اقدامات ہوں گے۔

  • نواز شریف دور 2013 کی یوتھ اسکیمیں اور پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ

    نواز شریف دور 2013 کی یوتھ اسکیمیں اور پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے نواز شریف دور 2013 کی یوتھ اسکیمیں اور پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 2013 میں اْس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے شروع کیے گئے متعدد اقدامات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام، لیپ ٹاپ اسکیم، انٹرن شپ واسکالرشپ پروگرام اور یوتھ فنانسنگ اسکیم شامل ہیں تاکہ پاکستانی نوجوان جو ملک کی 68 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں کاروبار شروع کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں اور بوجھ بننے کی بجائے خود مختار بن سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے دستیاب فنانسنگ اسکیم 5لاکھ روپے تک کے سود سے پاک اور بغیر کسی ضمانت قرضے کی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ اس رقم سے زائد اور 15لاکھ روپے تک کے قرضے بھی 5 فیصد شرح سود پر دیے جا رہے ہیں، نوجوانوں کے امور کی وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سالانہ کم از کم ایک لاکھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مطلوبہ فنڈز کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہم اپنے تربیتی پروگراموں کے لیے مختلف اداروں سے ایکریڈیشن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہمارے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اسناد بین الاقوامی سطح پر قابل قبول ہوں جو بہت اہم ہے۔

    انھوں نے وزارت برائے امور نوجوانان اور کراچی چیمبر کے درمیان ایک مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کے سی سی آئی سے نامزدگی طلب کی تاکہ اس کمیٹی کو جلد از جلد فعال کیا جاسکے جس سے سب کے لیے جیت کی صورتحال پیدا ہو جائے۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر محمد ادریس نے بھی خطاب کیا۔

  • اسلام آباد: کیا واقعی سات سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا؟

    اسلام آباد: کیا واقعی سات سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا؟

     اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔

    اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں پڑوسی خاتون اور نامعلوم نوجوان کیخلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسانیت سواز واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق: اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں پڑوسی خاتون اور نامعلوم نوجوان کیخلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میری والدہ اور بیوی ختم قرآن پر گئیں تو ساتھ بیٹی مائرہ بھی گئی ہوئی تھی، واپسی پر بیٹی چھت پر چڑھ گئی تو اچانک جلنے کی بو آئی.

    تاہم چھت پر جاکر دیکھا تو بستر کو آگ لگی تھی لیکن وہاں بیٹی موجود نہیں تھی۔ والد نے مزید بتایا کہ بعد ازاں بیوی کے تلاش کرنے پر بچی کی چلی ہوئی لاش پانی کی ٹینکی سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے پڑوسی خاتون پر بچی کو جلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چھت سے پڑوسی خاتون کو سڑک کی طرف بھاگتے دیکھا جبکہ اس کے ساتھ ایک نامعلوم لڑکا بھی موجود تھا.

    ذرائع کے مطابق اس کیس میں دوقسم کے شبہات ہیں اول یہ کہ زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کیا گیا دوئم کسی اور چیز سے آگ لگی ہو جیسے بستر کو لگی ہوئی تھی تاہم ابھی کچھ وضح نہیں ہوسکا.

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تین افراد کے خلاف ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ’خاتون کرائے کا مکان حاصل کرنے کی خواہش مند تھیں کہ سعد نامی شخص نے انھیں کال کی کہ میں نے آپ کے لیے مکان ڈھونڈا ہے آ کر دیکھ لیں۔ متاثرہ خاتون شام سات بجے اپنے ایک بچے کے ہمراہ کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ کے سنگم پر واقع کشمیر چوک پہنچی جہاں سے ملزم انھیں اپنے گھر لے گیا۔‘

    ایف آئی آر کے مطابق ’ملزم سعد نے بچے کو دوسرے کمرے میں بند کر کے شام سات بجے سے رات 11 بجے تک خاتون کو متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلے سے سونے کی چین بھی چھین کر اتار لی۔‘11 بجے ملزم سعد نے اپنے دوست عبداللہ کو بلایا اور اس نے رات 11 سے دو بجے تک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد ان دونوں نے اپنے ایک تیسرے نامعلوم دوست کو بلایا۔ اس نے بھی خاتون سے زیادتی کی۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے صبح سات بجے انہیں وہاں سے باہر نکالا اور دھمکی دی ’اگر کسی کو بتایا تو بچے سمیت جان سے مار دیں گے۔‘ ایف آر میں لکھا ہے کہ ’ملزمان نے اگلے روز پھر متاثرہ خاتون کو فون کر کے بلایا اور نہ آنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں جس کے بعد متاثرہ خاتون پولیس سٹیشن پہنچی اور ایف آئی آر درج کرائی۔

  • ارباز خان اور ملائکہ اورڑا دوبارہ ایکساتھ

    ارباز خان اور ملائکہ اورڑا دوبارہ ایکساتھ

    ملائکہ اروڑا بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔ بڑے پیمانے پر ان کے مداح ہیں اور وہ اپنی فین فالونگ سے یقینا لطف اندوز ہوتی ہیں.اداکارہ کو اکثر اپنے جم کے باہر دیکھا جاتا ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی فٹنس کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔ کل رات بھی ان کو دیکھا گیا لیکن وہ جم کے باہر نہیں تھیں بلکہ اپنے بیٹے ارہان خان کو الوداع کہنے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پر تھیں ان کا بیٹا پڑھائی کےلئے بیرون ملک جا رہا تھا.ان کے ساتھ ان کے سابق شوہر اور ارہان کے والد ارباز خان بھی تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سابق جوڑا ائیرپورٹ پر اپنے بیٹے کو الوداع کہنے کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔اس سے پہلے بھی ایک دوسرے کے ساتھ

    ایسے ہی موقعوں پر دیکھے گئے ہیں. اس موقع پر ملائکہ اروڑ نے ہلکے نیلے رنگ کی اوور سائز کی قمیض پہنی تھی ،انہوں نے اپنے بالوں کوجوڑے کی صورت میں باندھ رکھا تھا. دوسری طرف ارباز خان نے سبز رنگ کی چیک شرٹ پہنی تھی. ارہان نے جانے سے پہلے اپنی ماں اور باپ دونوں کو گلے لگایا اس کے بعد ارباز خان اور ملائکہ کے درمیان مختصر بات چیت بھی ہوئی.یاد رہے کہ ملائکہ اروڑ اور ارباز خان علیحدگی کے بعد تاحال شادی کے بندھن میں دوبارہ نہیں بندھے تاہم ملائکہ ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں.

  • سونالی پھوگٹ کو زہر دیا گیا بہن کا انکشاف

    سونالی پھوگٹ کو زہر دیا گیا بہن کا انکشاف

    بی جے پی رہنما اور بگ باس سے شہرت پانے والی سونالی پھوگٹ کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھاابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت دل کا دورپڑنے سے ہوئی لیکن سونالی کی بہن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ اس کے کھانے میں‌ذہر ملایا گیا اور زہر کھانےسے اسکی موت ہوئی ہے. سونالی کی بہن نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی اور اس نے ہمیں بتایا تھا کہ وہ شوٹنگ کے لئے کہیں آئوٹ ڈور جا رہی ہے اور ستایس اگست کو واپس آجائے گی . سونالی کی بہن نے مزید کہا کہ جب سونالی نے کھانا کھایا تو اس نے ماں کو کال

    کرکے کہ کہا میں کھانا کھانے کے بعد کچھ اچھا محسوس نہیں‌کررہی. سونالی نے اس شک کا بھی اظہار کیا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ میرے کھانے میں‌شاید کچھ ملایا گیا ہے .سونالی کی بہن نے یہ بھی کہا کہ سونالی نے ان سے کہا تھا ” میرے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے”یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر آئی تھی کہ سونالی پھوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہیں لیکن اب ان کی بہن نے انکو زہر دینے کے شک کا اظہار کر دیا ہے.رپورٹس کہتی کے مطابق جب سونالی کا انتقال ہوا وہ گوا میں تھیں.

  • ہمیشہ مردوں‌ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے عامر علی کی جذباتی پوسٹ

    ہمیشہ مردوں‌ کو ہی قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے عامر علی کی جذباتی پوسٹ

    انڈین ڈراموں کے نامور فنکار سنجیدہ شیخ اور عامر علی نے محبت کی شادی کی.دونوں ہی انڈین چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار ہیں ان کو عوام میں کافی پذیرائی ملتی ہے.ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن دونوں کی رواں برس کے آغاز میں طلاق ہو گئی تھی.جوڑے نے گریس کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی کی لیکن اب معاملہ کچھ خراب ہونے کی طرف جا رہا ہے کیونکہ اداکار عامر علی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو انکے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا اور گزشتہ دس مہینوں سے وہ اپنی بیٹی کی شکل نہیں‌دیکھ سکے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ ان کو ملنے نہیں دے رہی. عامر کے مطابق وہ کوئی ہمدردی کا کارڈ‌ نہیں کھیلنے میں دلچپسی نہیں‌رکھتے، ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ

    مرد زیادتی کرتا ہے اور اسی کو ہی قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے. سنجیدہ میرے ساتھ جو بھی کررہی ہے میں پھر بھی اسکی عزت کرتا ہوں کیونکہ ہم دونوں نے زندگی کے کئی سال ایک ساتھ گزارے ہیں وہ میری بیوی رہی ہے اور میری بیٹی کی ماں ہے میں اسکی عزت اور احترام کا خیال رکھتا ہوں.میرا ایمان ہے کہ جس کے ساتھ زندگی کے کئی سال گزارے ہوں اسکو بےعزت کرنا یا اس کے بارے میں علیحدگی ہونے کے بعد برا بھلا بولنا مجھے مناسب نہیں‌لگتا.