Baaghi TV

Author: +9251

  • بائیکاٹ ٹرینڈ کپل شرما نے کیا کہہ دیا؟ کچھ ناراض‌اور کچھ خوش

    بائیکاٹ ٹرینڈ کپل شرما نے کیا کہہ دیا؟ کچھ ناراض‌اور کچھ خوش

    بھارت کے سب بڑے کامیڈی شو کو ہوسٹ کرنے والے کپل شرما جو کہ عوام میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں ان کے مداح انڈیا سمیت پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. انہوں‌ نے سٹیج پر ہلکے پھلکے مزاح کا ایک نیا رواج ڈالا ہے جسے ہر کوئی بہت پسند کررہا ہے اور کپل شرما شو کی بڑے پیمانے پر نقل بھی کی جا رہی ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کپل جیسا ہوسٹ بن جائے. آج کل جیسا کہ بالی وڈ کی فلموں‌ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے ایسے میں بالی وڈ سے جڑی ہر شخصیت پریشان ہے بلکہ عالم یہ ہے کہ کوئی بھی اس ٹرینڈ کے خلاف یا حق میں بات کرنے سے

    گھبرا رہا ہے کیونکہ ہر کوئی ڈر رہا ہے کہ کل کو اسکی فلم یا اس کے خلاف ہی بائیکاٹ کا ٹرینڈ نہ چل جائے. حال ہی میں کپل شرما سے جب اس ٹرینڈ کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ یہ ٹرینڈ وقتی ہے اس کے علاوہ انہوں‌نے کچھ بھی کہنے سے منع کیا اور کہا کہ مجھے ٹویٹر کی دنیا سے دور رکھا جائے.یوں‌کپل نے خود کو بچا لیا. کپل شرما نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں تو نہیں سنا کہ اکشے کمار کی فلم کا بائیکاٹ ٹرینڈ چلا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے اور بڑی سے بڑی بجٹ کی فلم کو یہ ٹرینڈ کھا گیا ہے.

  • عمران خان کی پیشی پر بکتر بند عدالت پہنچ گئی

    عمران خان کی پیشی پر بکتر بند عدالت پہنچ گئی

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ضمانت کیلئےآج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، بکتربند بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

    خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے عمران خان کو 25 اگست تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
    فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    عمران خان کی پیشی سےقبل فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
    پولیس کے 400 اہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات پولیس کے 400 اہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف تعینات کردیے گئے ہیں، ایف سی اہلکار بھی سیکیورٹی انتظامات میں پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا. سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں کل ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی اور آج پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا.

    عمران خان نے اس سے قبل بھی اپنے خلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمے کو لے کر سیاسی اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ذرائع کا کہنا تھا کہ اب عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف تھانہ مرگلہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روز کی راہداری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں تین روز بعد متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • بگ بی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوگئے

    بگ بی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوگئے

    بگ بی امیتابھ بچن بھی ہوگئے ہیں کورونا کا شکار.امیتابھ بچن نے یہ خبر اپنے مداحوں کو ایک ٹویٹ کے زریعے دی انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ علامات ظاہر ہوئیں تھیں جن کے بعد میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا اور کورونا کی تشخصٰ ہوئی ہے. انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں سے مجھے ملے وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خیال رکھیں.امتیابھ بچن اس سے پہلے بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے انہوں نے کامیابی سے اس مرض‌کو شکست دی تھی امیتابھ بچن کے چاہنے والے یہ خبر سننے کے بعد جہاں اداس ہیں وہیں اپنے پسندیدہ اداکار کی صحتیابی کے لئے بھی دعا گو ہیں. امیتابھ بچن سے قبل اداکارہ شفالی شاہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں تھیں انہوں نے

    بھی یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شئیر کی تھی. تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے بتایا کہ انہوں نے تنہائی اختیار اور تمام ایس او پیز کو فالو کرنے بعد اپنا ٹسیٹ کروایا جو کہ نیگیٹیو آیا ہے لہذا وہ کورونا فری ہو چکی ہیں .بتایا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن کورونا پازیٹیو آنے کے بعد تنہائی میں چلےگئے ہیں اور کسی سے مل نہیں رہے ان کے ڈاکٹروں‌نے ان کو تجویز کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر تنہائی میں رہیں کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں‌جہاں ان کے لئے کورونا جیسی بیماری مشکل کھڑی کر سکتی ہے .

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 313 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید4 افراد انتقال کر گئے جبکہ134مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار339 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 313 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔


    این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 134 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.92ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 2 اموات جبکہ 278 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے.
    پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے. پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں

    ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے. قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔ جبکہ اس بارے میں لوگوں میں آگاہی بھی پھیلائی جارہی کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

  • بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دینے والی نادیہ جمیل

    بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دینے والی نادیہ جمیل

    اداکارہ نادیہ جمیل جو ایک لمبا عرصہ بیمار رہی ہیں انہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دی. نادیہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کچھ دل کو چھو جانے والی باتیں کیں، نادیہ جمیل نے کہا کہ جب میری کیمو ہوئی تو میرے سر کے بال ،بھنویں ،ناخن سب ختم ہو گئے تو تب میرا تکبر ٹوٹا کہ یہ ہے اصل نادیہ جمیل. تب مجھے احساس ہوا کہ انسان تو کچھ بھی نہیں ہے. نادیہ نے کہا کہ اس بیماری کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اللہ کے قریب ہوئی اسکے کرشموں کو پہچانا. مجھے صحیح معنوں میں سمجھ آئی کہ ہر انسان جو دنیا میں آیا ہے اسکو اپنی زندگی خود لیکر چلنا ہے اپنی زندگی کی گاڑی کو خود کھینچنا ہے. نادیہ نے یہ بھی کہا کہ اگر

    مجھے یہ بیماری نہ آتی تو شاید میں اتنا کچھ نہ سیکھ پاتی. نادیہ نے کہا کہ جب مجھے کینسر ہوا تب کورونا کے دن تھے کوئی میرے پاس آ جا نہ سکتا تھا میری والدہ اور دو بچوں کے علاوہ میرے پاس کوئی نہ تھا. سوچیں تنہائی اور بیماری ہو تو انسان کی ذہنی حالت کیسی ہو سکتی ہے. نادیہ جمیل نے کہا کہ جیسے وقت سے بڑا استاد کوئی نہیں اسی طرح سے بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں‌. یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو سمجھ میں آتی ہے کہ کون آپ کا اپنا ہے اور کون نہیں. میں‌ نے ھوصلے اورہمت سے وقت گزارا اللہ نے اس سخت بیماری سے میری جان چھڑوا دی جس کے لئے میں اسکی شکر گزار ہوں.

  • دنیا کا مقابلہ کس طرح‌کیا جا سکتا ہے شہزاد رائے نے بتا دیا

    دنیا کا مقابلہ کس طرح‌کیا جا سکتا ہے شہزاد رائے نے بتا دیا

    شہزاد رائے جو کہ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں انہوں‌ نے وسائل نہ رکھنےوالے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے. شہزاد رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کےلئے روایتی کے ساتھ جدید تعلیم کو اپنانا ہوگا. شہزاد رائے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کاحصول ہر بچے کےلئے ضروری ہے اور اس کو سب بچوں کے لئے ممکن بنانا ہم سب کا فرض ہے. میں تعلیم دینے کی مہم کو اس لئے چلا رہا ہوں کیونکہ میں پوری دنیا میں دیکھ رہا ہوں کہ تعلیم کو بہت اہمیت دی

    جا رہی ہے اور ہمارے ملک میں معاملات اس سے برعکس ہیں خصوصی طور پر ان بچوں کےلئے جو وسائل نہیں رکھتے. شہزاد رائے نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کانفاذ کرے اور نصاب کو حقیقی معنوں میں یکساں ہونا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں‌کہ جن کے وسائل نہیں ہیں یا جو بچے بے آسرا ہیں ان کا حق ہے وہ تعلیم حاصل کریں حکومت کے ساتھ ساتھ صاھب ثروت لوگوں‌کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے بچوں کے لئے آسانیاں کریں اور ان کی تعلیم کے لئے جو کر سکتے ہیں کریں. اگر ایسے بچوں‌کا ایک بڑا طبقہ ان پڑھ رہ جائیگا تو سوچیں پاکستان کا کتنا بڑا نقصان ہے.

  • پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ،ایف آئی اے

    پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ،ایف آئی اے

    پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی آئی کے فیک اور خفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپس نے کروڑوں روپے چندہ دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کو نوٹس بھیج دیئے ہیں، کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے 7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا.اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کیا تھا۔

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کی فریق بننے کی استدعا کی مخالفت کردی

    پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی تو پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مخالفت کردی۔پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کا کردار صرف ایک اطلاع دینے والے کا ہے۔ وہ کیس سن تو سکتے ہیں فریق نہیں بن سکتے، میں ان کی درخواست پر جواب جمع کراؤں گا۔

    اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جواب آ جائے تو پھر دیکھیں گے۔

  • کے پی کے میں سیلاب سے تباہی،عمران خان کو جلسوں سے فرصت نہیں

    کے پی کے میں سیلاب سے تباہی،عمران خان کو جلسوں سے فرصت نہیں

    ملک بھر میں بدترین بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،صونہ خیبر پختونخوا میں بھی 50 مرد، 33 خواتین، 86 بچے بارش اور سیلاب کی نذر ہو گئے. سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی جاری بارشوں نے پہلے سے ابتر صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا، جس نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    دیر کے تحصیل براول کے دورافتادہ علاقے شلتلو میں اسکول سے واپسی پر سیلابی ریلے میں 5 بچے بہہ گئے، 3 بچون کی لاشیں برآمد کرلی گئیں،جبکہ دو کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ سیلابی ریلے نے لپیٹ میں لے لیا۔ضلعی حکام نے 3 بچیوں زبیدہ، تجلہ اور حنا کے لاشیں نکالنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ دو بچوں نعمان اور وریشہ کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات کر دئیے گئے۔

    سوات میں شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے مینگورہ شہر کے وسط میں بہنے والی ندی میں طغیانی نے تباہی مچادی ، ایک بچی جاں بحق جبکہ شہرکے اہم مقامات پانی میں ڈوب گئے۔ کوکارئی اور مرغزاری وادی میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ندی میں طغیانی آگئی۔ مینگورہ شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں۔ پانی سرکاری دفاتر ،اسکولوں اور دکانوں سمیت گھروں میں داخل ہوگیا جس سے عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    گھریلو سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا پولیس اور ریسکیو کے جوانوں نے اسکول کے بچوں کوکندھوں پر لاد کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ٹانک میں سدگی اور پیر کچھ نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیلابی ریلہ گرہ بڈھا میں داخل ہوگیا ہے جس سے قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ مسلسل کئی گھنٹوں سے جاری بارش شہر بھر میں جمع ہوگیا۔ بارش کا پانی ضلعی کچہری پولیس کوارٹرز پبلک پارک میں داخل ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک اور ڈی سی جنوبی وزیرستان کے دفاتر کے اندر پانی داخل ہوگیا ہے۔

    پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے، کے پی کے میں لوگوں کے گھر پانی کے باعث تباہ ہو گئے ہیں ،بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ،پاک فوج اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں شب و روز کوشاں ہیں .

    دوسری جانب پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان ملک میں جلسے اور جلوس نکالنے میں مصروف ہیں ،عمران خان کو انتظامی افسروں کو دھمکیاں دینے ،عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور قوم کو کمراہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے.ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے عوام بے حال ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو اتنی توفیق نہیں کہ وہ سیلاب سے متاثرین کی دل جوئی کیلئے چلے جائیں.

  • عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرنے والی ‘انسانی حقوق’ کی تنظیم بھارتی پراپیگنڈا نکلا

    عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرنے والی ‘انسانی حقوق’ کی تنظیم بھارتی پراپیگنڈا نکلا

    عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ کرنے والی ‘انسانی حقوق’ کی تنظیم بھارتی پراپیگنڈا کا حصہ نکلی.

    اس اکاؤنٹ سے تین ٹوئیٹس جن میں لوکیشن واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، بھارت کے دو شہروں بنگلورو اور نئی دلی سے کی گئی ہیں۔ اس کا واحد پتہ جو دنیا کے کسی بھی کونے میں ثابت ہے وہ ممبئی شہر کا ہے اور اس کے صرف دو ڈائریکٹر بھارتی شہری ہیں۔

    عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے حق میں ٹوئیٹس کرنے والا اکاؤنٹ جو خود ساختہ ‘انسانی حقوق’ کی کوئی ‘عالمی’ تنظیم ہے، بھارتی پراپیگنڈا کا حصہ نکل آیا ہے.


    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری اور عمران خان کے نفرت انگیز بیانات پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا تو ‘انٹر نیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن’IHRF نامی ایک ادارے نے ان کے حق میں ٹویٹس کی ہیں۔ پاکستان کے حوالے سے اس اکاؤنٹ سے تمام ٹوئیٹس حال ہی میں شروع ہوئی ہیں۔ 14 اگست 2022 تک پاکستان کے حوالے سے اس اکاؤنٹ پر کوئی ٹوئیٹ نہ تھی۔

    23 اگست کو اس تنظیم نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ‘ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح متعدد ممالک غیر منصفانہ قوانین پاس کرتے ہیں، جو ریاستی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والے معصوم لوگوں کے ساتھ دہشتگردوں جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، گرفتار شہریوں کو رہا کیا جائے۔

  • اقوام متحدہ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟،فضل الرحمان

    اقوام متحدہ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟،فضل الرحمان

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟

    اپنے ایک بیان میں امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کے بعد عالمی میڈیا کھلم کھلا عمران نیازی کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس دن سابق وزیراعظم نے سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کی ہے اسی روزسے عالمی اداروں نے پاکستان کو دباؤ میں لانا شروع کر دیا۔ عمران نیازی کے باغیانہ رویوں کو جمہوری کور دینا ہے اور دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے شدید عالمی دباؤ میں ہیں۔ ریاستی ادارے عمران خان کی لامحدود کرپشن، باغیانہ سرکشی کے خلاف کاروائی میں تاخیر پر گامزن ہے۔ عمران نیازی اور اس کی ذریت خود کو آئین اور قانون سے ماورا سمجھتی ہے۔ اگر ریاستی اداروں نے دباؤ میں آکر قوم کی چولیں ہلانے والے مجرم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیوں سے گریز کیا جے یو آئی ملک کے نظریاتی اساس اور آئین کے تحفظ کی خاطر کسی کردار سے گریز نہیں کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی ہمدردیاں کس بنیاد پر عمران نیازی کے ساتھ ہیں؟ پی ٹی آئی چیئر مین کے دور میں انتقامی کاروائیوں کو ایک بار بھی غیر جمہوری قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح طور پر نیازی کے چوری کے اقدامات قوم کے سامنے لائے گئے، آپ کس بنیاد پر ایک آئین شکن اور پاکستان کے نظریاتی اساس پر حملہ آور شخص کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صیہونی لابی دوبارہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے.

    پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ابو غریب جیل میں زندہ انسانوں پر کتوں کو چھوڑا گیا؟ اس وقت انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آئے؟ آج بھی عافیہ صدیقی امریکی جیلوں میں ہے؟ ان کی ماں دنیا سے چلی گئی۔ انسانی حق یاد نہیں آیا؟ بارہ سال پہلے کہہ دیا لوگ ثبوت مانگتے تھے ثبوت وقت فراہم کرے گا، آج وقت نے ثبوت فراہم کردیئے۔ نیازی کو ساری فنڈنگ انڈیا اور اسرائیل سے ہورہی ہے۔