Baaghi TV

Author: +9251

  • یوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے یوٹیوبر جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے جمیل فاروقی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوگیا جبکہ جمیل فاروقی کے وکیل نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی۔

    یوٹیوبر جمیل فاروقی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ گرفتاری کے وقت میری گاڑی اور پرس چھین لیا گیا۔ سندھ اور اسلام آباد پولیس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔
    جمیل فاروقی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمیل فاروقی نے شہباز گل کی باتیں اپنی زبانی بول کر یوٹیوب پر پروگرام کر دیا۔پولیس کیا برآمدگی کرنا چاہتی ہے جو جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے۔ عدالت نے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹے الزامات عائد کرنے والے یوٹیوبر جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا تھا.
    یوٹیوبر و نجی ٹی وی کے اینکر محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے پر گرفتار کرکے کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا.

    جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر میاں شہباز نے عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا تھا کہ محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کیخلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے، ہمیں راہداری ریمانڈ دیا جائے تاکہ جمیل فاروقی کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاسکے۔

    تفتیشی افسر کی گزارش پر عدالت نے ملزم کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو 3 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا.
    عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ تفتیشی افسر محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کے اہلخانہ کو انکی گرفتاری سے آگاہ کریں، ملزم نے کسی قسم کے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی.
    پولیس کے جمیل فاروقی پر الزامات:
    پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر ملزم شہباز شبیر گل پر جسمانی اور جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
    اس حوالے سے مجسٹریٹ ایمل خان کی طرف سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں وی لاگر جمیل فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی تھی، مجسٹریٹ نے جمیل فاروقی کی طرف سے شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی اور شدید ترین تشدد کرنے کا واقعہ بیان کرنے پر تھانے میں رپورٹ کی تھی.

  • کونسی پاکستانی اداکارہ کتنا معاوضہ لیتی ہے؟

    کونسی پاکستانی اداکارہ کتنا معاوضہ لیتی ہے؟

    اس وقت جو فلموں میں کام کررہی ہیں وہ تقریبا تمام ہیروئنز ٹی وی پر بھی کام کرتی ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہ ٹی وی سے ہی فلموں کی طرف گئی ہیں.ا سوقت جو اداکارائیں سب سے زیادہ مقبول ہیں ان میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کا نام قابل زکر ہے. ہم آپ کو بتاتے ہیں‌ کہ کونسی اداکارہ ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہے. کہا جاتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ماہرہ خان ہے. وہ ڈرامے کی ایک قسط کا تین سے پانچ لاکھ روپے لیتی ہیں، ان کے بعد جو اداکارہ معاوضہ زیادہ لیتی ہے ان کا نام مہوش حیات ہے وہ ڈرامے کی ایک قسط کا تین لاکھ روپیہ لیتی ہیں. صبا قمر تقریبا 2.9 لاکھ فی قسط لیتی ہیں۔ صنم بلوچ تقریبا 2.7 لاکھ روپے ، اقرا عزیز 1.5 لاکھ روپے ایک قسط کے لیتی ہیں. باقی اداکارائیں ان سے زرا کم معاوضہ لیتی ہیں. ان سب اداکارائوں کو معاوضہ ان کی مارکیٹ ویلیو دیکھتے ہوئے دیا جاتا ہے. ماہرہ خان اور مہوش حیات

    ٹی وی پر جب بھی آتی ہیں کسی ایکسکلیوسیو چیز کے ساتھ آتی ہیں شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں دوسری طرف بات کریں‌ہم صباقمر کی تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے فلم کملی میں انہوں نے ثابت کر دیا ہے اداکاری میں کوئی ان کو نہیں پچھاڑ سکتا. اقراء عزیز کی جب سے شادی ہوئی ہے وہ سکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن وہ آج کل اپنے ہی شوہر کی ڈائریکشن میں بننے والے پراجیکٹ میں کام رہی ہیں.

  • مجھے نہیں لگتا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کر پائے گی.  سینیٹر عبدالقادر

    مجھے نہیں لگتا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کر پائے گی. سینیٹر عبدالقادر

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کےاجلاس میں چیئرمین سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کر پائے گی

    چیئرمین سینیٹر عبد القادر کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پیٹرولیم اور سیکریٹری موجود نہیں تھے۔ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کر پائے کیونکہ ابھی تو آگے جاکر حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی لگانا ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ میں 750ارب روپے پیٹرولیم سے بتائے گئے ہیں۔
    چیئر مین کمیٹی نے سوال کیا کہ وزیر پیٹرولیم اور سیکریٹری کیوں نہیں آئے، پہلے بھی ہم نے اسی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا تھا،آج بھی دونوں وزیر اور سیکریٹری نہیں ہیں ۔

    حکام پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک قطرمیں ہیں، سیکرٹری پیٹرولیم کو بخار ہے اور کورونا کی علامات ہیں،فدا محمد نے کہا کہ یہ سب بہانے ہوتے ہیں بخار کے، جب تک متعلقہ وزیر اورسیکر یٹری نہیں آتے اجلاس جاری نہ کیا جائے،عون عباس نے کہا کہ یہ سب مذاق بنایا گیا ہے۔

    چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں پیٹرولیم ڈویژن اور متعلقہ افسران کو سن لینا چاہیے،عون عباس نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑے گا،جواب میں چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس کرلیتے ہیں، اراکین اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیں۔
    سیف اللہ ابڑو نےکہاکہ سیکریٹری پیٹرولیم کو سمن کیا جائے، عون عباس نے اس موقع پر کہا کہ میں تو حاضری نہیں لگاؤں گا، ہم یہاں ٹی اے ڈی اے کے لیے نہیں آتے جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تاہم اراکین کمیٹی عون عباس کو مناکر واپس لے آئے۔

    اجلاس میں رکن کمیٹی فدا محمد نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہو رہی ہیں، اس کی وجہ کیا ہے ؟ اس پر چیئرمین اوگرا مسرور خان نے جواب دیا کہ اوگرا پی ایس او سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت کی بنیاد پر قیمتوں پر ورکنگ کرتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کسی ایک روز کی خام تیل کی قیمت پر نہیں ہوتا،اوگرا اپنے صارفین کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔

    مسرور خان نے کہا کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں اپنے طور پر ایک پیسہ اوپر نیچے نہیں کرسکتا، پاکستان ضرورت کا 70فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے،30 فیصد پیٹرول مقامی ریفائنریز بناتی ہیں، جبکہ پاکستان میں 50 فیصد ڈیزل درآمد اور 50فیصد مقامی ریفائنریاں بناتی ہیں۔

    کمیٹی رکن فدا محمدنے سوال کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟،کہیں پی ایس او کے پاس پرانا مہنگا اسٹاک تو نہیں پڑا تھا، نہیں لگتا حکومت پیٹرولیم مصنوعات سستی کر پائے گی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بجٹ میں 750 ارب روپے پیٹرولیم سے بتائے گئے ہیں، ابھی تو آگے جا کر حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی لگانا ہے۔ سی ایف او سوئی سدرن نے کہاکہ کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کے 125ارب روپے دینے ہیں، سیف اللّٰہ ابڑو نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر پریمیم میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں۔

    کمیٹی کو بریفنگ میں پی ایس او حکام نے کہا کہ ہم نے حکومت سے 100ارب مانگے تھے، ہمیں مجموعی طور پر 52ارب روپے ملے ہیں۔ سیف اللّٰہ ابڑو نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک حکومتی اداروں کی ادائیگی کیوں نہیں کرتا، کے الیکٹرک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھا رہا ہے، کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کے بھی 300ارب روپے دینے ہیں، کے الیکٹرک مافیا ہے۔

  • ضمانت قبل از گرفتاری: کیا عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے؟

    ضمانت قبل از گرفتاری: کیا عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے؟

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اے ٹی سی اسلام آباد میں آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ابھی کچھ دیر میں ہوگا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی سے متعلق قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان سے قانونی ٹیم کے اراکین آج ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہری پور جلسہ کے بعد عمران خان کاانسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 3روز کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی تھی. گزشتہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم سنایا تھا.

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے اعتراضات وقتی طور پر ہٹاتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔ خیال رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلا بابر اعوان اور فیصل چودھری کی وساطت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی.

    دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا تھا کہ ’ہم انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں گے۔‘
    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے تھے کہ ’اعتراض ہے کہ بائیومیٹرک نہیں کرایا۔ آپ بائیو میٹرک کرانے لیے لیے حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں؟ اس پر بابر اعوان نے بتایا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں اس لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے.

    عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، تین دن کی راہداری ضمانت منظور کر رہے ہیں۔

    تاہم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد متوقع گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد رات سے بنی گالہ میں موجود ہے۔ کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کی سکیورٹی کے لیے بنی گالہ کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ سنیچر کو ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان باہر نکل آئے تھے اور احتجاج کیا تھا.

    سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو ’ڈرانے اور دھمکانے‘ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ صدر اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا. درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کی ایک ریلی زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک نکالی گئی جس کی قیادت عمران خان نے کی تھی اور ایف نائن پارک میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اچانک پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کر دیا تھا. جبکہ ایف آئی آر میں عمران خان کے خطاب کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ادھر امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر لگنے والے الزامات سے متعلق آگاہ ہیں۔ لیکن یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، اور یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔
    نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔
    امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

  • شہناز شیخ نے آج کے ڈراموں کی دھلائی کردی

    شہناز شیخ نے آج کے ڈراموں کی دھلائی کردی

    پی ٹی وی کے سنہرے دور کی اداکارہ شہناز شیخ ایک عرصے سے ٹی وی سے دور ہیں یہاں تک کہ وہ تو انٹرویوز بھی کم کم دیتی ہیں. وہ سب سے ہنس کر مل لیتی ہیں لیکن انٹرویوز نہیں دیتیں. لیکن حال ہی میں شنہاز شیخ نے نکالا ہے غصہ آج کے ڈراموں پر. انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی وی کو تباہ کرکے نجی ٹی وی کے ڈراموں کو پروان چڑھایا گیامقصد صرف ایک ہی ہے کہ کمرشلائزیشن بڑھے. شنہاز شیخ نے کہا آج جس طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے میں تو دیکھتی ہی نہیں ہوں، سکرپٹ غیر معیاری ہوتا ہے اسی وجہ سے سال ہا سال سے میں نے ڈرامہ دیکھا ہی نہیں. ہمارے ڈرامے کا معیار بہت گر چکا

    ہے لیکن اس کے باوجود کہیں نہ کہیں‌تھوڑا بہت اچھا کام ہو رہا ہے وہ اچھا کام آٹے میں نمک کے برابر ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرامے کا سکرپٹ متعلقہ لوگوں سے ہوتا ہوا مکمل پراسس سے گزرتا تھا تبہی تو آج تک ان ڈراموں کو یاد کیا جاتا ہے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ سکرپٹ کو برانڈز خود ہینڈل کرنے لگے ہیں ، ٹی وی چینلز کی کمرشل ٹیمز سکرپٹ کا فیصلہ کرتی ہیں وہی کاسٹنگ کا بتاتی ہیں کہ کس کو کاسٹ کیا جائے اور کس کو نہیں . ایسے میں جو ڈرامہ بن کر سامنے آرہا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہی ہے میں نے جو ڈرامہ دیکھنا یا اس میں کام کرنا چھوڑا وہ یہی چیزیں اور ماھول دیکھنے ہوئے چھوڑا.

  • کنگنا رناوت کے دماغ کی پھرکی ایک بار پھر گھوم گئی

    کنگنا رناوت کے دماغ کی پھرکی ایک بار پھر گھوم گئی

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی پر چڑھائی کرتی رہتی ہیں اب ان کے دماغ کی ایک بار پھر پھرکی گھوم گئی ہے. انہوں نے فیصلہ کیا ہے فلم فئیر کے خلاف مقدمہ کرنے کا. وہ شدید ناراض ہیں اس ناراضگی کا اظہار انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرا پوسٹ کے زریعے کیا انہوں نے لکھا کہ 2014 میں مجھے فلم فئیر نے کئی بار اپنے ایوارڈز تقریبات میں بلایا اور میں جاتی بھی رہی حالانکہ مجھے کہتے رہے کہ آپکو ایوارڈ دیا جائیگا لیکن ایوارڈ نہ دیتے میں نے ان کی تقریبات میں جانا چھوڑ دیا تھا اس کے بعد انہوں نے اس سال مجھے اپنی تقریب میں بلایا اور کہا کہ ہم آپ کو فلم تھلایوی پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہ ہوا جو ان کی کمٹمنٹ کی

    کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، انہوں نے مجھے صرف نامزد کیا تھا ایوارڈ نہیں دیا جبکہ تقریب میں یہ کہہ کر بلایا کہ مجھے ایوارڈ دے رہے ہیں اس قسم کی ناانصافی کا مجھے بہت دکھ ہے اور مجھے دھچکا لگا ہے. اس لئے میں اب قانونی کاروائی کروں گی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت ہر دوسرے دن ایسی کنٹرورسی بناتی ہیں کہ سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں. کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائی جس کے نتیجے میں کنگنا کا ہی بہت سارے فلمسازوں نے بائیکاٹ کر دیا. کنگنا جب سے بالی وڈ انڈسٹری میں آئی ہیں انہوں نے کام پر کم اور کنٹرورسی پر زیادہ توجہ دی ہے.

  • لال سنگھ چڈھا کے 100 کروڑ

    لال سنگھ چڈھا کے 100 کروڑ

    عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جس کا بائیکاٹ بھی کیا گیا تھا اس نے زیادہ کامیابی تو ھاصل نہیں کی نہ ہی شائقین کو زیادہ متاثر کر سکی ہے لیکن بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی وہاں سے پہلے دس دنوں میں مجموعی طور پر 100 کروڑ کما چکی ہے.عامر خان کو لال سنگھ چڈھا کے نہ چلنے کا شائقین کو متاثر نہ کرنے کا ایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے. کرینہ کپور بھی کافی پریشان ہیں. عامر خان کی فلم کی ریلیز سے قبل بڑے پیمانے پر اس فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور بہت سارے لوگوں نے اس فلم کا بائیکاٹ کیا. اس فلم کے ساتھ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بھی ریلیز ہوئی تھی اس کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ فلم اچھا بزنس نہ کر سکی. فلم لال سنگھ چڈھا ہالی وڈ فلم

    فارسٹ گمپ کا ری میک ہے کہا جا رہا ہے کہ فلم دیکھنے والوں نے کہانی پر کافی سوالات اٹھائے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم فارسٹ گمپ کی سٹوری کے ساتھ انصاف نہیں کر سکی. یاد رہے کہ عامر خان نے لال سنگھ چڈھا دیکھنے کےلئے ہالی وڈ کے اداکار ٹام ہینکس کو بھی دعوت دی تھی ان کی طرف سے تو کوئی جواب نہیں آیا تھا، جب عامر خان نے شاہ رخ خان کو فلم دکھائی تھی انہوں نے بہت تعریف کی تھی لیکن فلم شائقین کو متاثر نہ کر سکی ، اب کہا جا رہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں فلم ریلیز ہوئی ہے مجموعی طور پر سو کروڑ کما چکی ہے.

  • میگھا نے اپنے جونیئرز کو دیا ایک مشورہ

    میگھا نے اپنے جونیئرز کو دیا ایک مشورہ

    سٹیج کی اداکارہ میگھا جو کہ ماضی کی سیئنر اور کامیاب اداکارہ ممتاز کی کزن بھی ہیں وہ جب سے شوبز میں آئی ہیں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں سٹیج پر اپنا نام اور مقام بنانے میں لگائی ہیں.میگھا اس وقت سٹیج کا یک بڑا نام ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنے جونیرز کو دیا ہے مشورہ اور مشورہ بھی دیا اپنے سینئرز کی عزت کرنے کا. انہوں نے کہا کہ آج کل کے جونئیرز خود کو کچھ سمجھنے کی بجائے سینئرز کی عزت کریں اور یاد رکھیں کہ پھل اسی درخت کو لگتا ہے جو جھکتا ہے. میگھا نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی. میگھا نے کہا کہ میں کبھی بھی نمرون کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی اور سٹیج پر کوئی نمبر ون نہیں ہے سب یہاں

    کام کررہے ہیں اور اچھا کام کررہے ہیں کسی کو کسی پر برتری نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مقابلہ صرف کام میں ہوناچاہیے پوزیشن کےلئے نہیں ہونا چاہیے. میگھا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے، ہوتے ہیں کچھ لوگ جو پیسے کے چکر میں معیاری اور غیر معیاری کام میں فرق نہیں رکھتے لیکن میرا ماننا یہ ہے کہ کام ایسا ہونا چاہیے جو آپ کے مداح یاد رکھیں اور یاد ہمیشہ معیاری کام کو ہی رکھا جاتا ہے.

  • شوکت ترین کا لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف

    شوکت ترین کا لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خانہ خزانہ شوکت ترین نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریوں میں کوئی کمی نہیں آئی، انہوں نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی، وہ اس وقت پارٹی میں واپس آنے کی سوچ بھی نہیں رکھتے۔

    پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، بجلی کے بل لیے لوگ سڑکوں پر ہیں، پانچ منی بجٹ آچکے ایک اور آنے والا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زرمیں کمی ہوئی ہے اور تجارتی خسارہ 4ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ ہمارے دور میں 2، 4 ارب ادھر اُدھر ہونے پر پوچھا جاتا تھا، اب آئی ایم ایف حکمرانوں سے کیوں نہیں پوچھتا۔
    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے عبوری حکومت کے قیام میں مدد کے لئے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت عوامی تحریک انصاف بنانے کا عندیہ دیا تھا.

    باغی ٹی وی اسلام آباد نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: "جہانگیرخان ترین نے علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری اور چوہدری سرور کے ہمراہ پاکستان کی سیاست میں نئے انداز کے ساتھ اُبھرنے کا فیصلہ کر لیا۔ باغی ٹی وی کے باوثوق ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ نئی سیاسی جماعت کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے.

    باغی ٹی وی کو ذرائع نے اس وقت بتایا تھا کہ: جہانگیر خان ترین کی سیاسی جماعت کا نام "عوامی تحریکِ انصاف ” کثرتِ رائے سے تجویز کیا جا چُکا ہے. جس کو منظور بھی کرلیا گیا ہے اور عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے میں جہانگیر خان ترین کے دیرینہ ساتھیوں علیم خان، مخدوم خسرو بختیار، عون چوہدری، اور چوھدری سرور کیساتھ اسحاق خاکوانی و دیگر نامور سیاسی شخصیات کا مکمل تعاون شامل ہے.
    جبکہ باغی ٹی وی نے پارٹی پرچم بارے دعوی تھا کہ اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پارٹی پرچم تین رنگ کا ھو گا جس میں سُرخ، سفید اور سبز رنگ شامل ہے جبکہ انتخابی نشان ابھی زیرِ غور ہے.

  • بابر علی کس کے ہیں دیوانے؟

    بابر علی کس کے ہیں دیوانے؟

    لالی وڈ کے ہیرو بابر علی جنہوں نے نوے کی دہائی میں ریما خان و دیگر کے ساتھ سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. اُس دور میں ان کا طوطی بولتا تھا. بابر علی ایک چینل پر شو بھی ہوسٹ کرتے رہے ہیں. آج کل ڈراموں میں کام کررہے ہیں ان کے مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں. ورسٹائل اس اداکار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نطر آرہے ہیں اور پیار بھرے اس ماحول میں بابر علی اپنی والدہ سے اپنے بالوں کی آئلنگ کروا رہے ہیں. اس دوران انہوں نے اپنی ماں کے لئے گنگنایا . بابر علی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ میری والدہ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر کا سکون

    ان کی گود میں ہے جو سکون ان کی صحبت میں ملتا ہے وہ کہیں اور کہاں؟. اداکار بابر علی کی اس وڈیو کے نیچے ان کے مداحوں اور شوبز کے ساتھیوں نے کمنٹس کئے. صبا فیصل نے لکھا کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ زندگی کا واحد سچا رشتہ۔نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار حمد شعیب نے لکھا واہ. اسی طرح سے بابر علی کے مداحوں نے ان کا اپنی ماں کے لئے محبت کے جذبے کو سراہا. کسی نے کمنٹ کیا کہ ماں کا کوئی دوسرا نعم البدل نہیں ہے تو کسی نے لکھا کہ ماں کے بغیر زندگی کے سارے رنگ ادھورے لگتے ہیں.