Baaghi TV

Author: +9251

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی،مریم نواز

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

    ملک میں پٹرول کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ بھی غلط نکلا۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ نے کہا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔دوران پروگرام میزبان نے وزیر خزانہ سے استفسار کیا کہ کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ دراصل عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مضبوط ہوا ہے۔

    اس پر جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری طرف سے پیٹرول پر ایک روپے کا ٹیکس لگے گا اور نہ ہی لیوی لگے گی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

    اس کے مقابلے میں آج وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

  • پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار پر والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضے کے الزامات. ٹرست سکول کی ہزاروں طالبات اور اساتذہ سکول پر قبضہ کی کوشش کے خلاف سڑک پر نکل آئے، طالبات اور اساتذہ کے مظاہرے میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی .

    با غی ٹی وی کے مطابق والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول امیں 6 ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں اور300 اساتذہ پڑھاتےہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد سلیم بریارجعلی کاغذات بنوا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہتاہے .13 اگست کوسلیم بریارنے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کی کوشش کی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے بتایا کہ 42 سال سے ہم اس ادارے کو چلا رہے ہین اور میرے والد نے بیرون ملک سے آکر اس ادارے کو شروع کیا تھا.ان کا کہنا تھا کہ بریار گروپ آف کمپینز کے غنڈہ عناصر یہاں آئے ہیں اور انہوں نے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،جس کے بعد 13 اگست کو رات کے وقت دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے کہا کہ میرا اور میری 6 ہزار طالبات بچیون کا یہ مطالبہ ہے کہ سکول پر قبضہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور بچوں کو پڑھنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ ان غنڈہ عناصر کی وجہ سے بچے آج باہر سڑک پر ائے ہیں.قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو تحفظ دیا جائے.انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام فورمز پر تحفظ کے لئے درخواست دی ہے.ابھی تک میری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی.ایس پی اور آئی جی کے پاس ہماری غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں موجود ہیں.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین ،طالبات ،اساتذہ اور طالبات کے والدین نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کو پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کے والد کے غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے.

  • حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا

    حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرادیا۔

    حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لٹر سستا ہوا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

    نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 233 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 244 روپے 44 پیسے کا فی لٹر ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس سے قبل اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.5107 ڈالر کمی کی گئی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.4792 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.9496 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17.4783 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 17.4603 ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر جون میں ایل این جی کی قیمت 17.9575 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

  • شہبازگل کو ہماری مرضی کے ہسپتال لیجاو،فواد چوہدری،حماد اظہر،غیر قانونی کام نہیں کرتا ،آئی جی جیل

    شہبازگل کو ہماری مرضی کے ہسپتال لیجاو،فواد چوہدری،حماد اظہر،غیر قانونی کام نہیں کرتا ،آئی جی جیل

    پی ٹی آئی رہنماوں فواد چوہدری اور حماد اظہر کی کھلے عام کار سرکار میں مداخلت کی کوشش.

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی اپنی مرضی کے ہسپتال منتقل ہونے پر پی ٹی آئی کے لیڈروں اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ میں ٹھن گئی.

    پی ٹی آئی کے رہنماوں فواد چوہدری، حماد اظہر، حافظ حیات نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو شہباز گل کو اپنی مرضی کے ہسپتال منتقل کرنے کا زبانی حکم دے دیا، پی ٹی آئی کے رہنماوں نے آئی جی جیل خانہ جات کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی .

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماوں نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو لاہور بلا کر شہباز گل کو اپنی مرضی کے ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات دئیے،پی ٹی آئی رہنماوں فواد چوہدری، حماد اظہر، حافظ حیات نے پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کی طرف سے احکامات دئیے

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ قانون کے مطابق شہباز گل وفاقی حکومتی ادارے کا ملزم ہے، ہم اس معا ملے میں مداخلت نہیں کرسکتے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے موقف پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر شدید برہم ہوگئے اور آئی جی جیل خانی جات کو کہا کہ ہمیں قانون نا سکھائیں.

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا پی ٹی آئی رہنماوں کو کہنا تھا کہ وہ غیرقانونی حکم نہیں مان سکے، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے انکار پر پی ٹی آئی راہنما غصے میں آگئے اور آپے سے باہر ہو گئے اور آئی جی جیل خانہ جات کو دحمکیان دینا شروع کر دیں.

    پی ٹی آئی رہنماوں نے آئی جی سے کہا کہ ہمیں قانون نے پڑھائیں جو کہا ہے وہ کریں، آپ کے لئے یہی بہتر ہوگا، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے پی ٹی آئی رہنماوں کی دھمکیاں پس پشت ڈال کر غیر قانونی حکم مانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعلی سے بات کر لیں، مجھے مجبور نہ کریں.

    ترجمان پنجاب پولیس کی جیو نیوز کے سینیئر صحافی حامد میر کے آئی جی پنج جیل خانہ جات سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید کی گئی ہے. ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی راہنما شہباز گل کیس میں آئی جی پنجاب کی کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد پولیس، عدالت اور جیل خانہ جات پنجاب کا معاملہ ہے، پنجاب پولیس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس سے قبل 22 جولائی کو راؤ سردار علی خان نے بھی پنجاب کے آئی جی کے طور پرفرائض انجام دینے سے معذوری ظاہر کی تھی.

  • لکشمی چوک میں مقابلہ،ڈولفن اہلکاروں نے پیٹی بھائی مار دیا،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لکشمی چوک میں مقابلہ،ڈولفن اہلکاروں نے پیٹی بھائی مار دیا،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ہوگیا، مرنے والا شہری کامران خود پولیس کا اہلکار نکلا۔ پولیس کے مطابق لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا کامران خود پولیس اہلکار نکلا ہے۔

    عینی شاہد کے مطابق پولیس کے ہاتھوں مارے گئے کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش پطرس سے جھگڑا ہوا، جس کی فائرنگ سے پطرس زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کے بعد کامران اپنے بہنوئی غضنفر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، جس پر ڈولفن اہلکاروں نے اُس کا تعاقب کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    اہل خانہ کے مطابق کامران کے نہ رکنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا جبکہ اُس کا بہنوئی غضنفر زخمی ہوا۔اہل خانہ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا اہلکار کامران فی الحال نوکری سے معطل تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مارے گئے کانسٹیبل کامران کی لاش اور 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لکشمی چوک میں ڈولفن فو رس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری فون کیا اور فائرنگ میں ملوث اہلکارو ں کے خلاف سخت قانونی کارووائی کا حکم دیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،جاں بحق شہری کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے ،ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ، ڈولفن فورس کے اہلکار عوام کی جان و مال کے محافظ ہیں ،فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے قانون ہاتھ میں لیا اور اب قانون اپنا راستہ لے گا، وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،روپے کے ہاتھوں ڈالر کی دھلائی،213 روپے پر آگیا

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،روپے کے ہاتھوں ڈالر کی دھلائی،213 روپے پر آگیا

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا، اختتام پر مارکیٹ 764 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 16 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 275 ارب روپے ہے۔

    عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 1775 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 34 ہزار 200 اور فی 10 گرام قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کی سطح پر آگئی۔
    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے گھٹ کر 1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے گھٹ کر 1320.30 روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں
    پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر آگئی، پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا۔

    وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا، خط کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا۔ جائزے کے بعد قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ حتمی مسودے پر دستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

    منی چینجرز نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے 24اگست کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کے اجراء کا فیصلہ ہوتے ہی ڈالر پاکستان میں 200سے بھی کم ہو کر 189روپے اور اس سے بھی کم ہو جائیگی کیونکہ آئی ایم ایف کے ایک ارب 17کروڑ ڈالرز ہی نہیں ملیں گے بلکہ برادر ہمسایہ آزمودہ دوست ملک چین‘ اسلامی برادر ممالک سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ قطر اور انٹرنیشنل فنانس انسٹی ٹیوشنز بشمول عالمی بینک‘ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک‘ اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی پاکستان کو مہینوں سے رُکے ہوئے اربوں ڈالرز کے فنڈز حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان بھر میں کماڈٹی پرائس سریا‘ سٹیل‘ سیمنٹ اور موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہونے کا امکان ہے۔

    ملک کے کاروباری طبقہ نے جاپانی کمپنیاں اپنی کاروں کی قیمتوں میں 10لاکھ‘ 15لاکھ اور 30لاکھ روپے تک کے اضافے واپس لینے پر مجبور ہو جائیں گی خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں کمی واقع ہونے کا عندیہ دینا شروع کر دیاہے۔

  • بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت اپنی جابرانہ حرکتوں سے باز نا آیا.بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک سے ذائد پانی چھوڑ دیا.جس کے نتیجے میں لاہور ،گوجرانوالہ اور ملتان کی ندی نالوں مین سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے.

    انڈس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔ بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

    کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 PST پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے دریا میں پانی کا بہاؤ اونچا ہے.

     

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔دریائے راوی سےمنسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے وہاں کے مکینوں کوجب نھی ضرورت ہو ریلیف کیمپوں یا محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے.سیلاب میں پھنسے ہوئے خاندانوں کئلئے خوراک کے بیکز کی فراہمی یقینی بنائی جائے.پی ڈی ایم اے نے مویشیوں کے انخلاء اور ان کے چارے سمیت ویکسینیشن کو بھی پقینی بنانے کی ہدایت کی.

    انڈس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔ بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

  • پبلک سیکٹر  کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے محکمے جدید تکنیکی آلات کو  اپنائیں،صدرعارف علوی

    پبلک سیکٹر کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے محکمے جدید تکنیکی آلات کو اپنائیں،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے زیرِ تربیت افسران نے ملاقات کی .ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد امجد گوندل اور سینئر حکام نے شرکت کی.

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پبلک سیکٹر کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے محکمے بہترین بین الاقوامی طریقوں اور جدید تکنیکی آلات کو اپنائیں ، بہتر اکاؤنٹنگ سے بہتر مالیاتی کنٹرول اور عوام کے بہترین مفاد میں عوامی فنڈز کے موثر اور شفاف استعمال میں مدد ملے گی ، نئے افسران خود کو جدید علم ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں اور بہتر فنِ گفتگو سے لیس کریں .

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افسران عام آدمی کی خود تک رسائی بہتر بنائیں ، سرکاری ذمہ داریوں کو عاجزی اور انصاف سے ادا کریں، ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے جنکہ فیصلہ سازوں اور سول سرونٹس کی فیصلہ سازی کی رفتار سست ہے ، بلاک چین، اور ورچوئل اور آگمینٹڈ ریائلٹی جیسی اہم ٹیکنالوجیز اپنانے کی ضرورت ہے، حکومتی عمل کو خودکار بنانے ، بغیر کیش لین دین کی طرف منتقل ہونے سے سرکاری اخراجات کی بہتر ٹریکنگ میں مدد ملے گی .

    انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند آبادی قوم کا اثاثہ ہے اور ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بن سکتی ہے، نوجوانوں اور خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ، روایتی ، آن لائن اور ہائبرڈ طریقہ تعلیم سے نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنانا ہوگا.

  • پی ٹی آئی  رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

    پی ٹی آئی رہنماوں کو شہباز گل سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شہباز گل سے ملاقات کرنے آئے تھے،جیل انتظامیہ نے ملاقات نہیں ہونے دی،جیل انتظامیہ نے بتایا ہےاسلام آباد ضلعی انتظامیہ یہاں آرہی ہے، رانا ثناء اللہ کے حکم پر شہباز گل کا چیک اپ ہورہا ہے،رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے،پتا چلا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی ٹیم لے کر جارہی ہے.

    پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،مریم نواز آج بھی اپنے والد کی عیادت کے لیے ضمانت پر ہیں،شہباز گل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا،رانا ثناء اللہ جب جیل جائیں گے تو ان سے بھی ایسا رویہ ہوگا.

    اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وفد نے پارٹی قائد عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز شامل تھے۔

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان بھی شہباز گل سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے مگرانہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد شہباز گل کو پمز روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے،پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے فی خاندان فوری طور پر فراہم کئے جائیں،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

     

    عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافرادکیلئے 664 خالی آسامیوں پرفی الفوربھرتی کااعلان کیا کیا اورکہا کہ664خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔آپ قوم کے بچے ہیں،پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اورآپ کو پورا احترام دیں گے۔

    معذورافرادنے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا۔معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکو رہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔