Baaghi TV

Author: +9251

  • عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

    عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کتنے دن کی حفاظتی ضمانت چاہیے؟ وکیل نے کہا کہ دو ہفتے سے زائد کا وقت دے دیا جائے،عدالت نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور جانے کیلئے تو 4 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، بعد ازاں عدالت نے دو ہفتے کی ضمانت منظور کر لی

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں پنجاب میں پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے، اپنے خلاف بنائے گئے بےبنیاد مقدما ت سے نمٹنے کے لیے قانونی راستہ اپناوں گا ، اللہ تعالٰی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔

    واضح رہے پنجاب پولیس نے گزشتہ دنوں لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔

    عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ میں جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما رانا مشہود، عطا تارڑ اور ملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا تھا.

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم شہابز شریف کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت دے دی

     وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں انہوں نے محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی ہے.

    وزیراعظم نے بات چیت میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔  سعودی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا وزیرِ اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

  • شہباز گل کیس: عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی

    شہباز گل کیس: عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی

    ایڈیشنل سیشن کورٹ نے اسلام آباد پولیس ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی ہے.

    اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی تھی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی تجی، دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التواء میں رکھنے کی استدعا کی گئی۔

    شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ ہم تیار ہیں، آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائی کورٹ میں بھی زیرِ التواء ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیرِ التواء ہے، ہائی کورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے، طے شدہ قانون ہے کہ ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں، آپ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں، 11 بجے بحث بھی کریں، اس کے ساتھ ہی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی، اب وکیل 11 بجے دلائل دیں گے۔

    دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوکر شہباز گل کیس میں فزیکل ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے انہیں کہا کہ آپ مزید ریمانڈ مانگ کر کیا کرنا چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ایک نظرثانی اپیل خارج ہوئی دوسرا فزیکل ریمانڈ ختم ہو چکا تاہم عدالت نے شہباز گل کو اس حوالے سے نوٹس بھیجتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے.

    ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے عدالت موقف اختیار کیا کہ: تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے ٹی وی پر بیان دیا جس سے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا، اس پر حکومت نے ان کے فوج مخالف بیان کو سنجیدہ لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تاہم اس دوران کییس کا تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوگیا اور انہوں نے بھی اپنی تفتیش بارے عدالت کو آگاہ کیا جبکہ وکیل راجہ رضوان عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے.اور وکیل رضوان عباسی کی جانب سے کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سنائے گئے.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا: آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا مزید فزیکل ریمانڈ ضروری ہے ؟ علاوہ ازیں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے ؟ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار سیشن کورٹ میں کتنا ریمانڈ ہوا ؟ ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے بتایا: شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی.

    عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہبازگل نے بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جبکہ اس سے قبل عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی دوسری استدعا مسترد کردی کرتے ہوئے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل پنڈی بھیج دیا تھا. تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ فوج کے اندر مختلف رینکس کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی اور ملزم چونکہ ہائی پروفائل ہے لہذا ہم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے.

    شہباز گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے آڈیو پروگرام کی سی ڈی حاصل کر لی ہے اور وہ میچ بھی کر گئی ہے ، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا دوسرا ان کے پاس تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا تھا کہ ملزم موبائل اور لیپ ٹاپ تک رسائی نہیں دے رہا ہے، جبکہ سچ اور جھوٹ جاننے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے جوکہ انتہائی ضروری ہے.انہوں نے مزید کہا کہ: ٹرانسکرپٹ پڑھا گیا، لیکن ملزم یہ نہیں بتا رہا کہ اس کے پیچھے کون ہے؟ لہذا میں استدعا کرتا ہوں کہ پولیس کو مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی تھی.

  • سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ پرسنگین الزامات

    سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ پرسنگین الزامات

    مہا چیمہ نامی خاتون نے سابق گورنرپنجاب پرسنگین الزامات لگا دیئے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ سابق گورنربہت خطرناک انسان ہیں‌، مہاچیمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے مکان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ میرا گھر ہے میرے گھرکے ساتھ ہی سابق گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی کے غنڈے بٹھا رکھے ہیں جنھوں نے میرے گھر کے کیمرے توڑے اور آدھی رات کو شراب پی کے گندی زبان استعمال کرتے ہیں اور پولیس ان لوگوں کو پروٹیکٹ کرتی ہے

    مہا چیمہ کہتی ہیں‌ کہ میرے گھر میں جس دن ڈکیتی کروائی اس رات ہمیں گھر میں بند رکھا اور اگلے دن پولیس کے ساتھ ملکر گھر کی تمام چیزیں میرا 36تولہ زیور میری بہن ایک دن پہلے آسٹریلیا سے واپس آئ اسکا 30ہزار ڈالز ،میرے گھر کے تمام قیمتی کاغذات میرے حق مہر کا سٹامپ پیپر میرے گھر کے برتن تک اٹھا کے لے گۓ

    مہا چیمہ کہتی ہیں کہ بہت مشکلوں سے میڈیا کے ذریعے ایف ای آر کروائ جو آج تک سابق گورنرکی مہربانی سے پینڈگ میں ہے، یاد رہے کہ مہا چوہدری نے یہ سنگین الزامات لگا کراس ساری صورت حال کا ذمہ دار سابق گورنرپنجاب اور پنجاب پولیس کوٹھہرا دیا ہے ، اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے گھرکے ارد گرد اس قسم کا ماحول نہیں ہونا چاہیے

    دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ میں اس خاتون کو نہیں جانتا اور نہ ہی میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق ہے، مجھے بد نام کرنے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے

  • یومِ آزادای کے موقع پراہل پاکستان کےلیےتحفہ:ملک کی پہلی الیکٹرک کار متعارف

    یومِ آزادای کے موقع پراہل پاکستان کےلیےتحفہ:ملک کی پہلی الیکٹرک کار متعارف

    کراچی :روشنیوں کے شہر کراچی میں پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی گئی۔پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر، ڈائس فاؤنڈیشن(DICE) نے ملک کی پہلی نور ای سیونٹی فائیو( Nur-E 75 ) متعارف کرا دی ہے۔

     

    ’’میڈان پاکستان الیکٹرک کار‘‘اوورسیز پاکستانیوں کا کمال:انقلاب آگیا

    الیکٹرک گاڑی کوڈائس فاؤنڈیشن نے تیار کیا جو پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے چلائی جانے والی امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، گاڑی کو تیار کرنے میں مقامی تعلیمی اداروں اور صنعت کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کا نام Nur-E رکھا گیا ہے جبکہ الیکٹرک کار کمپنی کا نام (JaXari ) ایک 12ویں صدی کے سائنسدان اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا ہے۔

     

     

    اس الیکٹرک کار کی اہم خصوصیات میں 5 سیٹیں ہیں، رفتار کی بات کی جائے تو یہ کار 107ایچ پی 80 کے ڈبلیو ہے، ویل/ ٹائروں کا سائز آر 16 205/55، چارجنگ 7 سے 8 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے۔

     پاکستان میں پہلی دفعہ کوریا سے امپورٹ کی جانے والی الیکٹرک کاریں حادثے کا شکار

    گاڑی کی قیمت کا فیصلہ ابھی کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر امکان ہے جلد ہی اس کی قیمت بھی سامنے آجائے گی۔نقاب کشائی کی تقریب آج شام 4.00 بجے شروع ہوئی اور پروٹو ٹائپ کو چمک دھمک سے دکھایا گیا۔

     

    تیز بارش آندھی کے باوجود کے الیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی

    Nur-E ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن یہ پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک عظیم اور اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ DICE فاؤنڈیشن تجارتی طور پر پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے کافی سرمایہ کاری کرنےکا ارادہ رکھتی ہے، جس میں 3 سال لگ سکتے ہیں۔

  • ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ  کیس میں گرفتارکرنے  جارہے ہیں،جاوید لطیف

    ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،جاوید لطیف

    لاہور:‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں ہرصورت گرفتار کرنےکا منصوبہ رکھتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان کو گرفتارکیا جاسکتا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام سے دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کا حق ادا کیا ،جنہوں نے اس کی فنڈنگ کی ۔

    جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو نا ہو ، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

  • حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    راولپنڈی:حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی ،اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 547 فٹ تک بلند ہوگئی۔

    ارسا حکام کے ڈیم میں 56لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جس کا مطلب کے ڈیم 99.8فیصد پانی سے بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم میں 1550فٹ پانی کی گنجائش ہے۔

    حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی آمد2 لاکھ40 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم سیفٹی کےلئے یومیہ ایک فٹ سے بھی زیادہ بھرنا خطرناک ہوگا۔حکام کے مطابق مطابق گندم کی بوائی کے لئے تربیلہ ڈیم کا اسٹورشدہ پانی نہایت مفید ہوگا۔

    دوسری جانب سیلاب سے تباہ حال بلوچستان پھر مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے، کوہلو میں طوفانی بارش کےباعث سیلابی صورتحال کے باعث کئی کچے مکانات گرگئے۔

    کوہلو-کوئٹہ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت متاثرہوگئی، طوفانی بارش اور سیلاب کے سبب جشن آزادی کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے سے دو سو سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ بیشتر رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، تین روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

    توبہ اچکزئی میں موسلادھاربارشوں کے بعد ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق، بارکھان، رکھنی، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، دھانا سر، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    چمن کے بالائی علاقوں کوژک ٹاپ، شیلاباغ پر موسلادھار بارش، راجن پور شہراورگردونواح کے ساتھ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث میدانی اور پچھاد کے علاقے پھر سے ڈوبنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

  • مصر میں آگ لگنے کا واقعہ، پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    مصر میں آگ لگنے کا واقعہ، پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: پاکستان نے مصر میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مصر کے گیزا گورنریٹ کے ابوسفین چرچ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مصر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے لیے مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد جمع تھے

    خبرایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ جنریٹر پھٹنے کے باعث لگی، متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ دعائیہ تقریبات کے دوران پیش آیا، واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔

    فائر سروسز کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے

  • وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی پر قاتلانہ حملہ

    وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی پر قاتلانہ حملہ

    اسلام آباد:وی سی قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی پر قاتلانہ حملہ ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔یہ واقعہ قائداعظم یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد پیش آیا جہاں ایک شخص نے وائس چانسلر پر پستول تان کر تین فائر کر دئے۔

    وائس چانسلر کے قریب بیٹھے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق علی نے ملزم کا ہاتھ پکڑ لیا۔ خوش قسمتی سے وائس چانسلر سمیت وہاں پر موجود سب لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کنٹریکٹ ملازم ہے جس نے مستقل نہ کرنے پر فائرنگ کی۔

    ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ سات آٹھ سال سے بہت کم تنخواہ پر ملازمت کر رہا ہے مگر اسے مستقل ملازمت نہیں دی جا رہی۔

    یوم آزادی کے دن سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کے بعد ایک اور بری خبر آگئی ،ملک کے کئی شہر لرز اٹھے ۔

    دوسری طرف آج صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

  • پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    لاہور: پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور دریائے راوی، چناب، جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں، ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔

    دوسرئ طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیتے ہوئے صوبے میں گریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کیلئے تین لاکھ روپے، لیڈ سنگر کیلئے 50 ہزار اور پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے اور سکاؤٹس کے لئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجوایشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں، افسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے۔