Baaghi TV

Author: +9251

  • اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد

    اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد

    اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد،اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہےکہ جس کو دیکھنے والے بھی یہ منظردیکھ کر اس حد تک بے رحمی ، بدتمیزی اور بدبختی نہ دیکھ سکے

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل وضلع اوکارہ کے چک39/4Lتھانہ شاہبھور کا ہے جہاں بااثرافراد ایک بیوہ خاتون کو رسیوں سے باندھ کراس پر تشدد کرتے ہوئے دکھائی دے رے ہیں‌

     

    https://twitter.com/Klm_k2/status/1558848480864608257?t=AFHetw61PqJy-JmnGALPNQ&s=19

    کہا جارہا ہے کہ چک39/4Lتھانہ شاہبھورتحصل وضلع اوکاڑہ کی اس ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرداخل ہوکربااثرامدادحسین و ہمراٸیان نے بیوہ پرتشدد۔ رسوں سے باندھ دیا، دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس کارواٸی کرنےسےپہلوتہی کررہی ہے

    اس دردناک واقعہ کے منظرعام پرآنے کےبعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ ان ظالم بااثرافراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انکو نشان عبرت بنایاجائے تاکہ کل کو کوئی اور بااثرایسے بے بس مردوخواتین پر تشدد نہ کرے

  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں:امریکی وزیر خارجہ

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں:امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن :پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن نے یوم آزادی پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے میں پاکستانی عوام کو ان کے 75 واں یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کے ساتھ ساتھ اس سال پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی منائے جا رہے ہیں،پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔

    انتھونی جے بلنکن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دسیوں ہزار طلباء اور طالبات امریکہ میں زیر تعلیم ہیں ،امریکہ نے کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے 77 ملین ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بدستور پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے،مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات بڑھتے رہیں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، آئیے ہم اگلے 75 سالوں اور اس سے آگے کے لیے اپنی شراکت کی تجدید اور مضبوطی کا عزم کریں، ہم آپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے ہم پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،گذشتہ 75 برسوں میں دونوں ممالک نے امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان ایک پائیدار شراکت داری اور مظبوط تعلقات قائم کئے۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ ہم نے ہزاروں پاکستانی ایکسچینج طلبہ کو امریکہ بھیجا، جو اب پاکستان میں 37 ہزار سبق طلبا پر مشتعمل ایلومنائی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    ڈونلڈ بلوم نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ 2 برسوں میں ہم نے کوویڈ 19 کی موثر ترین ویکسین کی 77ملین خوراکیں عطیہ کی ہیں، ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ اس تعلق نے ہم دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی بہبود کے تعلقات کو مظبوط کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدہ منڈی ہے، گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافی ہوا اور یہ اس دہائی میں اب سب سے بلند شرح پر ہے۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں ہم درپیش ان تمام بڑے چلینجز سے نمٹنے کے لئے شانہ بشانہ مل کر کام کرتے رہیں گے

  • نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر طفیل شہید کے مزار پر تقریب:گارڈ آف آنر پیش

    نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر طفیل شہید کے مزار پر تقریب:گارڈ آف آنر پیش

    راولپنڈی: 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 1958 میں وطن کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر 1958 میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، میجر جنرل منیرالدین، جنرل آفیسر کمانڈنگ 35 ڈویژن نے میجر طفیل کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے آبائی علاقے طفیل آباد تحصیل عارف والا میں ہوئیم جس میں عوام، سول وعسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔خیال رہے کہ میجر طفیل پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے دوسرے سپوت تھے۔

    میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے، 1943 میں انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے۔

    جون 1958ء میں میجر طفیل محمد کی تعیناتی ایسٹ پاکستان رائفلز میں ہوئی۔ اگست 1958ء کے اوائل میں انہیں لکشمی پور کے علاقے میں ہندوستانیوں کا راستہ روکنے کا حکم ملا۔

    میجر طفیل محمد نے لکشمی پور میں بھارتی چوکیوں کا صفایا کرتے ہوئے ملک کی آخری دم تک حفاظت جاری رکھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ آپ کو فاتحِ لکشمی پور کا اعزاز بھی دیا گیا۔

  • پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب:کیک کاٹا گیا

    پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب:کیک کاٹا گیا

    لاہور:پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ جو کہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے نائب صدر بھی ہیں،نے جشن آزادی پاکستان کی تقریب کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا۔انہوں نے تقریب میں  خصوصی طور پر شرکت کرنے والے پی ایف بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید منظر شاہ، ہیڈ کوچ میل مصدق حنیف،ہیڈ کوچ فیمیل طارق ندیم، لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی، شاہد رضا, عامر بھٹی و دیگر عہدیداران کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کی۔

     

     

    میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق تقریب میں ایشیا میں پہلی بار ہورہے”بیس بال5 ایشیا کپ” میں شرکت کررہی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کٹس و پاکستان کلر تقسیم کیئے گئے۔ٹیم بعد ازاں مینیجر سید فخر علی شاہ کی سربراہی میں ملائیشیا کے شہر کولالمپور روانہ ہوگئی۔

     

     

    دیگر آفیشلز میں فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی اور ٹیم لیڈر محمد یاسین ٹیم کے ساتھ ہیں۔ایونٹ پہلی بار ہونے کی وجہ سے 15 اور 16 اگست کو تمام آفیشلز بیس بال5 کوچنگ کورس میں بھی شرکت کریں گے۔ایونٹ 17 سے 19 اگست تک ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں منعقد ہوگا۔

  • فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز:پاکستان میں فٹبال کو اہمیت دی جانے لگی

    فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز:پاکستان میں فٹبال کو اہمیت دی جانے لگی

    لاہور:فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز:پاکستان میں فٹبال کوعروج ملنے لگا،اطلاعات کے مطابق فیفا ”کنیکٹ آئی ڈی“ پروگرام کا 18اگست کو آغاز ہوگا، رجسٹریشن ونڈو کھلتے ہی پاکستان فٹبال میں ایک نیا دورشروع ہوگا،اس پروگرام کو ”پاکستان فٹبال کنیکٹ“ کا نام دیا گیا۔ کلبز، اکیڈمیز، ایسوسی ایشنز، یونیورسٹیز اور سکولز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے پاکستان فٹبال کا ایک مربوط اسٹرکچر سامنے آئے گا،

    ذرائع کے مطابق جدید تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی ایف ایف اپنے دائرہ کار کو وسعت دیکر فٹسال، بیچ، محدود تعداد کے فارمیٹس اور ای فٹبال کو بھی رجسٹر کرے گی،اس سسٹم سے پاکستان فٹبال سے کسی بھی حیثیت میں وابستہ افراد کا ایک مستند ریکارڈ مرتب ہوگا،ان میں پروفیشنل، ایمچیور،جونیئر کھلاڑی،ریفریز، کوچز، کلب اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں،یہی انفرااسٹرکچر پی ایف ایف کے آئندہ انتخابات کیلیے پہلا قدم بھی ہے،

    ایک شفاف سسٹم میں حقیقی اسٹیک ہولڈرز باضابطہ طور پر رجسٹرڈ اور پاکستان فٹبال کے عملی دھارے میں شامل جبکہ بوگس کلبز، جعلی کھلاڑی اور آفیشلز باہر ہوجائیں گے،”پاکستان فٹبال کنیکٹ“ سے فٹبالرز، آفیشلز اور کلبز کی ایک پروفائل بنے گی،ملکی فٹبال کی کمرشل قدروقیمت میں اضافہ ہوگا،پروفیشنل بنیادوں پر استوار سسٹم سے سپانسرز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے کھیل کے فروغ اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

  • پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے .ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں (جے کے، باغی ٹی وی ، پاکستان گرینز، سپیل ، پوری اسٹیٹ ، پاکستان Aces، سلور سٹار ، نور پور، izzo 4، ) نے حصہ لیا. پہلے روز پئیرز کا اور آخری دو دن ٹیم ایونٹ کروایا گیا.ٹیم میچ کے پہلے دن چھ رائونڈز دوسرے دن چار رائونڈز ہوئے.ہر رائونڈ کے بعد سکورنگ کی گئی. ٹیم میچز میں‌پہلے نمبر پر جے کے ،دوسرے نمبر پر باغی ٹی وی ، تیسرے نمبر پر گرینز رہی. پئیرز میں دو گروپس بنے ایسٹ ویسٹ‌، سائوتھ نارتھ دونوں گروپوں کی پہلی تین پوزیشنز والوں‌ کو پچاسی ہزار ، پینتالیس ہزار اور بیس ہزار بطور انعام دیا گیا. ٹیم میچز کے پہلے روز تین ورنز کو دو لاکھ ،ایک لاکھ اور ساٹھ ہزار بطور انعام دیا گیا. انعامات کی تقسیم کےلئے جن شخصیات

    کو مدعو کیا گیا ان میں میاں مصباح الرحمان چئیر مین جم خانہ ، سرمد ندیم کنوینئیرکارڈ روم جم خانہ تھے جبکہ چیف گیسٹ ڈائمنڈ بویلی فوم کے چیف ایگزیکیٹیو شارق شفیع تھے. جے کے ٹیم میں جاوید خالد ، سعید اختر ،عمران گردیزی ،ارسلان منصور اور عمر اسلم ہیں. باغی ٹی وی کی ٹیم میں‌مبشر لقمان ،جہانگیر احمد ،غیاث ملک ، غالب بندیشہ ، مرزا حسین ،عمران عابدی اور اسد مقبول ہیں. پاکستان گرینز میں کرنل نادر ، عمران کریم ، کرنل رانا ، سلیمان بخاری کے نام شامل ہیں.

  • تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    ڈیرہ غازی خان :تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن : سویلین حکام نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے،اطلاعات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ڈی جی خان نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی بستیوں کو نشانہ بنایا، شدید بارشوں و سیلاب سے بستی مندرانی اور بستی کیچل میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔

    شہریوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، فوج فوری طور پرعملہ سمیت ایک عدد ہیلی کاپٹر فراہم کرے۔ڈی جی ڈیرہ غازی خان نے کورپس 2 کنٹونمنٹ ملتان کو خط لکھ دیا ہے۔

    ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی

    بلوچستان میں سیلابی صورتحال
    دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق آج سے 16اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش جب کہ 18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

    وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    علاوہ ازیں بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپئیل کے بعد سبی وگردونواح می وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد سبی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں نے مزید سیلابی صورت حال پیدا کردی جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔

    کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث لوگ پھنس گئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر علی زئی گاؤں میں 25 بچوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا جبکہ سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جب کہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  • روس کے ساتھ امن مذاکرات کا مطلب ماسکو کی کامیابی کو تسلیم کرنا ہے:یوکرین

    روس کے ساتھ امن مذاکرات کا مطلب ماسکو کی کامیابی کو تسلیم کرنا ہے:یوکرین

    کیف: یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کے مشیر میخائیلو پودولیاک نے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی خاص طور سے ایسی حالت میں کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات ماسکو کی کامیابی تسلیم کرنے کے مترادف ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ یوکرین صرف فوجیوں کی لاشوں اور قیدیوں کی تبادلے کی حد تک مذاکرات کا قائل ہے تاکہ اس سلسلے میں پایا جانے والا مسئلہ حل ہو سکے۔

     

    یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے،اقوام متحدہ

    یوکرین کے اس عہدیدار نے کسی بھی طرح کے فوجی مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ یوکرین کے مذاکرات صرف فوجیوں کی لاشوں اور فوجی قیدیوں کے تبادلے کی حد تک جاری ہیں ۔ اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے امور کے سربراہ الیکزینڈردارچیف نے کہا تھا کہ امریکہ کو یوکرینی صدر ولودیمیرزیلنسکی کو روس کے ساتھ مذاکرات کی میز پرواپس لوٹنے کے لئے رضامند کرنا ہو گا۔

    دریں اثنا یوکرین کے وزیر صحت نے روسی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں سرکاری دواؤں تک دسترسی روک کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

     

    ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

    یوکرین کے وزیر صحت ویکٹر لیاشکو نے ایسوشیئیٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ روسی حکام نے ماسکو کے زیر قبضہ علاقوں میں یوکرینی شہریوں کو سرکاری دواؤں تک دسترسی سے روکا ہے اور روسی حکام کا یہ اقدام انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

    یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف یہ الزام ایسی حالت میں عائد کیا گیا ہے کہ جب روس کے فوجی حکام نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔

    ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر اور اس کے اطراف میں واقع انرہودار شہر پر گولہ باری کی ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے خبـردار کیا تھا کہ جوہری مراکز پر یوکرینی فوج کا حملہ چرنوبیل سے زیادہ بھیانک حادثہ جنم دے سکتا ہے جس سے پوری دنیا کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔

    یوکرین کی برہمی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار افسوس

    حکومت روس نے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا مشرقی یورپ کی طرف نیٹو کی توسیع پرخبردار کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو کی جانب سے روس کو سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کئے جانے کی تجویز پیش کی مگر اس کی اس تجویز کو مسترد کردیا گیا۔

    ساتھ ہی یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی جاتی رہی اور یورپ کی جانب سے یوکرین کے لئے فوجی و اقتصادی امداد کے بڑے بڑے پیکج کا اعلان کیا جاتا رہا یہاں تک کہ روسی صدر کے فرمان سے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا اور پھر شروع ہونے والی جنگ ابھی تک جاری ہے۔

  • امریکہ نے اپنے جدید جنگی طیارے پولینڈ میں تعینات کردیئے

    امریکہ نے اپنے جدید جنگی طیارے پولینڈ میں تعینات کردیئے

    امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیٹو کے رکن ملکوں کے دفاع کو تقویت پہنچانے کی غرض سے بارہ ایف بائیس قسم کے طیارے الاسکا ایئر بیس سے اڑان بھر کر پولینڈ پہنچ گئے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ مذکورہ طیاروں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد یورپ اور افریقہ کے لیے امریکی ایئر کمان کے سربراہ جیمز ہیکر نے دعوی کیا ہے کہ ان جنگی طیاروں کی پولینڈ میں تعیناتی نیٹو میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کے حوالے سے ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ برطانوی ایئر فورس کے چھے ایف پندرہ ایگل طیارے بھی پولینڈ میں امریکی ایف بائیس طیاروں میں شامل ہوجائیں گے۔
    کچھ عرصہ قبل پولینڈ کے وزیردفاع نے ساڑھے چار ارب ڈالر مالیت سے زیادہ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ان کا ملک امریکہ سے ایک تربیتی اور لاجسٹک سپورٹ پیکج سمیت بتیس ایف پینتیس طیارے حاصل کرے گا۔

    امریکہ کافی عرصے سے روس کے مقابلے میں نیٹو کی تقویت کے بہانے مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔کچھ عرصہ قبل، جنگ یوکرین کے شور شرابے میں امریکہ کے اسٹریٹجک جنگی طیارے رومانیہ کی فضاؤں میں پروازیں بھی کرتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ کے سینیئر سیاستداں اور خارجہ پالیسی کے ماہر، ہنری کیسنجر نے خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین کے ساتھ جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں ہنری کیسنجر نے لکھا ہے کہ ہم ایسے مسائل کے بارے میں پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے جن کے خاتمے کے طریقہ کار اور نتائج کا کچھ پتہ نہیں ہے، روس اور چین کے خلاف جنگ پر اترآئے ہیں۔

    ہنری کیسنجر نے تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر بھی گہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کا دور گذرگیا ہے ۔ ہم صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ کشیدگی کی رفتار کو بڑھنے سے روکیں اور راہ حل کی تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

    سینئیر امریکی سیاستدان اور خارجہ پالیسی کے ماہر، ہنری کیسنجر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا پیغام دیکر نیٹو نے سخت غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ہنری کیسنجر نے چند ماہ قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو کی پالیسیاں ہی ممکنہ طور پر یوکرین کے موجوہ بحران کی اصل وجہ ہیں، اس بیان پر انہیں امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

  • سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور:سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی ،اطلاعات کے مطابق آج لاہور کے معروف جم خانہ کلب میں سپریم نیشنل برج چیمپئن کی طرف سے ایک ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ، اس میں پاکستان کی معروف ٹیموں نے حصہ لیا

    ذرائع کے مطابق سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ کچھ دیر قبل لاہور جم خانہ میں اختتام پذیر ہوئی ہے جس میں‌ سوشل میڈیا کی دنیا کے ایک معروف نام برانڈ جسے دنیا باغی ٹی وی کے نام سے جانتی ہے کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورکئی ٹیموں کو شکست دی، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس ٹورنا منٹ میں باغی ٹی وی کی ٹیم ٹیم ایونٹ میں رنر اپ رہی ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ کے پیئر ایونٹ میں ٹاپ پوزیشن اور مکسڈ ٹیموں میں تیسری پوزیشن اس لیے باغی نے کسی نہ کسی طرح تینوں ٹائٹل اپنے نام کیے

     

     

    یاد رہے کہ جمخانہ کلب لاہور میں نیشنل برج چیمپئن شپ کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا تین روز میں مختلف ٹیموں میں مقابلے ہوئے۔ باغی ٹی وی کی ٹیم کی قیادت مبشر لقمان نے کی تھی ۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کو سپریم فوم نے سپانسر کیا تھا۔

    ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں پئیر سیشن ہوا جس میں کراچی ملتان ،اسلام آباد سے چوبیس پئیرزنے حصہ لیا، ٹیموں کا پہلے مرحلے میں دو سیشنز (نارتھ، سائوتھ اور ایسٹ، ویسٹ) میں مقابلہ ہوا دونوں‌گروپوں (نارتھ ، سائوتھ اور ایسٹ ، ویسٹ) کے تین تین ونرز کے درمیان پرائز منی تقسیم کی گئی. اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بھرپور دلچپسی لی، یہاں تک کہ خواتین بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی دیں. ہر کھلاڑی پر جوش نظر آیا. ‘پاکستان نیشنل برج چیمپئن شپ” کو ملکی سطح پر فروغ دئیے جانے کی ضرورت ہے. اس طرح‌کے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے اور ہوتا بھی ہے لیکن جس طرح سے انٹرنیشنل لیول پر اس کھیل کو بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے اس طرح‌سے پاکستان میں‌نہیں دی جاتی تاہم یہ ٹورنامنٹ خاصی اہمیت کا حامل ہے.