Baaghi TV

Author: +9251

  • ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے:ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک

    ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے:ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک

    اسلام آباد:ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ سب سے مشکل مرحلے سے نکل آئے ہيں۔جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ ملکی معيشت مشکل مرحلے سے نکل آئی ہے۔

    ڈپٹی گورنراسٹيٹ بينک نے کہا کہ مشکلات ہيں ليکن سب سےمشکل مرحلےسےنکل آئے ہيں، پاکستان کو ترقی يافتہ بنانے کيلئے تعليم پر زور اور خواتين کو بااختيار بنانے پر توجہ دينا ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج پاکستان کا 75 جشن آزادی منایا جارہا ہے، ہر طرف سبز ہلالی قومی پرچموں کی بہار ہے، عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے، بچے بڑے سب ہی مختلف انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

    پاکستان کا قیام 14 اگست 1947ء کو عمل میں آیا تھا، قوم ہر سال اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے، اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اہم عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ قومی پرچم سربلند ہوتے ہیں، شہری بھی اپنی املاک اور گاڑیوں پر قوم پرچم آویزاں کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایک طرف ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک یہ دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف پاکستانی قیادت سعودی عرب ، عرب امارات ، چین اور آئی ایم ایف سے مالی امداد کی درخواست کرچکی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگرآئی ایم ایف نے وقت پر پاکستان کو گرانٹ جاری نہ کی توحالات بہت زیادہ خراب ہوجائین گے

  • اسلام آباد:ٹک ٹاک ویڈیوکا شوق جان لےگیا،ایک لڑکی جانبحق دوسری زخمی

    اسلام آباد:ٹک ٹاک ویڈیوکا شوق جان لےگیا،ایک لڑکی جانبحق دوسری زخمی

    اسلام آباد:ٹک ٹاک ویڈیوکا شوق جان لےگیا،ایک لڑکی جانبحق دوسری زخمی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ ایک نوجوان لڑکی اداوہ طارق جابحق دیگر دو زخمی حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیاسڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوگئی

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب پیش آیا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران جابحق ہونے والی لڑکی زیر تعلیم کزن سے ملنے آئی تھی ،

    دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والی لڑکی سڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئئ،ڈرائیور لڑکیوں کو نہ بچا سکا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جانبحق ہونے والی لڑکی کا نام اداوہ طارق ہے اور وہ ساہیوال کی رہنے والی تھی

     

    ادھر ہسپتال ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاک بنانے والی لڑکی اداوہ طارق موقع پر ہی جانبحق ہوگئی تھی جبکہ اس کی دوست شدید زخمی ہے جو کہ اب ہسپتال میں زیرعلاج ہے،لڑکی کے ورثا کواطلاع کردی گئی ہےاوردوسری طرف پولیس بھی اس واقعہ کی انکوائری کررہی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کررکھا ہے ، تاہم ڈرائیور کا کہنا ہےکہ اس میں اس کا کوئی قصور نہیں ، لڑکی کو ٹک ٹاک کا شوق لے بیٹھا ہے

  • عدالت میں طلاق کےلئےآئی بیوی کو شوہرنےگلا کاٹ کرقتل کردیا

    عدالت میں طلاق کےلئےآئی بیوی کو شوہرنےگلا کاٹ کرقتل کردیا

    باسن :بھارتی ریاست کرناٹکا میں شوہر نے عدالت میں بیوی کو گلا کاٹ کر مار دیا۔اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاسن کے شہر ہولیناراسی پور کی فیملی عدالت میں شیواکمار (Shivakumar) اور اس کی بیوی چائیترا (Chaitra) کے درمیان طلاق کا معاملہ زیر غور تھا۔

    عدالت نے حسب روایت شادی کو بچانے کے لیے دونوں کو ایک اور موقع دیا تھا۔ جوڑے نے کونسلنگ سیشن کے دوران اپنے اختلافات کو بھول کر پھر سے نئی شروعات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

     

    میاں بیوی قتل کا ڈراپ سین ، قاتل کون نکلا پولیس نے پتہ لگا لیا

     

    شیوا کمار نے اپنی بیوی چایئترا پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عدالت کے واش روم گئی، شیوا کمار بیوی کے پیچھے گیا اور وہاں اس نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

     

    جائیداد کا تنازعہ پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

     

    واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عدالت میں موجود افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا جب کہ چائیترا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزم شوہر شیوکمار پر اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

     

    بدکرداری کا الزام لگا کر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

     

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عدالت کے احاطے میں پیش آیا۔ ہم نے ملزم کو اپنی تحویل میں رکھا ہے۔ مزلم کے قبضے سے وہ ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس سے قتل کیا گیا، معاملے کی تفتیش کے دوران بات بواضح ہوگی کہ کونسلنگ سیشن کے بعد کیا ہوا، اور شیواکمار عدالت کے اندر ہتھیار کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

  • حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    حافظ آباد میں 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

    حافظ آباد میں سفاک قاتل نے 15 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا.

    حافظ آباد میں 15 سال کی لڑکی گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی ،گھر کا سفاک مالک ملازمہ کے ساتھ ذیادتی کرتا تھا لڑکی کے حاملہ ہونے پر مالک نے ملازمہ کو قتل کر دیا اور اس کی لاش کو دفنا دیا.

    .پولیس کے مطابق ملزم 6 ماہ تک متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر ملزم نے ملازمہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور ساتھیوں سے مل کر ملازمہ کو دفن کروا دیا۔مقدمہ درج ہونے پر سفاک مالک گھر سے فرار ہو گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • مسلح افواج کا پاکستان کےقومی ترانےکےخالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین

    مسلح افواج کا پاکستان کےقومی ترانےکےخالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین

    لاہور:مسلح افواج نے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی ڈائیمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین کیا ہے ، اس سلسلے میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

    پاکستان کے قومی پرچم کے خالق حفیظ جالندھری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی صحیح معنوں میں قومی ترانے اور اس کے خالق کو ایک شاندارخراجِ تحسین ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ سلامی ایک ایسے دن پیش کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کو نئی جدتوں کے تحت ہم آہنگ کیا گیا ہے اور آج ہی اُس کو لانچ کیا گیا ہے۔ قومی ترانہ کسی بھی ملک کی عظمت اور وقار کی علامت ہوتاہے۔ اُس ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی پہچان بنا چکی ہے

    اس موقع پر حفیظ جالندھری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی ترانے کا ذکر کریں تو بلاشبہ یہ ہماری قوم کے جذبوں اور وَلولوں کا مظہر ہے۔ قومی ترانے کے کئیAudio / Visual Versions توموجود تھے لیکن جدیدA/Vٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کوئی معیاریVersionدستیاب نہیں تھا۔

    اس سال جبکہ ہم پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔تو حفیظ جالندھری اور احمد چھاگلہ کی اس تاریخی اور خوبصورت کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قومی ترانے کی جدید تقاضوں کے مطابق ریکارڈنگکی گئی ہے۔ISPR اور وزارت ِ اطلاعات مشترکہ کاوش کے نتیجے میں قومی ترانے کی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر عکس بندی کی گئی۔جس میں ٹرائی سروسز براس بینڈکے بہترین Musiciansنے حصہ لیا۔

    اس تاریخی کاوش پر وزارتِ اطلاعات و نشریات اور قومی ترانے کی سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب جاوید جبار اور سٹئیر نگ کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قومی اور تاریخی ورثے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں گرانقدر خدمت انجام دی۔ہمارا قومی ترانہ ایک دُعا بھی ہے جو ہم سب مل کر کرتے ہیں۔ عزم عالی شان شاد رہے پاکستان

  • اٹھارویںP@SHA ICTایوارڈزانفارمیشن ٹیکنالوجی کے       میدان میں تمام بڑے شعبوں میں دیےجائیں گے:وفاقی وزیر

    اٹھارویںP@SHA ICTایوارڈزانفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تمام بڑے شعبوں میں دیےجائیں گے:وفاقی وزیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ سالانہ آئی سی ٹی ایوارڈز گزشتہ 17 سالوں سے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروموٹ کرتے ہوئے جدید اور بین الاقوامی سطح کی منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ آئی ٹی انڈسٹری پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک نہایت منفرد اور گیم چینجر پوزیشن میں ہے۔

    اس سال اکتوبر کے آخر میں 18ویں سالانہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ایوارڈز کا انعقاد کر رہا ہے اور ان ایوارڈز کی جیوری میں عالمی سطح کے ایکسپرٹس شامل ہیں جو کہ ایک شفاف اور تفصیلی عمل کے ذریعے 10 کیٹگریز اور42 ذیلی کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا فیصلہ کریں گی، جن میں اسٹارٹ اپس ،فن ٹیک کمپنیوں، ایجوکیشن ٹیک کمپنیوں، ای کامرس کمپنیوں اور آئی ٹی انڈسٹری کے بڑے ایکسپوٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انڈسٹری میں کئی قسم کے کاروباری ماڈلز، جدیداختراعات اور ان کی کارکردگی کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔ساتھ ہی ساتھ، طلباء و طالبات اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں سے اپنے پروجیکٹس کے ساتھ خاص کیٹگریز میں اپلائی کر سکتے ہیں اور خواتین انٹرپرینیورز کی بھی خصوصی طور پر پذیرائی کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا این سی او سی کا دورہ

    P@SHA کے چیئرمین بدر خوشنود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان ایوارڈز میں اپلائ کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی بھی فیس نہی ہے اور کسی بھی قسم کی اسپانسر شپ بھی ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتی اور نہ ہی کوئ اور معاوضہ لیاجاتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں چھوٹی ہوں یا بڑی، ایکسپوٹرز، سرمایہ کار اور جوائنٹ وینچرز، آئی ٹی انڈسٹری کے نئے اور پرانے پلیرز، طلباء، فری لانسرز اور خواتین انٹرپرینیورز سمیت سب کا اپنی متعلقہ کیٹگریز میں درخواست دینے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

    اسی مناسبت سے سیکٹری جنرل P@SHA حرا زینب نے ایوارڈز جیتنے والوں اور رنراپس کو ایشیاء پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز الائینس ایوارڈز یعنی APICTA AWARDS 2022میں شرکت کرنے اور اپنے آپ کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان پچھلے دس سالوں سے ان ایوارڈز میں شرکت کر رہا ہے اور 2021میں دو گولڈ اور چار میرٹ ایوارڈز جیت کر آئ ٹی ٹیلنٹ کے اعتبار سے ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

    کابینہ نے سائبرسیکیورٹی کی پالیسی منظورکرلی، امین الحق

    انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری اس وقت پاکستان کی وہ واحد انڈسٹری ہے جو نہایت تیز رفتاری سے ترقی کر سکتی ہے اور اسی انداز سے ایکسپورٹس میں سب سے زیادہ تیزرفتاری سےاضافے کا موجب بن سکتی ہے۔ مزید برآں ،انٹرنیشنل مارکیٹ میں سب سے زیادہ ریوینیو کمانے اور ترقی کرنے کے پوٹینشل کی وجہ یہ ہے کہ یہ انڈسٹری صرف اور صرف ٹیلنٹ کی دستیابی اور سازگار حکومتی پالیسیوں پر انحصار کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات برق رفتاری سے بڑھی ہیں، جو کہ 2020 میں تقریباً 1.4 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2021 میں 2.1 بلین ڈالر اور 2022 میں 2.62 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو صرف 2 سالوں میں 87 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

  • دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے ، زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ بلوچستان کے علاقے خاران میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    کراچی اورلاہورمیں طوفانی بارشیں جاری

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی ۔جس کا مرکز خاران سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئیں۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

  • گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم

    گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم

    گورنر ہاوس میں معاشرے اور ملک کے لیے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں.گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تعلیم، صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اور سماجی و کاروباری شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں.ان شخصیات کو تعلیم، صحت، ادب، سیلاب زدگان ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ قائدِاعظم کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے کو اپنا کر ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے انتھک محنت کریں. آپ سب کو معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہے. آج 14 اگست قومی یکجہتی اور تجدید عہد کا دن ہے. آزادی اللہ سبحان و تعالیٰ کو بہت بڑا انعام ہے. آزادی جیسی نعمت کی قدر کریں. یہ ملک ہمیں بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس کو پانے کے لیے خون کے دریا وں اور لاشوں کے انبار سے گزرنا پڑا. تمام تر توانائیاں انسانیت کی خدمت میں صرف کریں. اسی میں دنیا اور اخرت کی کامیابی ہے.

    گورنر پنجاب نے اقبال احمد قرشی، ڈاکٹر گوہر اعجاز، ایس ایم پرویز، ڈاکٹر جہاں آرا،اوور سیز پاکستانی رائے غلام عباس بھٹی، مجیب الرحمن شامی، امجد ثاقب ، ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑہ، صغری صدف، اشتیاق بیگ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن، ڈاکٹر روف اعظم، طلعت نصیر پاشا، مسز پروین تواب، سمیت دیگر شخصیات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں

  • پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی

    پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 18 اگست تک ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    کراچی اورلاہورمیں طوفانی بارشیں جاری

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارش سے تباہی،اموات میں اضافہ،670 مکانات کو پہنچا نقصان

    دوسری طرف بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 188 ہوگئی۔75 شدید زخمی ہوئے ہیں، 26 اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔جبکہ ایک ہزار معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کر دیا گیا ہے، 40 ہزار گھر مکمل یا جزوی تباہ ہوئے،1 لاکھ کے قریب مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں۔

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    سیلاب اور بارشوں سے 25 پل، 5 ڈیموں اور 5 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، 26 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اب تک متاثرین کو 30 ہزار خوراک کے پیکٹ اور 20 ہزار سے زائد خیمے دئیے جا چکے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے  پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ آزادی کا دن منایا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ آزادی کا دن منایا

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ آزادی کا دن منایا. وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آذادی کے موقع پر سویٹ ہوم کے یتیم بچوں اور بچیوں کو آزادی کی خوشی میں کیک کھلایا.اور ان کے ساتھ وقت گزارا.

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا اہم ذمہ داری اورخدمت ہے، حکومت سویٹ ہومز کےبچوں کی بہتری اور ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گی، یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کا فریضہ اٹھاکرزمرد خان اور ان کے ساتھی ایک عظیم کام کررہے ہیں ۔وزیراعظم نے سویٹ ہومز کے بچوں کے لئے بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

    اتوار کو وزیر اعظم نےیوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا اور جش آزادی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔سویٹ ہومز کے بچوں کی جانب سے وزیر اعظم کی آمد پر ان کاپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔سویٹ ہومز کے خاکی وردی میں ملبوس بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر اعظم کو سلامی دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات شہبازشریف سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز زمردخان،وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی،حنیف عباسی،انجم عقیل،چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم یوم آزادی منارہی ہے اور یہ یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یہ دن منارہے ہیں،پاکستان سویٹ ہومز میں قوم کے پیارے بچوں سے مل کر بے حد خوشی ہورہی ہے،

    یہ صدقہ جاریہ ہے، زمرد خان اور ان کے ساتھیوں نے یہ عظیم ذمہ داری سنبھالی ہے۔ایسے بچے جو والدین کے سایہ سے محروم ہیں ان کے سروں پر دست شفقت رکھنے والے دین ودنیا دونوں کمارہے ہیں،اس کااللہ انہیں اجر دے گا ،یہ ایک قومی خدمت کا فریضہ

    اس سے پہلے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر گئے،وزیرِ اعظم نے میجر طلحہ شہید کے لئے فاتحہ ادا کی اور انکے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی.

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے ہمراہ، ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر طلحہ منان شہید کے گھر گئیں،وفاقی وزیر اطلاعات نے میجر طلحہ منان شہید کے لئے فاتحہ کی.

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، یہ راہ حق کے شہید ہیں، ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم شہید طلحہ منان جیسے جوانوں کو جنم دینے والی مائوں اور عزم و استقامت کے پیکر والدین پر فخر کرتی ہے.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مذید کہا کہ پاک فوج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے، شہید طلحہ منان کی ملک و قوم کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے شہید طلحہ منان کی والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید طلحہ منان کو ان کی عظیم قربانی پر عقیدت پیش کیا