Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی اماراتی ملیشا کی آپسی جھڑپیں جاری، سعودی کمانڈر ہلاک

    سعودی اماراتی ملیشا کی آپسی جھڑپیں جاری، سعودی کمانڈر ہلاک

    صنعا:سعودی اماراتی ملیشا کی آپسی جھڑپیں جاری، سعودی کمانڈر ہلاک،اطلاعات کے مطابق sewیمن میں جاری جنگ کے دوران اماراتی اور سعودی عرب کی حامی ملیشا کے درمیان باہمی لڑائی میں سعودی عرب کا حامی کمانڈر مارا گیا۔

    تیل کی دولت سے مالامال یمن کے جنوبی علاقےعتق میں چند روز پہلے اماراتی اور سعودی عرب سے وابستہ فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کا آلۂ کار کمانڈر مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کے مغربی علاقے میں مارا گیا۔

    مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کا دفاع کرنے والے پانچویں بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔

     

    سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    یمن کے خبری ذرائع کے مطابق آج اتوار کی صبح سعودی نواز یہ کمانڈر متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا العمالقہ بریگیڈ کی فائرنگ میں اس وقت مارا گیا جب وہ محافظوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہا تھا۔ اس حملے میں الحارثی جے دو محافظ بھی مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    سعودی عرب :جدہ میں تیل کی ترسیل کے اہم اسٹیشن پر حوثی باغیوں کا حملہ:ہرطرف آگ

    یاد رہے کہ سن 2020 میں بھی سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمنی مفرور صدر کے اہلکاروں اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ عبوری کونسل کے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں

    واضح رہے کہ دونوں فریقوں نے حال ہی میں لڑائی ختم کرنے کے لئے ایک نئے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔سعودی عرب کے حمایت یافتہ ” یمنی مستعفی حکومت” سے وابستہ عسکریت پسندوں اور "عبوری کونسل” کے نام سے مشہور عسکریت پسندوں کے مابین اس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپوں میں طرفین کے متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئےتھے۔

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سےبھری کشتی تباہ کردی

    واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ باغیوں جبکہ متحدہ عرب امارات جنوبی یمن میں ٹرانزیشنل کونسل کے مسلح گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور یہ دونوں گروپ صنعا میں قائم یمن کی عوامی انقلابی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

  • ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    لاہور:ایکشن سے بھر پور فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی ایکشن سے بھر پورفلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا ٹریلر آج دوپہر دو بجے ریلیز کیاگیا ہے

    فلم نے ریلیز سے قبل ہی ہر طرف دھوم مچا رکھی تھی ، پاکستان کی مہنگی ترین فلم لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی ہے۔

    ”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو ملک اور بیرون ملک ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

     

     

     

     

     

     

     

    پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا ہے۔
    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے بدھ کے روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔
    ان کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔‘

     

     

    یہ فلم 1979 میں سلطان راہی اور مصطفٰی قریشی کی ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ پنجابی فلم مولا جٹ کا جدید ری میک ہے۔بلال لاشاری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’13 اکتوبر 2022 کو سنیما میں آ رہی ہے۔‘

    اس سے پہلے 21 دسمبر 2018 کو اس فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس میں کرداروں کو متعارف کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس فلم پر کاپی رائٹس کا کیس دائر ہوا تھا، جس کے بعد اس کی نمائش کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا تھا۔

    فلم مولا جٹ کی ریلیز کی خبر سنتے ہی انسٹاگرام پر صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
  • اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے مبارک موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے،ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے پچھلے سال ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اگلے سال پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی کرنسی نوٹ جاری کرے گا ، جس پر آج عمل کرکے دکھا دیاہے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بھی ایسےجزبات کا اظہار کرتےہوئے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے75روپےکا یادگاری نوٹ جاری کردیاہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری نوٹ جاری کیا جارہا ہے۔ نوٹ کی مالیت آزادی کے سال کی مناسبت سے75روپے ہے۔

     

     

    کرنسی نوٹ کی لمبائی 65 147 ملی میٹر جب کہ چوڑائی 65 ملی میٹر ہے۔

     

     

     

     

    یادگاری نوٹ کے اگلے حصے پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

    مرکزی بینک کے مطابق بینک نوٹ کے سامنے کی جانب ایسی شخصیات کا انتخاب کیا گیا، جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر منتخب کی گئیں تاکہ یہ شخصیات بانیان پاکستان کی جدوجہد کی نمائندگی کریں۔

     

     

    نوٹ کی پشت پر نوٹ کے دوسری جانب مارخور کی تصویر ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کی عکاس ہے۔75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

  • امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی مبارک، ڈونلڈ بلوم

    امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی مبارک، ڈونلڈ بلوم

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں پاکستان اور امریکا نے عوام کے درمیان پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں، تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں ہم تمام بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔


    پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں دونوں ممالک نے عوام کے درمیان پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے، ہم نے ہزاروں پاکستانی طلبا کو امریکا بھیجا، وہ طلبا اب پاکستان میں37 ہزار سابق طلبا پر مشتمل ایلومنائی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ2 برسوں میں ہم نے دنیا کی سب سے مؤثر کووڈ 19 کی ویکسین کی 77 ملین سے زیادہ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کیں، اس بات پر فخر ہے کہ اس تعلق نے دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی تعلقات کو مضبوط کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، صرف گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ ایک دھائی کے دوران بلند سطح ہے۔

    ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں ہم تمام بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

    علاوہ ازیں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات سے ابھرنے کی قوت افسانوی شہرت کی حامل ہے، پاکستان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق سیاست میں اتحاد ضروری ہے۔پچھترویں یوم آزادی پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہاکستان کے نام خط لکھا ہے،خط میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ایک ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ مبارک ہو،یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو تین تجاویز دینا چاہتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہو گا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17 سال بعد پاکستان آنے والی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا،پاک فوج کے 2 سپوت ملک پر قربان

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے خوست کے علاقے سے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کامیاب جوابی کارروائی کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہو گئے تھے، بھاگنے والے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، جب کہ میجر عمر زخمی ہو گئے۔

  • 75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔


    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،قائد اعظم نے ایمان،اتحاد اور نظم وضبط کی تعلیم دی،قیام پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لئے مشعل راہ ہے،پاکستان اگر جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت بھی بن سکتا ہے،ملک کو اس وقت قومی مکالمے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں امانت و دیانت کواپنا شعار بنانا ہوگا.

  • ملک کے لئے متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے انجمن

    ملک کے لئے متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے انجمن

    پنجابی فلموں کی سینئر اداکارہ انجمن نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہے۔ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔ہمیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس موقع پر ہم نے کیا کھویا ہے کیا پایا ہے۔ ہم فنکار لوگ ہیں اور فنکار بہت حساس ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک کا درد ہم اپنے دل میں‌بہت زیادہ مھسوس کرتے ہیں۔اس ملک

    نے عزت شہرت نام دیا ہے ہماری تو جان بھی س ملک کے لئے حاضر ہے۔انجمن نے مزید کہا کہ اس ملک کو ہم نے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر ہمارے بزرگ قربانیاں نہ دیتے یہ ملک نہ بنتا اور ہم آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس نہ لے رہے ہوتے۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا تحفہ اور نعممت ہے۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں.ہمیں اس ملک کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنانا چاہیے.ہم اگرقیام پاکستان کے وقت کی تاریخ پڑھیں تو ہماری آنکھوں سے آنسو نہ رکیں. یہ ملک آسانی سے نہیں بنا تھا، اس ملک کے وجود میں آنے کے بعد بھی دشمن اسی امید پر تھے کہ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہواور واپس اسی جگہ پر آجائے جہاں پر تھا.

  • پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے،شہباز شریف

    پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے،شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
    مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک

    یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

     

    75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،وزیراعظم نے پرچم کشائی کی

     

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،قائد اعظم نے ایمان،اتحاد اور نظم وضبط کی تعلیم دی،قیام پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لئے مشعل راہ ہے،پاکستان اگر جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت بھی بن سکتا ہے،ملک کو اس وقت قومی مکالمے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں امانت و دیانت کواپنا شعار بنانا ہوگا.

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی،اس موقع پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،ریاض پیرزادہ،شاہ زین بگٹی،شیری رحمان،مرتضی جاوید عباسی،مولانا اسعد محمود،خالد مگسی،انجنئیر امیر مقام،عسکری قیادت، اراکین پارلیمنٹ،غیر ملکی سفارت کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خطاب کے دوران پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اس نعمت پر ہم اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں

  • خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    خطے میں سارے ملک ہم سے آگے نکل گئے اور ہماری سیاست ختم نہیں ہو رہی ثنافخر

    اداکارہ ثنا فخر نے جشن آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ ہمارے خطے میں جتنے بھی ملک تھے وہ ہم سے کہیں آگے نکل چکے ہیں اور ہماری سیاست ہی ختم نہیں ہورہی۔ بھارت بھی ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا آج اسکو دیکھ لیں وہ کہاں پہنچ چکا ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں ۔ ہمارے ملک میں سیاسی استحکام ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ پتہ نہیں اس ملک کو کس کی نظر لگ گئی ہے سیاستدان سوچ سمجھ کر بولیں کیونکہ جو وہ بولتے ہیں عوام اس پر یقین کرتی ہے ۔

    اس وقت عوام سیاسی طور پر بٹی ہوئی ہے ہر کوئی دوسرے کی رائے کو اہمیت نہیں دیتا۔ ایسے میں سیاستدانوں کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اس ملک کو جوڑ کر رکھیں ۔ ثنا فخر نے کہا کہ میں تو سیاسی قیادت سے یہی کہوں گی کہ مل کر ملک کے لئے کام کریں اور اس بار جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم زندہ اور متحد قوم ہیں۔ ملک کی جہاں بات ہو وہاں سیاست کرنے سے گریز کریں گے۔ ثنا نے کہا کہ میں کسی سیاستدان کی سپورٹر نہیں ہوں میں پاکستان کی سپورٹر ہوں، مجھے پاکستان کی خوشحالی سے مطلب ہے یہاں کے عوام سے مطلب ہے.

  • ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے سپورٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔وہ کھل کر عمران خان کی حمایت کرتے ہیں اور اس حمایت پر نازاں بھی ہیں۔ شان شاہد عمران خان کی سیاسی سپورٹ میں اس قدر آگے جا چکے ہیں کہ اب ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جیسے کوئی عمران خان کے سیاسی ورکر ہیں۔ڈر ہے کہ ان کا یہ نیا روپ ان کے اداکاری کے کیرئیر کو دھچکا نہ لگا دے۔ اب شان شاہد کی فلم ضررار بھی ریلیز کے قریب ہے

    لیکن جس طرح سے اداکار نے خود سیاسی معاملات میں دھکیل لیا ہے شاید ان کے سیاسی نظریے سے اختلاف رکھنے والے ان کی فلم نہ دیکھنے جائیں۔ جشن آزادی کے موقع پر عمران خان نے ایک جلسہ کیا اور اس میں انہوں نے تقریرکی اس تقریر پر عمران خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شان شاہد نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ آپ نے جو بھی بولا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک کے بہادر محافطوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ ملک کو عمران خان سے زیادہ اس فوج کی ضرورت ہے ، عمران خان آپ نے آج جو کچھ بھی بولا ہے وہ ایک محب وطن ہی بول سکتا ہے۔