Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، فوری طور پر یہ کل کے اجلاس میں نتیجہ نہیں آئے گا، ضروری درکار وقت میں یہ کام ہو گا، اس پر کام جاری ہے، کل وفاقی کابینہ میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھِیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، ہمیں محسوس ہوا اس میں ان کی خاص دلچسپی نہیں ہے، کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی قطعاً اجازت نہیں ہے، ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوری دور میں ہر ایک کا حق ہے، مخصوص جگہیں ہیں جہاں پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

     

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

     

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ لی اور پاکستان کی سیاست میں انتشار پھیلایا۔ عدالتوں نےکہا ہے کہ ایچ نائن اور ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، احتجاج کی مختص جگہ پر مکمل سیکیورٹی دی جائے گی، ریڈ زون میں زبردستی داخلے پر قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ آنسو گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں، چار سال ان کے انتقام سے ہم بھیانک شکل سے گزرے ہیں، آپ پرامن احتجاج جمہوری حق کی طرح کریں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ ہے تو اسے گرفتار کریں، عدالت میں پیش کریں، فیصلے سے اگر چوہا نکلا ہے تو احتجاج کیوں رکھا ہے؟

  • این سی اے میں کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپ

    این سی اے میں کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپ

    این سی اے میں کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپ جاری ہے ۔ طلبہ و طالبات سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسرڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ ہنر مند نوجوان ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہے ہیں ۔ این سی اے کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔ دوہفتوں پر مشتمل لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں جاری سمر کیمپ شارٹ کورسز میں خطاطی، ڈرائینگ، واٹر کلر پینٹنگ ،مجسمہ سازی ، اینی میشن ،شارٹ فلم، آئل پینٹنگ، فیشن السٹریشن، گرافک ڈیزائن، گٹار اور ڈیجیٹل فوٹو گرافی شامل ہیں ۔

    نیشنل کالج آف آرٹس 2014 سے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سمر کیمپس کا تسلسل سے انعقاد کروا رہا ہے ۔ یہ پروگرام این سی اے لاہور کی حد تک ہی محدود نہیں بلکہ فنون لطیفہ کے فروغ اور ترقی کے لئے این سی اے راولپنڈی کیمپس، این سی اے اسلام آباد کیمپ آفس اور مر ی میں بھی منعقد کئے گئے ہیں ۔ جن میں ڈاکٹرز ، ججز، انجینئرز ، مختلف شعبوں کے پروفیشنلز، سفارت کاروں کے بچوں اور اہل خانہ سمیت آرٹ کو مستقل پروفیشن اپنانے یا آرٹ کی تعلیم سے وابستہ ہونے کے خواہش مند طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شرکت کر چکی ہے

    ہر سال سمر کیمپ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس پروگرام میں بیشتر شرکاء کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہوتا ہے جو اپنی مصروفیات کے باعث آرٹ سیکھ نہیں پاتے ۔ این سی اے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام انہیں ہر سال سمر کیمپ کی صورت میں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ این سی اے کی نہایت قابل اساتذہ سے آرٹ سیکھ سکیں ۔

  • خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیصل آباد ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین کے وفد نے ملاقات کی ہے.اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ تاجر برادری اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبے شروع کرکے عوام کے ساتھ روابط قائم کریں.

    الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبوں سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت، ماحول اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، خواتین کی نمائندہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی کاروبار اور صنعتی شعبوں میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر لانے کیلئے فعال کردار ادا کریں، خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لائے بغیر پاکستان کی معاشی اور مالی خود مختار ی کا ہمارا خواب ادھورا رہ جائے گا .

     

    نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

     

    صدر مملکت نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس بینکوں سے کاروباری قرضوں کے حصول کیلئے خواتین کو درپیش مسائل دور کرنے میں ان کی مدد کریں ، صدر مملکت نے ملک کے چیمبرز آف کامرس ، کاروبار، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں خواتین کی کم نمائندگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس میں خواتین کو بطور ممبر اور لیڈرشپ عہدوں پر مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ تشویشناک ہے.

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چیمبرز آف کامرس اس صنفی تفاوت کو دور کرنے کے لیے عملی اور بامعنی اقدامات کریں ، چیمبرز آف کامرس کے ممبران اپنے خاندان کی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک کاروباری خاتون تھیں اور خواتین کے لیے عمدہ مثال ہیں ،صنعتی اور کاروباری اداروں کی قیادت اپنے علاقوں میں خواتین کے لیے مخصوص ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں ، ملک میں اس وقت 9 لاکھ کی طلب کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ نرسیں ہیں.

     

    600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

     

    صدر عارف علوی نے کہا کہ نرسوں کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے کیلئے مزید تربیتی سہولیات قائم کرناہوں گی ، متعلقہ تربیتی ادارے ان ہاؤس، ہائبرڈ اور آن لائن طریقہ تعلیم کے ذریعے طلب اور رسد کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں ، چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،زیادہ سے زیادہ خواتین چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے بروقت طبی امداد حاصل کررہی ہیں، کاروباری برادری چھاتی کے کینسر کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

  • ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

    پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے دیا گیا فیصلہ بد نیتی پر مبنی اور کسی کو خوش کرنے کے لئے ہے اور ہم اس فیصلے پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے اور ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کے مینڈیٹ سے جمہوری حکومت قائم ہو۔

    عمران خان کی کرپشن مخالف مہم دراصل اپنی کرپشن چھپانے کیلیے تھی. بلاول زرداری

    انہوں نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ کیا الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب میں اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت کے لئے لگنے والی منڈیوں پر بھی ایکشن لے گا اور دیگر پارٹیوں کے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے بھی کرے گا۔عوام کی منتخب حکومت کو رات کے اندھیرے میں بیرونی ایجنڈے کے تحت گرایا گیا،سندھ ہاؤس اور پنجاب کے ہوٹلوں میں منڈیاں لگائی گئیں۔ بیورورکریسی اور پولیس کو آلہ کار بنا کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

     

    میاں اسلم اقبال نے ڈاکٹر مراد راس کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تعصب پر مبنی فیصلہ قوم کے سامنے ہے اور اس فیصلے کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ اوورسیز پاکستانیز کی بھجوائی گئی ترسیلات زر کے ذریعے ہی ملک کے معاشی معاملات چلتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف وفاق کی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں ملک کی تمام اکائیوں میں موجود ہیں۔بد قسمتی سے الیکشن کمیشن کے تعصب پر مبنی فیصلے کے ذریعے وفاقی پارٹی کو الیکشنوں سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں حمزہ شہباز اور مریم نواز سے گھروں میں جا کر ملتے رہے ہیں۔

     

    عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

     

     

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کا مقصد حکومت کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ اداروں کو تباہ کرنا تھا۔ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور حکمران عمران خان کے خلاف پریس کانفرنسوں پر لگے ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے گئے ادارے نیب کو ختم کر دیا۔باپ بیٹے پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے لیکن فرد جرم لگنے والا شخص ملک کا وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے۔دوسرا پنجاب کا جعلی وزیر اعلی بنا ہوا تھا۔عدالت آپ کو مستند چور اور سسلن مافیا قرار دے چکی ہے۔پی ٹی آئی کے بارے میں فارن فنڈنگ کی باتیں کرنے والے اسامہ بن لادن کی فارن فنڈنگ کو بھی یاد رکھیں جس کے بارے میں بے نظیر بھٹو نے کہا تھا مولانا فضل الرحمن لیبیا سے آنے والی فنڈنگ کو بھی نہ بھولیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لئے بے مثال فلاحی اقدامات کئے۔ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایک دو روز میں صوبائی کابینہ تشکیل پا جائے گی تو پھر عوام کی فلاح کے لئے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں بھی انتخابات کے بارے میں آوازیں آ رہی ہیں لیکن وہ پہلے اپنے کیسسز ختم کروانا چاہتے ہیں۔اکتوبر میں عام انتخابات متوقع ہیں۔

    ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے متعصبانہ کردار ادا کیا۔ضمنی انتخابات میں غلط انتخابی فہرستوں کے باعث لوگوں کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھکے کھانے پڑے۔اگر یہ فہرستیں درست ہوتیں تو ووٹنگ کا تناسب 55 فیصد کی بجائے 75 فیصد ہوتا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بڑا ہاتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے گھر کی لونڈی بنا ہوا ہے ایسی حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔پی ڈی ایم والے عمران خان کے خلاف جتنی مرضی پریس کانفرنسیں کرتے رہیں یہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پی ڈی ایم عام آدمی کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لئے نہیں آئے بلکہ یہ تو این آر او لینے کے لئے آئے ہیں۔ لٹیروں کا یہ اتحاد عام انتخابات سے خوفزدہ ہے پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کرے گی۔

  • نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

    نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام آباد:وزارت تعلیم نے ملک بھر میں نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی لگا دی۔فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم و تربیت کے اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ تعلیم معیاری نہ ہو تو یونیورسٹیز کی بھرمار کا فائدہ نہیں۔

    رکن کمیٹی اسلم بھوتانی اور نثار احمد چیمہ نے کہا سرکاری جامعات میں ڈگریاں تو ریوڑیوں کی طرح بانٹی جا رہی ہیں لیکن طلبہ کو آتا کچھ بھی نہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی سے فارغ التحصل پی ایچ ڈیز درخواست تک درست نہیں لکھ سکتے۔ارکان کمیٹی نے یونیورسٹیز میں کرپشن اور جعلی ڈگریوں کی شکایات کے انبار لگائے تو وزیر تعلیم نے اس کے سد باب کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

    ملک معاشی بحران کا شکار۔لسی اورستّوکا استعمال شروع کر دیں :ہائیرایجوکیشن کمیشن

    وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اب یونیورسٹیز پبلک سیکٹر میں نہیں بنیں گی اور جو بنی ہیں ان کی کوالٹی پہ توجہ دی جائے۔ کوانٹٹی یعنی نمبر پہ نہیں جانا ہم نے کوالٹی پہ جانا ہے۔ اسی پالیسی پہ عمل ہوگا۔چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا سرکاری ونجی جامعات کے قیام کی پہلی شرط ملکیتی اراضی زمین ہے۔

    ہائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریز کے حوالے سے اہم اقدامات

    ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بچے پڑھ رہے ہیں کل ڈگریاں لے کے خوار نہ ہوں ، کوئی بھی ادارہ تب تک آپریٹ نہیں کر سکتا جب تک وہ ایچ ای سی کا این او سی نہیں لے لیتا۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی سرکاری ہو یا نجی این او سی کے بغیر کسی کو کام کی اجازت بالکل نہیں دیں گے۔

  • عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا،عظمی بخاری

    عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا،عظمی بخاری

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، دعا ہے اللہ تعالی سیلاب زدگان کی مشکلات ختم کرے، عمران خان کو ماننے والے سن لیں ان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا، فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی۔

    قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل اسمبلی میں منظور

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہانی سنانا چاہتی ہوں جس کے کردار بہت دلچسپ ہیں، صادق و امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کا جوا کھیلا، وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا، صادق و امین کو دوسروں پر الزام لگانے کا شوق تھا۔

    عظمی ٰ بخاری نے کہا کہ ان کی صداقت اور امانت کا میعار یہ ہے کہ میں نے چوری اور ڈکیتی کی ہے لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی،عمران خان اور ان کی پارٹی جو دوسروں کو کہتے تھے وہ خود ہیں،یہ ہمیں امپورٹڈ کہتے تھے یہ خود امپورٹڈ ہیں ، فرح گوگی کے اوپر جب معاملات نکلے تو وہ بچی ہے، عارف نقوی بے چارا ہے .

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی چوریاں کرنے کے بعد عمران خان منہ چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں،عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور چیرٹی کے پیسوں سے سیاست کررہا ہے،فرح گوگی پورا پنجاب کھا گئی،کہتے ہیں عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ڈائری لے کر نکلا تھا دیکھو تو سہی اس ڈائری میں کیا لکھا تھا،میاں نواز شریف تیسری مرتبہ کے وزیر اعظم کو بیٹے سے پیسے نہ لینے پر نکال دیا گیا،آج آپ اس بات پر آگئے ہیں کہ چند لاکھ کی بات ہے یہ اربوں روپے کی بات ہے،الیکشن کمیشن نے بتا دیا ہے کہ عمران خان چور اور ڈاکو ہے ، عمران خان نے ایک نہیں پانچ حلف لکھ کردیئے.

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر سوال کیا گیا تھا ،عارف نقوی کسی ولیمے کی دعوت پر جیل میں نہیں ہے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ان پر دو سو نوے سال کی عمر قید ہوسکتی ہے،جب پیسے آئے تو عمران خان کی یادداشت چلی گئی جب انھوں نے پیسے استعمال کیئے تو وہ یادداشت دوبارہ چلی گئی، ابھی تو یہ چیک ہونا ہے کہ یہ پیسے کہاں استعمال ہوئے ہیں، مرے ہوئے چوہے کو ثابت کرنے کے لئے اسد عمر کہتے ہیں عدالت جارہے ہیں ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کیا کرنا ہے،اگر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ تھوڑی سی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے

    انہوں نے کہا کہ کل عمران خان گرا تھا آج ڈالر گرا ہے ،ڈالر عمران خان سے زیادہ نہیں گرسکتا ،عمران خان پر سیریز آف الزامات ہیں،عمران خان بہت خود دار لیڈر ہے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، ڈالرز کو نہیں کہا.ہم مکمل طور پر تیار ہیں الیکشن کمیشن ہماری جس طرح سکروٹنی کرنی ہے کرلے ،اسد عمر یوٹرن مت لیجیئے گا توہین عدالت کی پٹیشن ضرور دائر کیجیئے گا.سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نہیں بن سکتا اس پر فل بنچ یا ہائیر بنچ بنتا ہے

    عدلیہ کو مزید متنازع نہیں ہونا چاہیے،عمران خان چور بد دیانت ثابت ہوچکے ہیں،ہماری قانونی ٹیم نے اس پر کچھ چیزیں تیار کی ہیں جو پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی، ریکارڈ موجود ہے کہ لوگوں نے پیسے شوکت خانم کو دیئے اور عمران خان نے تحریک انصاف کے لئے استعمال کئے.پاکستان کو یہی رہنا ہے ،عمران خان پاکستان کیلئے کوئی لازم و ملزوم نہیں ہے.

  • 600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

    600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

    اسلام آباد:پاکستان میں پھرڈاکخانے کے پرانے نظام کو بحال کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے 600 بند ڈاک خانے کھول دیئے ہیں، اور وفاقی وزیر مواصلات نے 4000 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان پوسٹل سروسز کے مطابق پوسٹل سروس کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور 600 سے زائد بند ڈاک خانے کھول دئیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے 4 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

     

    پاکستان آسیان اقتصادی رابطہ فورم کا اجلاس،تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے مشاورت

    ترجمان پوسٹل سروسز کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے عوام ان کے گھر کے قریب سہولیات میسر ہوں گی، اور ہزاروں خاندانوں کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے وسائل میسر ہوں گے، سابق دور حکومت میں آسامیاں ختم کرکے محکمہ کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔

    وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ سیونگ بینک، پینشن، منی آرڈر سمیت دیگر چیزوں کو ڈیجیٹل کر کے بحال کریں گے، عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائيں گی، دیہاتی علاقوں میں پوسٹل سروسز کی سہولیات بہتر بنائیں گے۔

    پاکستان ریلوے کا نوحہ اور اس کا سدباب — نعمان سلطان

    مولانا اسعد محمود نے کہا کہ 2 کروڑ لوگ ماہانہ ڈاک خانوں سے مستفید ہوتے ہیں، پوسٹل سروس 150 سال پرانہ محکمہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے۔

    برٹش ایئر ویزکا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال،چین بھی فضائی راستوں کی بحالی

    پاکستان پوسٹ ایک سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان میں ڈاک کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ پاکستان پوسٹ 14 اگست 1947 کو قائم کی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر اسلام آباد 44,000، پاکستان میں ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی پوسٹل سروس ہے، جس میں 49,502 ملازمین اور 13,419 سے زیادہ ڈیلیوری دفاتر ہیں۔ کمپنی ای کامرس کمپنیوں اور افراد کو مختلف ڈیلیوری خدمات پیش کرتی ہے جیسے کہ ایکسپریس میل سروس (EMS)، ایکسپریس میل سروس (UMS) اور اکانومی ڈیلیوری سروس شامل ہیں

  • حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد:حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) اور اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

     

    اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، پلوشہ بہرام اور فاروق ایچ نائیک، جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر، دیگر جماعتوں کے آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، کشور زہرہ بھی شریک ہوئیں، اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک پر نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

    پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرانے پر بھی اتفاق ہوا، وفاقی کابینہ کل اجلاس میں نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

    گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس میں دو کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ، جب کہ قانونی کمیٹی کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف کے خلاف سخت فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر پی ڈی ایم جماعتیں نیا سیاسی بیانیہ بنائیں گی، اور وزیراعظم شہبازشریف نے وزراء کو الیکشن کمیشن (ECP) کے فیصلے پر پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

    الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ادارے کے فیصلوں سے متعلق کیے جانے والے پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

    ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دیے۔

    ترجمان کے مطابق 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھیجا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن پر تنقید کی جارہی ہے، یاد رہے کہ اس فیصلے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کئی بار الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں.

    الیکشن کمیشن ایکٹ سنہ 2017 کے سیکشن 204 کے سب سیکشن 3 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو بلواسطہ یا بلاواسطہ حاصل ہونے والے فنڈز جو کسی غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا پرائیویٹ کمپنی یا فرد سے حاصل کیے گئے ہوں وہ ممنوعہ فنڈز کے زمرے میں آتے ہیں۔

  • راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے اور انہیں ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیدیا

    راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے اور انہیں ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیدیا

    راکھی ساونت جو کم ہی سنجیدہ دکھائی دیتی ہیں وہ ایسے بیانات دیتی ہیں کہ جن کی وجہ سے ان کی سنجیدگی پر سوالات اٹھ جاتے ہیں. راکھی ساونت نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی مداح بھی ہیں اور ان کو پسند بھی کرتی ہیں،انہوں نے ھال ہی میں ان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہےکہ سلمان خان کو اپنے دفاع کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن میں پھر بھی ان سے کہوں گی کہ ٹینشن نہ لیں میں آپ کے ساتھ ہوں. راکھی ساونت نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کا دبنگ خان کے ساتھ بہت اچھا

    تعلق ہے اور وہ ان کے اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو بھی ہیں. راکھی ساونت نے تو یہ تک بھی کہہ دیا کہ میں ان کی باڈی گارڈ اس لئے بننا چاہتی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ ان کو کوئی اگر گولی مارنے آئے تو پہلے وہ گولی مجھے چھو کر گزرے.
    یاد رہے کہ راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا ہنر بہت اچھے سے جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر اس معاملے میں میں کود پڑتی ہیں جو لائم لائٹ میں ہوتا ہے.