Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

     

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

     مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

    پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا باغی ٹی وی نے پتہ لگا لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےکہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سےکوئی رعایت نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیرکا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

     

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

     

    اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جلسے کرےگی۔ جے یو آئی پشاور میں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرےگی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔

     

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

     

    قبل ازین بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا. عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

    نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

  • 6 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظرضروری اقدامات کرلئے،ڈپٹی کمشنر گوادر

    6 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظرضروری اقدامات کرلئے،ڈپٹی کمشنر گوادر

    ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کے زیر صدارت ضلع میں حالیہ مون سون بارشوں کے صورتحال ، نقصانات ،اور امدادی سرگرمیوں سمیت انکاسی اب سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹ مینجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ،محکمہ مواصلات و تعمیرات ایکسیںن روڈ/ بلڈنگ سیکٹر ثنا اللہ بلوچ ، محکمہ صحت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایرگیش، لوکل گورنمنٹ، زراعت ،محکمہ امور حیوانات کے افسران سمیت ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی.

    پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان

    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اپنے اپنے محکوں کی اب تک کی پیش رفت اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے معتلقہ محکموں کے افسران کو ضروی ہدایات بھی جاری کیں جبکہ کئی فیصلے بھی کیے گئے.

     

    ڈیرہ غازی خان – سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کا نوٹس

     

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنے متوقع 6 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کی پیش نظر مربوط و جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ،ضلعی انتظامیہ،میونسپل کمیٹی سمیت۔ادارہ ترقیات کے رینز رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا اور ضروری عملہ و مشنری کا دوبارہ ازسرنو جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق اضافی تعنیاتیاں کی گٸ ہیں جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ھے .ڈپٹی کمشنرنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر فوری و موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ، پیشگی اقدامات کے طور پر نکاسی آب کی لاٸنز اور نالوں کی صفاٸی شروع کردی گئی ہے. اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے دوران شپ روز مصروف عمل ریسپانس ٹیموں اور دیگر عملہ کی کارکردگی پر اظہارکا اطمینان کرتے ہوئے ان کی حواصلہ افزائی کی.

  • ڈپٹی کمشنر گوادر کے زیرصدارت مون سون بارشوں کے صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر گوادر کے زیرصدارت مون سون بارشوں کے صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس

    گوادر:ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کے زیر صدارت بدھ کے روز ضلع میں حالیہ مون سون بارشوں کے صورتحال ، انقصانات ،اور امدادی سرگرمیوں سمیت انکاسی اب سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹ مینجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ،محکمہ مواصلات و تعمیرات ایکسیںن روڈ/ بلڈنگ سیکٹر ثنا اللہ بلوچ ، محکمہ صحت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایرگیش، لوکل گورنمنٹ، زراعت ،محکمہ امور حیوانات کے افسران سمیت ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ،

    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اپنے اپنے محکوں کی اب تک کی پیش رفت اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے معتلقہ محکموں کے افسران کو ضروی ہدایات بھی جاری کیے جبکہ اجلاس میں دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال سمیت فیصلے بھی کیے گیے اجلاس ڈپٹی کمشنر نے متوقع 6 اگست سے شروع ہونے والے بارشوں کی پیش نظر مربوط و جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے

    ضلعی انتظامیہ،میونسپل کمیٹی سمیت۔ادارہ ترقیات کے رینز رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کردیا ھےاور ضروری عملہ و مشنری کا دوبارہ ازسرنو جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق اضافی تعنیاتیاں کی گٸ ہیں جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ھے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر فوری و موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیے ہیں پیشگی اقدامات کے طور پر نکاسی آب کے لاٸنز اور نالوں کی صفاٸی شروع کردی گئی ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے دوران شپ روز مصروف عمل ریسپانس ٹیموں اور دیگر عملہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کی حواصلہ افزائی کی

  • الیکشن کمیشن نے ایک رپورٹ کسی کی فرمائش پر شامل کی،عمران خان

    الیکشن کمیشن نے ایک رپورٹ کسی کی فرمائش پر شامل کی،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جیسی رپورٹ نہیں دیکھی، الیکشن کمیشن نے دو رپورٹیں بنائیں، ایک رپورٹ کسی کی فرمائش پر شامل کی، جس میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ ہے، الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ سازش میں ملوث ہے۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری الیکشن میں ہار کے ڈر سے انتخابات کا اعلان نہیں کر رہے، یہ ملک کا نہیں، صرف اپنی دولت بچانے کا سوچ رہے ہیں، ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سب سیٹوں پر الیکشن کروائے جائیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا ہے آرمی چیف کون بنے گا، یا یہ کہ ملک کو دلدل سے کیسے نکالنا ہے؟ فوج نیشنل سیکیورٹی کا بہت بڑا حصہ ہے، پاکستان کی پوزیشن گزرتے دن کے ساتھ نیچے جا رہی ہے، الیکشن کی تاریخ دے دیں تو ہم ہر قسم کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی سلیکشن پر لوگوں نے شور مچایا کہ یہ ن لیگ کا آدمی ہے، الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہا، ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔

     

    ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے، تحریک انصاف

     

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے بڑے بڑے سیٹھ پالے ہوئے ہیں جن سے وہ پیسے لیتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال ہوا، ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے تو فوری الیکشن ضروری ہیں۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سزائیں ملنی تھی، انہی کو سازش کے تحت ہمارے اوپر بٹھا دیا، آج ان کی وجہ سے ہماری نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔ اکنامک سیکیورٹی متاثر ہوگی تو نیشنل سیکیورٹی بھی متاثر ہوگی۔

  • پی سی بی نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں کھلاڑیوں کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔

     

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کی یہ رپورٹ بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہے، پی سی بی نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ اور دیگر لیگز کے حوالے سے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اصل حقائق کی تصدیق کئے بنا اور پی سی بی کا موقف شامل کئے بغیر رپورٹ شائع کرنا حیران کن ہے۔کرکٹ کی مقامی ویب سائٹ نے پی سی بی کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی نے رپورٹ شائع کرنے والی معروف ویب سائٹ سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رپورٹ شائع کرنے والی ویب سائٹ نے ابھی تک اپنی رپورٹ کو ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا اور نہ ہی اسے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی فہرست 16 جولائی کو موصول ہوئی تھی، اور بات چیت کے بعد پی سی بی نے حتمی جواب 26 جولائی کو کھلاڑیوں کے ایجنٹس کو دے دیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور گھریلو اور بین الاقوامی کمٹمنٹس سمیت مختلف عوام پر غور کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی این او سیز پر تبادلہ خیال مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

  • حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل گئے،سراج الحق

    حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل گئے،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان، عوام مہنگائی کی آگ میں جل کر رہ گئے۔ قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن حکمران جماعتیں حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں۔ حکومت جان لے کہ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اقدامات اور قانون میں تبدیلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ملکی اثاثے بیچنے کے شوق میں مبتلا حکمران آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک بنکوں سے ذاتی اثاثے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے مکینوں کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا، حکمران فوٹوشوٹ کے علاوہ کچھ کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایک طرف گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری اور دوسری جانب بجلی کا بل دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ کرپشن اور سودی معیشت نے ہر شعبہ بربادکر دیا۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے مل کر پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا۔ ایک ایجنڈے کے تحت عوام کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا۔ استعماری طاقتیں پاکستان کے فیصلے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں نافذ کرتی ہیں۔ قوم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے، مافیاز سے نجات کے لیے جدوجہد کرنا ہر محب وطن شہری پر لازم ہو گیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ مارشل لائی حکومتیں اور نام نہاد جمہوری ادوار ڈلیور کرنے میں ناکام رہے، اب ملک کو اسلامی نظام چاہیے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے، قوم ہمارا ساتھ دے۔

     

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

     

    بلوچستان کے سیلابی علاقوں کے تین روزہ دورہ کے بعد منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس میں امیر جماعت اور دیگر قائدین نے جماعت اسلامی بلوچستان کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دی اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں جماعت اسلامی بے پناہ پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ امیر جماعت اور مرکزی قائدین نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیا۔ اجلاس میں سیلاب میں جاں بحق افراد کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

    امیر جماعت نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تاحال اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے لٹے پٹے بے حال افراد کو ہمیشہ کی طرح تنہا چھوڑا ہوا ہے۔ انھوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تیزی لانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ قوم سے عطیات اور امداد کی فراہمی کی اپیل بھی کی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک کی معیشت مکمل طور پر ڈوب چکی ہے۔ سودی قرضوں پر انحصار، بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہوا۔ اگر پی ٹی آئی نے پونے چار برسوں میں ہر شعبے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت بھی سابقہ پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔ جن لوگوں نے مہنگائی کے خلاف جلسے جلسوس اور ریلیاں نکالیں انھوں نے صرف تین ماہ میں ہی بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں سو گنا سے زیادہ اضافہ کردیا۔

    آج آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں،ادویات، پٹرول، بجلی اور گیس سفید پوش آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ ملک میں لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار، ذرائع آمدن ختم ہونے کی وجہ سے گھر گھر غربت ناچ رہی ہے۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ فاقوں پر مجبور ہیں، روزانہ کی بنیاد پر خودکشیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ملک کا مجموعی نظام ایڈہاک کی بنیادوں پر چل رہا ہے۔ انھوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ عوام کا مزید امتحان نہ لیں، ایسا نہ ہو کہ پاکستان میں بھی سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جائیں۔

    امیر جماعت نے کہا کہ بہتری کا واحد راستہ اسلامی نظام ہے۔ جماعت اسلامی کی سیاست اور جدوجہد کا مقصد ملک کو قرآن و سنت کا نظام دینا ہے۔ ہم سودی معیشت کے خلاف جنگ کو حتمی مرحلے تک لے کر جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی جدوجہد میں مزید تیزی لائیں اور قرآن و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو۔

  • مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پرویزالہیٰ

    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پرویزالہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کااہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی.اجلاس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی گئی.

    بلوچستان، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اتحادبین المسلمین کمیٹی کا نکاح نامے میں ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے احسن اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ آپ کا یہ تاریخ ساز اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ مجاہد وزیر اعلی ہیں۔ مولانا فضل رحیم نے دعا کرائی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے -پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے-مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا- محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
    کمیٹیوں میں انتظامی، پولیس اور علماء کرام کو شامل کیا گیا ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اشاعت اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ اس ضمن میں سائبر کرائم ونگ سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے علماء کرام کے مسائل کے حل کیلئے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی.

    مولانا فضل رحیم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں – قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دین اسلام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے – علماء کرام اور مشائخ عظام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا

    اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام نےشرکت کی. مولانا فضل رحیم، قاری محمد حنیف جالندھری، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید ناظم حسین شاہ، حافظ عبد الوہاب روپڑی، علامہ مولانا محمد حسین اکبر، محمد رشید ترابی، مولانا مشتاق جعفری اور علماء کرام و مشائخ عظام نھی اجلاس میں شریک ہوئے.

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگس(Mr. Neil Hawkings) نے ملاقات کی.آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی

    دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت، لائیوسٹاک، سپورٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.آسٹریلین ہائی کمشنر نے اسٹیٹ آف آرٹ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو سراہا ،ملاقات میں پولیس اور دیگر شعبوں کے افسروں کی تربیت کے لئے ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان او رآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، میرے سابقہ دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی گئیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے ، دونوں ملکوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا، زراعت، ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے۔ ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کے لئے سرمایہ کاری کیلئے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے کلچرل وفود کے تبادلوں سے بھی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

    ۔آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور شراکت داری بڑھائیں گے ۔پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

  • ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی گئی:اسٹیٹ بینک

    ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی گئی:اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد۔:ایکسچینج ریٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ نیز بین البینک شرح اور ایکسچینج کمپنیوں و بینکوں کی جانب سے صارفین کو پیش کردہ شرح میں فرق کے پیش نظر بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے،

    کون اپنی ڈگری کی بنیاد پرڈاکٹرہے اورکس اندازسے لکھنا ہے! ہائیرایجوکیشن کمیشن نے…

    اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے پیر (یکم اگست 2022ء) سے متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے معائنے شروع کردیئے ہیں۔منگل (2 اگست 2022ء) کو اسٹیٹ بینک نے ایس بی پی ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ایکسچینج کمپنیوں (گیلکسی ایکسچینج کمپنی اور الحمید انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی) کی چار برانچوں کے آپریشنز معطل کردیئے۔ اسٹیٹ بینک نے کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کئے تھے۔

    سندھ میں جامعات کا کنٹرول ہائیرایجوکیشن کمیشن کودیئے جانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی خلاف ورزی پر کچھ عرصہ قبل مختلف ایکسچینج کمپنیوں کے 13 فرنچائزز کے انتظامات ختم کردیئے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک نے ان خدشات کی تحقیقات کے لئے کہ بعض ایکسچینج کمپنیاں اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسی فروخت نہیں کررہی ہیں ’مسٹری شاپنگ‘ کی کارروائی بھی شروع کی ہے۔ 4 اگست 2022ء کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ایک اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔اگر ضرورت پڑی تو اسٹیٹ بینک جاری معائنوں اور مسٹری شاپنگ کے نتائج کی روشنی میں ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں پر نفاذ کے حوالے سے اپنے اقدامات میں سختی لائے گا۔

    ائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل سکالرزکےلیے بڑا اعلان

  • فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن ہوسکتا ہے

    ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں عملی اقدام ہوگا،عمران خان کی نااہلی کے لئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    ذرائع کے مطابق پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، عمران خان کے خلاف کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمرعلی خان، سابق ایم پی اے سیما ضیاء، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل (ر) یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔