Baaghi TV

Author: +9251

  • پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی جب سے ریلیز ہوا ہے تب سے ہر گزرتے ہفتے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے. علی سیٹھی کے اس گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے دنیا کے بڑے بڑے فنکاروں نے اس گانے پر پرفارم کرکے وڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شئیر کیں . بھارت میں کئی نامور گلوکاروں نے بھی اس گانے کو گایا اور وڈیوز بنا کر گانے کی تعریفوں کے پل باندھے. پسوڑی گانا رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن تب سے لیکر اب تک اس گانے کی مقبولیت میں‌کمی نہیں آئی.پسوڑی گانے نے اب تک کئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ اس گانے نے

    اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے کی 50 عالمی وائرل ویڈیوز کی مارچ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹاپ تھری میں بھی جگہ بنالی تھی۔ اسے ناصرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطی ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ اس گانے کی مقبولیت پر علی سیٹھی خاصے ہیں خوش اسی خوشی میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین ویوز کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے.یاس رہے کہ علی سیٹھی کافی عرصے سے گلوکاری کررہے ہیں لیکن اس گانے نے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی.

  • ڈر —- بلال شوکت آزاد

    ڈر —- بلال شوکت آزاد

    دنیا میں سب سے بڑا منافع بخش کاروبار ڈر کا ہے اور دنیا کی ہر پراڈکٹ خواہ اس کا تعلق انسانی زندگی کی ضروریات سے ہو یا نفسیات سے, ان کے فیچرز اینڈ بینفٹس میں ڈر ایک ایسا جزو ہے جو مشترک عنصر ہے۔

    مذاق نہیں آپ اسلحے سے لیکر ادویات تک کا موازنہ کریں, لباس سے لیکر خوراک تک کا موازنہ کرلیں, سیاست سے لیکر نظریات تک کا موازنہ کرلیں اور مذاہب سے لیکر عقائد تک کا موازنہ کرلیں۔ ۔ ۔ آپ کو ان سب کے موازنے میں جو چیز سب سے زیادہ ملے گی وہ ڈر ہوگی۔

    مطلب دنیا کو پہلے ڈرایا جاتا ہے, بار بار بتا کر ڈر کا ماحول اور نفسیات تیار کی جاتی ہے اور پھر اپنی پراڈکٹ تھما دی جاتی ہے کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں آپ یہ لیں اور ڈر کو بھول جائیں۔

    آپ جانتے ہیں ڈر سے سب سے زیادہ فائدہ دنیا بھر کے کون سے عناصر اٹھارہے ہیں؟

    ہر ملک کی افواج اور ایجنسیاں, سیاسی پارٹیز, بیوروکریسی, عدلیہ اور ماس میڈیا۔ ۔ ۔ ان کے بعد سرمایہ دار ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ اجتماعی حیثیت میں وہ پہلے مذکورہ کیٹیگریز میں فال کرچکے ہیں اور پھر ان کے بعد باقی ساری دنیا کے وہ افراد اور ادارے ہیں جن کی طاقت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔

    انسان کو ڈر نے ایک نادیدہ دائرے میں مقید کردیا ہے اور جب آپ دائروں میں مقید ہوجاتے ہیں تب آپ کی دیکھنے, سوچنے, سمجھنے اور مشاہدہ کرنے کی طاقت سلب ہوجاتی ہے۔ ۔ ۔ آپ پھر وہی دیکھتے, سوچتے, سمجھتے اور مشاہدہ کرتے ہیں جو آپ کو ڈرانے والے آپ کے دائرے میں بٹھا کر دکھاتے اور سمجھاتے ہیں۔

    اس سے زیادہ کھل کر بھی میں بیان کرسکتا ہوں اور مثال بھی دے سکتا ہوں لیکن وہ پھر بہت سے نامی گرامی ہستیوں کو گراں گزرنے کا اندیشہ ہے لہذا میرے لیے اب یہی سدرہ المنتہی ہے کہ اس سے آگے میرے پر جلنے کا شدید اندیشہ ہے لہذا تھوڑے لکھے کو ہی بہت جانو۔

  • ایسےلگ رہا ہےکہ بہت جلد یورپ میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوگی :جوزپ بوریل

    ایسےلگ رہا ہےکہ بہت جلد یورپ میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوگی :جوزپ بوریل

    برسلز:ایسےلگ رہا ہےکہ بہت جلد یورپ گیس سے محروم ہوجائے گا:اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ سپلائی کی قلت کے درمیان آنے والے موسم سرما کے دوران یورپی یونین میں گیس ختم ہو سکتی ہے۔

    یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے نے پیر کو یورپی یونین کی ڈپلومیٹک سروس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ "یورپ ایک بہترین طوفان کا سامنا کر رہا ہے: توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اقتصادی ترقی میں کمی آ رہی ہے اور موسم سرما آ رہا ہے،”

    اس بارے میں "حقیقی غیر یقینی صورتحال” ہے کہ آیا یورپی یونین کے پاس کافی گیس ہوگی اور آیا وہ اسے برداشت کرنے کے قابل ہو گی، بوریل نے "یورپ کا انرجی بیلنسنگ ایکٹ” کے عنوان سے آنے والے موسم سرما کو "غیر معمولی” قرار دیتے ہوئے اپنی پریشانی کا اظہارکیا

    بوریل نے متنبہ کیا کہ براعظم کے ممالک کو ماسکو کے ممکنہ کل کٹ آف کے لیے تیار ہونا چاہیے، اور تجویز کیا کہ یورپ نے روسی سپلائی کا متبادل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    امریکا نے روسی صدر کی "گرل فرینڈ” سمیت دیگراہم روسی شخصیات پر نئی…

    انہوں نے لکھاہے کہ "سخت سچ یہ ہے کہ اس موسم سرما میں، ہم اس حد تک پہنچ رہے ہیں کہ ہم غیر روسی ذرائع سے کون سی اضافی گیس خرید سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر توانائی کی بچت سے آنا پڑے گا

    گزشتہ ماہ یورپی یونین نے ایک منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت رکن ممالک رضاکارانہ طور پر اپنی گیس کی کھپت میں 15 فیصد کمی کریں گے، تاکہ بلاک کو موسم سرما سے قبل ایندھن جمع کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ ہنگامی صورت حال میں، رضاکارانہ کمی لازمی ہو سکتی ہے۔

    روس کےخلاف لڑائی کےلیےامریکہ کی یوکرین کو550 ملین ڈالرزکی تازہ امداد

    بوریل کے مطابق، بلاک نے مزید ایل این جی خرید کر اور ناروے، الجزائر اور آذربائیجان سے پائپ لائنوں کے ذریعے گیس حاصل کر کے، سال کے آغاز میں اپنی درآمدات میں روسی گیس کا حصہ 40 فیصد سے کم کر کے آج تقریباً 20 فیصد کر دیا ہے۔

    دوسری طرف روس نے بارہا کہا ہے کہ وہ ایک قابل بھروسہ سپلائر ہے اور اپنی معاہدہ کی ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے، لیکن یہ کہ بین الاقوامی پابندیاں پائپ لائن آپریٹر Gazprom کو مکمل گنجائش کے ساتھ یورپی یونین کو گیس فراہم کرنے سے روک رہی ہے

    روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

  • جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں اکشے کمار

    جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں اکشے کمار

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس حوالے سے اکشے کمار کافی پرجوش ہیں.اکشے کمار اس فلم میں ایسے بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں جن کے کاندھوں پر ان کی بہنوں کی ذمہ داریاں ہیں. کافی عرصے کے بعد بنتے بگڑے پیار کے رشتوں کی کہانی شائقین کو دیکھنے کو مل رہی ہے. فلم رکشا بندھن جس روز ریلیز ہو رہی ہے اسی روز عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز ہو رہی ہے یوں رکشا بندھن کا ٹاکرا ایک بڑی فلم کے ساتھ ہے. اکشے کمار رکشا بندھن کی پرموشن میں‌کافی مصروف ہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر

    ایک وڈیو شئیر کی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار اور فلم میں ان کی بہنوں کا کردار کرنے والی تمام لڑکیاں بچپن میں‌کھیلی جانے والی ایک گیم کھیل رہے ہیں اس دوروان اکشے کمار اور ان کی فلمی بہنیں‌کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں. اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اس کے کیپشن میں لکھا کہ “جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل میں ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء کا چربہ کہا جا رہا ہے. ایکٹر ان لاء میں فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کئے تھے.

  • بجلی بلز میں اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونے کا امکان

    پارلیمانی سیکرٹری برائے بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے ماہ سے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ نوٹس جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔

    مولانا عبدالاکبر نے کہا کہ چترال میں ایک بل 2500 روپے کا آیا ہے جس میں 1800 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں، بجلی کمپنیاں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری بھرکم رقم اینٹھ لیتی ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری بجلی رانا ارادت علی نے جواب دیا کہ یہ درست ہے بجلی بلوں میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ زیادہ وصول کیا ہے، اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے، اگر فیول ایڈجسمنٹ سرچارج وصول نہ کریں تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا۔

    جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی کہا کہ غریب لوگوں کی مختلف بجلی ٹیکسوں سے کمر توڑی جارہی ہے ، کراچی کے عوام کے لئے بجلی مزید زیادہ مہنگی کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ جولائی میں مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

    فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کےسوا تمام صارفین پر لاگو کیا گیا تھا۔

    سی پی پی اے نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اتھارٹی نے27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    اس وقت نیپرا نے بتایا تھا کہ اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے،جولائی میں زیادہ چارج ہوگا۔ جس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر کیا گیا تھا، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر کیا گیا تھا۔

  • قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل اسمبلی میں منظور

    قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل اسمبلی میں منظور

    قومی اسمبلی نے قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل منظورکرلیا۔

    وزیرمملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے قومی اسمبلی میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل دوئم 2022 پیش کیا ۔

    ایوان نے بل کی شق وار منظوری دی۔ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی نے بورڈ اینڈ ٹرسٹیز کو بھی استشنی دینے کی ترمیم پیش کردی۔حکومت نے ترمیم کی حمایت کی۔

    وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے اشاعت قوانین پاکستان ترمیمی بل2022 ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔

    جی ڈی اے کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ وقفہ سوالات کو معطل کرکے نیب کا قانون جلد بازی میں منظور کیا گیا۔ بتایا جائے اتنی جلدی کیا تھی۔ نیب کا اتنا اہم قانون بغیر کورم کے منظورکرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور ہوچکا ہے جس کے تحت ریمانڈ کی مدت 90دن سے کم کر کے 14روز کر دی گئی تھی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیب کے قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا ، ترمیم کا بل وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیا تھا۔

    جس کے بعد قومی اسمبلی نے قومی احتساب بیوروآرڈیننس1999میں ترمیم کا بل منظورکرلیا تھا ، جس کے تحت نیب کے متعدد اختیارات ختم کردیئے گئے تھے۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ ترمیم کے تحت اسوقت تک گرفتاری نہیں ہوگی جب تک تفتیش مکمل نہ ہو، ملزم کو ضمانت کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

    انھوں نے کہا تھا کہ نیب اب چھ ماہ کی حد کے اندر انکوائری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، اس سے پہلے نیب 4سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا، نیب انکوائری کے لیے وقت کی حد کا پابند نہیں تھا۔

    وزیر قانون نے بتایا تھا کہ ترمیم کے تحت ریمانڈ کی مدت 90دن سے کم کر کے 14روز کر دی گئی، نیب 6ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہو گا، قانون میں آئین کے منافی کوئی چیز نہیں ڈالیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کااس وقت کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری مخصوص کیسز میں ہوگی اور نیب گرفتارشدگان کو24گھنٹےمیں احتساب عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہوگا، کیس کے دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکتی اور نیب گرفتاری سے پہلے ٹھوس ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا۔

    وزیر قانون نے کہا تھا کہ نیب قانون کو سیاسی اور غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، گزشتہ حکومت نے بیشتر ترامیم آرڈیننس کے ذریعے کیں تھی، چیئر مین نیب کو مزید رکھنے کے لیے ترمیم کی گئی تھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم ہےکہ یہ شخص ملک سےبھاگ نہیں رہا، دہشت گردی ، قتل کےجرم میں ضمانت ہے تو نیب کے قانون میں کیوں نہیں، نیب کے پاس اختیار تھا کہ 90 روز اپنی تحویل میں رکھے، اس عقوبت خانے سے متاثرین کو نکالیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ سیاستدانوں ، بزنس مینوں، تاجروں سمیت ہر طبقے کیلئےقوانین لائے ہیں، ایک آرڈیننس چیئرمین نیب کے حوالے سے جاری کیا گیا اور توسیع دی گئی ہے، اس کے بعد کچھ اور ترامیم کی گئی، جس سےسول سرونٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزیر قانون نے بتایا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے سول سرونٹس کو جیل میں ڈالا گیا ، سیاستدانوں کو انکی آواز تبدیل کرنے کیلئےاس نیب کے قانون کو استعمال کیا گیا، ججز نے کہا کہ نیب کو سیاستدانوں کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا.

  • ہمارے ہاں 80% لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں  زیبا بختیار

    ہمارے ہاں 80% لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    ڈرامہ سیریل ”انار کلی” سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھونے والی اداکارہ زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے. ہمارے ہاں اکثر لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں.نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔زیبا بختار نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ تعالی نے ایک بہت ہی خوبصورت ملک سے نوازا ہے ہمیں بہت

    سارے وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے ہمیں چایے کہ ہم اپنے وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری حکومتیں بھی اس طرف توجہ دیں. ایک سوال کے جواب میں زیبا بختیار نے کہاکہ اچھا کردار ملا تو ضرور کروں گی.
    یاد رہے کہ اداکارہ زیبا بختار نے سید نور کی فلم سرگم سے بہت شہرت حاصل کی تھی اس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر عدنان سمیع خان تھے بعد ازاں دونوں میں طلاق کی صورت میں علیحدگی ہو گئی تھی.ان دونوں‌کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذان ہے اذان نے امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سیریل عشق لاء میں سجل علی اور یمنہ زیدی کے ساتھ کام کرکے شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھا ہے.

  • جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا، جب بلائیں تو عدالت چلا جاتا ہے. چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی

    جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا، جب بلائیں تو عدالت چلا جاتا ہے. چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی

    چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا ہے اور اگر کمیٹی میں طلب کیا جائے تو عدالت چلے جاتے ہیں۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے آئین اور قانون کی روشنی میں کچھ نکات سامنے رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ کچھ ادارے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، پی اے سی رول 201کے تحت تمام اداروں کا مالی احتساب کرنے کا اختیار ہے۔

    نور عالم خان نے کہا کہ سابق نیب چیئرمین کے خلاف ایک خاتون نے مجھے پبلک پٹیشن بھیجی، حکام نے وہ ویڈیو اور آڈیو کلپ دیکھنے کے بعد حکومت سے درخواست کی جس پر ہم نے ایکشن لیا، پی اے سی نے رولز کے تحت مجھے انصاف مانگنے والی خاتون کو بلانے کا اختیار دیا اور جب اس خاتون کو بلاکر سنا تو رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ آمنہ جنجوعہ نے ایک پشتون عورت کا واقعہ بتایا کہ جاوید اقبال جسے میں جسٹس اور صاحب نہیں کہوں گا، جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے طور پر پشتون خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے۔ جاوید اقبال مجرم ہیں، میں نے انہیں بلایا تو وہ اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے اور وہاں موقف اختیار کیا کہ ہم ان سے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگ سکتے۔

    نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اربوں روپے اکٹھے کیے ان کا حساب پوچھا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمند و دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق تمام حسابات دینے سے نیشنل بینک کو روک دیا ہے جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پی اے سی کے احکامات کے باوجود انہیں ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کی دستاویزات نہیں دی گئیں، شاید عدالت نے 1973 کے آئین کا آرٹیکل 66 نہیں پڑھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میرا یہ گناہ ہے کہ ایک افسر اگر اپنے اثاثہ جات دے سکتا ہے تو نیب کے افسران کیوں نہیں دے سکتے، نیب افسران جب سے سول افسران بنے اس کے بعد کے تو اپنے اثاثے وزارت قانون یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جمع کروائیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ نیب اپنے افسران کے اثاثے اپنے پاس ہی جمع کرکے رکھ لے۔

    چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ مہمند ڈیم میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اس کی تحقیقات کرنا چاہتا ہوں، میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں ماں، بہن اور بیٹیوں کے سرپر چادر ڈالوں گا، بے شک مجھے عدالت بلاکر نااہل قرار دے دیں لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    نور عالم خان نے کہا کہ تمام منتخب ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی اور سرکاری ملازمین اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، تمام سرکاری اداروں کا آڈٹ کروانا لازمی ہوتا ہے، میں نے نیب حکام سے کہا کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں تو وہ برا مان گئے۔

    انہوں نے کہا کہ یا احتساب کا نعرہ ختم کر دیں اور سب کو چوری ڈاکے کی اجازت دے دیں، کارساز کمپنیوں اور سگریٹ والوں پر ہاتھ ڈالتا ہوں تو سفارشیں آتی ہیں، دس دس لاکھ کاروں پر اون لیا جاتا ہے، مجھے ایک لاکھ 68 لاکھ روپے بطور ایم این اے تنخواہ ملتی ہے سب حساب دینے کو تیار ہوں لیکن نیب اور سپریم کورٹ حساب دینے کو تیار نہیں، مجھے عدالت بلائیں اور چھ ماہ جیل بھیج دیں۔

    نور عالم خان نے کہا کہ وزیر قانون عدالتوں کو بتا دیں کہ آئین پارلیمنٹ کو کیا اختیار دیتا ہے، آپ اپنی حد تک رہیں اور آئین کی تشریح کریں، آئین ہم بنا سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ میرا مکمل احتساب کر لیں، عدالت میرا احتساب کرلے، سیاسی قائدین ملکر آئین کے دفاع کے لیے سامنے آئیں اور اسپیکر صاحب اس مسئلے پر رولنگ دیں، میں سر کٹوا دوں گا سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

  • چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

    چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں

    بیجنگ :چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دیں ،اطلاعات کے مطابق تائیوان اور چین کے درمیان حالات کشیدہ سے کشیدہ تر ہورہے ہیں اور اس اثنا میں چین نے تائیوان کی متعدد غذائی مصنوعات کی درآمدات معطل کر دی ہیں۔جزیرے کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان اقدامات کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائی پے کے ردعمل کے طور پر تعبیر کیا گیا ہے۔

    چین کا تائیوان کی علیحدگی کی مذموم کوششوں میں ملوث اداروں پر پابندیوں کا اعلان

    چینی حکومت تائیوان کو اپنے خودمختار علاقے کا حصہ سمجھتی ہے اور اگر پیلوسی کا جزیرے کا سفر آگے بڑھا تو "سنگین نتائج” سے خبردار کیا ہے۔

    بلیک لسٹ میں مبینہ طور پر چائے، خشک میوہ جات، شہد، کوکو پھلیاں اور سبزیاں بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ تقریباً 700 ماہی گیری کے جہازوں کی پیداوار بھی پابندی کی زد میں آ گئی ہے۔بلومبرگ کے مطابق، 100 سے زیادہ تائیوان کے فوڈ ایکسپورٹرز کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے:چین کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ

    گزشتہ سال چین نے تائیوان سے انناس، مومی سیب اور چینی کے سیب کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ علاقے میں پیدا ہونے والے زیادہ تر پھل مقامی طور پر کھائے جاتے ہیں، لیکن برآمدات کا بڑا حصہ چین کو جاتا ہے۔

    نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں

    چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے کہا ہے کہ ” تائیوان کی علیحدگی “کی مذموم کوششوں میں ملوث ادارے”تائیوان ڈیموکریسی فاؤنڈیشن”،”بین الاقوامی تعاون اور ترقیاتی فاؤنڈیشن” “جمہوریت” اور ” تعاون و ترقی” کی آڑ میں عالمی براداری میں تائیوان کی علیحدگی کی کوشش کررہے ہیں ، چین مخالف قوتوں کے اجتماع سے چائنیز مین لینڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عالمی براداری میں ون چائنا کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔چائنیز مین لینڈ نے مذکورہ اداروں کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، چائنیز مین لینڈ کی تنظیمیں ، کاروباری ادارے اور شخصیات مذکورہ اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کر سکیں گے اور قانون کے مطابق مذکورہ اداروں کو کسی بھی قسم کی خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں ، کاروباری اداروں اور شخصیات کے خلاف لازمی اقدامات کیے جائیں گے۔

    چینی میڈ یا کے مطا بق بد ھ کے روزچینی ریاستی کونسل کے ترجمان برائے دفترِ امورِ تائیوان، ما شیاؤ گوانگ نے کہا کہ متعلقہ درآمدی اور برآمدی ضوابط اور خوراک کے تحفظ کی ضروریات اور معیارات کے مطابق، متعلقہ محکمے نے تائیوان سے چائنیز مین لینڈ کو برآمد کیے جانے والے گریپ فروٹ، لیموں اور نارنگی سمیت دیگر پھلوں اور مچھلیوں کی کچھ اقسام کی درآمد کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمدات کی معطلی کے حوالے سےچینی وزارت تجارت کے ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کچھ کمپنیز تائیوان کو قدرتی مٹی برآمد کرنے کی پالیسی کے حوالے سے اپنی فکرمندی کا اظہار کر رہی ہیں کہ کیا اس کی برآمدی پالیسی میں کوئی ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے؟اس پر چینی وزارت تجارت کا کیا ردعمل ہے؟ وزارت تجارت کے ترجمان نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، تائیوان کو قدرتی مٹی کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدامات3 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔

    ادھر اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے اپنا اہم بیان جاری کیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔کسی کو کوئی حق نہیں پہچتا کہ وہ امریکی نمائندے کے دورہ پراعتراض کرے

     

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ساتھ ہی ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ دورہ چین خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں، چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے۔

    چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ…

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چینی حکومت کے انتباہ کی پرواہ کیئے بغیر تائیوان کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی تائیوان آمد کے بعد امریکا اور چین کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بڑگ گیا ہے۔

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    ادھر چینی جنگی طیاروں نے منگل کے روز امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کی ممکنہ تائیوان آمد کے پیش نظر آبنائے تائیوان کے سرحدی علاقوں کے قریب پروازیں کی تھی اور چین کی حکومت نے نینسی پیلوسی کے دورے پر امریکا کو خبردار کیا تھا۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں اور امریکی اسپیکر کی تائیوان آمد پر چین سے اچھے انجام کی توقع نہ رکھی جائے۔

  • عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

    عمران پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا. احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے5 ، 10 سیٹوں کی قربانی دےکر 22 کروڑ عوام کامستقبل بچایا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بیرونی فنڈنگ سے ملکی معیشت کے ساتھ کھیل رہا تھا، عمران خان بہروپیے کا نام تھا، جس نے سفارتی محاذ پر کچھ نہیں کیا، اس کی وجہ بھارتی شہریوں سے فنڈز لینا تھا۔

    احسن اقبال نےکہا کہ پی ٹی آئی کےحمایتوں کو پتہ لگ جانا چاہیے کہ عمران خان ہٹلر کا پیروکار ہے، ہمیں آج پاکستان میں نیا ہٹلر پیدا نہیں کرنا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاکستانی معیشت کو بدترین حالات میں پھینک کر اقتدار سے نکل گیا، ہم 12 اپریل کو حکومت میں آئے لیکن یکم اپریل کو ہی خزانہ خالی ہوچکا تھا، یکم اپریل کو وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہم ایک مہینے میں الیکشن میں جا سکتے تھے لیکن اس سے ملک آئندہ 4 مہینوں کے لئے بے یقینی کی صورت حال میں چلا جاتا کیونکہ نگراں حکومت بڑے فیصلوں نہیں کرسکتی تھی۔

    احسن اقبال نےکہا کہ آئی ایم ایف سےبات چیت بحال کرنےکی ایک شرط فیول سبسڈی ختم کرناتھا، عمران خان کا کیا گیا وعدہ ہم نےنبھایا، ہم نے اپنی سیاسی قیمت پر یہ مشکل فیصلہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں 1 ماہ کے دوران 100 روپے کی لیٹر کا اضافہ مشکل فیصلہ تھا۔

    رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے5 ، 10 سیٹوں کی قربانی دےکر 22 کروڑ عوام کامستقبل بچایا ہے، ہم ملک کو اقتصادی تباہی کے دہانے سے واپس لے آئے ہیں ، پاکستان میں سری لنکا جیسے انجام کاخطرہ ٹل چکا ہے، کل اسٹاک مارکیٹ اور آج روپیہ بھی مستحکم ہوا ہے۔