Baaghi TV

Author: +9251

  • میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    عموما شوبز میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں‌گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بہت اچھے سے ذاتی اور شوبز لائف کو مینج نہیں‌کر پاتیں لیکن اس تاثر کو ہمیشہ ہی ہماری شوبز میں‌کام کرنے والی خواتین نے غلط قرار دیا ہے. ثناء فخر کا شمار بھی ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں گھر اور شوبز دونوں میں اس قسم کا توازن برقرا رکھا ہےکہ ان کو مسائل کا شکار نہیں‌ہونا پڑتا. انہوں نے اپنے کام کو اپنی ذاتی زندگی کے آڑے نہیں آنے دیا. ثناء فخر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ کس طرح سے ہر معاملے میں توزان برقرار رکھنا ہے. حالانکہ ہماری زندگی میں بھی اسی طرح مسائل ہوتے ہیں‌جس طرح‌سے عام لوگوں‌کی زندگیوں میں مسائل ہوتے ہیں . ہمیں بھی پریشانیاں ہوتی ہیں لیکن ہمارے بارے

    میں‌گمان کیا جاتا ہے شوبز کے لوگوں‌کے مسائل نہیں‌ہوتے. بھئی ہم شوبز کے ہیں تو کیا ہوا ہیں تو انسان ہی نا ہم بھی انسانوں کی طرح ہی نارمل زندگی گزارتے ہیں ہمارے بھی مسائل عام لوگوں کی طرح ہوتے ہیں جن سے ہمیں ڈیل کرنا پڑتا ہے. ایک سوال کے جواب میں‌ثناء نے کہا کہ میری شادی اور پھر بچے ہونے کے بعد زندگی بالکل بدل گئی اب تو ہر چیز کا خیال خود رکھنا پڑتا ہے چاہے گھر میں کتنے ہی نوکر کیوں‌نہ ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ ثناء نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنارکھا ہے اور اس پہ وہ فٹنس کے لیکچر دیتی ہیں اورخواتین کو بتاتی ہیں کہ کس طرح سے ورزش یا یوگا کے زریعے خود کو فٹ رکھ سکتی ہیں.

  • ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    ثابت گینگ: راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    ثابت گینگ کا راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرنے کا انکشاف

    پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں گرفتار ایک ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ گینگ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں 35 سے زائد وراداتیں کرچکا ہے جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری سمیت کئی شہریوں کومزاحمت پر قتل بھی کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی کو واردات کے دوران کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔

    راولپنڈی میں گینگ لیڈر بلال ثابت، امتیاز لنگڑا، ارشد اور واجد پولیس کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرغنہ عبداللہ کی تلاش ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال ثابت کا بھائی اب گینگ آپریٹ کررہا ہے، گینگ کے دو ملزم خالد اور عبدالرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ گینگ کے 4 ملزمان مارے جاچکے ہیں۔

    مختلف وارداتوں کے بعد جیلوں سے رہا ہونے والے خالد خان، سیدولی، نجیب اللہ، فیروز، عبداللہ شامل ہیں۔

    قبل ازیں ڈیفنس لاہور میں خاتون سےگاڑی چھننےکی وردات3 ملزمان نےکی تھی، جنہوں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا تاہم راستے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ثابت گینگ کے بارے میں سنسنی خیز معلومات سامنے آگئیں

  • نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے:چین کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں:تائیوان

    نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے:چین کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں:تائیوان

    واشنگٹن :تائیوان نے کہا ہے کہ نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔تائیوان وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں تمام پلیٹ فورموں پر اور مستقل شکل میں تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لائے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور تائیوان بین الاقوامی شراکت داری میں ایک دوسرے کے لئے مفید تعاون کے خاطر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ 25 سال قبل امریکہ کے اسمبلی اسپیکر ‘نیوٹ گنگرچ’ کے دورہ تائیوان کے بعد پیلوسی کا حالیہ دورہ دونوں فریقین کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔

    دوسری طرف، کل شام جزیرے میں آمد کے بعد، پیلوسی نے آج صبح تائیوان کی لیڈر ‘سائی انگ۔ وین’ کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات میں سائی نے تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم چین کی طرف سے عسکری خطرات کے مقابل پس قدمی اختیار نہیں کریں گے۔

    پیلوسی نے بھی کہا ہے کہ” ہم تائیوان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکہ "واحد چین” پالیسی کا احترام کرتا ہے لیکن اس وقت تائیوان کے ساتھ تعاون ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے”۔

    ادھر تائیوان سے محبت رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے منگل کی رات گرینڈ حیات ‘ Grand Hyatt ‘ہوٹل (امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ممکنہ رہائش گاہ) کے سامنے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

     

    مظاہرین کے ایک گروپ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ وہ شہر کی سڑکوں پر بھی احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پلوسی کا دورۂ تائیوان ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بے حد بڑھ گئی ہے۔چین کے ساتھ ساتھ ایران اور روس نے بھی نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا

    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر چین کی واحد پالیسی کی حمایت کی اور امریکی حکام کے تناؤ پیدا کرنے والے رویے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

    چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ…

    واضح رہے کہ چین کی شدید دھمکیوں کے درمیان گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔

    دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں۔ اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔

     

  • ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

    ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

    ملک بھر کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے.

    ٹرانسپورٹرز ٹول ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں.

    انٹرا سٹی جانے والی بسیں مکمل طور پر بند، ٹویوٹا ہائی ایس جزوی طورپر چل رہے ہیں.

    تاہم اس ہڑتال کے پیش نظر دوسرے شہروں کو جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.

    ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ: فیول کی قیمتوں سمیت تمام تر ٹیکسز میں کمی کی جائے.

    علاوہ ازیں ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالان اور بھاری جرمانوں سے روکا جائے.

    مزید مطالبہ کیا جارہا کہ پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے.

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سینماﺅں کی تعداد بڑھانی پڑے گی معمر رانا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سینماﺅں کی تعداد بڑھانی پڑے گی معمر رانا

    نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار معمر رانا کہتے ہیں کہ انہوں نے توپاکستان فلم انڈسٹری کا ایسا سنہرا دور بھی دیکھا ہے کہ جب پرڈیوسرز فلمیں بنا لیا کرتے تھے لیکن ان کو نمائش کے لئے سینما میسر نہیں ہوتے تھے.، یہ وہ دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی سال میں کافی تعداد میں فلمیں بنتی تھیں اور سب فلموں‌کو شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس ملتا تھا. اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم اور سینما گھر لازم و ملزوم ہیں، ہمیں سینما گھروں‌کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کو بھی مناسب کرنا ہو گا تاکہ ایک غریب آدمی اپنی فیملی کے ساتھ جا کر فلم دیکھ سکے.

    معمر رانا نے مزید کہا کہ جب فلمی صنعت تباہی کی طرف جانے لگی تو پھر سینما گھر بھی ٹوٹنے لگے سینما مالکان نے فلموں کا کاروبار چھوڑ کر دوسرے کاروبار کرنا شروع کر دئیے سینما گھر توڑ کر پلازے تعمیر کر لئے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں. اب جب ایک بار پھر فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑے ہو رہی ہے تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف سینما گھر بنائیں بلکہ فلمیں‌بھی بنائیں تاکہ شائقین کو وہ سب ہماری فلموں میں دیکھنے کو ملے جو وہ باہر کی فلموں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ معمر رانا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے ان ہیروز میں‌ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں انہوں نے اردو پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں‌کام کیا.

  • عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ صفت خاتون  قرار دیدیا

    عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ صفت خاتون قرار دیدیا

    عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی کھل کر کی ہے تعریف اور انہیں‌قرار دے دیا ہے فرشتہ صفت خاتون.. اداکارہ عروہ حسین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سینئر اداکارہ عتقیہ اوڈھو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور ایک جذباتی سا کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ آپ نے مشکل وقت میں جس طرح‌سے میرا ساتھ دیا ہے میری رہنمائی کی ہے اسکےلئے میں کس طرح سے شکریہ ادا کرو‌ں میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں. عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کی اتنی تعریف کی کہ انہیں فرشتہ صفت خاتون کہہ دیا اور کہا کہ

    آپ میرے لئے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہو، آپ نے مجھے جو راحت دی ہے میں اس کےلئے آپ کو سراہتی ہوں.میں آپکی دانائی اور نرم دلی کی معترف ہو گئی ہوں ،آپ نے جو مجھ پہ محبتیں نچھاور کی ہیں اس کے لئے میں آپ کی شکور گزار رہوں گی.عروہ حسین نے بھی لکھا کہ اس دنیا کو آپ جیسی سپر خواتین کی ضرورت ہے. عروہ حسین کے اس کیپشن کے بعد عتقیہ اوڈھو کے مداحوں نے بھی ان کی تعریف کی.
    یاد رہے کہ عروہ حسیبن اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصے سےگردش کررہی ہیں دونو‌ں کی طرف سے تصدیق یا تردید تو نہیں ہوئی لیکن یقینا یہ جوڑا اپنی ذاتی زندگی سے نا خوش ہی ہے.

  • فیاض الحسن چوہان کا ڈان ٹی وی کے رپورٹر کیخلاف ہرجانہ کا دعوی

    فیاض الحسن چوہان کا ڈان ٹی وی کے رپورٹر کیخلاف ہرجانہ کا دعوی

    تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کا ڈان ٹی وی کے رپورٹر کے خلاف ہرجانہ کا دعوی

    ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر ہرجانہ کا کیس خارج کر دیا ہے جبکہ ڈان ٹی وی کے رپورٹر طاہر نصیر کی طرف سے مقدمہ میں معروف وکیل راجہ نذیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے.

    وکیل راجہ نذیر کے مطابق: ہرجانہ کیس میں نہ مدعی آیا اور نہ ہی اسکا وکیل پیش ہوا ہے.

    راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے بتایا: مدعی مقدمہ سابق وزیر ہے مگر اپنے دعوے کے لیے بنیادی کورٹ فیس تک نہ لگا سکا.

    عدالت نے مناسب وقت دینے کے بعد دعوی حرجانہ کو خارج کر دیا ہے

  • نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے

    نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے

    تائیوان:تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کیساتھ ہی 20 سے زائد چینی لڑاکا طیارے تائیوان اور چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب واشنگٹن سے امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی اسپیکر کے متنازع دورے کے باعث کئی امریکی جنگی بحری جہاز تائیوان کے قریبی پانیوں میں گشت کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق چین کو اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے۔

    ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیاں:چین نےامریکہ سے بڑامطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے ایران کےخلاف امریکی رویے کا نوٹس لے لیا ہے اور اسی سلسلے میں آج چینی محکمۂ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق چینی محکمہ خارجہ کے ادارے برائے ہتیھاروں کے کںٹرول کے سی ای او کے عہدیدار فو کنگ نے گزشتہ شب اقوام متحدہ میں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر نظر ثانی کرنے سے متعلق منعقدہ دسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے چیلنجز کے حل کیلئے سیاسی طریقیہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

    دنیا کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہو گئی: یورپی یونین

    فو کنگ نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری سے جوہری معاہدے کی بحالی پر ذمہ داری سے کام اور انہیں پابندیاں لگانے اور دھمکی دینے کے ذریعے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا ہوگا۔

    سیلاب ریلوے ٹریک بہا لے گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل

    چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پورپ سے اپنے تمام جوہری ہتیھار نکال کرکے انہیں دنیا کے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی بند کرنا ہوگا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی تقویت پر تمام ممالک سے تعاون پر تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں وہ جوہری ہتیھاروں کا استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

    چین کے صدر سے ایرانی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو،باہمی اورعالمی معاملات پرگفتگو،مشاورت

    چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ چین، اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم سے کم سطح پر لائے گا اور جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور صلاحیت کے لحاظ سے دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرے گا۔

  • راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم عبیدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

    سائبر کرائم سرکل کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم حراست میں لیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث تھا ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کیا کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

  • ماہرہ خان کا مداح ہوں انکے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہیں فہد مصطفی

    ماہرہ خان کا مداح ہوں انکے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہیں فہد مصطفی

    اداکار فہد مصطفی جن کی ماہرہ خان کے ساتھ حال ہی میں فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے، فلم ابھی تک کافی اچھا بزنس کررہی ہے. فلم کا بزنس اور لوگوں میں اس کی مقبولیت کو دیکھ کر اسے سپر ہٹ کہا جا سکتا ہے. فہد مصطفی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے قبل دونوں کسی فلم میں تو دور کی بات ہے کسی کمرشل تک میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے. دونوں کی آن سکرین جوڑی کو شائقین بہت سراہ رہے ہیں. ماہرہ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے اداکار، پرڈیوسر و میزبان کئی بار کام کرنے کا تجربہ شئیر کر چکے ہیں. ھال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ماہرہ خان کے

    ساتھ کام کرناا ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں‌ ہے. فہد مصطفی نے اعتراف کیا کہ وہ ماہرہ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور اپنی فیورٹ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے نہ صرف باعث فخر اور باعث عزت ہے بلکہ اعزاز کی بات ہے. فہد مصطفی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے دوران بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں جب ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو انہوں نے فورا قبول کر لی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کریں. فہد مصطفی ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تو تعریف کرتے ہی ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ بطور انسان ماہرہ خان بہت اچھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے محسوس نہیں‌ہوتا کہ آپ کسی بہت بڑی سلیبرٹی کے ساتھ کام کررہے ہیں.