Baaghi TV

Author: +9251

  • تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کےلیےکوئی گنجائش نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ

    تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کےلیےکوئی گنجائش نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یومیہ نیوز بریفنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ پوری دنیا واضح طور پر دیکھ سکتی ہے کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان کی صورتحال میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ، جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے ۔

    منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حال ہی میں، چین نے بیجنگ اور واشنگٹن میں مختلف فورمز پر اپنے پختہ مؤقف کو بارہا واضح کیا ہے کہ چین امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر کے دورہ تائیوان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے پانچ نکاتی موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اول تو ، امریکی حکومت کی تمام ایجنسیوں بشمول انتظامی اداروں ، قانون سازی اور عدالتی شاخوں کو، امریکی حکومت کی تسلیم شدہ خارجہ پالیسی کو نافذ کرنا چاہیے۔

     

    برٹش ایئر ویزکا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال،چین بھی فضائی راستوں کی بحالی کا…

    دوسرا ، ماضی میں انفرادی امریکی سیاست دانوں کے غلط اقدامات کی کسی نظیر کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے اور نہ ہی انھیں تائیوان کے معاملے پر بطور آڑ استعمال کیا جانا چاہیے۔تیسرا ، ون چائنا اصول بین الاقوامی تعلقات میں ایک تسلیم شدہ بنیادی اصول اور بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے۔چوتھا ، امریکہ کی چین کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی نے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو تائیوان کے معاملے پر اکسا یا ہے اور چین کی ریڈ لائن اور باٹم لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی ہے ۔

    چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ…

    پانچواں ، تائیوان کے مسئلے کی تاریخ واضح ہے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کنارے ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں ،یہ حقیقت بالکل واضح ہے۔ ہم تائیوان کی علیحدگی پسند اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی شکل میں کوئی گنجائش نہیں دیں گے ۔ اگر امریکہ اسی غلط راہ پر گامزن رہتا تو بعد کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

  • الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے موقف کی تصدیق کردی،فضل الرحمان

    الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے موقف کی تصدیق کردی،فضل الرحمان

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے موقف کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے 2010ء سے میرے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے، ان ہی کے فنڈز پر یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے اس کو عالمی چور، منی لانڈرر، جھوٹا اور بددیانت ثابت کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو فوری عمران خان کی تاحیات نا اہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔

     

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

     

    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے نے بیرونی سازش کا پول کھول دیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 8 سالہ طویل انتظار کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے سے بیرونی سازش کا پول کھل گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اُس بیرونی ساز ش کی محض 2013ء تک کی تفصیلات ہیں، پوچھنا تھا کہ عمران نیازی نے اس کے بعد ملک سے کھلواڑ کرنے کے لئے کن ممالک سے پیسے پکڑے؟ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے امریکا، بھارت اور دیگر ملکوں کے شہریوں اور کمپنیوں سے پیسے لےکر فتنہ اور فساد برپا کیا، بیرونی فنڈنگ سے معصوم ذہنوں میں زہر گھولا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی صادق و امین کو باقاعدہ ثبوتوں نے جھوٹا اور منی لانڈرر ڈیکلیئر کر دیا، عمران خان نے اس فنڈنگ سے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں۔حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے سی پیک کے کام کو ٹھپ کرکے ملکی معیشت اور ترقی کی کمر توڑ دی۔

  • کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ،کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

    کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ،کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا

    کے الیکٹرک کے جدید ترین پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا 450 میگا واٹ یونٹ نمبر ون کا گیس ٹربائن دھماکے کے بعد تباہ ہوگیا، فنی خرابی سے ٹربائن ٹرپ ہونے کے بعد اس کے تمام بلیڈ مکمل طور پر ٹوٹ گئے، یونٹ سے کراچی کو 450 میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، شہر کا 30 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق یونٹ کی مرمت اور آپریشنل ہونے میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگے گا، بن قاسم پاور پلانٹ تھری کا یونٹ کمیشننگ اور کارکردگی ٹیسٹ کے بعد 5 جولائی سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا تھا، گیس ٹربائن تباہ ہونے سے کے الیکٹرک کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے گیس ٹربائن میں فنی خرابی آنے کے بعد بغیر کسی ایس او پی اور ورک پرمٹ کے مرمت کے کام کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گیس ٹربائن کے بلیڈ اور پرزے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس ٹربائن کے تمام پارٹس بیرون ملک سے درآمد کئے جائیں گے، جن کی مالیت اربوں روپے ہے، مرمت کیلئے نئے آلات اور پرزہ جات بھی اربوں روپے میں خریدے جائیں گے۔

    دوسری جانب بن قاسم پاور پلانٹ یونٹ تھری بند ہونے کے بعد کے الیکٹرک نے مہنگے فرنس آئل سے چلنے والے پرانے پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنا شروع کردی، کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ ون کے تیل سے چلنے والے 2 یونٹ سے صرف 300 میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے۔

    کراچی :کے الیکٹرک کا پاور پلانٹ بن قاسم تھری کا گیس ٹربائن دھماکے سے تباہ،کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا،اطلاعات کے مطابق سستی گیس کا پاور پلانٹ بند ہونے کے نتیجے میں مہنگی بجلی کی پیداوار کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔

    ترجمان کے الیکٹرک جاری بیان میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا یونٹ ایک فالٹ کے باعث عارضی طور پر غیرفعال ہوا ہے، اس فالٹ کی شناخت سیمینز اے جی (Siemens AG) کی جانب سے کئے جانے والے کمیشننگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، حالانکہ پلانٹ اب بھی ٹیسٹ رن پر ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے، ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے، شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

    چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئی ہیں۔ امریکی اسپیکر ملائیشیا میں مختصر قیام کے بعد تائیواں پہنچی ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے فائٹر طیاروں نے آبنائے تائیوان کو پار کر لیا ہے۔تائیوان تنازع پر امریکا دخل اندازی کرنے سے باز رہے، چین نےخبردار کردیا

    واضح رہے کہ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سےخبردار کیا ہوا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

    تائیوانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی منگل کی شب تائیوان میں گزاریں گی جبکہ بدھ کی صبح تائیوانی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گی۔ واضح رہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کسی امریکی ہاؤس اسپیکر کا 1997 کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔

     

    ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے درمیان چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے منگل کو بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں شروع کر دیں۔
    جینی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے ایک حصے میں فوجی مشقیں کی جائیں گی۔” TASS کی رپورٹ کے مطابق، مخصوص علاقے میں داخل ہونا، جس کے نقاط ویب سائٹ پر درج ہیں،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی بھی بوہائی بے کے شمالی حصے میں دالیان (صوبہ لیاؤننگ، شمال مشرقی چین) میں براہ راست فائرنگ کے ساتھ مشقیں کر رہی ہے۔ مخصوص علاقے میں داخلہ ممنوع ہے۔

    یہ واحد مشقیں نہیں ہیں جو چین ان دنوں سمندر میں کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے جمعہ کو چین نے گوانگ ڈونگ اور ہینان صوبوں کے پانیوں میں بحیرہ جنوبی چین کے چار علاقوں میں مشقیں شروع کیں۔ ہفتے کے روز، مشرقی فوجیان صوبے کے پانیوں میں لائیو فائر کی مشقیں کی گئیں، جو تائیوان سے آبنائے کے ذریعے الگ ہے۔

    امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کے سپیکر کا تائیوان کا دورہ 25 سالوں میں اس درجہ کے کسی امریکی سیاستدان کا پہلا دورہ ہو سکتا ہے۔گلوبل ٹائمز کے ایک رپورٹر نے منگل کو ٹویٹر پر لکھا کہ چینی حکومت پیلوسی کے سپیکر کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،
    چینی اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر ہو ژیجن نے لکھا۔”جہاں تک میں جانتا ہوں، بیجنگ نے پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کیے ہیں، جس میں فوجی اقدامات بھی شامل ہیں،”

    بیجنگ نے بارہا امریکی فریق کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دورہ ہوا تو اس کے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور چین سخت اقدامات اٹھائے گا۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ بیجنگ، ممکنہ دورے کی روشنی میں، ایسے اقدامات کر سکتا ہے جس سے بحران پیدا ہو

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چین نے امریکہ کو وارننگ دی تھی کہ اگر امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی سپیکر نینسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے ،چین کے اس اعلان کے ایک دن بعد چین نے اپنی افواج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی خطے میں جدید جنگی مشقیں شروع کردی ہیں جن میں فضائیہ ، بحریہ اور پیدل افواج کے دستے شامل ہیں

     

     

     

     

     

  • برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    اسلام آباد:برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ترجمان برٹش ائیرویز کےمطابق آج سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کررہے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    برٹش ایئرویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر 6 جون کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

    پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا 10 سال بعد 2019ء میں آغاز ہوا تھاجو کہ کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ برطانوی ایئر لائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔

     

     

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

    برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی دو پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی۔شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

  • ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا

    ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا

    لاہور:ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے نو نکاتی مطالبات تسلیم نہ کرنے پر ہڑتال کردی، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کوشدید پریشانی کاسامنا ہے۔مطالبات پورے نہ ہوئے ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہےکہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی،

    آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کم ٹی کی کال پر ٹرانسپورٹرزکی لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے،چِیئرمین کمیٹی عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے 10 روزپہلے مطالبات پیش کئے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ پر ٹیکس تین سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار اور آٹھ ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ٹرانسپورٹرکا کہنا ہے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بلاک کردیں گے۔

    شہر کے مختلف بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بند کر دیں ، مسافروں کا کہنا ہے ہڑتال کے باعث شدیدپریشانی کاسامنا ہے، ویگنوں نے بھی کرائے ڈبل کر دیے ہیں۔

    ایسوسی ایشن نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے۔

    دوسری طرف تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تاجر سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گا۔

    مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری و دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سے 20 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس بند دکانوں اور زیرو میٹر ریڈنگ کی تفریق کیے بغیر کمرشل بلوں میں شامل کیا گیا جب کہ تاجر پہلے ہی ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکس ادا کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جانا چاہیے تھا۔ جیسے ہی بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا چھوٹا تاجر بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ باربار حکومت سے گزارش کی کہ بجلی بلوں پر لگائے جانے والے اس ٹیکس کو ختم کیا جائے، مگر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی نمائندہ تاجر تنظیم کے ساتھ اس ٹیکس کو لگاتے ہوئےکوئی بات نہیں کی۔

  • عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور عاشورہ محرم کے سکیورٹی انتظامات بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم کنٹرول بارے میں حکمت عملی سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ محرم الحرام کے لیے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ جینڈر کرائم سیل کو ازسر نو تشکیل دیکر فعال بنایا جایے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں شامل خواتین اہلکاروں و افسران کو بھی فیلڈ میں موقع دیا جائے
    شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور معصوم شہریوں کے املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شہر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، منظم گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تفتیشی افسران مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی. آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز تمام ڈویژنل ایس پیز اور لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

    عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے ،ذرائع کے مطابق نئی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے.

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان،یاسر ہمایوں،سید صمصام بخاری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ارکان کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی نئی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں کیا گیا. پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں (ق) لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان کی فہرست گزشتہ رات پنجاب کی قیادت کو موصول ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب چوہدری شجاعت کیمپ نے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔انہیں پیغام دیا گیا کہ عمران خان کا ساتھ دے کردیکھ لیا۔ پہلے بھی کہتے تھے کہ عمران خان قابل اعتماد نہیں ہے.

    ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ واپسی کا اشارہ دیں تومعاملات کو ٹھیک کیا اور آصف زرداری اورمسلم لیگ (ن) کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جا سکتا ہے۔

  • فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد ایک بار پھر تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر برس پڑے ہیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” انبیاء کےعلاوہ کسی کوبھی صادق اور امین نہیں کہناچاہیے۔ آج سےصادق اورامین صرف انہیں کہاجاۓجنکانام انکےوالدین نےصادق اورامین رکھاتھا۔البتہ اگرعمران خان چوری ثابت ہوجانےکےبعدبھی اپنی الزامات کی جھوٹی سیاست سےبازنہ آۓتواسےکاذب اورکرپٹین بولاجاسکتاہے”.
    اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”اب یاتوعمران خان قوم سےچورڈاکوکھیلنابندکرےاوریہ بتائے کہ اسکےپاس اقتدارمیں آکرلوگوں کودینےکےلۓکیاہے۔اپنی الزامات کی منفی سیاست ختم کرےاورعوام کوسیاسی پارٹیوں کےمنشورپرانکوووٹ دینےکافیصلہ کرنےدےورنہ اب عمران جہاں بھی جائےاسےچوربولاجائے۔اسکےجلسوں،تقریروں میں عمران چورکےنعرےلگنےچاہیں”.

    جواد احمد نے اسد عمر کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ”ایمانداربھی توعمران خان بنتاتھانا۔پہلےوالوں کوتویہ خودہی کرپٹ اورچورکہتاتھا۔اچھی بات یہ ہےکہ اب یہ بھی کرپٹ اورچورثابت ہوگیاہے۔اب پاکستان کی سیاست چورڈاکوکےالزامات پرنہیں بلکہ پارٹی منشورپرہوگی کہ کوئی اقتدارمیں آکراس غریب ملک کےکروڑوں بدںصیب بمشکل کھاناکھانےوالوں کےلۓکیاکرےگا” .
    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد عمران خان کی پالیسیوں اور ان کے بیانات کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں وہ شروع سے کہتے ارہے ہیں کہ عمران خان کو صادق اور امین کہنا جائز نہیں‌ہے آج تو انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کے زریعے کہ دیا ہے ”عمران خان آج صادق کےبجاۓمیرصادق بن گیا”
    جواد احمد کے ان ٹویٹس پر کافی لوگوں کے کمنٹس آرہے ہیں‌ جبکہ تحریک انصاف کے فالورز جواد احمد کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں.

  • امریکا نے بحیرہ احمر میں فوجی مشقیں شروع کردیں

    امریکا نے بحیرہ احمر میں فوجی مشقیں شروع کردیں

    امریکا اور اسرائیل نے بحیرہ احمر میں مشترکا فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔,اطلاعات کے مطابق امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان مشترکا بحری مشقیں جاری ہیں جو گزشتہ روز شروع ہوئی تھیں۔

    امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی چار روزہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں امریکا کا پانچواں بحری بیڑا حصہ لے رہا ہے۔

    امریکی بحریہ کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ان فوجی مشقوں میں مشن کی منصوبہ بندی، سمندری رکاوٹوں اور سمندر میں دیگر مشقوں پر توجہ مرکوز رہے گی۔

     

     

    دوسری طرف چین نےجنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع کردیں،اطلاعات کے مطابق چائنا میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے رپورٹ کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے درمیان چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے منگل کو بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں شروع کر دیں۔

    آگ سے مت کھیلو!چین کا امریکہ کوایک بارپھرانتباہ

    جینی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے ایک حصے میں فوجی مشقیں کی جائیں گی۔” TASS کی رپورٹ کے مطابق، مخصوص علاقے میں داخل ہونا، جس کے نقاط ویب سائٹ پر درج ہیں،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی بھی بوہائی بے کے شمالی حصے میں دالیان (صوبہ لیاؤننگ، شمال مشرقی چین) میں براہ راست فائرنگ کے ساتھ مشقیں کر رہی ہے۔ مخصوص علاقے میں داخلہ ممنوع ہے۔

    یہ واحد مشقیں نہیں ہیں جو چین ان دنوں سمندر میں کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے جمعہ کو چین نے گوانگ ڈونگ اور ہینان صوبوں کے پانیوں میں بحیرہ جنوبی چین کے چار علاقوں میں مشقیں شروع کیں۔ ہفتے کے روز، مشرقی فوجیان صوبے کے پانیوں میں لائیو فائر کی مشقیں کی گئیں، جو تائیوان سے آبنائے کے ذریعے الگ ہے۔

    امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کے سپیکر کا تائیوان کا دورہ 25 سالوں میں اس درجہ کے کسی امریکی سیاستدان کا پہلا دورہ ہو سکتا ہے۔گلوبل ٹائمز کے ایک رپورٹر نے منگل کو ٹویٹر پر لکھا کہ چینی حکومت پیلوسی کے سپیکر کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

     

     

    چینی اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر ہو ژیجن نے لکھا۔”جہاں تک میں جانتا ہوں، بیجنگ نے پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کیے ہیں، جس میں فوجی اقدامات بھی شامل ہیں،”

    بیجنگ نے بارہا امریکی فریق کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دورہ ہوا تو اس کے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور چین سخت اقدامات اٹھائے گا۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ بیجنگ، ممکنہ دورے کی روشنی میں، ایسے اقدامات کر سکتا ہے جس سے بحران پیدا ہو

    چین:دوسری کنزیومر ایکسپو میں چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کی زبردست شرکت

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چین نے امریکہ کو وارننگ دی تھی کہ اگر امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی سپیکر نینسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے ،چین کے اس اعلان کے ایک دن بعد چین نے اپنی افواج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی خطے میں جدید جنگی مشقیں شروع کردی ہیں جن میں فضائیہ ، بحریہ اور پیدل افواج کے دستے شامل ہیں

    چین کے صدر سے ایرانی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو،باہمی اورعالمی معاملات پرگفتگو،مشاورت