Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہونے پر مجبور ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق باکسنگ مقابلے کے ٹیکنیکل مندوبین نے زوہیب رشید کا نام مقابلے کے ڈراز میں شامل نہیں کیا تھا۔آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتظامیہ باکسر کو جگہ نہیں دے سکتی۔

    باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے اس معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن، کامن ویلتھ گیمز کو خط لکھے گا اورکھیلوں کے لیے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں رسائی پر پی سی بی کا اظہار مسرت

    پاکستانی باکسر زوہیب رشید کے باہر ہونے کا معاملہ سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا جب مقابلے کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا اور زوہیب کا نام فلائی ویٹ کیٹیگری کے ڈراز سے غائب تھا۔

    ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

    پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) ذرائع کے مطابق جب یہ بات آرگنائزنگ کمیٹی کے نوٹس میں لائی گئی تو پاکستان باکسنگ دستے کو بتایا گیا کہ یہ غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔تاہم 3 دن تک معاملے کو گھسیٹنے کے باوجود غلطی کو درست نہیں کیا گیا اور مقابلے کے دن آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستانی انتظامیہ سے کہا کہ باکسر کو جگہ نہیں دی جا سکتی۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز برمنگھم میں شرکت کیلئے روانہ

    پی بی ایف کے سیکرٹری کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ‘‘یہ انتہائی مایوس کن ہے، یہ اس کھلاڑی کے لیے ذہنی اذیت ہے جو کسی اور کی غلطی کی وجہ سے تین دن تک غیر یقینی صورتحال میں رہا۔’’انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

  • مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے سنسر بورڈ اور ڈسٹریبیوٹرز کو حیران کردیا

    مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے سنسر بورڈ اور ڈسٹریبیوٹرز کو حیران کردیا

    فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے. ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی اس نے مقبولیت حاصل کر لی ہے. شائقین تو فلم کا ٹریلر پسند کر ہی رہے ہیں لیکن سنسر بورڈ اورڈسٹریبیوٹرز حیران ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم کا لیول ہالی وڈ کی فلموں جیسا ہے.فلم کے بارے میں اطلاعات ہیں اسے رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جا رہا ہے. بڑی لاگت سے تیار ہونے والی اس فلم کو بڑے بجٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے. اس فلم کے حوالے سے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا تھا کہ ہماری فلم چار سال تک مسلسل چلی تھی. اُس دور میں ہماری مولا

    جٹ نے کروڑوں روپے کی آمدنی حکومتی خزانے میں دی اور مجھے امید ہے کہ یہ مولا جٹ بھی اس سے کئی سو گنا ذیادہ آمدنی پر ٹیکس حکومتی خزانے میں دے گی۔یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایکشن ڈرامہ فلم ہے، بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں‌بننے والی اس فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارا حکمت ہیں. یہ فلم 1979 میں بننے والی مولا جٹ کا ری میک ہے اس میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے اہم کردار ادا کئے ہیں.شائقین اس فلم کو دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں کیونکہ اس فلم کے زریعے ماہرہ خان اور فواد خان کئی برسوں‌کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے.

  • وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی

    وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی

    وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شریف نے آج ٹانک کے سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کرنا تھا۔ اس سلسلے کے تحت وزیراعظم نے آج دن 12 بجے پائی پہنچنا تھا۔ وزیراعظم کوسرکل کنڈیان کے سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ کرنا تھا اورسیلاب زدگان سے بھی ملنا تھا ۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دورے کے ملتوی ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت

    اس سے قبل پائی میں وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے لیے پیلی پیڈ سمیت دورے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔اپنے دورے میں وزیراعظم کی جانب سےسیلاب زدگان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع تھا۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ،سول و عسکری حکام پائی پہنچ چکے تھے۔

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    اس سے پہلے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر صوبائی انتظامیہ اور افواج پاکستان کا مشکور ہوں۔

     

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آباد کاری مکمل نہیں ہو جاتی۔

    شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، چیلنج یقیناً بہت بڑا ہے لیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بھائی بہنوں کی مدد کرے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر مشکور ہوں۔

  • برٹش ایئر ویزکا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال،چین بھی فضائی راستوں کی بحالی کا خواہاں

    برٹش ایئر ویزکا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال،چین بھی فضائی راستوں کی بحالی کا خواہاں

    چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

    پی آئی اے کی نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

    چین کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مناسب انداز میں فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

    اس وقت پی آئی اے چین کے لئے ہفتے میں 2پروازیں چلا رہی ہے جن میں ایک پرواز اسلام آباد چینگڈو اسلام آباد اور اسلام آباد شیان بیجنگ اسلام آباد روٹس پر پروازیں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان متعدد روٹس کے لیے پروازوں کی بحالی سے چین میں پاکستانی کمیونٹی، عہدیدار،تاجراورطلبہ اور پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری زیر تکمیل مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری مستفید ہو ں گے۔

    دوسری طرف برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال کر رہی ہے۔ برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئر ویز کی 2 پروازیں BA261 اور BA260 اسلام آباد پہنچیں گی۔

    شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ رواں سال 26 مارچ کو منقطع ہوا تھا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 جون کو برٹش ایئر ویز کی بحالی کی منظوری دی تھی۔

  • جسٹس ر جاوید اقبال کو چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل

    جسٹس ر جاوید اقبال کو چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کو معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارشات کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اگست تک جواب طلب کر لیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب کے خلاف تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔

    وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ دیگر 2 درخواستوں میں بھی اٹھایا گیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 7 جولائی کی میٹنگ کے منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ اب پی اے سی سے انکوائری کمیشن میں چلا گیا ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا پی اے سی نے کارروائی ختم کر دی ہے؟ آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔قائم مقام چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اگر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کارروائی نہیں چل رہی تو درخواست غیر مؤثر ہو جائے گی۔

  • کرپٹوکرنسی کمپنی سیلسیئس نیٹ ورک دیوالیہ ،لاکھوں صارفین لُٹ گئے

    کرپٹوکرنسی کمپنی سیلسیئس نیٹ ورک دیوالیہ ،لاکھوں صارفین لُٹ گئے

    نیویارک:کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کرجانے سے صارفین مایوس ہوکر خودکشی کرنے کا سوچنے لگے۔

    رپورٹ کے مطابق سیلسیئس نیٹ ورک کے دیوالیہ ہو جانے سے دنیا بھرکے لاکھوں افراد اب خودکشیوں پرغورکرنے لگے ہیں ، آئر لینڈ سے لے کر امریکا تک شہریوں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے ان کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آرہے ہیں۔ یہی نہیں کمپنی کے کریش کرجانے سے لاکھوں افراد اپنے ریٹائر منٹ پلانز اور زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

     

    پی ٹی اے کا فوری کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی، تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہوگئی۔

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    جو امریکی جج کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا تمام معاملہ دیکھ رہے ہیں، انھیں مختلف ممالک سے لوگوں کے خطوط موصول ہورہے ہیں، جن میں اس کمپنی کے متاثرین اپنی تکالیف سے جج کو آگاہ کررہے ہیں۔

    پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید

    یاد رہے کہ سیلسیئس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکس ماشنسکی نے اپنی کمپنی کو کرپٹو کرنسیاں ڈیپازٹ کرانے کے لیے محفوظ ترین پلیٹ فارم بتایا تھا اور کہا تھا کہ اُن کی کمپنی کرپٹو کرنسی ڈیپازٹ پر سب سے زیادہ شرح سود بھی دیتی ہے۔ کمپنی لوگوں کی طرف سے ڈیپازٹ کرائی گئی کرپٹو کرنسیوں کو آگے ادھار دیتی اور سرمایہ کاری میں لگا دیتی تھی۔کمپنی کے ذمہ اپنے کسٹمرز کے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

  • ڈیکلریشن سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی، اگر منظور ہوگئی تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی. وزیر داخلہ

    ڈیکلریشن سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی، اگر منظور ہوگئی تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی. وزیر داخلہ

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈیکلریشن سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی اور اگر وہ منظور ہوگئی تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کہہ رہے کہ فارن فنڈنگ کا کوئی زکر نہین لیکن دراصل یہ جھوٹے لوگ ہیں حالانکہ انکی جماعت نے 371 غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈز لئے ہیں جس کے تمام ثبوت موجود ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے خیرات اور مریضوں کے نام پر لیا گیا پیسہ بجائے فلاحی کام پر لگانے کے اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا جو سب سے بڑی بددیانتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ: عمران خان نے پاکستان دشمن ممالک سے بھی فنڈز لیے ہیں جو افسوس ناک ہے کیونکہ ایسی فنڈنگ ممنوعہ ہے.

    انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اور عدلیہ کا امتحان ہے لہذا اس شخص کیخلاف کاروائی ہونی چاہئے اور اس شخص کو اب نااہل ہونا چاہئے.

    وفاقی وزیر اعظم نزید تارڑ نے کہا کہ وہ آدمی جو ساری زندگی دوسروں کو چور ڈاکو اور ایجنٹ کہتا رہا آج ان کے خود کے خلاف ثابت ہوگیا کہ انہوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے غیر قانونی کام کرتے ہوئے پیسہ لیا.

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایک آئینی ادارے نے عمران خان کو ایک جھوٹا شخص قرار دے دیا ہے اور یہ شخص سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس جب یہ معاملہ آئے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا اور اگر انہوں نے کوئی جواز بنایا بھی تو پاکستان کا قانون ایسا کرنے نہیں دے گا.

    وفاقی وزرا نے کہا اب عمران خان کا سیاست مین رہنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے کیونکہ اب انکے خلاف فیصلہ صادر ہوگیا ہے کہ ان کی منی ٹریل تو اب قانو کے خلاف ہے.

    وفاقی وزرا نے آٹھ سال کے طویل عرصے بعد فیصلہ دینے پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا.

    رانا ثناء اللہ نے برسٹر علی ظفر کو مخاطب کرکے کہا کہ برسٹر علی ظفر پر حیرانی ہے کہ وہ ایک پڑھے لکھے انسان ہو کر عجیب باتیں کررہے ہیں.

    برسٹر علی ظفر پر حیرانی ہے کہ وہ ایک پڑھے لکھے انسان ہو کر عجیب باتیں کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتوں کا پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ لینے کا الزام آج کے فیصلے سے دفن ہوگیا، فارن فنڈنگ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کوئی بیرونی ادارہ یا حکومت سیاسی پارٹی بنائے اور اس کو فنڈنگ کرے، اس طرح کی فنڈنگ حاصل کرنے پر پارٹی کالعدم قرار دی جاسکتی ہے لیکن یہ مؤقف تو ختم ہوگیا۔

    علی ظفر نے مزید کہا کہ جو بھی پارٹی یا کمپنی جو فنڈز اکھٹے کرتی ہے تو فنڈز میں سے کچھ فنڈنگ ایسی ہوسکتی ہے جو کہ ممنوع ہے تو وہ فنڈنگ ضبط کرلی جاتی ہے اور یہ ایک اکاؤنٹنگ سے متعلقہ معمول کا معاملہ ہے۔

    اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے علی ظفر نے مزید کہا کہ جیسے اگر فنڈز جمع کرنے کے لیے کوئی کرکٹ میچ کرایا جاتا ہے، کچھ اس میں سے جمع کرکے ایک پارٹی کو دے دیے جاتے ہیں تو پارٹی کو پتا نہیں چلتا کہ کس نے فنڈز دیے ہیں، یہ تو صرف فنڈز جمع کرنے والا جانتا ہے، تو اسی طرح کی کچھ ٹرانزیکشنز کو الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کیونکہ وہ فنڈز غیر ملکیوں نے دیے ہیں اس لیے وہ ضبط کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر کچھ بلا واسطہ اکاؤنٹس کو بھی الیکشن کمیشن نے غلط طریقے سے ضبط کرلیا ہے تو اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

    جبکہ اس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے معروف قانون دان عرفان قادر نے کہا کہ فیصلے کے سنگین نتائج ہوسکے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر قوانین میں ترمیم کرنی چاہیے، کیونکہ کچھ قوانین میں ترمیم کیے بغیر ملک میں مستحکم حکومت نہیں بن سکتی۔

    عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان کے پاس اچھا موقع تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اس طرح کے قوانین میں ترمیم کرتے لیکن عمران خان سمجھتے تھے کہ وہ تن تنہا حکومت بناسکتے ہیں۔

    پارلیمانی اور قانونی امور کے ماہر و پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کہتے ہیں کہ: پہلی بات یہ کہ فیصلے سے تصدیق ہو گئی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ رقم قبول کی، دوسری بات یہ ہے کہ فارن فنڈنگ بھی اس ممنوعہ رقم میں شامل تھی اور تیسری بات یہ ہے کہ پارٹی کے چئیرمین عمران خان کا اکاؤنٹس کی تفصیلات کے حوالے سے بیان حلفی جھوٹا ہے، اس سب سے اگلے اقدامات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

  • پی آئی اے کی نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

    پی آئی اے کی نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

    کراچی :پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر عراق کے شہر نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازیں چلائے گا۔اس سلسلے میں عراق کے شہر نجف کےلیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئی ہیں

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے محرم الحرام کے موقع پر زیارتوں کیلئے عراق جانے والے پاکستانیوں کیلئے اپنی پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔

     

    پی آئی اے کو بہت جلد عالمی معیار کی فضائی کمپنی بنادیں گے:خواجہ سعد رفیق

    شیڈول کے مطابق یہ خصوصی پروازیں کراچی سے نجف کیلئے روانہ ہوں گی، زائرین کی سہولت کیلئے دیگر شہروں سے رابطہ پروازیں بھی چلائی جائیں گی،ذرائع کے مطابق مذکورہ خصوصی پروازوں کے باقاعدہ سلسلے کا آغاز آج 2 اگست بروز منگل سے شروع ہوچکا ہے اور 7 اگست تک جاری رہے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کرے گا، پی آئی اے عاشورہ کے ساتھ اربعین کیلئے بھی ایک منصوبہ رکھتا ہے

    پی آئی اے کے دو طیارے تصادم سے بچ گئے

    ترجمان پی آئی اے کا کہا ہے کہ قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پروازیں کراچی تا نجف العشرف روانہ ہوں گی اور ملک کے دیگر شہروں سے آسان کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے پر سال کی طرح اس سال بھی عاشورہ کے ساتھ ساتھ اربعین کیلئے پروازیں ترتیب دے رہا ہے، پروازوں پر زائرین کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا۔

    نجف اشرف

    نجف اشرف عراق کے اٹھارہ صوبوں میں سے ایک ہے اور ان کا مرکز نجف اشرف کا شہر ہے اس شہر کے ہر گوشہ میں دینی ثقافت کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

    نجف اشرف عراق کے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 116کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی بلندی 70میٹر ہے نجف اشرف کی شمالی اور شمال مشرقی سرحد کربلا سے ملتی ہے جبکہ کربلا کا شہر نجف سے تقریبا 80کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ نجف اشرف کے جنوب اور مغرب میں خشک بحرِ نجف ہے۔

    عصر حاضر میں نجف وہ شہر ہے جو کوفہ کے ساتھ ملحق ہے پہلے پہل نجف نامی ایک قدیم عربی شہر مناذرہ کے قریب بھی ہوا کرتا تھا کہ جو حیرہ کے بادشاہوں کے زیر تسلط تھا۔ اسلامی فتوحات سے پہلے نجف میں صرف عیسائیوں کی عبادت گاہیں ہوا کرتی تھی البتہ جب سے حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی آخری آرام گاہ نجف اشرف قرار پائی ہے اس وقت سے نجف اشرف کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور حضرت علی علیہ السلام کی ہی برکت سے نجف اشرف ایک مقدس شہر کے طور پر پوری دنیا میں جانا جاتا ہے اور یہ بھی حضرت علی علیہ السلام کے مبارک وجود کی ہی برکت ہے کہ نجف عرصہ دراز سے دینی مرجعیت اور اہل علم کا مرکز ہے۔ نجف اشرف میں ہی کوفہ یونیورسٹی بھی ہے کہ جو عراق کی اہم ترین یونیورسٹی شمار ہوتی ہے۔

    نجف عربی کا لفظ ہے کہ جس سے مراد ایسی بلند جگہ ہے کہ جہاں پانی نہ پہنچتا ہو اور وہ جگہ پانی اور ساتھ والے مناطق کے لیے بند کا کام دے اور پانی کو ساتھ والے علاقوں میں نہ پہنچنے دے۔ عربی لغت میں نجف ٹیلے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

    روایات میں نجف کے لیے زیادہ تر جو نام استعمال ہوئے ہے وہ نجف، غری اور مشہد ہیں۔

    ایک روایت میں ہے نجف ایک بہت بڑا پہاڑ تھا اور اسی پہاڑ کے بارے میں حضرت نوح علیہ السلام کے نافرمان بیٹے نے کہا تھا کہ میں اس پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا اور طوفان سے محفوظ رہوں گا لیکن خدا کے حکم سے یہ پہاڑ ٹوٹ گیا اور باریک ریت میں تبدیل ہو گیا۔ نجف کے ساتھ موجود سمندر کو ”نے” کہا جاتا تھا لیکن بعد میں یہ سمندر خشک ہو گیا تو اسے ”نے جف” کہا جانے لگا۔ عربی میں جف خشک کو کہتے ہیں اسی وجہ سے “نے” کے خشک ہونے کے بعد اسے “نے جف” کہا جانے لگا یعنی خشک سمندر اور بعد میں یہی “نے جف” نجف میں تبدیل ہو گیا۔

    مسلمانوں کے نزدیک نجف ایک مقدس شہر ہے خاص طور پر شیعہ مسلمان اس شہر کو بہت ہی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس شہر میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور بہت سے انبیاءعلیھم السلام دفن ہیں۔

    نجف. نسبتا ایک بڑا شہر ہے کہ جو ایک وسیع ریگستان کے بلند حصہ پر واقع ہے نجف کے شمال مشرقی حصہ میں گنبدوں اور قبور پر مشتمل وسیع و عریض قبرستان ہے، جبکہ مغربی حصہ میں خشک سمندر ہے۔ نجف آنے والے کو دور سے ہی حضرت رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک کا گنبد نظر آتا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مرقد پرانے شہر کے درمیان واقع ہے پرانے شہر میں ہی حوزہ علمیہ، بہت سی لائبریریاں اور کتابوں کی دکانیں ہیں اور یہیں پر ہی سوق کبیر نامی قدیمی بازار بھی ہے کہ جو شہر کی پرانی حدود کے اعتبار سے شہر کی بیرونی مشرقی دیوار سے شروع ہو کر حرم سے جا ملتا ہے اس بازار میں سونے چاندی کے زیورات، جوہرات، کپڑے اور مٹھاہیوں کی دکانیں ہیں

  • روس کےخلاف لڑائی کےلیےامریکہ کی یوکرین کو550 ملین ڈالرزکی تازہ امداد

    روس کےخلاف لڑائی کےلیےامریکہ کی یوکرین کو550 ملین ڈالرزکی تازہ امداد

    واشنگٹن :امریکہ نے روس کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرین کومزید 550 ملین ڈالرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نےایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں یوکرین کو امریکی فوجی امداد کی ایک اور ترسیل کی اجازت دی گئی، جس کی مالیت 550 ملین ڈالر ہے۔

    روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

    امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے ایک میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ "میں اس کے ذریعے سیکرٹری آف اسٹیٹ کو یہ اختیار دیتا ہوں کہ وہ یوکرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے دفاعی اخراجات اور محکمہ دفاع کے 550 ملین ڈالرز فوری جاری کیئے جائیں جس کے ذریعے یوکرینی افواج کی فی الفور جنگی تربیت کی جائے

    روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

    اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پیکج میں "ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (HIMARS) اور 155mm آرٹلری سسٹمز کے لیے مزید گولہ بارود” شامل ہوگا۔

     

     

    یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کے بعد سے لیکر اب تک یوکرین کے لیے کل امریکی فوجی امداد تقریباً 8.7 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

     

    جنگی قیدیوں کی ہلاکت کا الزام ، روس کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت

    اس کے علاوہ، جرمن چانسلر اولاف شولز نے گلوب اینڈ میل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمنی یوکرین کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں سے کچھ ایسے ہیں جو ابھی تک جرمن مسلح افواج کے ساتھ خدمات میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

    جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ "ہم نے جو کچھ بھی ہمارے پاس تھا پہنچا دیا: ٹینک شکن اور طیارہ شکن نظام، بارودی سرنگیں، بندوقیں، ٹن گولہ بارود اور غیر مہلک امداد۔ تب سے ہم زیادہ پیچیدہ اور اعلیٰ قیمت والے نظاموں کی طرف چلے گئے ہیں۔ خود سے چلنے والے ہووٹزر، ایک سے زیادہ لانچ راکٹ سسٹمز، طیارہ شکن نظام، کاؤنٹر بیٹری ریڈار۔ ان میں سے کچھ سسٹم اتنے نئے ہیں کہ بہت کم ہی تیار کیے گئے ہیں اور ان میں سے کچھ کو بنڈیسوہر میں متعارف بھی نہیں کیا گیا ہے،”

    دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی حکام نے بارہا خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کے یوکرین سے دوسرے خطوں میں پھیلنے کے امکانات ہیں۔ امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ یوکرین کو فوجی بنانے کی مغربی کوششیں یورپی اور عالمی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

  • درآمدی پالیسی کے ثمرات؛ تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

    درآمدی پالیسی کے ثمرات؛ تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

    رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے ماہ(جولائی)کے دوران درآمدی بل میں ریکارڈ کمی کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر48 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

    گزشتہ ماہ(جولائی2022)کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر2.3 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں20 فیصد کم ہیں تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصی عرصے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہیں۔

    اسی طرح گزشتہ ماہ(جولائی2022)کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر4.91 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں12 فیصد کم ہیں، تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال 2021-22کے اسی عرصی عرصہ کے مقابلے میں38 فیصد کم ہیں۔

    اس لحاظ سے گزشتہ ماہ ملک کا تجارتی خسارہ2.59 ارب ڈالر رہا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں48 فیصد کم ہے اور سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں21 فیصد کم ہے۔