Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں.قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

    قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور، سمیرا کومل اوررابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئیں.قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا حقائق کے مطابق فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دباﺅ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے.

    قراردادوں میں مذید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات کےباوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62کے مرتکب قرار پائے ہیں.

    ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا ، پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے، صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی.

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

     

    قراردادون میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا .

     

     

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

  • چین نےجنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع کردیں

    چین نےجنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع کردیں

    بیجنگ :چین نےجنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع کردیں،اطلاعات کے مطابق چائنا میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے رپورٹ کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے درمیان چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے منگل کو بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں شروع کر دیں۔

    آگ سے مت کھیلو!چین کا امریکہ کوایک بارپھرانتباہ

    جینی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے ایک حصے میں فوجی مشقیں کی جائیں گی۔” TASS کی رپورٹ کے مطابق، مخصوص علاقے میں داخل ہونا، جس کے نقاط ویب سائٹ پر درج ہیں،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی بھی بوہائی بے کے شمالی حصے میں دالیان (صوبہ لیاؤننگ، شمال مشرقی چین) میں براہ راست فائرنگ کے ساتھ مشقیں کر رہی ہے۔ مخصوص علاقے میں داخلہ ممنوع ہے۔

    یہ واحد مشقیں نہیں ہیں جو چین ان دنوں سمندر میں کر رہا ہے۔گزشتہ ہفتے جمعہ کو چین نے گوانگ ڈونگ اور ہینان صوبوں کے پانیوں میں بحیرہ جنوبی چین کے چار علاقوں میں مشقیں شروع کیں۔ ہفتے کے روز، مشرقی فوجیان صوبے کے پانیوں میں لائیو فائر کی مشقیں کی گئیں، جو تائیوان سے آبنائے کے ذریعے الگ ہے۔

    امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کے سپیکر کا تائیوان کا دورہ 25 سالوں میں اس درجہ کے کسی امریکی سیاستدان کا پہلا دورہ ہو سکتا ہے۔گلوبل ٹائمز کے ایک رپورٹر نے منگل کو ٹویٹر پر لکھا کہ چینی حکومت پیلوسی کے سپیکر کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،

    نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

    چینی اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر ہو ژیجن نے لکھا۔”جہاں تک میں جانتا ہوں، بیجنگ نے پیلوسی کے تائیوان کے ممکنہ دورے کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کیے ہیں، جس میں فوجی اقدامات بھی شامل ہیں،”

    بیجنگ نے بارہا امریکی فریق کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دورہ ہوا تو اس کے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور چین سخت اقدامات اٹھائے گا۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ بیجنگ، ممکنہ دورے کی روشنی میں، ایسے اقدامات کر سکتا ہے جس سے بحران پیدا ہو

    چین:دوسری کنزیومر ایکسپو میں چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کی زبردست شرکت

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چین نے امریکہ کو وارننگ دی تھی کہ اگر امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی سپیکر نینسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے ،چین کے اس اعلان کے ایک دن بعد چین نے اپنی افواج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی خطے میں جدید جنگی مشقیں شروع کردی ہیں جن میں فضائیہ ، بحریہ اور پیدل افواج کے دستے شامل ہیں

    چین کے صدر سے ایرانی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو،باہمی اورعالمی معاملات پرگفتگو،مشاورت

  • فارن فنڈنگ فیصلہ: وفاق کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور

    فارن فنڈنگ فیصلہ: وفاق کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور

    الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ نے تین آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلے کے تحت تین آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ جس میں پہلا آپشن یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل (3)17 کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے لیے معاملہ سپریم کورٹ بھیجا جا سکتا ہے۔

    اعظم نذیر تارڑ کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس دوسرا آپشن فارن ایڈڈ سیاسی جماعت ڈکلیئر کرکے کام آگے بڑھایا جانا ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے بیان حلفی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس تیسرا آپشن یہ ہے کہ جعلی بیان حلفی پر کارروائی کے لیے براہ راست سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا ہے.

    سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قیادت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔

  • چودھری پرویز الٰہی راجن پورپہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات،مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

    چودھری پرویز الٰہی راجن پورپہنچ گئے، سیلاب متاثرین سے ملاقات،مالی امداد کے چیک تقسیم کیے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جنوبی پنجاب کے شہر راجن پورپہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورآمد پروزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

     

    پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

     

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے، مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے.

    وزیر اعلیٰ چوھدری پرویز الہی کو شاہپور واٹر ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفننگ دی گئی.وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان اور راجنپور کے 236 مواضعات متاثر ہوئے،141869 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ،10394 گھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ
    ڈی جی خان اور راجنپور میں 433542 ایکٹر رقبہ زیر آب آیا.119886 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،
    سیلاب زدگان کو تین وقت کھانا، صحت سہولیات ،پانی، جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں.

    چوہدری پرویز الہیٰ کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی سے 2703 افراد کو ریسکیو کیا گیا، وزیراعلی نے بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر کمشنر ڈی جی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا.چوھدری پرویز الہٰی
    نے ہدایت کی کہ راجن پور اور دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے،عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

  • نعمان اعجاز محبت کے بارے کیا سوچتے ہیں؟

    نعمان اعجاز محبت کے بارے کیا سوچتے ہیں؟

    نعمان اعجاز ویسے تو سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے وہ ہنستے مسکراتے بہت کم ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نعمان اعجاز حقیقی زندگی میں ہنستے مسکراتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر ہلکی پھلکی طنز و مزاح کرتے رہتے ہیں. نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پوسٹیں دیکھ کر کسی بھی طبیعت خوش ہوجائے. انہوں‌ نے گزشتہ روز اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ محبت آپ کو احمقانہ کام کرنے پر مجبور کردیتی ہے اور یہ احمقانہ حرکت مجھ سے بھی ہو گئی اور میں نے بھی شادی کر لی انہوں‌نے مزید لکھا کہ میری بیوی کو تو آسکر ملناچاہیے. یاد رہے کہ نعمان اعجاز کی اہلیہ اکثر ان کے ساتھ مختلف فلمی تقریبات میں‌نظر آتی ہیں. نعمان اعجاز نےمحبت کی شادی کی تھی وہ اپنی اہلیہ سے بہت محبت کرتے ہیں.نعمان اعجاز کے

    بیٹے زاویار بھی ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں اور وہ والد کی طرح‌سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یاد رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار ٹی کے منجھے ہوئے اداکاروں میں‌ہوتا ہے وہ پاکستان کے وہ فنکار ہیں جن کی آنکھیں بھی اداکاری کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں.وہ مختلف اور روٹین سے ہٹ کر کام کرنے کے عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں.

  • ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہییں.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان مین کہا کہ: ایک ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ایک جھوٹے مصدقہ ہیں.

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ: عمران نیازی پر جھوٹے حلف نامے جمع کرانے اور غیر ملکی رقم لینے کے الزامات ہیں لہذا اب اس کا جواب دیں

    انہوں نے کہا کہ: قوم کو عمران خان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے.

    وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ سے متعلق الیکشن کمیشن ک افیصلہ خوش آئند عمل ہے.

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہے اور ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ: جو اپنے بیٹے کی کمپنی سے پیسے لے سکتا تھا نہیں تو وہ صادق اور امین نہیں اور جس نے فارن فنڈ لی وہ صادق و امین لہزا اس فیصلے کے بعد اب صادق اور امین کون ہے اور پاکستان میں بیرونی ایجنٹ کون ہے ؟

    وفاقی وزیر نے کہا: کچھ اکاؤنٹس چھپائے گئے اور کچھ کو تسلیم ہی نہیں کیا گیا.

    مصدق کے مطابق: پانچ سال تک انڈر اوتھ جماعت کے کاغذ دستخط کرتا رہا،

    واضح رہے آج الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھیجا ہے اور ایک عمران خان کے مسسل پانچ سال تک جمع کرائے گئے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دیا ہے.

    فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو شواہد ملے جس مین تحریک انصاف کو بھارتی اور اسرائیلی شہریوں اور کمپنیز نے فنڈنگ کی تھی.

  • مرینہ خان شدید غصے میں لیکن کیوں؟

    مرینہ خان شدید غصے میں لیکن کیوں؟

    پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مرینہ خان آج کل ہیں شدید غصے میں. غصے میں ہیں وہ عدم ادائیگی کی وجہ. مرینہ خان نے سوشل میڈیا پراپنے مداحوں سے براہ راست کہا ہے کہ فلم یارا وے ریلیز ہونے کے قریب ہے اور مجھے ابھی تک اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں دیا گیا. معاوضے کے حوالے سے جو ڈیل کی گئی تھی وہ تاحال ادھوری ہے.انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو میں اس دھوکے پر پرڈیوسر کی فلم کے خلاف سٹے آڈر

    لے سکتی ہوں اورفلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن میں‌ بہت سست ہوں. انہوں نے فلم یارا وے کے پرڈیوسر کو کہا کہ آپکو شرم آنی چاہیے کہ آپ نے ڈیل کو پورا نہیں‌کیا. فلم جو کہ ستمبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں سمیع خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں. فلم کی رائٹر مہوش اعجاز نے بھی ایک پوسٹ لگائی انہوں نے کہا کہ میں صرف فلم کی لکھاری ہوں میرا پرڈیوسر اور اس کے معاملات سے بالکل بھی کوئی تعلق نہیں‌ہے لہذا مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ نہ کیاجائے. میں اس معاملے سے دور ہوں یہ مرینہ خان اور پرڈیوسر کا معاملہ ہے میرا اس میں‌ اختیار نہیں ہے بہتر ہے یہ دونوں آپس میں مل کر حل کریں.

  • عمران خان ایک ہی فیصلے میں جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر ثابت ہوا،مریم نواز

    عمران خان ایک ہی فیصلے میں جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر ثابت ہوا،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔
    بیشک اللّہ حق ہے!

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا

    علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، وہ پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چور، جھوٹے، فارن فنڈنگ، منی لانڈرر آخر 8 سال بعد پکڑے گئے، عمران خان جھوٹے اور جعلساز ہیں، جس پر الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا، انہوں نے 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیانِ حلفی جمع کرائے، 13 غیر قانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتے رہے اور الیکشن کمیشن سے چُھپاتے رہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے عالمی فراڈیوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعل سازی کی۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

     

     

     
    مزید برآں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


    ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا ‘آج ثابت ہو گیا کہ فتنہ خان صادق و امین نہیں بلکہ انتہائی جھوٹا اور انتشارپسند ہے’۔


    انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا مغرب میں کسی رہنما پر غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے؟’


    ریحام نے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ‘نامعلوم افراد کے بعد پیش ہے نامعلوم اکاؤنٹس’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم اب جان گئی ہے کہ امریکی سازش تحریک انتشار کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انتشار اور اس کے لیڈر کے حق میں ہوئی، قوم کو سوچنا چاہیے کہ جو شخص دن رات امریکی سازش کا چورن ان کو بیچتا رہا اس کی اپنی ممنوعہ فنڈنگ امریکا سے تھی’۔

    ریحام نے مزید کہا کہ ‘قوم کے سامنے اس شخص کو سرٹیفائیڈ صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا جس نے بیان حلفی بھی جھوٹا دیا ‘۔

  • سید جبران نے سجل علی کے حوالے سے کیا ایک اہم انکشاف

    سید جبران نے سجل علی کے حوالے سے کیا ایک اہم انکشاف

    سید جبران جو کہ عموما سنیجدہ کردار کرتے ہوئے ہی دکھائی دیتے ہیں انہوں نے فلم گھبرانا نہیں‌ہے سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، اس میں انہوں‌نے ہلکی پھلکی کامیڈی کی جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا. سید جبران بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. اس انٹرویو میں‌سید جبران نے یہ بھی انکشاف کیا کہ

    سجل علی نے ان کو ایک زور دار تھپڑ مارا تھا. اس تھپڑ کی حقیقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سین میں‌مجھے سجل علی نے تھپڑ مارنا تھا جیسے ہی سین شروع ہوا تو مجھے تھا کہ سجل ہلکے ہاتھ سے ہی تھپٹر مارے گی لیکن سجل نے ایسا تھپڑ مارا کہ میں ہل کر رہ گیا. سید جبران نے کہا کہ سجل علی صرف چھوٹی نظر آتی ہیں ہے بہت مضبوط اس نے جس طرح‌سے مجھے تھپڑ مارا تھا میں توحیران ہو گیا تھا کہ چھوٹی سی لڑکی میں اتنی جان.
    ید رہے کہ سجل علی اور سید جبران نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل چپ رہو میں کام کیا تھا اس ڈرامے میں ان دونوں کو خاصا سراہا گیا تھا.

  • پاکستانی ترک مشترکہ پروڈکشن فلم صلاح الدین ایوبی کی ترکی میں شوٹنگ

    پاکستانی ترک مشترکہ پروڈکشن فلم صلاح الدین ایوبی کی ترکی میں شوٹنگ

    گزشتہ برس پاکستان اور ترکی کی ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا رپورٹس ہیں کہ اب اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ترکی میں ہو گیا ہے۔شوٹنگ کے دوران کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، فلم کے سیٹ پر ہمایوں سعید ،عائشہ عمر عدنان صدیقی ، اشنا شاہ و دیگر کو دیکھا جا سکتا ہے. گزشتہ برس جب یہ معاہدہ سربیا میں طے پایا تھا اس وقت اس جگہ پاکستانی اداکار عدنان

    صدیقی بھی موجود تھے۔اس کے بعداداکار عدنان صدیقی نے اس معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہی دی تھی.اور لکھا تھا کہ ‘ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے ہمیں اُمید ہے کہ یہ خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گا’۔ ہمایوں سعید بھی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے زریعے ترکی اور پاکستان کے درمیان مزید اچھے کام کا باب کھلنے جا رہا ہے. اس فلم کے سیٹ سے جو تصاویرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم یقینا کچھ الگ اور مختلف ہو گی اور پاکستانی فنکار اپنی کیرئیر کے بہترین کردار کرنے جا رہے ہیں.