Baaghi TV

Author: +9251

  • ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق جھوٹا ٹوئیٹ ڈیلیٹ جبکہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا گیا

    ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق جھوٹا ٹوئیٹ ڈیلیٹ جبکہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کردیا گیا

    گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جس وقت ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا اس میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور وہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

    اس حوالے ایک ٹوئیٹر اکاؤںٹ جس کا ہینڈل "کیرن ای گفورڈ” تھا سے ایک جھوٹا دعوی کیا گیا گہ: ہمارے ڈرون نے حادثاتی طور پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنادیا.
    اس ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی بائو میں لکھا تھا: "لیول 2پالیسی مشیر، ڈیوڈ بلوم یو ایس سفیر ٹو پاکستان”

    تاہم بعد میں اس اکاؤںٹ کا نام اور یوزر تبدیل کرکے چانٹائل آوسٹن رکھ دیا گیا اور وہ ٹوئیٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے.

    ایک صارف نے اس پر لکھا: ایک ٹویٹ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کریش سے متعلق Caryn E. Gifford نامی اکاونٹ سے ہوا۔ اور میں بھی اس پراپیگنڈے کا شکار ہو گیا۔


    صارف نے مزید کہا: کچھ دیر بعد اس اکاؤنٹ کا ہینڈل اور نام تبدیل کر دیا گیا۔

  • لال سنگھ چڈھا کےلئے عامر خان کے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ کس نے کیا رد

    لال سنگھ چڈھا کےلئے عامر خان کے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ کس نے کیا رد

    بالی کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والی عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے ان کے بیٹے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ ہوا تھا اور سکرین ٹیسٹ کو انہوں‌نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شئیر کیا سب نے اسے بے حد پسند کیا. عام خان نے کہا کہ جب میں نے اپنے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ دیکھا تو میں‌ نے کہا کہ” میرا تو چانس گیا”. یعنی جنید نے اتنا بہترین سکرین ٹیسٹ دیا تھا. عامر خان کہتے ہیں‌ کہ اتل کلکرنی جو کہ لال سنگھ چڈھا

    کے پرڈیوسر ہیں انہوں نے کہ جو کہانی کی ڈیمانڈ ہے اس کے مطابق آپ کو ہی یہ کردار کرنا چاہیے لہذا انہوں‌نے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ رد کر دیا. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی 1994 کی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے، عامر خان کی اس فلم میں بھارتی تاریخ کے چند مناظر بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔اس فلم کی ریلیز پر بھارتی لوگوں کو کچھ تحفظات ہیں اور اسی وجہ سے اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کی وجہ سے عامر خان کافی افسردہ بھی ہیں. انہوں‌نے اپیل کی ہے کہ بائیکاٹ کرنے کی بجائے فلم کو دیکھا جائے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ اس فلم کا بائیکاٹ کرنا بنتا ہے؟

  • عالیہ بھٹ بھی ہوئیں صنفی امتیاز کا شکار

    عالیہ بھٹ بھی ہوئیں صنفی امتیاز کا شکار

    کہا جاتا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں جو سٹار کڈز ہوتے ہیں ان کو اس شعبے میں کسی قسم کے مسائل کا سامنے نہیں‌کرنا پڑتا ان کے لئے سب اچھا ہی ہوتا ہے. جیسے ہی کوئی سٹار کڈ فلموں میں‌قدم رکھتا ہے توگمان کیا جاتا ہے کہ چونکہ اس کا بیک گرائونڈ فلمی ہے تو اسکو تو کام بھی ملے گا اور شہرت کے ساتھ اچھے پیسے بھی لیکن بہت بار ایسا ہو چکا ہے کہ بالی وڈ کے سٹار کڈز اپنے مختلف مسائل کا زکر کر چکے ہیں. معروف بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اورریہا کپورنے بھی صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک ہونے کا انکشاف کیا تھا ان کی اس بات کو مختلف

    حلقوں میں ڈسکس کیا گیا. اسی طرح‌ سے اب معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی کہا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے. عالیہ بھٹ کا مزید کہنا ہے کہ ان پر صنف کی بنیاد پر جملے کسے گئے برا بھلا کہا گیا ھوصلہ توڑنے کی کوشش کی گئی یہاں تک کہ ایسا رویہ اپنایا گیا کہ جس سے احساس کمتری کا شکار ہوجائوں، اداکارہ نے کہا کہ میں نے کسی بھی ایسے بات اور رویے کو سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ میں‌کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے وہی کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی گئی اور تنقید کرنے والے اب اھترام سے ملنے لگ گئے ہیں.

  • کرینہ کپور کا سوشل میڈیا کو نظر انداز کرنے کا مشورہ

    کرینہ کپور کا سوشل میڈیا کو نظر انداز کرنے کا مشورہ

    لال سنگھ چڈھا کیخلاف بائیکاٹ مہم پر کرینہ کپور اور عامر خان دونوں شدید مایوسی کا شکار ہیں. دونوں اداکاروں نے اپنے مداحوں سے اس بائیکاٹ مہم کا حصہ نہ بننے کی بارہا اپیل کی ہے. رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے اس فلم کے بائیکاٹ کی چلنے والے مہم کے حوالے سے انٹرویودیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں‌کہ اس کا بائیکاٹ کیا جائے. فلم جب ریلیز ہو گی تو یقینا شائقین پسند کریں گے فلم کی کہانی ہو یا کردار سب پر بہت محنت کی گئی ہے فلم کی پوری ٹیم نے جو دن رات محنت کی ہے یقینا وہ رنگ لائیگی مجموعی طور پر دیکھیں تو فلم بہت اچھی ہے. کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میں مانتی ہوں‌ کہ سوشل میڈیا ایک بہت بڑی آواز بن چکی ہے ہر کسی کواس پلیٹ فارم پر

    باآسانی رسائی ہے. اب تو بہت سارے ایسے پلیٹ فارم ہیں جن پر ہر وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ہمیں ان کو نظر انداز کرنا چاہیے ورنہ تو زندگی بہت پریشان ہو جائیگی بلکہ زندگی گزارنا مشکل ہوجائیگی. ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ان تمام چیزوں‌کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اگر سنجیدگی سے لینا شروع کردوں تو میں تو گھر سے باہر ہی نہ نکلوں بلکہ ڈپریشن کا شکار ہو جائوں .

  • ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سیلون کھول لیا

    ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سیلون کھول لیا

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھی سیلون کھول لیا ہے اور انہوں نے یہ سیلون اپنی بہن علشبہ انجم کے ساتھ مل کر آبائی شہر فیصل آباد میں “SJA Salon and Spa” کے نام سے کھولا ہے. سیلون کا افتتاح گزشتہ روز ہوا جس میں ان کے قریبی لوگوں نے شرکت کی. اس موقع پران کے ساتھی ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنن خصوصی طور موجود تھے. تقریب کی چند تصاویر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کر کے لکھا کہ لڑکیاں صرف موج مستیاں چاہتی ہیں۔جنت مرزا اس موقع

    پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں. یاد رہے کہ جنت مرزا اس سے قبل اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں. رواں برس سید نور کی ہدایتکاری میں‌بننے والی فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی اس میں جنت مرزا پنجابی اداکارہ صائمہ کے مقابل نظر آئیں. اس فلم کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جنت مزرا بہت اچھی اداکارہ ثابت نہیں‌ ہوئیں ان کے چہرے کے تاثرات اور ڈائیلاگ ڈلیوری کافی کمزر ہے. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک ڈرامہ سائن کیا ہے اس ڈرامے کے ہدایتکار کون ہیں باقی کاسٹ کیا ہے یہ تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں. جنت مرزا معروف ٹک ٹاکر ہیں انہیں ٹک ٹاک سے مشہوری ملی.

  • منیش ملہوترا کی جھانوی کپور کو گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد

    منیش ملہوترا کی جھانوی کپور کو گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کو معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ان کی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے یقینا فلم میں اچھا کام کیا ہے. منیش نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر جھانوی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شئیر کی.
    جھانوی کپور کی گڈ لک جیری سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں. گڈ لک جیری تامل فلم کولامااوو کوکیلا کا آفیشل ریمیک ہے جس میں نینتھارا مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کے بعد سے ابھی تک جو رپورٹس آرہی ہیں وہ کافی اچھی ہیں‌ فلم میں جھانوی کی اداکاری کی کافی تعریف کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ جھانوی کپور آخری بار ہارر کامیڈی فلم روحی میں راجکمار راؤ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئی تھیں۔جھانوی کپور اپنے والد کی پروڈکشن میں بھی کام کررہی ہیں یہ فلم ملیالم فلم ہیلن کا ریمیک ہو گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ ورون دھون کے ساتھ نتیش تیواری کی باوال میں بھی کام کر رہی ہیں باوال کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اگلے برس 7 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. جھانوی کپور کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے شاید ہی کوئی ایسی فلم ہے جس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہو لیکن اداکارہ کے حوصلے بلند ہیں وہ کہتی ہیں کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اچھا کام کرتی رہیں گی.

  • راولپنڈی میں لاپتہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان کے پانی کے ٹینک سے برآمد

    راولپنڈی میں لاپتہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان کے پانی کے ٹینک سے برآمد

    تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ سے لاپتہ بچی کی نعش پراسرار حالات میں محلے کے زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی۔

    پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری رات گئے لاش ملنے پر خود بھی موقع پر پہنچ گئے تحقیقات کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    پولیس کے مطابق گرجا روڈ کی آبادی میں رہائش پذیر 7 سالہ بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکلی اور لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش کی گئی تو بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکاجس پر لواحقین نے پیر کی شب پولیس سے رجوع کیا تو علاقے میں بڑے پیمانے پر بچی کی تلاش شروع کردی گئی ۔
    پیر اور منگل کی درمیانی شب بچی کی نعش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے ملی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔

    بچی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اور ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور وقوعہ کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں فرانزک ماہرین کے ذریعے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹےکرواتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔

  • بیرونی فنڈز حاصل کرکے عمران نے بیرونی سازش کی. شاہد خاقان عباسی

    بیرونی فنڈز حاصل کرکے عمران نے بیرونی سازش کی. شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں بھارتی اور اسرائیلی شہری شامل ہیں حالانکہ ہمارا قانون ایک بھی غیر ملکی شہری یا کمپنی سے کسی قسم کی کوئی فنڈنگ کی اجزت نہیں دیتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ: اس فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ سب سے بڑا چور عمران خان اوراسکی جماعت تحریک انصاف ہے.

    خاقان عباسی کے مطابق: عمران خان تقریبا پانچ سال تک جھوٹا بیان حلفی جمع کراتا رہا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ادارے نے فیصلہ سنا دیا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس پر مزید قانونی کاروائی کولائحہ عمل میں لائے لہذا حکومت اپنی زمہ داری پوری کرے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ: اگر یہ فلاح بہبود کا پیسہ تھا تو پھر 55 کروڑ روپے جماعت کے اکاؤنٹ میں کیسے آئے؟

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میں تو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمران خان کا ایک بھی سچ بتا دیں جو انہوں نے بولا ہو، عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کیے، اگر یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے تو سیاسی جماعت کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ روپے کیسے آئے، عمران خان نے قوم اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا۔

    ان کا کہنا تھا جو پیسے کے لیے قانون اور آئین توڑ سکتے ہیں تو آپ سوچیں کہ وہ ملک کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، یہ قوم کے جاگنے کا وقت ہے، آج الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حقیقت 68 صفحات کی رپورٹ میں پیش کر دی ہے، بات صرف سیاست کی نہیں بلکہ اخلاقیات کی اور لیڈرشپ کی ہے، جو آدمی الیکشن کمیشن سے جھوٹ بول سکتا ہے۔

  • دیا مرزا اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کے انتقال پر سوگوار

    دیا مرزا اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کے انتقال پر سوگوار

    بالی وڈ اداکار دیا مرزا جن کے کریڈٹ پر بہترین فلمیں‌ انہوں‌نے کم مگر معیاری کام کیا. دیا مرزا ہیں نہایت ہی سوگوار. دیا مرزا نے چند گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ دل کو پریشان کر دینے والی خبر شئیر کی. دیا مرزا کی بھانجی کا انتقال ہو گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے نہ صرف ایک پریشان کن پوسٹ لکھی بلکہ اپنی بھانجی کی تصویر بھی شئیر کی. انہوں نے اپنی بھانجی تانیا کاکڑے کے لئے لکھا کہ میری بھانجی، میرا بچہ. میری جان میری روشنیوں میں چلی گئی، آپ جہاں کہیں بھی ہومیری دعا ہے کہ آپ کو امن اور محبت ملے، آپ ہمیشہ مسکراہٹ کا سبب بنی. دیا مرزا نے جب یہ جذباتی پوسٹ شئیر کی تو ان کے مداحوں اور بالی وڈ کے دوستوں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. بومن ایرانی نے لکھا ’’میرے پاس دیا آپ کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ دل دہلا دینے والا صدمہ ہے۔

    ارجن رامپال نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ سب کے لیے اس کی فیملی اور اس کی روح کے لیے دعائیں۔ اوم شانتی . سنیل شیٹی، گورو کپور، ایشا گپتا، سدھانت چترویدی، ردھیما کپور ساہنی، اور دیگر نے بھی دیا کی پوسٹ پر تعزیتی کمنٹس لکھے.
    سیاست ڈاٹ کام کے مطابق۔ کانگریس لیڈر فیروز خان کی سوتیلی بیٹی تانیا کار ایکسیڈینٹ کے سبب موت کے منہ میں‌ چلی گئیں اس وقت ان کے چند دوست بھی انکی کار میں تھے سب مل کر کہیں جا رہے تھے.

  • فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

    بالآخر وہ فیصلہ آگیا جس کا سبھی کو انتظار تھا. الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی تھی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق: تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں۔
    الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں "مس ڈیکلیریشن” جمع کرایا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔

    ای سی پی نے دعوی کیا کہ: پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی تھی جو ثابت ہوگئی لہذا تحریک انصاف نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔

    اس پر سینئر صحافی، سیاست دان اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں.

    سنیئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا ہے۔ لہذا اس کے نتائج آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہلی بھی ہو سکتی ہے؟

    معروف صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ: الیکشن کمیشن میں یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی باشندوں اور کمپنیوں سے فنڈز لیئے ہیں لہذا اب مزید کاروائی الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھیجا جائے گا.

    اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ: عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف استعفی دے اور اب یہ جماعت ان کے نظریاتی کارکنوں کے حوالے کی جانی چاہئے.

    انہوں نے مزید کہا: آج الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرکے شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے اور آج یہ بھی ثابت ہوگیا کہ عمران خان جھوٹ بولا تھا اور تمام الزامات ثابت ہوگئے.
    https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554339876060946433
    اکبر ایس بابر نے اپنے ٹوئیٹر پر وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ لکھتے ہوئے کہا: اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج اس نے مجھے پوری قوم کے سامنے سرخرو کیا ، اور آٹھ سال سے محفوظ فیصلہ آ گیا، جس میں عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آگئی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ: عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
    https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554351776505159680
    اکبر ایس بابر نے کہا: امریکی سازش والے، امریکہ، اسٹرلیا، بھارت، برطانیہ اور یواے ای سے امریکن کاروباری شخصیت سے فنڈز لئے.


    فرہاد جڑال نے فارن فنڈنگ کو طنز کے طور پر حلال فنڈنگ کہتے ہوئے کہا کہ: بھارتی شہری رومیتا شیٹی پاکستان اور کشمیر کے خیر خوا ہیں اور ان کی فنڈنگ کشمیر گوانے کے بعد ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔

    دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ: الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظرانداز کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے.
    انہوں نے کہا: پی ڈی ایم نے اپنے ذیلی ادارے کو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا.

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا: عمرا ن خان بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کررہے تھے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ: جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا آج خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا ہے.