Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا میا خلیفہ نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی؟

    کیا میا خلیفہ نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی؟

    خیبر پختونخوا کے ایک مقامی اخبار نے غیر اخلاقی فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان تحریک انصاف کی پُرجوش کارکن کے طور پر پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبر کا تراشہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ پاکستانی سیاست میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لینے لگی ہیں۔وائرل پوسٹ سے تو بظاہر، متنازع اداکارہ صرف عمران خان کی حامی ہی نہیں، بلکہ پی ٹی آئی کی کارکن بھی ہیں!

    خیبر پختونخوا کے مقامی اخبار میں شائع تصویر میں میا خلیفہ کو پی ٹی آئی کا ہیڈ بینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
    یہ تصویر ترمیم شدہ ،ایڈیٹڈ ہے۔انٹرنیٹ پر اخباری تراشہ وائرل ہوا تو پاکستانی عوام کو ٹرولنگ کا ایک اور موقع ہاتھ لگ گیا۔ جہاں لوگوں نے ناشر پر تنقید کی وہیں کچھ حس مزاح رکھنے والوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
    کچھ لوگوں نے اس شخص کی “عقابی نگاہوں” کی بھی تعریف کی جس نے میا خلیفہ کو ایک نظر میں پہچان لیا۔

    میا خلیفہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں.کچھ عرصہ پہلے، ہمارے معصوم سینیٹر رحمن ملک (مرحوم) سابق ایڈلٹ اسٹار کو مودی کے حجاب پر پابندی کی مخالفت کرنے والی بھارتی اداکارہ سمجھ بیٹھے تھے۔

    میا خلیفہ سے “ناواقفیت” والے جان لیں کہ میا خلیفہ ایک غیر اخلاقی فلم انڈسٹری کی سابق لیکن مشہور اداکارہ ہیں۔30 سالہ لبنانی نژاد امریکی خاتون اپنے پیشے کی وجہ سے ایک متنازعہ شخصیت رہی ہیں۔اگرچہ وہ ایک ریٹائرڈ ایڈلٹ اسٹار ہیں، لیکن اب ایک ویب کیم ماڈل کے طور پر کام کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز کے ساتھ ملالہ یوسفزئی سے بھی ان کی دوستی ہے۔

  • الیکشن کمیشن  فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان ،تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ آج سنائے گا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ، تحریک انصاف کا کوئی رہنما الیکشن کمیشن تاحال نہ پہنچ سکا

    فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن میں آج تاریخی فیصلہ ہوگا،دیکھنا ہوگا کہ وہ کیچ یا کلین بولڈ ہوتے ہیں،پر امید ہوں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،

    ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دینا چاہئے، چاہے عمران خان نااہل ہوں یا پی ٹی آئی پر پابندی لگے۔۔۔

    سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    فارن فنڈنگ فیصلہ سے عوام کو عمران خان کی کرپشن کا پتا لگے گا عمران خان نے 8 سال میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی الیکشن کمیشن سے ایسا فیصلہ آنا چاہئے تاکہ حق اور قانون کا بول بالا ہو

    اینکر سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خبردار:واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج جوفیصلہ سنانےجارہی ہےوہ صرف 2009 سے 2013 کے پانچ سالہ ریکارڈ کا احاطہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کو اصل عروج اسکےبعدحاصل ہوا۔اقتدار اسکے بعد ملا۔بشریٰ بی بی اورمانیکا خاندان اسکے بعد دخیل ہوئے۔ اصل واردات اسکے بعد کے سالوں میں ہوئیں جواس سے کئی گنا زیادہ سنگین ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے، پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ذرائع کےمطابق غیر متعلقہ افراد کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت ہو گی۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
    اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کے حکام نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تیاری سے متعلق حتمی بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے دوران اجلاس متعلقہ حکام کو کیس کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی، سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آٹھ سال بعد آج سنایا جائے گا،فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس 2014 سے چلتا آ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے پارٹی کی اندرونی مالی بے ظابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز موصول ہوئے اور مبینہ طور پر دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ملین ڈالرز ہنڈی کے ذریعے پارٹی کے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے۔

    اس درخواست میں انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے فنڈز اکٹھا کرنے والے بینک اکاونٹس کو بھی الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور حکومتی اتحادیوں نے چند روز قبل ببانگ دہل مطالبہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی فارنگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے نیدرلینڈ کے سفیر کی خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کے تعاون کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا،پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

  • مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    جولائی میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح 24 اعشاریہ 9 فیصد رہی جبکہ جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام کمی کردی

    ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا، آلو 11 فیصد مہنگے اور پیاز کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں دالوں کی قیمتیں 14 فیصد تک بڑھ گئیں، ماش اور مسور کی دال 10 فیصد جبکہ موم کی دال 3 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کھانے کے تیل کی قیمت میں 8 فیصد اور چائے کی پتی کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں انڈے 8 فِصد، آٹا 6 فیصد اور دودھ 4 فیصد مہنگا ہوا۔

     

    تاجروں کا بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان

     

    ایک ماہ میں بجلی 39 فیصد، تعمیراتی خام مال کی قیمت میں 3 فیصد، برقی آلات کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد جبکہ پلاسٹک مصںوعات بھی ڈیڑھ فیصد تک مہنگی ہوئی۔

    دوسری جانب اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔
    اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی۔قیمبت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو گئے۔اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔

  • ایف بی آرغیرمستقل لیکچررزکی تنخواہوں پرغیرمنصفانہ ٹیکس کٹوتی بند کرے،صدرعارف علوی

    ایف بی آرغیرمستقل لیکچررزکی تنخواہوں پرغیرمنصفانہ ٹیکس کٹوتی بند کرے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے فیڈرل ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر کردہ 30 ایک جیسی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہوں پر غیر منصفانہ اور غیر معقول ٹیکس کٹوتی کا عمل بند کرے ۔

    الیکشنز میں جو ہارتا ہے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

    صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے سمسٹرز سے سمسٹرز عارضی طور پر رکھے گئے لیکچررز کی 36 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 20 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ انکم ٹیکس کی وصولی غیر قانونی اور بدانتظامی کا عمل ہے۔

    صدر مملکت نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، بنوں یا اس طرح کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیکچررز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے ریجنل ٹیکس آفیسر پشاور کو مزید ہدایت کی کہ وہ متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ان مقدمات پر دوبارہ کارروائی کریں اور تمام ود ہولڈنگ ایجنٹس کو صدر کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں اور 45 دنوں کے اندر تعمیل کی رپورٹ دیں۔

     

    ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی اداروں کی پشت پر کھڑے تھے،چیف جسٹس

     

    صدر مملکت نے ایف بی آر کے ان دلائل کو مسترد کر دیا کہ لیکچررز کو ادائیگیاں "خدمات ” کے زمرے میں آتی ہیں جس میں 20 فیصد کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 12 ، 149 اور 153(1)(b) کے تحت ملازمت کی کسی بھی صورت یعنی ریگولر، ایڈہاک، عارضی، روزانہ اجرت، ہنگامی حالات وغیرہ پر رکھے گئے ملازمین کو ملنے والی اجرت کو "تنخواہ” کے طور پر ہی شمار کیا جائے گا اور "تنخواہ سے آمدن ” کے طور پر ہی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکچررز خدمات حاصل کرنے والے اداروں کے ساتھ "آجر -اجیر "تعلق کے تحت کام کر رہے تھے اور قانون کے مطابق ان کی اجرت کو تنخواہ کے برابر ہی سمجھا جاتا ہے اور اس وجہ سے، ان کی اجرت کو "تنخواہ پر ٹیکس ” کے دائرے سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔

    صدر عارف علوی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمات کے حالات اور حقائق کے پیش نظر محتسب کے احکامات جائز اور ٹھوس قانونی بنیادوں پر مبنی تھے، لہٰذا ، ایف بی آر کی نمائندگی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

  • سپیکرپنجاب اسمبلی سے آسٹریلین ہائی کمشنراورمنظوروٹو کی ملاقات

    سپیکرپنجاب اسمبلی سے آسٹریلین ہائی کمشنراورمنظوروٹو کی ملاقات

    سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے آسٹریلین ہائی کمشنرنیل ہاکنز(Neil Hawkins )نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے.اس موقع پر سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تجربہ کار رہنماء ہیں، وہ بلا تفریق صوبہ کے عوام کی خدمت کریں گے۔

    سپیکر نے نیل ہاکنز کی پاکستان میں بطور ہائی کمشنرتقرری کا خیر مقدم کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بننے پر مبارک باد دی۔ محمد سبطین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔خواتین اور اقلیتیں جنرل سیٹوں پر بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔

    سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہونی چاہیں، اس کے لیے ہوم ورک شروع کر رہے ہیں۔ برطانیہ اور دیگر ممالک کی اسمبلیاں وزٹ کرنے کا بھی موقع ملا ہے، پنجاب اسمبلی میں مزید بہتری لائیں گے۔ پنجاب اسمبلی نے زیرو آور شروع کیا جو کہ پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں نیا ٹول تھا۔

    محمد سبطین خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔نیل ہاکنز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت ماسٹر پیس آف آرٹ (Master Piece of Art) ہے۔

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ میاں منظور احمد خاں وٹو نے محمد سبطین خاں کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر خاں وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں معظم جہانزیب خاں وٹو، اور سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے.

    سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی، عوام کے دلوں میں عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوام باشعور ہیں، لاہور کے عوام نے بھی مسلم لیگ ن کو مسترد کرکے عمران خان کے بیانئے کو تقویت دی ہے۔

  • اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ چلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چودھری شجاعت حسین

    اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ چلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چودھری شجاعت حسین

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے میری ہی جماعت کے عہدے سے ہٹانے کی بات نہایت مضحکہ خیز ہے ،لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس نہیں تھا بلکہ ملاقاتیوں کے ساتھ فوٹو سیشن کیا گیا، سچ اور زبان کے بارے میں جو قرآن کریم میں کہا گیا اسے پارٹی کا آئین بنائیں گے.

    ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی اداروں کی پشت پر کھڑے تھے،چیف جسٹس

    انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے لئے پارٹی نہیں ٹوٹی، عمران خان مونس الٰہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتے تھے ،میں نے کہا کہ ثبوت کے بغیر کوئی الزام نہیں مانوں گا ،سالک حسین نے کبھی وزیر بننے کا نہیں کہااور وہ اس بات پر راضی تھے کہ مونس الٰہی وزیر ہوں ، کچھ لوگوں نے چودھری پرویز الٰہی کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،میرے بیٹوں پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ، معیشت کی بحالی کیلئے سیاسی قوتیں سیز فائر کریں ،حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے اور سیاسی مقدمات کو کچھ عرصے کیلئے موخر کردیا جائے.

     

    عمران خان کے بچے باہر انہیں پاکستان کی ترقی سے کوئی غرض نہیں،شازیہ مری

     

    اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں سب سے پہلے یہ کہنا چاہوں گا سچے وہ لوگ ہیں جن کی تعریف قرآن میں کی گئی ہے ، سچوں کو فائدہ ہوگا اور سچوں کا انجام اچھا ہوگا، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھی بنو،زبان کا استعمال قرآن شریف میں لکھا ہے اس کے مطابق کریں ،سچ اور زبان کے بارے میں جو قرآن کریم میں کہا گیا ہے ، اس کو ہم اپنی پارٹی آئین کا حصہ بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لاہور آفس میں جو کچھ کہا گیا اس کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ اس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ، کونسل کے بارے میں کوئی باقاعدہ طریقہ اختیار نہیں کیا گیا جو ملاقاتی اور سائلین بیٹھے تھے انہیں ہی ممبر بنا کر اجلاس منعقد کیا گیا۔میرے بارے میں جو کہا گیا اس پر اتنا ہی کہوں گا خدا سے ڈرو۔دیگر تینوں صوبوں کے صدور اور مرکزی عہدیداران میرے ساتھ ہیں ،چودھری پرویز الٰہی بھی ہماری پارٹی کے صوبائی صدر ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ یہاں آکر بیٹھیں اور اس ساری صورتحال کی وضاحت دیں ۔

     

    وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے پر ن لیگ کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

     

     

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں اداروں کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ کبھی بھی ساتھ چلنے کا سوچ نہیں سکتا، ان لوگوں نے غدار،میر جعفرجیسے الفاظ استعمال کئے اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک باقاعدہ مہم شروع کی ہوئی ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنہوں نے میرے اور میرے بچوں پر تہمتیں لگائیں وہ عوامی سطح پر معافی مانگیں ، میری ساری زندگی کی کمائی ایک زبان ہی تو ہے جس کو زبان دی وہ ہمیشہ نبھائی ،مجھے اپنے بیٹوں پر فخر ہے ،وہ میرا ہر فیصلہ قبول کرتے ہیں ،عمران خان کو مونس الٰہی کو وزیر بنانے کا میں نے کہا تھا ، جب ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی پر الزامات ہیں ،میں انہیں وزیر نہیں بنا سکتا ، میں نے کہا کہ آپ الزامات کی بات نہ کریں ،اگر ثبو ت ہیں تو دیں ۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ہمیں سارے اختلافات بھلا کر ملک کی گرتی ہوئی معیشت کا سوچنا ہوگا ، ڈالر تقریباً250کا ہوگیا ہے ، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونی چاہیے اور معیشت کی بحالی کیلئے سیاستدانوں پرزیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں آگے بڑھ کر عام آدمی کیلئے اکٹھے بیٹھنا ہوگا، حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ معیشت پر نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے اور سیاستدانوں کے خلاف کیسز کچھ عرصے کیلئے موخر کر دیں ، معیشت پر اتفاق رائے کیلئے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کا آغاز کر رہا ہوں۔

    چوہدری شجاعت حسین کی پریس کانفرنس کے موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ،وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، رکن قومی اسمبلی وصدر مسلم لیگ شعبہ خواتین مسزفرخ خان ،شافع حسین ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ،مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن ،خیبرپختونخوا سے وجیہ الزمان خان ، گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر دلفراز خان ،بلوچستان سے ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے صدر مولانا پیر چراغ الدین شاہ سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیداران، سنٹرل ورکنگ کمیٹی جنرل کونسل کے اراکین اور مختلف ونگز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

  • موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگے بچے والدین سے ملا دیئے

    موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگے بچے والدین سے ملا دیئے

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گھر اور مدرسے سے بھاگ جانے والی تین بچوں باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا، جبکہ حادثہ کر کے موقع سے فرار ہونے والا نجی کمپنی کا بس ڈرائیور کلر کہار سروس ایریا سے گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر پئپلیاں کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک گیارہ سالہ بچے کو دیکھا پوچھ گچھ کرنے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا اس صورتحال میں بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی گئی تو پتا چلا کہ بچہ بڑے بھائی سے لڑائی کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر سے بھاگا ہوا ہے بعد ازاں گھر والوں کو تلاش کرکے بچے کی اطلاع دے دی گئی اور حفاظت بچے کو گھر تک پہنچا دیا گیا.

    اسی طرح ایک اور واقعے میں M-1 برہان کے قریب دو بچے جن کی عمریں گیارہ بارہ سال تھی, موٹروے پر پائے گئے ، پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے روات میں واقع مدرسے سے بھاگے ہوئے ہیں بچوں کے گھر والوں سے رابطہ کرکے بچوں کو باحفاظت گھر تک پہنچا دیا گیا .

    ایک اورکارروائی کے دوران ایک نجی کمپنی کی بس کے ڈرائیور کو کلرکہار سے گرفتار کر لیا گیا جوچکری روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: گیمنگ ڈیوائس کے عوض عملے نے مسافر سے رشوت طلب کرلی

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: گیمنگ ڈیوائس کے عوض عملے نے مسافر سے رشوت طلب کرلی

    قطر سے اسلام آباد آنے والے شہری نے ایئرپورٹ عملے کی کرپشن پکڑلی، گیمنگ ڈیوائس کے عوض رشوت مانگنے کا کیس شہری نے نیب، کسٹمز اور متعلقہ اتھارٹیز کو ارسال کردیا۔

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کرپشن کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا، دوحا قطر سے مسافر گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن فائیو لایا جو کسٹمز عملے کے ہتھے چڑھ گیا، عملے نے مسافر کو 69 ہزار کا ٹیکس بتا کر 25 ہزار روپے مبینہ رشوت مانگ لی۔

    مسافر نے رشوت دینے سے انکار کیا تو کسٹمز اہل کار نے برملا کہہ دیا کہ سابق صدر سے تو کم از کم بہتر ہوں۔ متاثرہ مسافر نے تمام واقعہ پر ویڈیو بیان جاری کرکے معاملہ نیب اور کسٹمز حکام اور متعلقہ اتھارٹیز کو ارسال کردیا۔

    مسافر نے بیان میں کہا کہ ذاتی استعمال کے لائے جانے والے پلے اسٹیشن پر کسٹمز ڈیوٹی کا علم نہیں تھا، کسٹمز ڈیوٹی تین سو ڈالر بتائی گئی لیکن اہلکار نے کہا کہ 25 فیصد چھوٹ ہے تو جس پر ڈیوٹی 52 ہزار بنی، 52 ہزار کیش ڈیوٹی دینا چاہی تو دوسرا سینئر آفیسر وہاں آگیا اور بھرے ائیرپورٹ پر کمرے میں لے گیا۔

    مسافر نے بتایا کہ آفیسر نے کمرے میں جاکر 25 ہزار روپے طلب کیے، رقم دینے پر کہنے لگا کہ آپ جائیں اور انجوائے کریں تب احساس ہوا کہ وہ رشوت لے رہا ہے، میں نے پاکستان کو بدنام کرنے والے ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے تمام ثبوت جمع کرکے تمام معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے علم میں لایا تو رشوت لینے والا اہلکار معافی کے لیے رابطے کرنے لگا۔

    مسافر نے کہا کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں، مصروف ترین ائیرپورٹ پر ملک کو بدنام کرنے والوں کو سزا دلانے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

  • ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    ایمن خان کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ ایمن خان کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ انہوں‌نے اشارہ دیدیا ہے کہ وہ ڈراموں میں واپسی کریں گی. اداکارہ نے حال ہی میں ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر اچھا سکرپٹ ملا تو میں ڈراموں میں واپسی ضرور کروں‌گی لیکن ابھی میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اسکو میری ضرورت ہے، جب تک یہ تھوڑی سمجھدار نہ ہوجائے مجھے ڈراموں‌سے وقفہ برقرار رکھنا ہو گا لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ کوئی بہت اچھا پراجیکٹ ملا

    تو کر بھی سکتی ہوں. یوں ایمن خان کے بارے میں جو ایک عرصہ سے کہا جا رہا تھا کہ ان کے شوہر منیب بٹ نے ان کو منع کر رکھا ہے کہ ڈراموں‌میں اب کام نہیں‌کریں گی یہ تاثر بھی ختم ہو گیا کہ منیب بٹ نے ان کوکام کرنے سے منع کیا تھا. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ایمن خان نے اداکاری سے دوری اختیار کر لی اور گمان یہ ہی کیا جاتا رہا ہے کہ منیب نے منع کیا ہے جبکہ منیب کا یہ کہنا ہے کہ میں نے ایمن کو منع نہیں‌کیا لیکن انہیں کچھ چیزیں سمجھا دی ہیں آگے ان کی مرضی ہے جو ان کا فیصلہ ہو مجھے قبول ہے اور کوئی اعتراض نہیں. منیب بٹ نے بھی اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ انہوں‌ نے ایمن خان کو کام کرنے سے منع کیا ہے.