Baaghi TV

Author: +9251

  • ریما نے دیا اپنے مداحوں کو ایک مشورہ

    ریما نے دیا اپنے مداحوں کو ایک مشورہ

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریما جنہوں نے پہلی فلم بلندی سے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں فلموں‌کے تصور کو ہی تبدیل کر دیا ان سے قبل فلموں میں جو ہیروئینزتھیں وہ زرا بلکی سی ہوتی تھیں لیکن ریما خان دبلی پتلی تھیں ان کو اس قدر پسند یا گیا کہ فلم انڈسٹری میں دبلی پتلی ہیروئنز کا دور دورہ شروع ہو گیا. اداکارہ ریما نے وقت کے ساتھ ساتھ خود پر بہت توجہ دی اپنی بول چال ، لباس وغیرہ میں اپنا ایک انداز بنایا. ادب کا مطالعہ کیا. ریما بھی دوسرے اداکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں چاہے وہ فیس بک ہو یا انسٹاگرام وہ ہر جگہ

    اپنی تصاویر اور وڈیوز تواتر سے شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں‌کو ایک پیغام دیا ہے اور پیغام بھی بہت خوبصورت ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی بولیں اپنی زبان کو دماغ کے ساتھ جوڑ لیں کیونکہ آپ جو بھی بو ل رہے ہوں گے اس سے آپ کی تربیت جھلکے گی اور اندازہ لگایا جائیگا کہ آپ کی تربیت کس انداز سے کی گئی ہے. اداکارہ نے کہا کہ بولنے سے ہی پتہ چلتا ہے کون کیسا ہے یا کس نے اخلاقیات کا دامن پکڑ رکھا ہے. اداکارہ ریما خان اس طرح کے اصلاحی پیغامات اکثر سوشل میڈیا پر وڈیوز کے زریعے جاری کرتی رہتی ہیں.

  • اداکارہ ریشم برس پڑیں خلیل الرحمان قمر پر

    اداکارہ ریشم برس پڑیں خلیل الرحمان قمر پر

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ ریشم نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکاری کے خلاف ہر وقت بولتے رہنے کا کوئی مقصد نہیں ہے اور میں اس طرح کی بے جا تنقید کو پسند نہیں کرتی. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان قمر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہنے کے لئے خوبصورت خواتین کے ساتھ اپنا نام جوڑنے کو پسند کرتے ہیں. اداکارہ ریشم نے کہا کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہے بہت

    سارے لوگ انہیں پسند کرتےہیں. ریشم نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان بہت اچھا لکھتے ہیں ہم سب ان کا لکھا ہوا بے ھد پسند کرتے ہیں ان کے کام کی تعریف تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن انہیں ماہرہ خان پر ہر وقت تنقید نہیں‌کرتے رہنا چاہیے. یوں ریشم نے ماہرہ خان کا کھل کر دیا ساتھ اور ان پر تنقید کرنے والوں‌کو کئے منہ بند. یاد رہےکہ ریشم ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں انکی پہلی فلم جس کو سید نور کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی تھی اس نے فلم انڈسٹری کو ہر حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ دیا اس میں انہوں نے جو ملبوسات زیب تن کئے تھے وہ عام لڑکیوں میں بہت مقبول ہو ئے تھے.ریشم نے زیادہ تر اردو فلموں‌میں کام کیا لیکن کیرئر کی شروعات ٹی وی سے کی تھی. ریشم کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اچھے کردار ملے تو وہ ضرور کریں گی.

  • راجیش کھنہ نےکس سٹار بارے کہا اسکا مستقبل فلم انڈسٹری میں نہیں ہے؟

    راجیش کھنہ نےکس سٹار بارے کہا اسکا مستقبل فلم انڈسٹری میں نہیں ہے؟

    بالی وڈ انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار کہلائے جانے والے اداکار راجیش کھنہ کے بارے میں‌کہا جا تا ہے کہ وہ جس کے ساتھ دوستی رکھتے تھے تو بہت آگے تک جاتے تھے کبھی کسی سے ان کی بگڑ جاتی تھی تو بھی بہت دور تک جاتے تھے. وہ بہت زیادہ منہ پھٹ بھی تھے جو دل اور زبان پہ آتا تھا بول دیتے تھے. ایک بار وہ جیا بہادری جو کہ اب جیا بچن بھی ہیں ان کے ساتھ فلم باورچی کی شوٹنگ کررہے تھے اس شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اکثر امیتابھ اپنے دوستوں سے ملنے آتے تھے. اُن دنوں میں

    امتیابھ بچن نئے نئے تھے انہوں نے ابھی بالی وڈ میں قدم رکھا ہی تھا ان کی کوئی پہچان نہیں تھی.اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن سیٹ پر آئے تو جیا بچن کو کہنے لگے کیا رش لگا رکھا ہے سیٹ کو خالی کرو رش کم کرو اور یہ جو لڑکا آتا ہے نا یہاں اسکا فلم انڈسٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہے. یہ سن کر جیا بچن نے راجیش کھنہ کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں ایک دن آئیگا کہ یہ بالی وڈ کا بڑا سٹار ہو گا اسکا بھی نام ہو گا. اور ایسا ہی ہوا کہ امیتابھ بچن نے راجیش کھنہ کی مقبولیت کو کم کیا.دونوں نے ایک ساتھ فلم آنند میں بھی کام کیاانکی جوڑی کو کافی سراہا گیا اور راجیش کھنہ کی بات غلط ثابت ہو گئی کیونکہ امتیابھ بچن نے بالی وڈ میں اپنا نام اور مقام بنایا.

  • شوبز میں کامیابی کا راز کیا ہے؟ ماہر ہ خان نے بتا دیا

    شوبز میں کامیابی کا راز کیا ہے؟ ماہر ہ خان نے بتا دیا

    کون جانتا تھا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر میں کام کرنے والی لڑکی ایک دن آئیگا لالی وڈ کی نمبر ون ہیروئین ہوگی. ماہرہ خان نے کیرئیر کی ابتداء میں بہترین ڈراموں میں کام کیا ان کو شناخت بھی ملی لیکن ڈرامہ سیریل ہمسفر نے انہیں‌راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌محنت پر بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں اگر کوئی یہ کہے ہ شوبز میں کامیابی کی ضمانت خوبصورتی اور حسن ہے تو میں اس سے اتفاق نہیں‌کرتی کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کامیابی کے لئے خوبصورتی کے ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے. اداکارہ نے کہا کہ

    میں سارا دن کام کرتی ہوں یہاں تک کہ اگر رات کی شفٹ بھی ہو تو تمام رات بھی کام کرنا پڑے تو کرتی ہوں. ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں‌ پڑتی نہ ہی کسی کی باتوں میں آکر کسی سے کوئی جواب سوال کرتی ہوں. کسی کو میری ذات سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں کسی کی ذات سے اختلاف کرنے کی بجائے اصولوں پر اختلاف کرتی ہوں. یاد رہے کہ ماہرہ خان کے ھوالے سے چاہے خلیل الرحمان قمر ہو یا فردوس جمال یا کوئی بھی کچھ کہے تو وہ جواب نہیں‌ دیتیں نہ ہی کسی کی تنقیدکو سر پر سوار کرتی ہیں وہ اپنی ذات میں گم رہتی ہیں اور کام کرتی رہتی ہیں.

  • رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی فلمیں

    رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی فلمیں

    جیسے ہی کورونا کے بادل چھٹے ہیں تو پاکستانی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں رواں برس ابھی تک آٹھ نو فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں وہ الگ بات ہے کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں‌کا کیا بزنس رہا اور عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں کا بزنس کتنا ہے یہ الگ بحث ہے. کہا جا رہا ہے رواں برس ستمبر میں دو بڑی فلموں کا ٹاکر ہونے جا رہا ہے. ایک فلم ہے دا لیجنڈ آف مولا جٹ اور ضرار. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشاری ہیں اور اس میں ماہرہ خان، فواد خان ، گوہر خان ، عمائمہ ملک اور حمزہ عباسی اہم اور مرکزی کرداروں‌میں‌نظر آرہے ہیں. اس فلم میں‌ماہرہ خان کا بولا گیا ایک ڈائیلاگ کافی مشہور ہے ” وے

    مولیا دسدے ایناں سب نوں کہ میں تیری پکی پکی مشوق آں” . فلم کافی عرصے سے تیار ہے لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتی چلی گئی. اس فلم کے ساتھ شان شاہد کی فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے. دونوں بڑے بجٹ کی بننے والی بڑی فلمیں ہیں جن میں‌کاسٹ کافی ہیوی ہے کہا جا رہا ہے کہ دونوں فلمیں‌ ایک دوسرے کو باکس آفس پر ٹکر دیں گی. ستمبر کے مہینے میں‌ریلیز ہونے والی یہ دونوں‌فلمیں‌ہر حوالے سے تیار ہیں صرف ریلیز کی تاریخ کا انتظار کیا جا رہا ہے . فی الحال تو سینما گھروں میں ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جائونگا اور ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد کامیابی سے جاری ہیں. امید کی جا رہی ہے کہ مزید بھی جو فلمیں ریلیز ہوں گی وہ اچھا بزنس کریں گی اور شائقین کو سینما گھروں میں لانے میں‌کامیاب ہوں گی.

  • بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ‌میں کاجول کے 30 سال مکمل

    بالی وڈ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ کاجول کے بالی وڈ میں 30 سال مکمل ہو گئے ہیں. اس موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی مقبول فلموں کا ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کیا.اداکارہ نے ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ کل کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس موقع پر میں کیا محسوس کر رہی ہوں؟ تو میں‌ یہ کہوں‌گی کہ میں جو بھی محسوس کر رہی ہوں وہ الفاظ میں بیان نہیں‌کر سکتی سوائے یہ کہنے کے سوا کے مجھے میرے پرستاروں نے ان تیس برسوں میں جو محبت اور پیار دیا میں اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، میں ان کی اس غیر مشروط محبت کی قرضدار

    ہوں.کاجول کو ان کے شوہر اجے دیوگن نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی ایک فلم کی تصیور شئیر کی اور ایک خوبصورت نوٹ لکھا. یاد رہے کہ کاجول کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پر کشش اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے. اداکارہ نے اپنے کریئر کا آغاز 1992 میں فلم بے خودی سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. کاجول نے اپنی ہر دوسری فلم سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیااس دوران انہیں مداحوں کی طرف سے بہت محبتیں ملیں.

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام کمی کردی

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام کمی کردی

    ایل پی جی کی قیمت میں3 روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30 روپے سستا ہوگیا۔

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے کمی ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ‏11.8 کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2571 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9893 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں حالیہ کمی اگست کے مہینے کےلیے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دُور ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔

  • بالی وڈ کے ختم ہونے کے تاثرکے بارے میں کرن جوہر کا رد عمل

    بالی وڈ کے ختم ہونے کے تاثرکے بارے میں کرن جوہر کا رد عمل

    کافی عرصے سے بالی وڈ کی فلمیں ناکامی کا شکار ہیں، فلموں‌کی ناکامی کی تعداد زیادہ اور کامیابی کا تناسب کم جا رہا ہے. بالی وڈ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ ختم ہو رہا ہے ایسے دعوئوں پر کرن جوہر بول پڑے اور بولے بھی کھل کر انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے ، اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور بنتی رہیں گی اور کامیاب بھی ہوتی رہیں گی، گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور بھول بھولیا 2 نے بہت حالیہ وقتوں میں بھی بہت زیادہ بزنس کیا ہے۔یہاں تک کہ میری فلم جگ جگ جیو نے بھی اچھا بزنس کیا ہے.کرن جوہر نے یہ بھی کہا کہ جو فلمیں اچھی نہ ہوں وہ نہیں چلتیں.مزید کہا کہ لال سنگھ

    چڈھا، رکشا بندھن، برہماسترا جیسی فلمیں آرہی ہیں ان سے اچھی امیدیں ہیں. کرن جوہر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان دنوں میں شائقین کو سینما گھروں کی طرف راغب کرنا مشکل ہے، سینما ہال کے اندر شائقین کو پہنچانا اب آسان نہیں رہا۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی فلم اسکا ٹریلر اچھا ہے تبہی شائقین متوجہ ہوں گے. یا درہے کہ کرن جوہر ان دنوں اپنے مقبول ٹاک شو کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے.کرن جوہر نے کچھ کچھ ہوتا ہے سے ہدایتکاری کا آغاز کیا تھا. اس کے بعد انہوں نے کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نا ہو کبھی الوداع نا کہنا)، مائی نیم از خان بنائیں.

  • دھرمیندر کی فلم کے سیٹ پر بیٹا بوبی دیول اور پوتا آریمان پہنچ گئے

    دھرمیندر کی فلم کے سیٹ پر بیٹا بوبی دیول اور پوتا آریمان پہنچ گئے

    سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے آخری دن کی شوٹنگ مکمل کروا لی ہے رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے آخری دن دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول اور ان کے پوتے آریمان نے سیٹ کا وزٹ کیا. اپنے والد کی حوصلہ افزائی کے لئے بو بی دیول نے سیٹ پر حاضری دی اور وہاں والد سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ ملے. بوبی دیول نے انسٹاگرام ہینڈل پر سیٹ کے وزٹ کے دوران لی گئ اپنے والد اور بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں. بوبی کا کہنا تھا کہ راکی اور رانی کی پریم

    کہانی کے سیٹ کے آخری دن کی شوٹنگ پر جا کرر بہت اچھا لگا خصوصی طور پر پاپا سے مل کر بہت اچھا لگا. کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یاد رہے کہ بوبی دیول اپنے والد دھرمیندر سے بہت پیار کرتے ہیں پیار سے بڑھ کر عزت بہت زیادہ کرتے ہیں. پچاس سالہ اداکار کی اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکثر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں.فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی نظر آرہے ہیں. تینوں یہ سینئر اداکار ایک لمبے عرصے کے بعد ایکساتھ نظر آرہے ہیں. سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔

  • تاجروں کا بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان

    تاجروں کا بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان

    تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تاجر سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گا۔

    مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری و دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سے 20 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس بند دکانوں اور زیرو میٹر ریڈنگ کی تفریق کیے بغیر کمرشل بلوں میں شامل کیا گیا جب کہ تاجر پہلے ہی ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکس ادا کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جانا چاہیے تھا۔ جیسے ہی بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا چھوٹا تاجر بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ باربار حکومت سے گزارش کی کہ بجلی بلوں پر لگائے جانے والے اس ٹیکس کو ختم کیا جائے، مگر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی نمائندہ تاجر تنظیم کے ساتھ اس ٹیکس کو لگاتے ہوئےکوئی بات نہیں کی۔

    تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس لگایا جائے تاکہ وہ ایف بی آر کے اہلکاروں کی بلیک میلنگ کا سامنا نہ کریں۔ سیلز ٹیکس چھوٹے تاجروں پر لاگوہی نہیں ہوتا ۔ جس کا 100 روپے بل ہے وہ بھی 8 ہزار روپے ادا کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاجرسیلز ٹیکس لگے بل جمع نہیں کرائے گا۔

    کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے تاجر اس وقت سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت نے جیولرز پر بھی 40 ہزار ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ ہم آئی ایم ایف کی ایما پر کیے گئے حکومتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ پر بھی ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ملک کی 45 سے زائد انڈسٹریز وابستہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلاٹوں پر لگایا گیا ٹیکس ختم کیا جائے۔

    پریس کانفرنس میں تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا۔ حکومت نے صرف 3 روپے کمی کرکے قوم کے ساتھ مذاق کیا۔ حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ ہم آج بھی حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کررہے ہیں۔

    صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگر بجلی کے بلوں میں لگایا گیا یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر 17 اگست کو کراچی سے خیبر تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کو مزید بڑھایا جائے گا۔