Baaghi TV

Author: +9251

  • دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی  کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    دھرمیندر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا

    بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا ہے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا ہے. رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں رنویر سنگھ نے دھرمیندر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے ہیں. فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اور رنویر کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم

    میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ 86 سالہ اداکار دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے لکھا، دوستو آپ کے اشیر واد سے اور نیک خواہشات سے اپنے کام پر واپس آ گیا ہوں. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے نیچے ان کے دوستوں فیملی ممبرز اور مداحوں نے کئے ڈھیر سارے کمنٹس. رنویر سنگھ نے لکھا "سب سے پیارا”۔ جبکہ بیٹی ایشا دیول نے لکھا ’’لو یو پاپا‘‘۔ بیٹے بوبی دیول نے "لو یو پاپا” لکھا جبکہ کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یا درہے کہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار تھی کیونکہ وہ اپنی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف تھیں.’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ اگلے سال ریلیز ہوگی.

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کیخلاف سابق چیئرمین نیب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کیخلاف سابق چیئرمین نیب نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس کے تناظر میں ڈائریکشن احکامات غیر قانونی قرار دیے جائیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

    درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بچانے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

    درخواست میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختیار سے تجاوز کر رہے ہیں، عدالت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش کو کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف ہراساں کیے جانے کی درخواست دینے والی طیبہ گل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں گزشتہ دنوں پیش ہوئی تھی، جہاں انہوں نے کئی اہم انکشافات کیے تھے۔

    طیبہ گل نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ میرے خلاف ایک جھوٹا ریفرنس بنایا گیا، مجھے سنا بھی نہیں گیا، مسنگ پرسن کمیشن میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات ہوئی، جب میں نے جاوید اقبال کو بار بار فون کرنے سے منع کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔

    خاتون نے کہا تھا کہ جنوری 2019 میں لاہور سے نیب نے رات کو گھر سے گرفتار کر لیا، مسنگ پرسن کی درخواست پر میرا نمبر درج تھا، اس پر کال کرکے مجھے وقتاً فوقتاً بلاتے رہے، جاوید اقبال کہتے تھے آپ ضرور آئیں ورنہ سماعت نہیں ہوگی، میں نے جاوید اقبال کی گفتگو کی ویڈیو اس لیے بنائی کہ وہ ایک اعلیٰ طاقتور عہدیدار تھا، میں چاہتی تھی کہ اس شخص کی حقیقت سب کے سامنے آئے۔

    ان کے مطابق: جاوید اقبال نے مجھے کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے.

    طیبہ گل نے مزید بتایا تھا کہ "چیئرمین نیب نے کہا نیب میں مشکل ہوتا ہے مسنگ پرسن کمیشن میں آ کر ملا کریں، جاوید اقبال کہتے تھے میں ایک منٹ میں تمھاری زندگی تباہ کر سکتا ہوں، جاوید اقبال نے کہا کسی دفتر میں تمھیں دیکھا تو تمھارے ٹکڑے جھنگ جائیں گے۔”

    انہوں نے کمیٹی بتایا تھا کہ "چیئرمین نیب نے مجھے اور میرے شوہر فاروق کو گرفتار کروادیا، مجھے مرد اہلکاروں نے گرفتار کیا، گاڑی میں راستے میں میرے ساتھ جو درندگی کی وہ میں نہیں بتا سکتی، مجھے ٹرانزٹ ریمانڈ کے بغیر لاہور لے جایا گیا، مجھے سلیم شہزاد کے پاس لے جایا گیا تو میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، میرے جسم پر نیل پڑے ہوئے تھے، تلاشی میں ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے کہنے پر میرے کپڑے تک اتار دیے گئے۔

    طیبہ گل نے الزام عائد کیا تھا کہ مسنگ پرسن کمیشن میں جاوید اقبال کا پرسنل اسٹاف افسر راشد وانی اس کا سہولت کار ہے، آج تک میری کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی کسی عدالت نے میری بات نہیں سنی۔

  • اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    اگست 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلمیں

    رواں مہینے بالی وڈ کے لئے کافی اہم ہے کیونکہ اس میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں چند بڑے بجٹ کی فلمیں، بالی وڈ فلموں کے دیوانوں‌کے لئے ایک بڑی خوشخبری اس ماہ سات بڑی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں.پہلے نمبر پر ہم جس فلم کا زکر کریں گے وہ ہے، لال سنگھ چڈھا، اس فلم میں عامر خان، کرینہ کپور خان، اور ناگا چیتنیا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. فلم کے ہدایتکار ادویت چندن ہیں، کہا جا رہا کہ اس فلم کی کہانی ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے ملتی جلتی ہےفلم گیاراں اگست کو ریلیز ہوگی. دوسرے نمبر پر جو فلم ریلیز ہو رہی ہے اس کا نام ہے رکشا بندھن اس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ہدایت کار آنند ایل رائے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بھائی کے بارے میں ہے جس کے

    کاندھوں پر اپنی بہنوں‌کی ذمہ داری ہے. یہ فلم بھی 11 اگست کو ریلیز ہوگی.تیسرے نمبر پر ہم جس فلم کی بات کریں گے وہ ہے دوبارا، اس فلم کے ہدایت کار انوراگ کشیپ ہیں اور اس میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دوبارا ایک نئے دور کی تھرلر کہلائی جا سکتی ہے. یہ فلم 19 اگست کو ریلیز ہو گی. چوتھے نمبر ہے فلم لائجراس میں مرکزی کردار وجے دیوراکونڈا اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں کے ساتھ تامل، کنڑ اور ملیالم میں ڈب شدہ ورژن کے ساتھ 25 اگست کو ریلیز ہوگی۔پانچویں نمبر پر زکر کریں گے فلم ڈارلنگز کا یہ فلم پانچ اگست کو ریلیز ہو گی اس میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ڈارلنگز ایک بلیک کامیڈی ہے۔ فلم کے ہدایت کار جسمیت کے رین ہیں اور عالیہ بھٹ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے.چھٹے نمبر پر جس فلم کا زکر ہو گا وہ ہے ہندوستانی میچ میکنگ سیزن 2 یہ فلم 12 اگست کو ریلیز ہوگی.ساتویں فلم جو اس مہینے ریلیز ہو نے جا رہی ہے وہ ہے تھائی مساج مرکزی کرداروں میں گجراج راؤ اور دیویندو شرما نے ادا کئے ہیں ہدایت کار منگیش ہڈاوالے ہیں۔

  • ورون دھون نے بتا دیا کہ وہ  ہمیشہ سے ہی کیسی فلم کرنے کی خواہش رکھتے تھے؟

    ورون دھون نے بتا دیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کیسی فلم کرنے کی خواہش رکھتے تھے؟

    ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی تفریحی فلموں میں‌کام کرنا چاہتے تھےایس فلمیں انہیں‌ریلیکس رکھتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شوجیت سرکار، نتیش تیواری، اور سری رام راگھون جیسے اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھا اور مجھے آگے جانے کا موقع بھی ملا۔ ورون دھون نے اس انٹرویو میں کہا کہ میری ہمیشہ سے امر کوشک کی ” بھیڑیا ” جیسی فلم میں کرنے کی خواہش تھی میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع میسر آیا، اور ایسے سکرپٹ آج کل کم بنتے ہیں. ورون دھون نے مزید کہا کہ فلم بدلہ پور میں پرڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. جب میرے پاس پرڈیوسر یہ فلم

    لایا تو میں نے کہا کہ تم میرے پاس ہمیشہ ہی ٹیڑھے سکرپٹ کیوں لیکر آتے ہو تو انہوں نے کہا کہ اسی میں تو مزہ ہے اور میں تمہیں اپنی اس فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں میں نے حامی بھر اور پھر کام کیا تو محسوس کیا کہ واقعتا کوئی کردار کیا ہے.
    ورون دھون نے کہا کہ میں جب بھی سیٹ پر جاتا ہوں، تو میرا کام ماضی میں میرے کئے کام سے کافی مختلف ہوتا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنے شائقین کو اینٹرٹین کروں. یاد رہے کہ ورون دھون نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنی شروعات کی تھی جس میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں تھے اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

  • جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول، مزید اضافے کیلیے نادرا سے مدد طلب

    جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول، مزید اضافے کیلیے نادرا سے مدد طلب

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جولائی میں 458 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے جب کہ اس سلسلے میں ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے لیے 443 ارب روپے محصولات کا ہدف رکھا تھا۔

    گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں اکٹھے ہونے والے محصولات میں اضافہ 10 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے 67 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے۔رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال 34 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جب کہ گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔

    دوسری جانب فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2022-23 کے لیے مقرر کردہ 7 ہزار 470 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکام کے مطابق نادرا سے زیادہ اخراجات والے مزید ساڑھے 3ہزار افراد کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اور پوائنٹ آف سیل سسٹم سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے غیر ملکی دوروں، مہنگی گاڑیوں، جائداد کی خریداری کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

    ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے آڈٹ سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔

  • سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

    سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی

    بالی وڈ کے دبنگ خان کو اپنے دفاع میں اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی ہے. ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے کے پیش نذر سلمان خان نے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں کچھ روز قبل درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے. سلمان خان کی اس درخواست کے بعد اس کیس کو بغور دیکھا گیا اور جائزہ لیا گیا لائسنس جاری کرنے والے ادارے نے سلمان خان کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے ان کو اسلحہ رکھنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی حفاظت کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں. سلمان خان کو اپنے دفاع میں اسلحے رکھنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی

    کیونکہ رواں برس پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اداکار اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کر دینے کی دھمکیاں‌موصول ہوئیں اور ایک دھمکی تو باقاعدہ ان کے والد کو لیٹر تھما کر دی گئی. سلمان خان نے خط کے زریعے ملنے والی دھمکی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اپنے بیانات ریکارڈ کروائے اور دعوی کیا کہ ان کی کسی کے دشمنی نہیں ہے. یاد رہے کہ
    آج کل سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں یہ فلم اگلے سال اپریل کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں شہناز گل اور آیوش شرما بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے علاوہ سلمان خان گاڈ فادر، وید، اور نو انٹری میں انٹری جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

  • عمران کو اقتدار کی کرسی کی بھوک ہے. خواجہ سعد رفیق

    عمران کو اقتدار کی کرسی کی بھوک ہے. خواجہ سعد رفیق

    مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر ان کی کرسی پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’

    خواجہ سعد رفیق نے لکھا ’آپ جتنے مرضی بڑے ہوں کبھی دوسروں کی کرسی پر نہیں بیٹھتے، آداب سے عاری بدتمیز توشہ خان فتنہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان‘۔


    خواجہ سعد نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا: منی لانڈرنگ ، جوا، سازشی ، نفرت انگیز ، بہتان تراشُی ، کرپشن ، نا انصافی ، جھوٹ ،بلیک میلنگ ،سوانگ رچانا ،مطلق العنانیت اور جبر کی
    خصو صیات ایک ھی شخصیت میں اکٹھی ہو جائیں تو خراب دماغوں کا کپتان تشکیل پاتا ہے.

    ایک اور ٹوئیٹ میں‌وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا: اس شخص کو کرسی کی کتنی حوس ہے، کوئی صاحب عزت انسان کسی اور عہدے دار کی کرسی پہ نہیں بیٹھے گا.


    ان کا کہنا تھا: عمران خان کی یہ حرکت اسکی سوچ اور ذات کی پستی کی آئینہ دار ھے.

  • ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال

    ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال

    ملک میں کورونا سے متاثر ایک اورشخص کا انتقال ہوگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اورمریض کا انتقال ہوگیا۔ کورونا سے متاثر 161 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
    https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1553917063802093568
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار611 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 656 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی۔


    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟


    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔

    کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب یونیسف عالمی ادارۂ صحت (WHO)، قومی صحت کمیشن اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر وائرس سے لاحق خطرات سے متعلق معلومات کے ابلاغ کے ذرائع مضبوط بنارہا ہے تاکہ بچے، حاملہ خواتین اور ان کے خاندان یہ جان سکیں کہ وہ کووِڈ- 19 کے پھیلنے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ اس میں ہیلتھ ورکرز کے لئے آن لائن تربیتی مواد (ٹریننگ ماڈیولز)، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) اور حاملہ خواتین کے علاوہ بچوں کے لئے مواد کی اشاعت شامل ہے۔ اس کے علاوہ یونیسف آن لائن شراکت داروں مثال کے طور پر فیس بک، انسٹا گرام ، لنکڈاِن اور ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر لوگوں کے لئے درست معلومات کی دستیابی کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ درست معلومات سامنے آنے پر یہ معلومات بروقت لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔

  • تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

    تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

    سندھ پنجاب اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے دو ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

    ملک میں وفاقی اورسرکاری سمیت تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    کراچی سمیت سندھ اورپنجاب کے سرکاری اورنجی اسکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

    بارش کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی۔ حیدرآباد میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی ہے۔وفاق کے ماتحت چلنے والے اوربعض نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات میں پہلے ہی 15 اگست تک اضافہ کردیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    گوجرانوالہ میں بھی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ رات برسنے والی بارش کا پانی اسکولوں کے اندر اورباہرجمع ہوگیا جسے بچوں اوراساتذہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

  • جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    لاہور:جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت جسے دنیا جماعت اسلامی کے نام سے جانتی ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے پروگراموں میں ترانے اور نغمے ضرور پڑھیں مگران غیراسلامی ہونے سے محفوظ رکھا جائے گا

     

    اس حوالے جماعت کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے جماعت کی طرف سے پالیسی وضح کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آج کےبعد جماعت اسلامی کے اسٹیجزسے کوئی ایسا ترانہ یا نغمہ پیش نہیں کیا جائے گا جس میں موسیقی کی ملاوٹ ہو

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت یہ کوشش کرے گی کی ایسے ترانے اور نغمے پیش کیے جائیں جن میں موسیقی کی بالکل ملاوٹ نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ موسیقی نے ہماری نسل تباہ کردی ہے اورموسیقی سننا گناہ بھی ہے اس لیے جماعت اپنے کارکنوں کو یہ ہدایت کرتی ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی ترانہ یا نغمہ پیش نہ کریں جس میں موسیقی شامل ہوبلکہ موسیقی سے پاک ترانے وغیرہ پڑھیں جائیں تاکہ ہم اپنی نسل نوکواس گناہ والے کام سے بچا سکیں