Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

    ریاض:سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ذوالحج کے مہینے میں 6 وزارتوں میں رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے 78 ملزمان کی گرفتاری اور 116 سے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمۂ انسدادِ کرپشن نے دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات میں کام کرنے والے اعلیٰ سرکاری ملازمین کو رشوت ستانی، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی نے ذی الحج 1443 ھ کے مہینے میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    اس دوران 3,207 مانیٹرنگ دورے کیے گئے اور 116 مشتبہ کرپٹ عناصر سے تفتیش کی گئی، جب کہ بدعنوانی کے جرائم میں ملوث 78 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سعودی عرب نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کہا کہ ان ملازمین کو ٹھوس شواہد کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں معاشرے سے بدعنوانیوں اور جرائم کے مکمل خاتمے کے سعودی ولی عہد کے وژن کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ محمد بن سلمان کے 2017 میں ولی عہدہ کے منصب پر فائز ہوتے اُن کے کزنز، شاہی خاندان کے افراد، سیکیورٹی افسران اور سرکاری ملازمین کو بڑی تعداد میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اس طرح دوسرا بڑا کریک ڈاؤن مارچ 2020 کو کیا گیا جس میں 298 افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران اور شاہی خاندان کے کچھ افراد بھی شامل تھے۔

  • پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

    پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

    اسلام آباد: غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پڑویم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

    پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بھی بڑھنے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل ہونے کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن پانچ فیصدسے زائد اضافہ ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    برطانوی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ایک سو دس اعشاریہ تینتالیس ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کردی

  • پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کے مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پیپلز بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ، کمشنر کراچی اقبال میمن، کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سربراہاں نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماڈل کالونی، ریگل چوک کے علاقے جی بس روٹ نمبر 1 ہے اس پر اسفالٹ کام کی ضرورت ہے، ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی، آرام باغ کے علاقوں میں فرش کا کام ہونا ہے، روٹ نمبر 1 ملیر ہالٹ سے آرام باغ تک سیوریج لائن کی لیکیجز کے مسائل ٹھیک ہونا ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ نمبر 1 کے جو مرمت اور مینٹیننس کے کام ہیں ان کو فوری شروع کیا جائے، پیپلز بس سروس شہر کیلئے اہم ہے اس کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    بریفنگ میں کہا گیا کہ روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک ہے، اس روٹ پر شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل برج کے علاقوں میں اسفالٹ کے کام کی ضرورت ہے، گلشن، شاہ فیصل میں فرش کے کام کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کا کام بھی ہونا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے روٹ نمبر 2 کے تمام کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

    انہوں نے ان بسز کے روٹس پر بریکرز رموو کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹاب بھی بنانے کی ہدایت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر طرح کی سہولت ہو، پیپلز بس سروس کے 387 بس اسٹاپ بنائے ہیں۔

  • بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    لاہور: بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، بھارت کی طرف سے یہ آبی حملہ پاکستان میں جاری سیلاب کی شدت میں اور اضافہ کررہا ہے

    پاکستانی حکام کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع کے بہت زیادہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اس وقت پاکستان کے ان سرحدی علاقوں میں اس سیلابی پانی سے کیا کیفیت ہے اس حوالے سے محکمہ انہارکے حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسےزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    دوسری جانب بھارت کیجانب سےدریائےچناب میں چھوڑاگیا سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی ہے، جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دریائے چناب پراس وقت کیاطوفانی کیفیت ہے اس سے متعلق فلڈ کمیشن نے دریائےچناب اورراوی کےندی نالوں میں سیلاب سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس، چیف الیکشن کمشنرکے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو جانب دار قرار دیتے ہوئے عملے اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کی قرارداد منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے متفقہ امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں کیوں کہ ان کے مدمقابل کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدی جمع نہیں کرائے۔ بعدازاں اسپیکر نے نومنتحب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم سے حلف لے لیا۔

    آج پاکستان کو بچایا ہے تو نواز شریف حکومت نے بچایا ہے،مفتاح اسماعیل

    حلف کے بعد حکومتی رکن سید علی عباس نے الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن غیرجانب دار نہیں رہا اس لیے الیکشن کمیشن کا عملہ اور الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان شفاف انتحابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹھوس شواہد پر تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کرتا ہے، ابتر سیاسی صورتحال، مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

     

     

    بعدازاں پنجاب اسمبلی نے سیکریٹری قانون کو دئیے گئے پنجاب اسمبلی کے اختیارات دوبارہ سیکریٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا، قبل ازیں ن لیگ کی حکومت میں پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے اختیارات سیکریٹری قانون کو دے گیے گئے تھے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

  • بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    بینک، فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو54 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم لوٹائے،صدرعارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ صدر مملکت نے یہ ہدایت بینک کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف یو بی ایل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کی ۔

    صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے ، لہٰذا بینک نے ان پر ادائیگی کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔ صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جن کے مطابق 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کی منتقلی/ ادائیگی کیلئے صارف کو فون کال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ایس او پیز تمام صورتوں میں لاگو کرنے کے لیے وضع کیے گئے تھے اور ان کا بنیادی مقصد صارف کو ممکنہ دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو استشنیٰ نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ چونکہ بینک شکایت کنندہ کے خلاف ناقابل تردید طور پر اپنا مؤقف ثابت کرنے اور اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، لہذا اس کی درخواست میرٹ پر نہیں اور مسترد کی جاتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ دونوں چیکس پشت پر کسی مہر یا تحریر سے عاری تھے ۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ بینک کے ریکارڈ میں موجود شکایت کنندہ کے تسلیم شدہ دستخطوں کے ساتھ چوری شدہ چیکوں پر دستخطوں کا موازنہ نہ کرکے بینک کی جانب سے غفلت برتی گئی۔ صدر نے کہا کہ یہ ٹھوس اور واضح حقیقت بینک کے لیے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی چیک کالعدم ہیں اور ایسے چیکوں کی بنیاد پر صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی جاسکتی ۔

    فیروز خان (شکایت کنندہ) کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کے دفتر سے دو چیک چوری ہو گئے اور یو بی ایل نے بغیر کسی کال بیک کنفرمیشن کے اور 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے چیکس کے حوالے سے اپنے ہی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی ۔ شکایت کنندہ نے اپنی کھوئی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینک میں شکایت درج کرائی ۔ کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر شہری نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے لیے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا، جس نے اس کے حق میں احکامات جاری کر دیے۔ تاہم، بینک نے محتسب کے فیصلے پر عمل درآمد کی بجائے صدر عارف علوی کے پاس اپیل دائر کی جسے فیروز خان کے حق میں مسترد کر دیا گیا۔

  • ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی  رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    اسلام آباد:ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ ججز نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے، اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔اور اس حوالے سے غیرضروری بحث نہ کی جائے

    جوڈیشل کمیشن اجلاس ( Judicial Commission of Pakistan ) کےاعلامیے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

    جوڈیشل کمیشن کے اجلاس اور اس کے بعد بننے والے تنازعے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ( Ashtar Ausaf ) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو کوئی منفی رنگ نہ دیا جائے، تجویز کردہ ناموں کے میرٹ پر منظور یا مسترد کیے جانے پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے سے مکمل اتفاق کیا، جب کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تقرری کے حق میں رائے دی۔

    اٹارنی جنرل نے یہ بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا تقرر کرنا کمیشن کا ایک مقدس فریضہ ہے، اور اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے، نامزد تمام ججز کی معلومات اجلاس سے پہلے فراہم کی جانی چاہیے، تاکہ اس کا بغور جائزہ لیا جاسکے۔ ججز کی نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ رولز اور پیشگی معلومات کے تناظر میں اجلاس مؤخر کرنے کی رائے دی تھی۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں کو منظوری نہیں مل سکی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

    جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے تجویز دی تھی کہ جن کے نام سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے تھے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جسٹس طارق مسعود نے سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے نامزد ججز کے نام مسترد کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نامزد ججوں کی عزت کی خاطر ان کے کوائف پر رائے دینے سے اجتناب کیا۔

  • سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منکشف ہونے والی تصاویر اور منظرعام پرآنے والی ویڈیو کےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ میاں شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے متعلق سوشل میڈیا پرجومنفی حقائق پیش کیے گئے ہیں اس کے تانے بانے بشریٰ بی بی کے منہ بولے بیٹے ارسلان سے ملتے ہیں

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے” کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور ARY کے پاس بھی اوریجنل video موجود ہے

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وڈیو FIA سائیبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ وڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے ARY کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے

    ان کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے مل رہے ہوں تو پھر صحافت کے لبادے میں جھوٹ کا پرچار ہی ہوگا۔عمران صاحب کی یہ اوچھی، نیچ اور گھٹیا حرکت اس مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جو مدینہ کی ریاست کے پاک نام سے لے کر فاٹف ،کورونا سیلاب ،مذہب،سیاسی مخالفین کی صحت، معیشت،عوام کے روزگار پہ جھوٹ بولتا ہے

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں بشری بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا ۔ اب تکلیف ہو گئ کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا،نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا

  • وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت

    وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت

    لاہور :وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت ہورہی ہے جس میں اتحادی بھی شریک ہیں ، اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف لاہور آئے ہوئے ہیں اور لاہور میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں آج اہم اجلاس ہو رہا ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال خصوصاً پنجاب میں حالیہ تبدیلی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آج بروز اتوار 31 جولائی کو سیاسی امور سے متعلق اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

    اجلاس کی صدارت میاں محمد شہباز شریف کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز سمیت سینیر قیادت اجلاس میں شرکت کر رہی ہے۔ اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    اجلاس کے شرکا ن لیگ کو پنجاب میں فعال کرنے کیلئے حکمت عمل طے پر بھی غور کریں گے، جب کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت اور تجاویز پر غور و خوص کیا جائے گا۔

    اجلاس دوپہر 3 بجے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں شروع ہوا۔جو ابھی تک جاری ہے اور اس میں عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم سمیت دیگرجماعتوں کو مل کرکام کرنے پرزور دیا جارہا ہے

  • عراق میں مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے حالات کشیدہ،عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    عراق میں مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے حالات کشیدہ،عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    بغداد:عراق میں مظاہروں اور دھرنوں سے صورتحال بحرانی، عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے اور جس کےبعد ہرطرف عجیب سی کیفیت قائم ہے ،اس حوالے سے عراقی حکام نے بھی تصدیق کی ہےکہ عراق میں ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں کے بعد حکومت نے حالات کو معمول پر لانے کیلئے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم ہاوس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک میں عام تعطیل ہے تاہم 50 فیصد طبی مراکز اور سکیورٹی ادارے کھلے رہیں گے۔ ہر چند کہ عام تعطیل کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کی حکومت نے بغداد کے گرین زون میں ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے یہ اعلان کیا ہے۔

     

     

    صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر کے حامی ہفتے کے روز بھی بغداد کے گرین زون کے بیریئر کو توڑتے ہوئے ایک بار پھر پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔ مظاہرین محمد شیاع السودانی کی وزارت عظمی کیلئے نامزدگی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا اقوام متحدہ نے عراق میں حالات کی کشیدگی پر تشویش بھی ظاہر کی اور تمام فریقوں سے عراق کے مفادات کے تحفظ کے لئے کشیدگی بڑھانے والے ہر قسم کے اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
    عراق کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی پارلیمنٹ میں زبردستی داخل ہونے والے مظاہرین سے احتجاج کو پرامن طریقے سے آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مقتدی صدر کے حامیوں نے گذشتہ بدھ کو بھی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔