Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

    عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

    لاہور:عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے ،

    احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا، احسن اقبال نے اس موقع پر پاکستان کی معاشی صورت حال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوئے،

    احسن اقبال نے سابق وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کا بوجھ اٹھا نے جا رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیں، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو کمزور کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی ٹمپرنگ کی ،

    وفاقی وزیراحسن اقبال نےکہا کہ عمران خان نے انقلاب لانے کے نام پر کروڑوں اربوں روپے ہتھیا لیے،عمران خان نے پیسے خفیہ اکاونٹس میں رکھ کر استعمال کئے، احسن اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان نے ڈیم کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کیا، عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،

  • ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان

    ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان

    لاہور:ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی اور آئین کی جنگ لڑنی ہے،

    مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمہارے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں ہم جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمہیں بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا،

     

    فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی بدتہذیبی کے خلاف اگر اکیلا رہ گیا تو بھی لڑوں گا ،بزرگوں کا احترام ختم ہو گیا، اپنی مرضی والی مخلوق نے روایات کو تباہ کیا،2013میں ایک وفد نے بتایا کہ پشتون خطے میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنی ہیں ،

    فضل الرحمان نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اپنے منشور ہوتے ہیں، فیصلہ عوام کرتے ہیں،عدلیہ کسی بھی ریاست کے لئے ناگزیر ہے، ان کا احترام کرتے ہیں،منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کرکے ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے،سیاسی، آئین کی جنگ لڑنی ہے،علماء کرام کا فرض ہے قوم کو راہ بتائیں،فضل الرحمن نے کہا کہ انصاف کے نام پر بدتہذیبی شروع کی گئی،

    اس سے پہلے فضل الرحمن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنائے، فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اورہندوستان سے پیسے لیے۔ کوٸی ریکارڈ نہیں ہے، نواز شریف کے خلاف تو ایک پانامہ کیس آتا ہے اور اقامہ پہ جاکر کورٹ اُن کو نااہل قرار دیتا ہے

  • تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    لاہور: یکم اگست سے شہر بھر کے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کی مطابق یکم اگست سے شہر بھر کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئےاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

    اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

  • سیلاب زدہ بلوچستان کی ترجمان کو تیز میک اپ کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر تنقید کا سامنا

    سیلاب زدہ بلوچستان کی ترجمان کو تیز میک اپ کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر تنقید کا سامنا

    آفت زدہ بلوچستان کی ترجمان پر تیز میک اپ اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس پر تنقید

    ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
    بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

    سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے۔

    اس صورتحال میں ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنے صوبے کی صورتحال پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈیا صارفین نے کوئٹہ کی بجائے وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    فرح شاہ نے پریس کانفرنس سادہ انداز کی بجائے اس تیاری سے کی جیسے وہ کسی تقریب میں شرکت کررہی ہوں۔ اس پر ناقدین نے ان پر کڑی نکتہ چینی کی۔

    دوسری جانب فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ کو بند کر دیں، ہم جلد سوشل میڈیا پہ بھی کام کریں گے ، میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکی کیونکہ مجھے اپنے لوگوں کی مشکل میں ان کے ساتھ رہنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کو چھوڑ دیں، میڈیا بھی تصویر کے دونوں رخ دکھائے، ہم اپنے عوام کے غلام ہیں ان کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔


    صارفین کا کہنا تھا کہ فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا کتنا زیادہ دکھ ہے۔

  • سندھ :مون سون بارشوں کی دوران جاں بحق افراد کی 100 ہوگئی

    سندھ :مون سون بارشوں کی دوران جاں بحق افراد کی 100 ہوگئی

    کراچی :سندھ میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں کے دوران 100 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے اجری رپورٹ کے مطابق 20 جون سے 29 جولائی تک صوبے بھر میں ہونے والی بارشوں کے دوران حادثات و واقعات میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں میں 51 بچے، 43 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔
    سندھ میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے 41 کراچی میں ہوئیں جب کہ 10 کا تعلق ملیر سے تھا۔

    رواں برس مون سون سیزن کے دوران اب تک سندھ میں خلاف توقع کئی 500 فیصد زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے، صرف کراچی میں جولائی کے مہینے میں بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔کراچی کے کئی علاقوں میں صرف ایک ماہ کے دوران 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں بھی مون سون بارشوں کے کچھ اسپیل آئیں گے۔ 6 اگست کو بارش برسانے کا طاقتور سسٹم سندھ میں داخل ہوگا جو ناصرف سندھ بلکہ بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے بلوچستان روانہ

    ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی اسپیل اور سیلاب نے تباہی مچا دی، بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں سے ہزاروں افراد متاثر ہو گئے، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں۔

    بلوچستان میں بارشیں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی، لسبیلہ شدید متاثر، سینکڑوں مکانات زمین بوس، چاغی ، احمد وال، دالبندین میں سلابی ریلے سے مزید کئی فٹ ریلوے ٹریک بہہ گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل، حب ندی میں پھنسے 3 افراد کو بچالیا گیا، پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

    یرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب زدگان سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ…

    ادھر مسلسل طوفانی بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ملتان میں قاسم بیلہ کی متعدد بستیاں زیر آب آگئیں، سیکڑوں ایکڑ پر فصلوں اور آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، اوچ شریف میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

    سیلاب ریلوے ٹریک بہا لے گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل

    راجن پور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 75 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ،ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، 27 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

  • مردان میں شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق

    مردان میں شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق

    مردان میں شادی والے گھر میں چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: مردان چقڑو پل مصری آباد میں کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 نے ملبے میں دبے افراد کو نکال دیا۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا۔

    جاں بحق افراد میں 6 سالہ عارف، 19 سالہ زوجہ محمد آصف، دو سالہ انس جب کہ زخمیوں میں 10 سالہ حارث، 60 سالہ محمد ظاہر اور 10 سالہ وارث شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اطلاعات کے مطابق متاثرہ گھر میں آج شادی کی تقریب تھی کہ اچانک یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔

  • عامر لیاقت نے دانیہ کو خلع دے دی تھی۔ بشریٰ اقبال کا دعوی

    عامر لیاقت نے دانیہ کو خلع دے دی تھی۔ بشریٰ اقبال کا دعوی

    عامر لیاقت کی سابق اور پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی میزبان نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی خلع دے دی تھی۔

    سیدہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی تیسری بیوی دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کے بعد یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت اپنی آخری اہلیہ کو بھی خلع دے چکے تھے۔

    بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت نے دانیہ ملک سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر پھر انہوں نے اپنی ہی زندگی میں وکیل کو خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر پہنچے مگر انہوں نے اس سے قبل ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیح نکاح کی درخواست واپس لیے جانے کی وجہ سے قانون کی نظر میں عامر لیاقت کا خلع تسلیم نہیں ہوسکتا مگر شرعی لحاظ سے ان کی خلع ہوچکی۔

    بشریٰ اقبال نے الزام عائد کیا کہ دانیہ ملک اور عامر لیاقت کی شادی نہیں بلکہ ایک طرح سے ڈیل ہوئی تھی اور خاتون نے محض چند ماہ میں ان کے سابق شوہر کو لوگوں سے بھیک مانگنے تک مجبور کردیا

    ان کے مطابق عامر لیاقت تو شادی کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے ڈیل کرلی اور دانیہ ملک نے چار ماہ کے اندر ہی ان سے خلع لینے کے لیے عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا اور پھر اپنی درخواست واپس بھی لے لی۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کو معاشی طور پر تباہ کیا اور وہ دوسرے لوگوں سے مالی مدد مانگنے پر مجبور ہوئے۔

    بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے انتقال سے قبل دانیہ ملک اور ان کی والدہ صرف طلاق کا مطالبہ کرتی رہی تھیں مگر انتقال کے فوری بعد وہ ان کی بیوہ بننے کا ڈراما کرنے لگیں۔

    انہوں نے سابق شوہر کے انتقال پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے دلیل دی کہ عامر لیاقت کے جسم پر گولی لگنے سمیت دیگر طرح کے کوئی تشدد کے نشانات نہیں تھے اور نہ ہی ان کے منہ سے جھاگ نکلی تھی، جس سے خدشہ ہو کہ انہیں زہریلی چیز دی گئی ہو۔

    بشریٰ اقبال کے مطابق قتل کیے جانے والے شخص سے متعلق شکوک پیدا ہوجاتے ہیں مگر انہیں عامر لیاقت کے جسم سے اس طرح کے کوئی نشانات نہیں ملے، جن سے انہیں ان کے تھوڑے سے قتل کا شک ہوتا۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ عامر لیاقت کا جسمانی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ان کی موت کے سرٹیفکیٹ پر ان کے موت کا سبب نہیں لکھ کر دیا، جس پر انہیں سمجھ نہیں آئی کہ ڈاکٹرز نے ایسا کیوں کیا؟

    بشریٰ اقبال کے ہمراہ بیٹی دعا عامر بھی موجود تھیں اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ ہیں اور ان کا ان کی دولت پر کوئی حق نہیں مگر قانونی اور مذہبی طور پر بچے ہی والدین کی ملکیت کے حقدار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے عامر لیاقت کی زندگی کے آخری ایام میں مشکلات کا ذمہ دار دانیہ ملک کو ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے سابق شوہر کو اتنا بدنام کیا گیا کہ وہ لوگوں سے منہ چھپاتے پھرتے تھے۔

    بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں ایف آئی اے سائبر کرائم میں دانیہ ملک کے خلاف شکایت درج کروادی ہے اور انہوں نے تمام شواہد بھی ادارے کو فراہم کردیے ہیں اور انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

  • چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس

    چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس

    چکوال :چکوال سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کا انکشاف:شریں رحمان کا نوٹس،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    وفاقی وزیر شیری رحمان نے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو فوری طور پر پلانٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خام مال کی بلاسٹنگ اور کھدائی سے حیاتیاتی تنوع کو خطرہ ہوگا، مقامی باشندے اور جنگلات کے محافظ پلانٹ کے شدید مخالف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے، سیمنٹ پلانٹس کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پہلے سے موجود 5 سیمنٹ پلانٹس کی وجہ سے زیر زمین پانی تیزی سے ختم کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کے مطابق یہ علاقہ 1200 ایکڑ کے قدرتی ذخائر پر محیط ہے اور علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیں۔ قانون کے مطابق یہاں کان کنی جیسی سرگرمیاں سختی سے ممنوع ہیں۔

    معروف کمپنی کے بورے میں غیر معیاری سیمنٹ پیک کرنیوالے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    اپنے بیان میں وزیر ماحولیات نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے، رواں برس شدید گرمی سے ہزاروں ایکڑ قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیات کے ساتھ زیر زمین پانی کا بھی تحفظ کرنا ہے۔

    سیمنٹ پلانٹ لگانے والوں کیلیے خوشخبری، صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے حکومتی پالیسی

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر بھی چکوال کے سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں قائم سیمنٹ پلانٹ سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ کچھ صارفین کی جانب کٹاس مندر میں ہونے والے پانی کے مسئلہ کو بھی اسی مسئلے سے جوڑتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسے پروجیکٹ زیر زمین پانی کی قلت کا سبب بنتے ہیں

    چکوال کی تمام سیمنٹ فیکٹریاں بند کرنے کی سپریم کورٹ سے استدعا کر دی گئی

    کٹاس مندر کت تالاب میں پانی کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر اٗس وقت کی پنجاب حکومت نے چکوال کے نزدیک قدیم کٹاس راج مندر کے قریب نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    ماحولیاتی امور پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سیمنٹ فیکٹریاں زیر زمین پانی استعمال کرتی ہیں، جس کے باعث کٹاس راج مندر کا صدیوں پرانا تالاب بھی خشک ہوگیا۔

  • چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سےنکالنےکی بات کرنااپنی ذہنی حالت بتانےکےمترادف ہے:سالک حسین

    چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سےنکالنےکی بات کرنااپنی ذہنی حالت بتانےکےمترادف ہے:سالک حسین

    مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے ہی نکالنے کی باتوں پر ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین میدان میں آگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے نہیں نکالنا چاہیے تھا وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں

    اپنی ٹوئٹ میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے نکالنے کی بات کر نا اپنی ذہنی حالت بتانے کے مترادف ہے۔

    مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ

     

    https://twitter.com/ChSalikHussain/status/1553279726353092608

    چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے کر منافقانہ روش اپنانے اور فرد واحد کو نوازنے کی بجائے سیاسی شعور کے مطابق ملک و قوم کو بے راہ روی اور انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔

    رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے بہتر ہے۔

    چوہدری شجاعت نے PTI اور PMLQ کوماموں بنادیا جواد احمد

    چوہدری پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز کے درمیان وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے مسلم (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے خط کی بنیاد پر 10 ووٹ نہ گننے کی رولنگ دی اور اسی بنیاد پر حمزہ شہباز کی جیت کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا جس کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا۔

    لاہور: آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    دوسری جانب چوہدری شجاعت کو ان کی بیماری کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے ہٹانے کی باتیں گردش کرنے لگیں جس کی تائید پارٹی کے سینیٹر کامل علی آغا نے بھی کی۔

  • سیٹھ عابد کی بیٹی کی موت اپنے پستول کی گولی سے ہوئی۔ پولیس

    سیٹھ عابد کی بیٹی کی موت اپنے پستول کی گولی سے ہوئی۔ پولیس

    پولیس نے سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ فرح مظہر کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ دماغی مسائل کا شکار تھیں، ان کے ہاتھ میں موجود پستول سے گولی چلنے کے سبب وہ ہلاک ہوگئیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون فرح مظہر دماغی مسائل کا شکار تھیں اور انہیں گولی خود ان کے ہاتھ میں موجود پستول سے لگی۔

    پولیس نے معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کی تفتیش مکمل کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون فرح مظہر دماغی مسائل کا شکار تھیں اور انہیں گولی خود ان کے ہاتھ میں موجود پستول سے لگی۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ سیٹھ عابد کی بیٹی 62 سالہ فرح مظہر نے نہ ہی خودکشی کی اور نہ ہی انہیں قتل کیا گیا، خاتون نفسیاتی مسائل سے دوچار تھیں، فرح مظہر کے ہاتھ میں پستول سے جس سے انہیں حادثاتی طور پر گولی لگی۔

    یاد رہے کہ 18 جون کو مسلم ٹاؤن کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں فرح مظہر کی گولی لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے جائے وقوع سے 3 پستول برآمد کرتے ہوئے قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لیا تھا تاہم ایف آئی آر درج ہوئی تھی اس میں درج تھا کہ جائے وقوع سے کوئی پستول نہیں ملا۔

    پولیس نے لے پالک بیٹے فہد اور گھریلو ملازمہ عطیہ کو قتل کے جرم میں گرفتار کیا، ان پر الزام تھا کہ دونوں نے مل کر فرح مظہر کو قتل کیا اور اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، فہد پر الزام تھا کہ وہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں رضیہ نامی عورت سے شادی کا خواہش مند تھا لیکن فرح راضی نہیں تھی۔

    بعد ازاں مزید تفتیش ہوئی تو پولیس نے مزید مرد ملازمین کو بھی گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد خون آلود بیڈ کی چادریں تبدیل کیں، عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا جبکہ ایک اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو اسپتال لے کرگیا۔

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں