Baaghi TV

Author: +9251

  • انو کپورنئی سیریز میں اپنے نئے کردار کےلئے پُر جوش

    انو کپورنئی سیریز میں اپنے نئے کردار کےلئے پُر جوش

    منجھے ہوئے اداکار انو کپور اپنے نئے پراجیکٹ کے نئے کردار پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ یہ نہ کرتے تو انہیں بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا. رپورٹس کے مطابق سیریز کریش کورس میں انو کپور کا کردار بالکل نیا ہے اور روٹین سے ہٹ کر ہے .انو کپور کا دعوی ہے کہ ان کے مداحوں نے انکو کبھی بھی پہلے ایسے کردار میں نہیں‌دیکھا ہو گا بلکہ اداکار و میزبان نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر میں اس سیریز کا کردار نہ کرتا تو مجھے بہت زیادہ پچھتاوا رہتا. انو کپور نے کہا کہ میں نے

    ہمیشہ مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں خود کو کامیاب بھی دیکھتا ہوں. جب میں نے کریش کورس کا سکرپٹ سنا تو مجھے لگا کہ اس قسم کی کہانیاں کم کم بنتی ہیں اور ایسی کہانی اور کردار کو چھوڑنا حماقت ہو گی لہذا میں نے ہاں کر دی. انو کپور نے مزید کہا کہ منیش ہری پرساد ک وجے موریا جیسے منجھے ہوئے لوگ اس پراجیکٹ کے ساتھ جڑے ہیں. مجھے امید ہے کہ یہ پراجیکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا اور میرا ویسے بھی ماننا ہے کہ چیز اچھی ہو تو شائقین خود بخوچ کھچے چلے آتے ہیں. یاد رہے کہ کریش کورس کا پریمیئر خصوصی طور پر ایمیزون پرائم پر 5 اگست سے ہوگا۔

  • روس یوکرین تنازعہ:توانائی بحران:یورپ کی سلامتی کوخطرات لاحق ہوگئے

    روس یوکرین تنازعہ:توانائی بحران:یورپ کی سلامتی کوخطرات لاحق ہوگئے

    برلنروس یوکرین تنازعہ:یورپ کی سلامتی کوخطرات لاحق ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ بڑھتی ہوئی افراط زر اور توانائی کے بحران کی وجہ سے اس وقت یورپ کی سلامتی کو خطراب لاحق ہیں

    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے یورپی یونین جس طرح مسائل کا شکار ہے اور ہرملک کواپنی فکر پڑی ہوئی ہے ان حالات میں یورپ کے درمیان اتحاد کا برقرار رہنا ممکن نہیں لگتا

    اخبار کے مطابق کچھ ایسے حقائق بھی ہیں کہ توانائی کے معاملے پر یورپی ممالک میں اتحاد اتنا مضبوط نظر نہیں آتا جتنا کہ ہوسکتا ہے اور صارفین کے دباؤ کی وجہ سے یہ اتحاد ٹوٹ سکتا ہے

    سال 2021 سے ہی یورپ میں توانائی کی قیمتیں پر بڑھ رہی ہیں۔ یوکرین میں روس کے آپریشن کے آغاز اور مغرب میں ماسکو کے خلاف پابندیوں کے متعدد افراط زر میں تیزی آئی اور ایندھن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بدھ کو قیمتیں $2,500 فی 1,000 کیوبک میٹر تک پہنچ گئیں جب Gazprom نے 27 جولائی سے شروع ہونے والی کلیدی گیس پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کو 33 ملین کیوبک میٹر فی دن سے کم کرنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا، جو کہ پائپ لائن کی معمولی صلاحیت کا 20% ہے۔

    یورپی یونین کے توانائی کے وزراء نے گیس کی مانگ کے حوالےسے بتایا ہے کہ موسم سرما میں جو بحران پیدا ہوگا وہ اس کا مقابلہ کرنا یورپین ممالک کے بس کی بات نہیں ہے

    شاید یہی وجہ ہے کہ اٹلی، پولینڈ، ہنگری، پرتگال، یونان اور اسپین سمیت کئی ممالک نے پہلے ہی کھپت میں کمی کی مخالفت کی ہے۔کیون کہ وہ آنے والے بحران سے خوفزدہ ہیں

  • ریلے میں بہہ کر ندی میں گرنے والی 3 بچیوں کی لاشیں برآمد

    ریلے میں بہہ کر ندی میں گرنے والی 3 بچیوں کی لاشیں برآمد

    بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

    سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔


    چاغی کے علاقے دشتگورانکی ندی سے تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں بچیاں برساتی پانی میں بہہ کر ندی میں گرنے سے جاں بحق ہوئیں۔ تینوں بچیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دی گئیں۔


    بچیوں کی عمر 15،13،11 سال ہے۔ تینوں آپس میں رشتہ دار تھیں جو ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ندی میں گر گئیں۔ ان کی عمریں 11،13،15 سال ہیں۔

  • ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان بلوچستان حکومت

    ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ :ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے زور پر کوئی مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، افغانستان کی مثال آپ کے سامنے ہے، بات چیت کے ذریعے ہی ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ ، وزیراعظم اور صدر مملکت بھی اپنے عہدوں پر فائز ہیں تو صرف اور صرف عوام کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہیں، زیارت میں کرنل لئیق اور ان کے کزن کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اس کے بعد کچھ لوگوں کا دھرنا شروع ہوا، ان کا کہنا تھا کہ وہاں آپریشن کی آڑ میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ مبینہ لاپتہ شخص ظہیر انجینیئر کتنے سال بعد واپس آتا ہے اور وہ بتاتا ہے کہ وہ ایران کی جیل میں قید تھا اور یہاں ماما قدیر جیسے لوگ ریاست اور اس کے ان اداروں پر الزام تراشی کررہے ہیں، جن کی وجہ سے ہم رات سکون کی نیند سوتے ہیں۔

    فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجنیئر ظہیر تو واپس آگئے، بہت بے دردی سے کرنل لئیق اور ان کے کزن کو قتل کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہیں، اس میں ایک اہلکار شہید بھی ہوگیا، ہم لاپتہ افراد کی تو بات کرتے ہیں لیکن ہم ان شہدا کی بات کب کریں گے؟ ، کیا ان کے گھر والے یا ماں باپ نہیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ چند لوگ بیرونی سازشوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ ان سازشوں کو سمجھیں، سازشوں کا آلہ کار بننے سے ان کی اپنی سرزمین کا نقصان ہورہا ہے۔

  • فوک گلوکار عارف لوہار کا شکوہ

    فوک گلوکار عارف لوہار کا شکوہ

    فوک گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں‌کہ ہمارے ہاں کسی کی بھی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے میں‌کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ، اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی تعریف کے قابل ہو اور اسکی تعریف کی جائے. گلوکار نے کہا کہ جن لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے کم از کم ان کواتنی عزت دی جانی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں. پاکستان میں‌جو بھی اچھا کام کررہا ہے وہ اس ملک کا اثاثہ ہے ہمیں اپنے اثاثے پر فخر ہونا چاہیے. فوک گلوکار عارف لوہار کہتے ہیں کہ بھارت

    ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا ہے کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے. عارف لوہار یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور اب اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس کے بعد فیملیاں سینما گھروں‌کا رخ کررہی ہیں یہ سلسلہ چلتے رہنا چاہیے رکنا نہیں چاہیے. عارف لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئریر میں کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کروں اور میر ی خوش قسمتی ہے کہ میں نے ایسا کیا بھی اور اس چیز کا اعتراف بھی کیا گیا.

  • اداکاری میں سینئرز نے بہت رہنمائی کی کومل رضوی

    اداکاری میں سینئرز نے بہت رہنمائی کی کومل رضوی

    اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ میں نے اداکاری کی اور اداکاری میں میرے سیئنرز نے میری بہت مدد کی. میری اس قدر حوصلہ افزائی کی گئی کہ ڈرامہ سیریل ہوائیں میرا کردار صرف اس لئے بڑھایا گیا کیونکہ میں نے بہت اچھی اداکاری کی تھی.یہ ڈرامہ میرے کیرئیر کا پہلا ڈرامہ تھا اس کے بعد مجھے بہت سای اداکاری کی آفرز بھی آئیں لیکن میں نے اپنی مرضی کے مطابق سکرپٹس کا انتخاب کیا. کومل رضوی نے مزید کہا کہ اداکاری میں مجھے شناخت ملی اچھی بات ہے خوش
    بختی ہے لیکن گلوکاری میری پہلی چوائس ہمیشہ ہی رہی ہے. آج بھی گلوکاری میری پہلی ترجیح ہے. انہوں نے یہ بھی بتایا

    کہ میں دبئی میں‌پیدا ہوئی اور دبئی کے علاوہ امریکہ اور نائجیریا میں کافی سال گزارے لہذا میری اردو کوئی بہت اچھی نہیں تھی لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میری اردو بہت زیادہ اچھی ہو گئی اور آج میں بہت اچھی اردو بول لیتی ہوں. یاد رہے کہ کومل رضوی کے گانوں کی شہرت ہمسایہ ملک میں بھی گئی کافی برسوں کے بعد کومل ڈرامہ سیریل بددعا میں‌نظر آئیں اس میں انہوں نے ماڈل عبد اللہ کی بیوی کا کردار ادا کیا. کومل میڈیا سے دور رہتی ہیں اور کم کم بات کرتی ہیں. کومل کہتی ہیں کہ دونوں شعبوں میں نام کما لیا لیکن اب میری تما م تر توجہ گلوکاری کے کیرئیر پر ہے اداکاری کے پراجیکٹس کی آفر ہو گی تو یقینا جو کہانی اور کردار اچھا لگے گا میں‌کروں گی.

  • بہت جلد چھری کے نیچے آنے والا ہوں۔ شعیب اختر

    بہت جلد چھری کے نیچے آنے والا ہوں۔ شعیب اختر

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ایک بیان نے ان کے مداحوں کو  پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

    شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا گیا۔

    شعیب اختر نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا ٹائم گزار چکا ہوں۔


    شعیب اختر کے اس ٹوئٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی گئی جس سے ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی۔

    راولپنڈی ایکسپریس نے ویڈیو بیان میں اپنی طبیعت سے متعلق پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری سرجری کے لیے دعا کریں، امید ہے کہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا۔

    شعیب اختر نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنا لی، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ کا نظارہ بھی کروایا۔

  • ول سمتھ  کی کرس راک سے معافی

    ول سمتھ کی کرس راک سے معافی

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرس روک سے معافی مانگ لی ہے. ول سمتھ کے مداحوں کی خواہش تھی کہ ان کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے اور وہ اپنے اس رویے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ساکھ کو بحال کریں.ویسا ہی ہو گیا ہے ول سمتھ نے کرس راک سے آسکر تقریب کے دوران انہیں مکا مارنے پر معافی مانگ لی ہے اور انہوں نے قبول کیا ہے کہ ان کا رویہ اُس وقت اچھا نہیں تھا. اداکار ول اسمتھ نے آسکر تقریب میں اکیڈمی ایوارڈز کے میزبان کرس

    راک کو تھپڑ مارنے کے چند ماہ بعد ایک ویڈیو کے ذریعے کرس راک سے مانگ لی ہے اس وڈیو کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا ہے۔چھ منٹ کے دورانیے کی اس وڈیو میں ول سمتھ نے کہا ہے کہ کرس میں آپ سے معافی چاہتا ہوں، میرا رویہ ناقابل قبول تھا اور میں اس وقت حاضر ہوں جب آپ بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ویڈیو میں ول سمتھ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی معافی کرس راک تک پہنچا دی ہے لیکن وہ مجھ سے بات کرنے کو تیار نہیں ہیں‌لیکن میں انتظار کروں گا اور امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھ سے بات کریں گے.یاد رہے کہ ول سمتھ کے اس رویے پر انہیں کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے کرس راک سے معافی مانگ لی ہے.

  • مشہور ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں بشری انصاری

    مشہور ہونے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں بشری انصاری

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے پرستاروں کی محبت اور پیار کی وجہ سے ہوں میں نے آج تک جو بھی کیا میرے مداحوں نے مجھے بہت سراہا. بشری انصاری نے کہا کہ لوگ اکثر مجھے پوچھتے ہیں کہ آپ کی خوبصورتی کا کیا راز ہے تو میں‌ یہی کہوں گی کہ میں کسی سے حسد کرتی ہوں نہ کسی کے بارے میں برا سوچتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے. انہوں نے نصیحت کی کے ہمیشہ اچھا کریں اچھا سوچیں. بشری انصاری نے کہا کہ جب کوئی سٹار بن جاتا ہے مشہور ہوجاتا ہے تو اس کی ذمہ داریاں‌بڑھ جاتی ہیں اسکو اپنے کام کا معیار

    بہتر سے بہترین کرنا پڑتا ہے وہ کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتا کہ جس پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا . ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری نے کہاکہ لاہور ہو یا کراچی نیز پورے ملک سے مجھے چھوٹے بڑے ہر کسی کی محبت ملی، میں اپنے پرستاروں کی محبتوں‌کی شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ بشری انصاری کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے کہ جنہوں نے کامیڈی سنجیدہ ہر قسم کے کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے یہاں تک کہ گلوکاری بھی کی اور نورجہاں جیسی منجھی ہوئی گلوکارہ کی بھی کاپی کی. معین اختر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا. بشری انصاری مصنفہ بھی ہیں انہوں نے ھالیہ وقتوں میں زیبائش ڈرامہ لکھا.

  • سٹیج کے ڈرامے کی موجودہ صورتحال پر روبی انعم پریشان

    سٹیج کے ڈرامے کی موجودہ صورتحال پر روبی انعم پریشان

    نوے کی دہائی تک سٹیج کے ہر دوسرے ڈرامے نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے فیملیاں‌جوک در جوک سٹیج کا رخ کیا کرتی تھیں. اس وقت بہت بڑے بڑے نام سٹیج کے ساتھ جڑے ہوئے تھے. روبی انعم بھی انہی میں سے ایک ہیں جنہوں نے اچھا سٹیج کیا اور اس دور میں سٹیج کیا جب ڈرامے سپر ہٹ ہوتے تھے. روبی انعم کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر سٹیج ڈراموں کا رخ کرنا چاہ رہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے کوششیں بھی شروع کر دی ہیں. روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں

    کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ سکرپٹ کا آئوٹ ہونا ہے جب سکرپٹ ڈرامے سے نکل گیا جس کا جو دل کیا اس نے بولا تو پھر ڈرامے کا معیار تو گرنا ہی تھا.پہلے ڈرامے کا سکرپٹ ہوا کرتا تھا ہر آرٹسٹ کو پتہ ہوتا تھا کہ اسکو کیا بولنا ہے اور کس طرح سے اداکاری کرنی ہے. روبی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے سٹیج سے کمایا وہ کبھی بھی اسکو برا نہیں کہہ سکتے ہاں جب کام کا انداز اور معیار ہی گر گیا ہے تو پھر کوئی کیسے یہاں کام کریگا. روبی انعم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رقص بہت ضروری چیز نہیں ہے اگر سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہو تو ہونا چاہیے ورنہ نہیں ہونا چاہیے.