Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی کر دی

    مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی کر دی

    الیکشن کمیشن نے بہاولنگر کی نشست پی پی 241 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ایم پی اے کاشف محمود کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

    ڈی نوٹیفائی کیے گئے رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف محمود کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ٍفیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے .

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھی ۔ سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

    فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔ فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

  • کوک سٹوڈیو کا دبئی میں پہلا  لائیو کنسرٹ

    کوک سٹوڈیو کا دبئی میں پہلا لائیو کنسرٹ

    پاکستان میں کوک سٹوڈیو کے ہر سیزن کو بہت پسند کیا جاتا ہے ہر سیزن میں کمال کے گلوکاروں کے ساتھ کمال کے گانے سامعین کی نذر کئے جاتے ہیں. کوک سٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں جہاں بہت سارے گانے ہٹ ہوئے وہیں علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی نے بہت شہرت ھاصل کی.اس گانے کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچی . کوک سٹوڈیو کو اعزاز ھاصل ہے کہ اس نے پاکستان کے میوزک کو نئی زندگی بخشی ہے. کوک سٹوڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کوک

    سٹوڈیو دبئی میں لائیو کنسرٹ کی میزبانی کرے گا اور ایسا کوک سٹوڈیو پہلی بار کرنے جا رہا ہے. اس شو کی میزبانی کے حوالے سے کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ نے بھی تصدیق ایک پریس ریلیز جاری کرکے کر دی ہے .اس پریس ریلیز کے مطابق کوک اسٹوڈیو لائیو رواں سال 14 اکتوبر کو دبئی میں ڈیبیو کرے گا، کوک اسٹوڈیو لائیو کنسرٹ کے ٹکٹ 24 اگست سے ملنے شروع ہوں گے۔اس لائیو شو کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے والے موسیقاروں اور گلوکاروں کے ناموں کا باضابطہ طور پر جلد ہی اعلان کیا جائے گا.کوک سٹوڈیو کو پسند کرنے والے دبئ کے مداح کافی پرجوش ہیں.یاد رہے کہ کوک سٹوڈیو کے ابھی تک 14 سیزن کامیابی سے آن ائیر جا چکے ہیں ہر سیزن کو پہلے سے بھی زیادہ مقبولیت ملی ہے.

  • سلمان خان نے بگ باس سیزن 16  کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا

    سلمان خان نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے لئے ایک ہزار کروڑ مانگ لیا

    بگ باس کا جب سے آغاز ہوا ہے اسے امیتابھ بچن اور شلپا شیٹی نے ہوسٹ کیا لیکن ان دونوں کی میزبانی میں شاید کوئی کمی تھی کہ دبنگ سلمان خان کے حوالے سے شو کی میزبانی کی گئی. سلمان خان نے جب شو کی میزبانی کی تو پہلے ہی سیزن میں سلمان خان کی میزبانی کی دھوم مچ گئی اس کے بعد سے لیکر اب تک اس شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. بگ باس کے تیراں سیزن سلمان خان ہوسٹ کر چکے ہیں اور اس دوران انہیں منہ مانگا معاوضہ ملتا رہا ہے . رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اس سال بھی بگ باس کی میزبانی کریں گے اور اس بار انہوں نے اس شو کو ہوسٹ کرنے کےلئے لمبی چوڑی رقم

    کا مطالبہ کر دیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شو کو ہوسٹ کرنے کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے مانگ لئے ہیں. بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں اتنا معاوضہ جتنا انہوں نے طلب کیا ہے نہ دیا گیا تو وہ شو کی میزبانی سے معذرت کر لیں گے. تاہم سلمان خان یا ان کے مینجر کی طرف سے اس قسم کے دعوے کی ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں‌کی گئی. یاد رہے کہ بگ باس کے لئے سلمان خان کی میزبانی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح چاہتے ہیں کہ سلمان خان کے علاوہ اس شو کی میزبانی کوئی دوسرا نہ کرے.

  • عمران خان کے خط کی تشریح اور چودھری شجاعت کے خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ وزیر اطلاعات

    عمران خان کے خط کی تشریح اور چودھری شجاعت کے خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی (خط) حلال، اور چودھری شجاعت کی حرام۔ یہ کیسا انصاف ہے۔

    اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں بنایا جاسکتا؟ سوال یہ بھی ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟

    مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟

    انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی یعنی خط حلال اور چودھری شجاعت کی چٹھی (خط) حرام ہے ۔

    مریم کا کہنا تھا کہ: مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔

  • عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    عدنان سمیع خان آئے تنقید کی زد میں

    معروف گلوکار عدنان سمیع خان جنہوں نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کر ہندوستان کی شہریت حاصل کر لی تھی وہ اکثر خبروں میں رہتے ہیں. بھارت میں ان کو بھارتی حکومت کی طرف سے اعلی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. عدنان سمیع خان نے چند روز قبل انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنی تمام پوسٹیں جن میں‌تصاویر اور وڈیوز تھیں ان کو ڈیلیٹ کر کے ایک پوسٹ لگائی ”الوداع”. ان کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداح کافی پریشان ہوئے. ان کی پوسٹ کے نیچے صارفین نے پوچھا کہ

    آخر کیا وجہ ہے کسی نے کہا کہ کیا کوئی نیا گانا تو ریلیز نہیں کررہے لیکن عدنان سمیع خان نے کسی ایک صارف کے کسی ایک سوال کا جواب بھی نہیں دیا. لیکن اب یہ سسپنس ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب کنفرم ہو چکا ہے کہ انہوں نے نئے گانے کی تشہیر کے لئے یہ سٹنٹ استعمال کیا. عدنان سمیع کی طرف اپنے گانے کی بھونڈے انداز میں تشہیر کے منصوبے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے تاہم عدنان سمیع کی طرف سے تاحال کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا. عدنان سمیع کے مداح ان سے ناراض ہیں کیونکہ جب سے ان کے پسندیدہ گلوکار نے الوداع جیسی پوسٹ لگائی تو سب پریشان ہو گئے اور انکی خیریت کے لئے دعائیں‌کرنے لگے تھے لیکن جب انہیں‌پتہ چلا کہ یہ محض ایک تشہیری سٹنٹ تھا تو سب ہی غصے میں ہیں.

  • گال ٹیسٹ:پاکستانی بیٹنگ فلاپ، سری لنکا کو 322 رنز کی برتری حاصل

    گال ٹیسٹ:پاکستانی بیٹنگ فلاپ، سری لنکا کو 322 رنز کی برتری حاصل

    کولمبو:سری لنکا نے گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 231 رنز بناکر آؤٹ ہوئی یوں میزبان ٹیم کو 147 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

    دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ روشان ڈک ولا 15 ، اوشادہ فرنانڈو 19، کوشال مینڈس 15، اینجلو میتھیوس 35، دنیش چندیمل 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 ، یاسر شاہ ، آغا سلمان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کی پہلی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ صفر پر ہی گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، امام الحق نے 32 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور فواد عالم 24،24 بنانے میں کامیاب رہے ، کپتان بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 جب کہ پربھات جے سوریا نے 3 اور اسیتھا فرننڈو، ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز دنیش چندیمل نے 80 رنز کی کھیلی جن کی اننگز کا اختتام محمد نواز کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کیچ دے کر ہوا۔

    نیروشن ڈک ویلا 51، اوشادہ فرننڈو 50، دمتھ کرونارتنے 40 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رمیش مینڈش 35 اور ڈی سلوا 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 2 اور نعمان علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    واضح رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جب کہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • موٹروے پولیس کا کارنامہ، ذہنی مریض بچہ  والدین سے ملا دیا

    موٹروے پولیس کا کارنامہ، ذہنی مریض بچہ والدین سے ملا دیا

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوامی خدم کی مثال قائم کر دی .اسلام آباد کے رہائشی لاپتہ ہو جانے والا دس سالہ ذہنی مریض, بچہ باحفاظت گھر تک پہنچا دیا، جبکہ بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والا پرس مالکان کے حوالے کر دیا.

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

     

    تفصیلات کے مطابق پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ایک دس سالہ بچے کو دیکھا, پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور ہے اور گھر سے کھو گیا ہے.

    سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

    موٹروے پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا کر بچے کو گھر والوں سے ملا دیا۔ ایک اور واقعے میں ایک فیملی جو لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے سفر کرتے ہوئے بھیرہ سروس ایریا میں رکی، جہاں وہ ایک لیڈیز پرس بھول گئے اور اپنا سفر جاری رکھا ، تاہم کچھ دیر بعد یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پرس تلاش کر کے مالکان کے حوالے کردیا. پرس میں بیس ہزار روپے سے زائد رقم اور دیگر سامان موجود تھا، شہریوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا.

  • حرامانی دعا ذھری اور ظہیر کے لئے دعا گو

    حرامانی دعا ذھری اور ظہیر کے لئے دعا گو

    دعا زھری اور ظہیر دونوں نے محبت کی شادی کی ہے گوکہ دعا زھری کے والدین اس رشتے سے خوش نہیں ہیں وہ اپنی بیٹی کو ہر قیمت پر ظہیر سے الگ کرنا چاہتے ہیں. دعا زھری جنہوں نے گھر سے بھاگ کر ظہیر سے شادی کی وہ اب ظہیر کے ساتھ بھی نہیں رہنا چاہتیں انہوں نے دارلاامان میں پناہ لے لی ہے اور وہ عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کر دی گئی ہیں دعا کے والدین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں. اس جوڑے کے بھاگ کر شادی کرنے کے عمل پر جہاں بہت سارے لوگ

    تنقید کررہے ہیں وہیں بہت سارے لوگ ان کے حق میں بھی کھڑے ہیں.اداکارہ حرا مانی بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس جوڑے کے ساتھ کھڑی ہیں. حرا مانی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ دعا زھری اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں مزید یہ بھی لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ میری دعا اللہ تعالی ضرور سنے گا. حرامانی کی اس پوسٹ کے بعد بہت سارے لوگ حرا مانی پر تنقید کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جس بچی نے ماں باپ کو اتنی رسوائی دی اس کے ساتھ کھڑے ہونا مناسب نہیں ہے دوسری طرف یو ٹیوبر زنیرا ماہم پر بھی تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ اس جوڑے کے بار بار انٹرویو کرتی رہی ہیں اور وہ بھی ان کے ساتھ کھڑی ہیں.

  • برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ

    لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن استعفی نہیں دیں گے:قریبی ساتھی کا دعویٰ ،اطلاعات ہیں کہ بورس جانسن نے ایک ساتھی کو بتایا کہ وہ بطور وزیر اعظم ‘استعفیٰ نہیں دینا چاہتے’ اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے استعفنے والے معاملے کو دبا دیں

    بورس جانسن کے قریبی ساتھی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے لارڈ کرڈاس آف شورڈچ جو کہ کنزرویٹو پارٹی کے سابق خزانچی ہیں جو انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کی مہم چلا رہے تھے کو بھی بتایا کہ وہ "کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے طور پر اگلے عام انتخابات لڑنا چاہتے ہیں”،

    لارڈ کرڈاس کی "بورس کو واپس لائیں” مہم کے متعلق بورس کا کہنا تھا کہ ان کی یہ مہم موثرثابت ہوئی ہے،بورس جانسن کے ساتھ نے کہا کہ جانسن نے اسے بتایا تھا کہ وہ "آپ کی مہم کی کامیابی کے لیے جڑیں پکڑ رہا ہے”۔اور صرف سات دنوں میں، پارٹی کے 10,000 سے زیادہ ارکان نے لارڈ کرڈاس کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا، "وہ یقینی طور پر استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔ وہ جاری رکھنا چاہتا ہے اور اسے یقین ہے کہ وہ پارٹی اراکین کی حمایت سے یہ سب کچھ کرسکتےہیں

    لارڈ کرڈاس نے مزید کہا، "انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کل عام انتخابات ہوتے ہیں اور وہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما ہوتے ہیں، تو وہ عام انتخابات جیت جائیں گے، اور میں نے ان سے اتفاق کیا۔”ان کا کہنا تھا کہ ٹوری ایم پیز کے خلاف پارٹی کی رکنیت میں نمایاں حمایت دکھائی دیتی ہے جنہوں نے اس مہینے کے شروع میں انہیں زبردستی نکال دیا تھا۔

    پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کے نام کنزرویٹو کمپین ہیڈ کوارٹر کے چیئرمین اینڈریو سٹیفنسن کو بھیجے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بورس جانسن سے جب پوچھا گیا کہ کیسے یہ ممکن ہے کہ اب پھر سے ایسا ماحول بن جائے کہ ہرکوئی یہ مطالبہ کرے کہ بورس جانسن کو نہیں جانا چاہیے تو بورس نے جواب دیا کہ میں ایسا ماحول پیدا کرسکتا ہوں

  • مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب میں مزید بارشیں ہونگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی۔ جس کے باعث 27 سے31 جولائی کے دوران راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورخانپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    سندھ اور بلوچستان میں پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔27 سے 31 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔

    کوہ سلیمان کے رودکوہی نالے بپھرنے لگے، ریلیف کیمپس قائم

     

    پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، مسافراورسیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے انتظامات کو مکمل رکھیں اور تیار رہیں۔شہری گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گاڑیاں نشیبی علاقوں میں ہرگز کھڑی نہ کی جائیں۔

     

    سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

     

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بچوں کو برقی آلات سے دور رکھیں، دریاوں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں۔