Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

    سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع نہیں ہوا. این ایچ اے

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہونے کے حوالے سے جاری خبروں کی تردید کردی۔

    ترجمان این ایچ اے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کی خبریں درست نہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث حب پل منہدم ہوگیاہے،تاہم حب بائی پاس کو متبادل محفوظ راستے کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔

    ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق حب بائی پاس 11 کلومیٹر طویل ہے، جو موضع بیروٹ(مکی مسجد) سے شروع ہوکر کسٹم چیک پوسٹ پر قومی شاہراہ سے ملتا ہے۔

    وضاحتی بیان کے مطابق نئے پل کی تعمیر کے لیے ماہرین سے مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا۔

  • جو قسمت میں لکھا ہو وہ مل کر رہتا ہے نعمان اعجاز

    جو قسمت میں لکھا ہو وہ مل کر رہتا ہے نعمان اعجاز

    منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو قسمت میں‌لکھا ہوتا ہے وہ مل کر رہتا ہے.جو کچھ آپ کی قسمت میں اوپر والے نے لکھ دیا ہے وہی ملنا ہے آپ کو ترکیب لڑا سکتے ہیں لیکن ملے گا اتنا ہی جتنا آپ کے لئے لکھا جا چکا ہے. نعمان اعجاز نے کہا کہ میں تو اکثر اپنے ساتھیوں سے کہا کرتا ہوں کہ کبھی کسی سے خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ آپ کے حصے کا کام آپ کے حصے کی شہرت پیسہ کوئی دوسرا نہیں چھین سکتا. نعمان اعجاز نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر

    بہت ایمان ہے میں محنت کرتا ہوں اور مجھے یقین ہوتا ہے کہ اللہ کی ذات اسکا صلہ دے گی. اداکار نے مزید کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اس سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن اگر رب سے نیک نیتی سے معافی مانگی جائے تو وہ ضرور معاف کر دیتا ہے اس لئے اپنے خدا کی ذات پر یقین رکھیں آپ کے راستے یقینا آسان ہوں گے. یاد رہے کہ نعمان اعجاز کی ماضی قریب میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم نے عوام میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے اس سے قبل ان کا ڈرامہ سیریل دوبارہ نے بہت مقبولیت حاصل کی اس میں ان کے ساتھ حدیقہ کیانی تھیں اور ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں ان کے ساتھ صبا قمر تھیں. نعمان اعجاز کے ہر پراجیکٹ کو پسند کیاجاتا ہے.

  • پہلا پراجیکٹ ناکام ہونے کے بعد ہیرو پر فلاپ کی مہر لگانا درست نہیں  غلام محی الدین

    پہلا پراجیکٹ ناکام ہونے کے بعد ہیرو پر فلاپ کی مہر لگانا درست نہیں غلام محی الدین

    سینئر اداکار غلام محی الدین جن کی فلم میرا نام ہے محبت نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے تھے وہ کہتے ہیں کہ میرا شمار ان خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شہرت کا مزہ چکھا اور فلم انڈسٹری پر راج کیا . غلام محی الدین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کہ کسی بھی ہیرو کی پہلی فلم ناکام ہوجائے تو اس پر فلاپ ہونے کا ٹھپہ کیوں لگا دیا جاتا ہے ،

    چاہے وہ ہیرو کتنا بھی باصلاحیت کیوں نہ ہو لیکن اس کی فلم فلاپ ہو گئی ہے تو بس اسے فلاپ کہا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں ہے .کسی بھی آرٹسٹ کے فلاپ پراجیکٹ کو دیکھنے کی بجائے یہ دیکھا جانا چاہیے کہ وہ کتنا باصلاحیت ہے ہو سکتا ہے دوبارہ اسے کاسٹ کریں تو وہ بہت اچھا پرفارم کرے اور فلم بھی ہٹ ہوجائے. اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق ضرور تھا لیکن بڑا ہوا کہ اداکار بنوں گا یہ یقین نہیں تھا. میں فلم انڈسٹری میں آیا تو فلموں میں کام شروع کیا میری فلمیں‌ ہٹ ہوئیں لوگوں‌نے پہچانا شروع کر دیا یاک وقت آیا کہ نمبر ون ہیرو کی لسٹ میں شامل ہو گیا اور میں بہت مصروف ہیرو بن گیا. اگر مجھے بھی میری پہلی فلم سے کامیابی نہ ملتی تو آج میں بھی گمنامی کی زندگی بسر کر رہا ہوتا.

  • انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا،عطاتارڑ

    انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا،عطاتارڑ

    پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے،عمرا ن خان کی طرح چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی سربراہ کے طورپر جب ہدایات جاری کیں تومعیار بدل گیا ہے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا ، آئینی ماہرین کابھی خیال ہے کہ اس معاملے کی فل کورٹ سماعت سے مزید بہتری آئے گی ۔

    مسلم لیگ نواز الیکشن سے بھاگ رہی ہے. شیخ رشید

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہدایات عمران خان نے پارٹی سربراہ کےطور پر جاری کی تھیں مگر جب ایسی ہی ہدایات مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت نےجاری کیں تو معیار بدل گیا۔ انہوں نےکہا کہ رن آف الیکشن 186ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتاہے۔

     

    اگر کوئی ٹھوس وجہ ہو تو مجھ سمیت کوئی بھی جج اپنا فیصلہ تبدیل کرسکتا ہے، چیف جسٹس

     

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کےخط پر اعتراض کیا جاتاہے مگرعمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انصاف کے دوہرے معیار پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارایسوسی ایشن کےسابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟۔ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتاہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کےمعاملے پر پارٹی سربراہ کےکردارپر روشنی ڈالی گئی تھی۔

     

    فل کورٹ نہ بنایا گیا تو فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،حکمران اتحاد

     

    انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کی ہدایات اگر مقدم نہیں ہیں تو کیا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائےگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں چیئرمین سینیٹ کےالیکشن کے موقع پر بھی 7ووٹ مسترد کیے گئے اور کہاگیا کہ پریذائیڈنگ افسر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا ۔ عطاتارڑ نے کہاکہ عمران خان محاذآرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کرتاہے،ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ آئینی ماہرین کا کہنا ہے فل کورٹ سے معاملے میں مزید بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فرح گوگی بہت سے مقدمات میں مطلوب ہے،اسے واپس لے آئیں تو پتہ چل جائےگا کہ عمران خان نے کتنی کرپشن کی ہے۔

  • شاہ رخ خان نے انہیں کیا کہا کارتیک آریان آخر کار بول پڑے

    شاہ رخ خان نے انہیں کیا کہا کارتیک آریان آخر کار بول پڑے

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتیک آریان کی حال ہی میں ملاقات ہوئی ہے دونوں کی ملاقات کے حوالے سے بہت ساری باتیں کی گئیں. یہ ملاقات اس لئے بھی چرچے میں ہے کیونکہ اس میں شاہ رخ خان نے کارتیک آریان کے کان میں کچھ کہا.اس ملاقات کے بعد کافی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں سب کو بے چینی تھی یہ جاننے کی کہ آخر کار کنگ خان نے کارتیک آریان کے کان میں کہا کیا ہے. کارتیک آریان نے بھی آخر کار خاموشی توڑ دی اور بتا دیا

    کہ شاہ رخ خان نے ان کے کان میں کیا کہا. کارتیک آریان نے کہا کہ جب مجھ سے شاہ رخ ملے تھے تو انہوں نے میرے کان میں میرے کام کی تعریف کی میں نے ان سے پوچھا کہ آپ ن میری فلم بھول بھلیاں ٹو دیکھی ہے تو انہوں نے کہا کہ دیکھی ہے ” بیٹا تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اس میں” کارتیک آریان نے کہا کہ مجھے جب حالیہ دور کا کنگ کہا جاتا ہے تو کہتا ہوں مجھے پرنس کہہ لیں لیکن کنگ نہ کہیں ایک تو یہ شاہ رخ خان کے لئے استعمال ہوتا ہے وہ اس کے حقدار ہیں دوسرا یہ کہ مجھے ابھی بہت دور تک جانا ہے لمبا سفر طے کرنا ہے. یاد رہے کہ کارتیک آریان کی فلم بھول بھلیا ٹو نے اس سال کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں.

  • نیوم سٹی:دوسال تک اس عالمی شہر کی پبلسٹی شروع کردی جائے گی:سعود ی عرب

    نیوم سٹی:دوسال تک اس عالمی شہر کی پبلسٹی شروع کردی جائے گی:سعود ی عرب

    نیوم:نیوم سٹی:دو سال تک اس کی پبلسٹی شروع کردی جائے گی:اس سلسلے میں خوشخبری سناتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ نیوم کاروباری زون 2024 تک پبلکلی لسٹڈ ہو گا۔اورمعاشی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی

    سعودی حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کہا کہ نیوم، جس کی تعمیر شروع ہوگئی ہے، سعودی سٹاک مارکیٹ کی قدر میں ایک کھرب ریال (266 ارب ڈالر) شامل کرے گا۔

    ولی عہد نے اس امر کا اظہار صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اس وقت کیا جب ‘دا لائن’ سٹی کے ڈیزائن کا اعلان کر رہے تھے۔ اس پراجیکٹ پر 500 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

    ولی عہد نے کہا ‘ نیوم سٹی کے حوالے سے پیش رفت پر مبنی منصوبوں کی وجہ سے سعودی سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ابتدائی طور پر کم از کم 320 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا جبکہ مجموعی طور پر 1،3 ٹریلین ڈالر تک جائے گی۔ جو کہ پانچ ٹریلینز سعودی ریال کے برابر ہو گی۔

    انہوں نے ‘دا لائن ‘ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ‘دا لائن ‘ کے تحت 2030 تک 320 ارب ڈالر تک سٹاک مارکیٹ جائے گی اور سعودی حکومت کی یہ سپورٹ 53 ارب ڈالر سے 80 ارب ڈالر تک جائے گی۔ سعودی حکومت مختلف فنڈز سے یہ سپورٹ دے گی جو حتمی طور پر 133 ارب ڈالر تک جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، ایک خود مختار ویلتھ فنڈ ہے ۔ نیوم سٹی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سٹریٹجک اہمیت ہے۔

    نیوم کا ایریا اے 26500 مربعہ کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ یہ ہائی ٹیک نوعیت کا ایک ساحلی شہر ہو گا، جس کے ساتھ متعدد زون ہوں گے۔ ان ایریاز میں صنعتی اور لاجسٹک ایریا ہو گا، جسے 2025 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    سعودی عرب میں ولی عہد کے وژن 2030 کے تحت نیوم کی تعمیر کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔ یہ شہر مملکت میں تجارت اور سیاحت کے حوالے سے فلیگ شپ کی حیثیت کا حامل ہو گا۔

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ دا لائن سٹی نیوم میں مستقبل میں نوے لاکھ شہریوں کو رہائش فراہم کر سکے گا۔’

    اس شہر کے ڈیزائن میں انسانی آبادی کو اولیں ترجیح کے طور ماحول دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس لیے اس شہر کے ارد گرد بھی قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش ہو گی۔

     

  • راکھی ساونت بن گئیں فائٹر

    راکھی ساونت بن گئیں فائٹر

    ہر وقت خبروں میں‌ رہنے والی سیکینڈل کوئین راکھی ساونت کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک لڑکے کو مکے اور لاتیں مارتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.رپورٹس کے مطابق وہ لڑکا صحافی ہے اور راکھی ساونت اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ اس کے ساتھ کھڑی ہیں لیکن جیسے ہی صحافی نے راکھی ساونت سے ان کے ایکس بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کی تو انہوں نے اس صحافی کو مکے اور لاتیں مارنا شروع کر دیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ صحافی مکے اور لاتیں کھانے کے بعد

    مسکرا رہا ہے جبکہ راکھی ساونت بھی مسکرا رہی ہیں. یاد رہے کہ راکھی ساونت ایسے بیانات دیتی رہتی ہیں جن کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے. راکھی ساونت بگ باس میں بھی رہ چکی ہیں وہاں ان کا لڑائی جھگڑا داکارہ و ڈانسر کشمیرا شاہ کے ساتھ بہت زیادہ رہا. راکھی کا جھگڑا دلیر مہدی کے بھائی میکا سنگھ کے ساتھ بھی رہا اسی طرح سے اپنے بوائے فرینڈز کو لیکر بھی وہ خبروں میں رہی ہیں. راکھی ساونت اچھی اداکارہ تو ہیں لیکن ایک بہترین رقاصہ بھی ہیں ان کا ری مکس گیت پردیسا میں رقص دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے . راکھی ساونت دوسروں کی آگ میں چھلانگ لگانے کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں مسئلہ کسی کا بھی ہو وہ کود پڑتی ہیں اور ایسے بیانات دیتی ہیں کہ وہ اس مسئلے کا فریق سمجھی جانے لگتی ہیں.

  • سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کے کیسز سامنے آگئے

    سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کے کیسز سامنے آگئے

    سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں 3 افراد منکی پاکس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے اور یہ لوگ یورپی ممالک سے سعودی عرب آئے تھے۔

    سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے بعد خلیج فارس کا دوسرا ملک ہے جہاں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    وزارتِ صحت نے واضح کیا ہے کہ وہ منکی پاکس وائرس سے لاحق ہونےوالی بیماری کی نگرانی اور پیروی کا کام جاری رکھے گی اوررپورٹ ہونے والے کسی بھی کیس کا مکمل شفافیت کے ساتھ اعلان کرے گی۔اس نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیت کواجاگر کیاہے۔

    اس نے ہدایت کی ہے کہ ہر کوئی صحت کی ہدایات پرعمل کرے، خاص طور پر سفر کے دوران میں سرکاری چینلز کے ذریعے نیز پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) سے معلومات لے اور منکی پاکس کی بیماری سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں کال سنٹر(937) سے رابطہ کرے۔

    عالمی ادارۂ صحت نے ہفتے کے روزمنکی پاکس کوعالمی ایمرجنسی قراردیا ہےتاکہ اس وباپربروقت قابو پایا جاسکے اوراس کو عالمی سطح پر مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کارلائے جاسکیں۔اس بیماری سے اب تک 74 ممالک میں قریباً17 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ان میں زیادہ ترمریض یورپ میں ہیں۔

    سعودی وزارتِ صحت نے قبل ازیں 21مئی کوکہا تھا کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی کیس کی نگرانی اور اس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پرتیار ہے۔اس نے اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لیے رہ نما خطوط بھی جاری کیے تھے۔

    دوسری جانب جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیکے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال میں زیرعلاج 23 سالہ متاثرہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے۔

    واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 600 سے زیادہ منکی پاکس کیسز اور افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

    ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے باعث عوامل کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف، چیف ڈرگز کنٹرولر اظہر سلیمہ اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ شفیق خان نے شرکت کی.

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں موجود ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی جی ڈرگز کنٹرول کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ حکومت میں غذائی بحران آئے۔ وزیر اعظم

    صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔ محکمہ صحت کے پاس اس وقت 38 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔ مارکیٹوں میں 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔

     

    کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

     

    خواجہ عمران نزیرنے کہا کہ مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عوامل اور عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مارکیٹوں میں ادویات کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

     

     

     

    خواجہ عمران نزیرنے تمام ڈرگز انسپکٹرز کو ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کیسز مکمل کر کے کارروائی کے لئے پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کو جلد بھجوا نے کی ہدایت کر دی.

  • رنویر سنگھ کے خلاف سوال بھی نہیں سنوں گی جواب دینا دور کی بات ہے عالیہ بھٹ

    رنویر سنگھ کے خلاف سوال بھی نہیں سنوں گی جواب دینا دور کی بات ہے عالیہ بھٹ

    رنویر سنگھ جن پر آج کل ان کے بولد فوٹو شوٹ کی وجہ سے خاصی تنقید کی جا رہی ہے ان کے حق میں ان کی دوست عالیہ بھٹ بھی بول پڑی ہیں اداکارہ آج کل اپنی فلم ڈارلنگ کی پرموشن میں مصروف ہیں.پرموشن کے دوران ان سے کسی صحافی نے رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے گفتگو کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ میرے دوست ہیں میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں. اور میں ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کچھ بھی نہیں‌کہنا چاہوں گی نہ ہی اس سوال پر جواب دینا چاہوں گی وہ ہم سب کے دوست ہیں ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے بالی وڈ کو بہترین فلمیں دی

    ہیں ہمیں‌ان کیی عزت کا خیال رکھنا چاہیے جتنا پیار انہوں نے ہمیں دیا ہے ہمیں بھی ان کو اتنا ہی پیار دینا چاہیے. عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں ان پر ہونے والی تنقید کو جائز نہیں‌سمجھتی. یوں عالیہ بھٹ نے اپنے دوست رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور اپنی مکمل سپورٹ‌ اپنے دوست کے پلڑے میں ڈال دی.یاد رہے کہ رنویر سنگھ اس وقت خاصی مشکل میں‌ ہیں ان پر مقدمہ بھ یدرج ہو چکا ہے. لیکن ان کے ساتھی یقینا ان کے قریبی دوست ہونے کا حق ادا کررہے ہیں اور انہیں‌مکمل سپورٹ دے رہے ہیں.