Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 229.88 روپے پر بند ہوا۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے تک اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

     

    درآمدی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں 82فیصد تک اضافہ

     

    دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10،20 روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے، بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور سیاسی عدم استحکام کے سبب سٹے باز زیادہ متحرک ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کے انتخابی عمل سے متعلق عدالتی فیصلے سے موجودہ حکومت کی ساکھ کمزور ہونے سے سیاسی افق پر صورتحال مزید گھمبیر نظر آرہی ہے۔

  • رنویرکا بولڈ فوٹو شوٹ صنفی مساوات کی بہترین مثال ہے رام گوپال ورما

    رنویرکا بولڈ فوٹو شوٹ صنفی مساوات کی بہترین مثال ہے رام گوپال ورما

    رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ کے اس وقت ہر طرف چرچے ہیں، ہر کوئی تصاویر پر جی بھر کے تنقید کررہا ہے لیکن بالی وڈ سٹارز اداکار کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں.بہت سارے اداکاروں کے بعد اب رام گوپال ورما بھی اداکار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ان کہنا ہے کہ رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ بنیادی طور پر صنفی برابری کی بات کرتا ہے. اور اگر خواتین اپنے خوبصورت جسم کی نمائش کرسکتی ہیں تصاویر بنوا سکتی ہیں تو مرد حضرات ایسا کیوں نہیں کر سکتے؟‌رام گوپال ورما نے

    کہا کہ مردوں‌کو بھی خواتین کے برابر ایسے حقوق ملنے چاہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ہے کہ خواتین کے لئے اور معیار اور مردوں کے لئے اور. تجربہ کار فلمساز رام گوپال ورما جنہوں نے حال ہی میں انتہائی پرخطر، مارشل آرٹ فلم ‘لڑکی’ ریلیز کی ہے، کا مزید خیال ہے کہ رنویر کی عریاں تصاویر صنفی مساوات کی ایک بہترین مثال ہیں۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور عوامی سطح پر بولڈ فوٹو شوٹ کے حوالے سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے. تاہم رنویر سنگھ بولڈ فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید کے بعد ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنی صفائی میں کوئی ایسا بیان نہیں دیا کہ جس کے لگے کہ رنویر سنگھ پر ہونے والی تنقید بے جا ہے.

  • بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    بولڈ فوٹو شوٹ رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ

    آج کل بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے بارے میں بات کررہا ہے.غیر ملکی میگزین کے لئے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک بولڈ فوٹ شوٹ کروایا اس فوٹو شوٹ کی جب تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی. بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں. یہاں تک کہ اداکار کے خلاف ممبئی پولیس سٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کروائی گئی،.کہا جا رہا ہے کہ اداکار کے خلاف درخواست درج کر لی گئی ہے درخواست گزار کون ہے اس حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں. درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ رنویر سنگھ یہ عمل اخلاقیات کے نقطہ نظر سے بالکل غلط ہے، اور ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر بہت

    سارے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے.یاد رہے کہ عوامی سطح پر رنویر سنگھ کو یقینا تنقید کا سامنا ہے لیکن ان کے بالی وڈ کے تمام ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں اداکار پر ہونے والی تنقید کو بے جا کہتے ہوئے ان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں. ارجن کپور بھی کھل کر رنویر کی حمایت کررہے ہیں اسی طرح سے ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بھی اپنے شوہر کی حمایت میں بات کررہی ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کا شوٹ دیکھا ہے مجھے ان کی تصاویر بہت اچھی لگی ہیں.

  • سندھ اور بلوچستان میں پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری

    سندھ اور بلوچستان میں پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری

    پاک فوج کے جوانوں کا ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریش جاری ہے.
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فووج کی ایمرجنسی ریسپانڈ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں متاثرین میں مسلسل خوراک اورطبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں کی جانب سے جنوبی کراچی کے علاقوں ،شاہراہ فیصل، نیپا چورنگی،لسبیلہ،تربت،کوئٹہ،سمیت ڈسٹرکٹ جامشورو میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے.

    آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟

    پاک آرمی نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگائے جہاں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین میں طبی سہولیات کے ساتھ انہیں کھانے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں.

     

    کراچی میں بارشی پانی نکالنے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال,ویڈیو وائرل

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے تازہ دم دستے سندھ اور بلوچستان میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی سے نمنٹنے کیلئے تیار ہیں. پاک فوج کے جوانوں اور میدیکل ٹیموں نے جامشورو،گھارو،کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں سینکڑوں متاثرین میں خوراک اور مفت ادویات تقسیم کی ہیں اس کے علاوہ پاک آرمی کی میڈیکل ٹیموں نے بلوچستان کے علاقوں تربت،لسبیلہ اور کوئٹہ میں پندرہ سو سے زائد متاثرین میں طبی سہولیات فراہم کی ہیں.

  • فلم کی کامیابی کا کوئی خاص فارمولا نہیں  ہے سلمان خان

    فلم کی کامیابی کا کوئی خاص فارمولا نہیں ہے سلمان خان

    بالی وڈ کی فلمیں ان دنوں مشکل کا شکار ہیں، پورے سال میں مجموعی طور پر دیکھا جا ئے تو ہر سال جتنی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں ان میں سے آٹے میں نمک کے برابر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرتی ہیں. بزنس کے نقطہ نذر سے دیکھیں تو ایک عرصہ سے بالی وڈ فلمیں زوال کا شکار نظرآ رہی ہیں. گزشہ دنوں سلمان خان کچا سدیپ وکرانت رانا کے ایک پروموشنل پروگرام میں شریک تھے اس دوران کسی صحافی نے سلمان خان سے فلموں کی ناکامی پر سوال کیا تو دبنگ اداکار نے کہا کہ کامیابی کا کوئی خاص فارمولا نہیں ہے ہم محنت کرتے ہیں باقی آڈینز کے ہاتھ میں‌ہوتا ہے بعض اوقات ہم بہت اچھی چیز بناتے ہیں وہ پسند نہیں‌کی جاتی بعض اوقات بہت نارمل سی فلم شائقین کے دل کو چھو جاتی ہے.لہذا کاماییابی کا کوئی خاص فارمولا

    نہیں ہے .سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ فلمساز ہر بار بہترین فلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ چلے گی یا نہیں اسکے بارے کچھ کہا نہیں‌جا سکتا. سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ سائوتھ کے ساتھ مل کر فلمیں بھی ہم نے بنائی ہیں اس دوران مجھے سدیپ ، پرابھو دیوا اور پرکاش راج جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی ہوا اب میں ویکنتیش کے ساتھ کام کررہا ہوں.کمل ہاسن جیسے سٹارز نے بالی وڈ کو سپر ہٹ فلمیں دی ہیں. یاد رہے کہ آج کل سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں اس کے علاوہ سلمان خان ٹائیگر 3 میں بھی نظر آئیں گے اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی نظر آئیں گے.

  • پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ حکومت میں غذائی بحران آئے۔ وزیر اعظم

    پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ حکومت میں غذائی بحران آئے۔ وزیر اعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا گزشتہ پونے چار سالوں میں گندم کے ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: یہ بات افسوسناک ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ دورِ حکومت میں غذائی بحران آتے رہے۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ: گندم کی طلب اور ذخائر کیلئے جامع منصوبہ بندی نہ کرکے 22 کروڑ عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی.


    انہوں نے کہا: گندم کی آئندہ فصل تک اجراء کے ساتھ ساتھ بفر اسٹاک کو یقینی بنایا جائے گا.

    وزیرِ اعظم نے گندم کی درآمد کے دوران معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے مدد لینے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ گندم کی خریداری میں جس حد تک ممکن ہو قیمت کو کم کروا کر ملک و قوم کا پیسہ بچایا جائے.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری میں جس حد تک ممکن ہو، قیمت کم کروا کر ملک و قوم کا پیسہ بچایا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، سید نوید قمر، طارق بشیر چیمہ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 26.389 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا ہے جبکہ پچھلے سال کے 1.806 ملین میٹرک ٹن ذخائر موجود ہیں اور  30.79 ملین میٹرک ٹن  کی مجموعی قومی طلب کے مقابلے کل ذخائر 28.199 ملین میٹرک ٹن ہیں۔

     طلب اور ذخائر میں فرق ختم کرنے کے لیے حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعے بروقت گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا۔

    فیصلے کے مطابق پہلی کھیپ کے بعد دوسرے ٹینڈر میں وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی اور حکومتی کوششوں کے نتیجے میں 300000 میٹرک ٹن پر فی میٹرک ٹن 34.54 ڈالر اور مجموعی طور پر قومی خزانے کا 1 کروڑ 3 لاکھ امریکی ڈالر بچایا گیا۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت کے روس کے ساتھ معاہدے کے تحت 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد پر پیش رفت جاری ہے جو حتمی مراحل میں ہے۔

    علاوہ ازیں اجلاس کو گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد پر پیش رفت پر بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

     وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ گندم کی گوادر بندگاہ کے ذریعے درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات جلد یقینی بنائے جائیں۔

    وزیرِ اعظم نے وزراتِ تجارت، وزارتِ فوڈ سیکورٹی اور تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کی ٹینڈر میں فی ٹن لاگت میں کمی کے لیے کوششوں کو سراہا۔

  • راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

    تھانہ جاتلی کے علاقے دولتانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    راولپنڈی میں دہرے قتل کےملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ دینہ جہلم پولیس نے چھاپا مارا۔ ملزمان نے چھاپا مار کارروائی کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 302 کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ اطلاعات ہیں کہ جوابی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک ملزم بھی ہلاک ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل گوجرخان، طاہر کاظمی بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    پولیس کے شہید اہلکار کی شناخت ذیشان ایوب اور زخمی کی شناخت ہمایوں ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے آر ایچ سی دولتالہ لایا گیا ہے، جہاں سے اُسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

  • جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سریل ”عدن” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اظفر رحمان بھی اہم کردار نبھائیں گے. ڈائریکشن عظیم سجاد اور سکرپٹ عتیق عنایت نے لکھا ہے. ڈرامہ ستمبر سے آن ائیر جا ئیگا. جنید خان ڈرامے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں اپنے اس پروجیکٹ کے بار ے میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں نے جب اسکرپٹ پڑھا تومجھے محسوس ہوا کہ یہ واقعی عام ڈراموں سے بہت مختلف ہے اور جب کوئی ایسی مختلف چیز میرے پاس آئے تو میں اس کے لئے انکار نہیں کرتا اگر مصروفیت بھی ہو تو بھی کچھ اس طرح سے مینج کرتا ہوں کہ پروجیکٹ ہاتھ سے نہیں‌جانے

    دیتا.جنید نے مزید کہا کہ میری اور منشا پاشا کی جوڑی کو یقینا ایک بار پھر سراہا جائیگا.منشا پاشا کہتی ہی کہ مجھے یہ اس ڈرامے میں اپنا کردار روٹین سے ہٹ کر لگا اس لئے میں نے ہاں کردی اور جنید خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے.
    یا رہے کہ کہ جنید خان اور منشا پاشا دونوں پہلی بار ایک ساتھ نہیں آرہے بلکہ اس سے پہلے یہ دونوں فلم ”کہے دل جدھر” میں بھی شائقین کو ایکساتھ نظر آچکے ہیں. جنید خان ورسٹائل پرفارمنس اور مختلف کردار کرنے کے حوالے سے جانتے ہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ جنید گلوکاری بھی کرتے ہیں انہوں نے گانے بجانے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیاجبکہ منشا پاشا کم مگر معیاری کام کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں.

  • لندن نہیں‌ جائونگا کے بزنس نے شمشیرا کو پیچھے چھوڑ دیا

    لندن نہیں‌ جائونگا کے بزنس نے شمشیرا کو پیچھے چھوڑ دیا

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ”لندن نہیں جائونگا” کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے . ہر روز فلم کے تمام شوز ہائوس فلم جا رہے ہیں. اسی دوران جمعہ کے روز رنبیر کپور اور سنجے دت کی فلم شمشیرا ریلیز ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ اسکا ابھی تک جتنا بزنس ہے اس سے کہیں زیادہ لندن نہیں جائونگا کا ہے. لندن نہیں جاونگا بین الاقوامی مارکیٹوں میں غیرمعمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور تیسرے ہفتے میں اس کی تعداد ہفتے کے آخر میں ملٹی اسٹارر بالی ووڈ فلم شمشیرا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یوکے باکس آفس کی رپورٹس کے مطابق، ہمایوں سعید، مہوش حیات کی اداکاری والی فلم لندن نہیں جاونگا نے تیسرے ہفتے میں 46,710 پاؤنڈ کمائے جو اپنے پہلے ہفتے میں جمع کیے گئے £43,688 شمشیرا سے زیادہ ہے۔

    خلیل الرحمٰن قمر کی تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی لندن نہیں جاونگا ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک مسلسل باکس آفس پر مسلسل راج کر رہی ہے – ہمایوں سعید کی یہ بلاک بسٹر اس وقت پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بعد ہمایوں سعید کی حالیہ فلم نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے ہیں، مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایکبار پھر سراہا گیا ہے.فلم کامیوزک بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے.

  • امریکی انخلا کے باوجود 15 لاکھ افغان شہریوں کی پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح

    امریکی انخلا کے باوجود 15 لاکھ افغان شہریوں کی پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیح

    پاکستان ایشیا میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے کیونکہ 15 لاکھ افغان شہری اب بھی اس ملک میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ امریکی افواج کی کابل سے عجلت میں راتوں رات واپسی کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطے میں پناہ گزینوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے دوران ایک لاکھ 38 ہزار 400 افراد کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ اب مہاجرین کی یہ تعداد عالمی مہاجرین کی 42 لاکھ آبادی کا 19 فیصد ہے.

    صحافی امین احمد کی تحقیق کے مطابق: دسمبر 2021 تک ڈاکومینٹیشن اور انفارمیشن ویری فیکشن ایکسرسائز (ڈرائیو) کے مطابق پاکستان میں 12 لاکھ 52 ہزار 800 رجسٹرڈ افغان شہری تھے جن کے پاس رجسٹریشن کا ثبوت (پی او آر) کارڈز تھے۔

    رجسٹرڈ خاندانوں کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار 700 غیر رجسٹرڈ ارکان تصدیق کے منتظر ہیں۔

    سرکاری اندازوں کے مطابق اگست 2021 سے اب تک تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افغان شہری پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

    بنگلہ دیش 9 لاکھ 18 ہزار 900 مہاجرین کے ساتھ دوسرا بڑا میزبان ملک ہے جب کہ اس کے بعد 7 لاکھ 98 ہزار 300 افغان مہاجرین کے ساتھ ایران تیسرا بڑا میزبان ملک ہے۔

    چین میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی ہیں، جن میں سے 3 لاکھ سے زیادہ ویت نامی شہری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسفک ریجن میں 95 فیصد مہاجرین ترقی پذیر (کم اور درمیانی آمدنی والے) ممالک میں مقیم ہیں جب کہ زیادہ آمدنی والے ممالک صرف 5 فیصد بے گھر افراد کی میزبانی کرتے ہیں۔
    میزبان ملک پر اثرات

    پناہ گزینوں کی آبادی کی تعداد کا میزبان ملک کے ساتھ موازنہ کرنے سے اس کے اثرات اور پڑھنے والے بوجھ کا اندازہ ہوتا ہے۔

    افغان مہاجرین کی آبادی خطے میں سب سے بڑی اور عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی تعداد ہے، مجموعی طور پر 27 لاکھ مہاجرین کی میزبانی 98 ممالک کر رہے ہیں۔

    میانمار ایشیا پیسیفک میں پناہ گزینوں کا باعث بننے والا دوسرا اور دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔2021 میں، پناہ گزینوں کی تعداد 7 فیصد (اضافے کے ساتھ 12 لاکھ تک پہنچ گئی جن میں سے 3 چوتھائی سے زیادہ بنگلہ دیش کی میزبانی میں ہے۔

    مسلح تصادم یا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اپنے ہی ملکوں کے اندر بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں 2021 میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

    2021(آئی ڈی پیز) کے آخر تک، خطے میں 44 لاکھ ندرونی طور پر بے گھر افراد تھے، جو 2020 کے آخر کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

    خطے میں، سات ممالک نے تنازعات کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی اطلاع دی۔ 2021 کے آخر تک سب سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے آئی ڈی پیز والے ممالک افغانستان (35 لاکھ)، میانمار 7 لاکھ 70 ہزار) اور فلپائن (ایک لاکھ 5 ہزار 200) تھے۔