Baaghi TV

Author: +9251

  • فورٹ منرو:غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    فورٹ منرو:غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    ڈیرہ غازی خان :(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے ليا۔

    حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کيخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدايت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کيخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں امریکی نیشنلٹی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں باغی ٹی وی نے یہ معاملہ اٹھایا تھا،خاتون کی رددرخواست پر زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتارہوچکا ہے ، اور بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ فورٹ منرو نے ایف آئی آر درج کرلی۔ امریکی خاتون اربیلا راجنپور کے رہائشی مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ ٹور گائیڈ بتایا جاتا ہے کے ساتھ سیر کے لیے فورٹ منرو آئی وہ کراچی سے راجنپور آئی اور وہاں سے ڈیرہ غازی خان پھر فورٹ منرو پہنچی ۔ دونوں نے فورٹ منرو کے انمول ہوٹل میں رہائش رکھی۔

     

     

    ارابیلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مزمل شہزاد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ارابیلا نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ اذان نامی نوجوان کے ساتھ بھی اس کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے فیملی ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا۔ وہ مجھے بلیک میل کرچکا ہے اور بھاری رقم کا بھی تقاضا کیا گیا۔ مزمل شہزاد پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے جنسی زیادتی کی اور فوٹو ،ویڈیو بھی بنائیں جن کو وائرل کی گئیں (اس کی فیملی کو سینڈ کی گئیں)

     

     

    معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    امریکن خاتون ارابیلا دختر لیو النگزینڈر کراچی سے راجنپور آئی اور پھر فورٹ اس کو مزمل شہزاد سپرا اس کو لے کر فورٹ منرو آیا ۔ بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اور پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ نے بتایا کہ خاتون کا میزبان مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ راجنپور کا رہائشی ہے اس کو فورٹ منرو لے کر آیا ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لڑکی یا اس کے میزبان نے اپنی ڈیرہ غازی خان آمد کی اطلاع انتظامیہ یا پولیس کو نہیں دی اور ان کی ڈیرہ غازی خان ٹریولنگ ،رہائش غیر قانونی تھی۔

     

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری باغی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوگئے

    اکرام اللہ نے بتایا کہ تھانہ فورٹ منرو نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376/292ii مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیق و تفتیش کی جا رہی ہے ۔ وقوعہ 18جولائی کا بتایا جاتا ہے ۔ یہ بات اہم ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کسی بھی غیر ملکی کی انٹری پر پابندی عائد ہے اور اگر اجازت بھی ہو تو وہ آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتا پہلے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ کہاں اور کس مقام پر جائے گا اس علاقے کے پولیس اسٹیشن میں ان کی آمد کا اندارج بھی ہوتا ہے مگر یہ سب قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے

     

    سابق آئی بی آفیسرنوید الٰہی باغی ٹی وی کے ساتھ بطورسیکورٹی تجزیہ کارمنسلک ہوگئے

    امریکن خاتون ڈیرہ غازی خان سٹی میں بھی گھومتی رہی اور وہ غازی خان کے مقبرے پر بھی گئی جہاں کے وزٹ کی فوٹو بھی وائرل ہیں ۔ مزمل شہزاد سپرا کے ساتھ وہ فورٹ منرو پہنچی اور راستے میں بارڈر ملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹ کراس کرتے ہوئے مختلف مقامات پر رکتے سیر سپاٹے بھی کرتے رہے یہ تصاویر بھی وائرل ہیں ۔ اصل ماجرا کیا ہے یہ تو بعد از تفتیش و تحقیق پتہ چلے گا تاہم ارابیلا کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج مزمل شہزاد نامی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

  • چین کی معروف کارسازکمپنی ”گریٹ وال موٹر”نےہندوستان چھوڑنےکا اعلان کردیا

    چین کی معروف کارسازکمپنی ”گریٹ وال موٹر”نےہندوستان چھوڑنےکا اعلان کردیا

    نئی دہلی:چین کی سب سے بڑی آٹو موٹیو کمپنی گریٹ وال موٹر لمیٹڈ اب اپنا تمام کام سمیٹ کربھارت سےواپس جا رہی ہے۔حالانکہ چین نےاس پراجیکٹ پربہت پیسہ لگایا۔مستقبل میں بھی چین بھارت میں آٹوموٹیوسیکٹرمیں کروڑوں روپےکی سرمایہ کاری کرنے والا تھا لیکن ایک بھی کارنہ بنا کراس نےبھارت میں اپنا کام بند کردیا ہے۔گریٹ وال موٹر کمپنی اپنی تمام سرمایہ کاری ہندوستان سے باہر لےجا رہی ہے۔

     

     

    مشرق وسطیٰ کسی ملک کا پچھواڑا نہیں ہے،امریکہ زبان سنبھال کربولے: ترجمان

    گریٹ وال موٹر کمپنی سال 2019 میں ایک بہت بڑی سرمایہ کاری اور مارکیٹ حکمت عملی کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ یہ کمپنی ہندوستان کے ہر شہر میں اپنے شو روم قائم کرنا چاہتی تھی، کچھ بڑے شہروں میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنا چاہتی تھی اور اسے بڑے پیمانے پر ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتی تھی اور یہاں سے بنی گاڑیاں بھی برآمد کرنا چاہتی تھی۔ انہیں ایسا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، کیونکہ ہر چینی کمپنی وہاں کی حکومت سے وابستہ ہے، اس لیے ان کے پاس کبھی پیسے کی کمی نہیں ہوتی۔ اگر یہ کمپنی ہندوستان میں مینوفیکچرنگ شروع کر دیتی تو ہندوستان میں کام کرنے والی تمام ملکی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں سر جوڑ کر بیٹھ جاتی، کیونکہ یہ صارفین کو اپنی مارکیٹ بنانے کے لیے منافع بخش پیشکشیں دیتی۔

     

    امریکہ دوسرے ملکوں میں مداخلت سے بازآ جائے:چین کا انتباہ

    کہا جاتا ہے کہ چین کبھی بھی براہ راست تجارت نہیں کرتا۔ چین نے بھارت میں تیزی سے کام شروع کرنے کے لیے امریکی کار کمپنی شیورلیٹ کا مہاراشٹر میں بنایا ہوا پلانٹ ایک ارب ڈالر میں خرید لیا، کیونکہ اگر چین اپنی فیکٹری بناتا اور لوگوں کو ملازمت دیتا تو اس میں بہت وقت لگتا۔ چنانچہ چین نے بھارت میں فلاپ امریکی کار کمپنی شیورلیٹ کی فیکٹری خرید کر اپنا وقت بچا لیا۔

    گریٹ وال موٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ان تمام لوگوں کو نوکری سے نکال دیا ہے جن کی اس نے خدمات حاصل کی ہیں اور چین نے اس فیکٹری میں اب تک جو سرمایہ کاری کی ہے وہ بھارت سے واپس لے لے گا۔ یعنی چین نے بھارت سے اپنا کام واپس لے لیا ہے۔

    بیلٹ اینڈ روڈکی تعمیر سےسنکیانگ ایک کلیدی علاقہ بن چکا ہے:چینی صدر

    دوسری جانب یہ خبر چین کی معیشت کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں کیونکہ چین کی معیشت کو ان دنوں ترقی کی کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔اس وبا کے بعد چین میں تقریبا 20 لاکھ بڑی کمپنیاں بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کے پاس ریزرو میں پیسہ نہیں بچا ہے۔ اس کا سب سے برا اثر چین میں جمود کی طلب پر پڑا ہے۔

  • حکومتی اتحاد کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق،باغی کا پہلےخبر دینے کا اعزاز

    حکومتی اتحاد کا اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق،باغی کا پہلےخبر دینے کا اعزاز

    لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں یہ بھی فیسلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دباؤ پر نہیں کرائے جائیں گے. ماڈل ٹاون میں اہم اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی.

    حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری، مولانا شاہ اویس نورانی ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق،ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، میاں افتخار حسین، مشاہد حسین سید، اکرم درانی، طارق بشیر چیمہ، احد چیمہ، ایاز صادق، سالک حسین، محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، فہد حسین سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم قائدین اور حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

     

     

    حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک
    مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ,زرائع

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی نے پہلے ہی اپنی رپورٹ میں بتا دیا تھا کہ حکومتی اتحاد کی دونوں بڑی جماعتیں قبل از وقت انتخابا ت کرانے کت حق میں نہیں ہیں ،تاہم ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

     

    خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں
    اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

  • ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھینی ہیں:مریم نواز

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھینی ہیں:مریم نواز

    لاہور:ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ان کی جماعت تو کوئی سیٹ نہیں ہاری بلکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی سے 4 سیٹیں جیت کر چھینی ہیں‌، ، ان کا کہنا تھا ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے بھرپور کامیابیاں سمیٹی ہیں،

     

    پرویز الٰہی کی وفاقی وزرا اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ، ووٹ بینک میں‌کمی نہیں ہوئی ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی

    فارن فنڈنگ کیس:وزیر اعظم کی الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے کی استدعا

    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کئی اچھے نتائج بھی ملے، جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے کئی میں 2018 کے عام انتخابات میں ہمارے پاس کوئی امیدوار ہی نہیں تھا۔

     

    مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری ہوئی ہے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چند برسوں کے دوران ہم نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری۔ درحقیقت حقیقت پی ٹی آئی سے چھینی ہی ہیں

    حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو صرف 4 نشستیں ہی حآصل ہوئی تھی جب کہ تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے ، جس کے بارے میں ابھی کچھ نہں کہا جاسکتا کہ وہ کون سی پارٹی جوائن کریں گے یا پھرآزاد رہیں گے

  • اقوام متحدہ  غریب ممالک کو درپیش چیلنجز کے لیے مربوط  اقدامات کرے، منیر اکرم

    اقوام متحدہ غریب ممالک کو درپیش چیلنجز کے لیے مربوط اقدامات کرے، منیر اکرم

    پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ خوراک، ایندھن اور مالیات کے فوری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے “مربوط اور موثر” اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس نے غریب ترین ممالک اور لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور معاشرے میں عدم مساوات کو بڑھایا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے کثیرالجہتی کے تحفظ پر اعلی سطح کے اجلاس میں بحث کے دوران کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا، ماحولیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ وقت خوراک، ایندھن اور مالیات کے فوری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مربوط اور موثر جواب دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے نظم کے بین الاقوامی میکانزم پر عمل کرنے کا ہے۔

    انہوں نے غریب ممالک کو درپیش چیلنجز کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں میں پہلی بار غربت میں اضافہ ہوا ہے، لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے، مہنگائی میں اضافہ ہوا پائیدار ترقیاتی اہداف اور 2030کے ایجنڈا کاحصول میں کمی آ رہی ہے جبکہ 6ممالک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ہمیں عالمی سطح پر جنوبی ممالک میں ایک موجودہ معاشی ہنگامی حالات کا سامنا ہے۔

    پاکستانی مندب منیر اکرم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں(آئی ایف آئیز ) کے ذریعے قرضوں سے نجات اور فنڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور ای سی او ایس او سی کی قیادت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران اور اس کے بعد ایک موثر بین الاقوامی ردعمل کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں لیکن اب بھی اس حوالے سے عالمی اتحاد کی کمی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی عدم مساوات نے کورونا وائرس کی وبا کو طول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا بحران کے باعث درپیش معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے مالی مدد اور لیکویڈیٹی کی پیشکش نہیں کی گئی۔

    ترقی پزیر ممالک سپلائی چین میں رکاوٹوں اور مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ یوکرین کی جنگ اور اس سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے خوراک کی قلت اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے حالات مزید خراب ہو گئے ہے اور اب وہ عالمی سطح پر شرح سود میں اضافے کے لیے بھی ادائیگی کریں گے۔

    پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کے لیے موثر اور مربوط اقدامات پر مناسب سیاسی توجہ دی گئی ہے لہذا ہمیں ان چیلنجز پر قابو پانے اور وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی یکجہتی کی ضرورت ہےجنہیں ای سی او ایس او سی نے ان اہم اعلامیوں میں اپنایا ہے

  • پرویز الٰہی کی وفاقی وزرا اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    پرویز الٰہی کی وفاقی وزرا اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق: سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ہمارے 5 ارکان صوبائی اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی دی۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بیان توہین عدالت ہے۔ سپریم کورٹ یکم جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن کا فیصلہ دے چکی ہے، جب کہ حمزہ شہباز عدالت کو وزارت اعلیٰ کا الیکشن پرامن طور پر کرانے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان میں خوف و ہراس پیداکیاگیا۔ رانا ثنا اللہ عدالتی احکامات کی تعمیل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد متعلقہ فریقین اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ عدالت رانا ثنااللہ ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو طلب کرے اور تینوں کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی سزا دی جائے۔

  • گستاخ نوپور شرما کو ریلیف دےدیا گیا

    گستاخ نوپور شرما کو ریلیف دےدیا گیا

    نئی دہلی :بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخ نوپور شرما کوتحفظ دینے کی ٹھان لی،اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ سے بی جے پی کی انتہا پسند لیڈر نوپور شرما کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے پولیس کو 10 اگست تک نوپور شرما کی گرفتاری سے روک دیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ میں آج (منگل کو) نوپور شرما کی درخواست پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے بی جے پی کی رہنما کے خلاف گستاخانہ بیان پر درج مقدمات کے معاملے پر ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

    نوپور شرما نے نئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یکم جولائی کو سپریم کورٹ نے ان سے متعلق سخت تبصرہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

    نوپور شرما نے اپنے خلاف 8 ریاستوں میں درج 9 مقدمات میں گرفتاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام مقدمات کو یکجا کرکے دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی، درخواست میں مرکز کے علاوہ 8 ریاستوں دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، جموں و کشمیر اور آسام کو فریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا ہے جو نوپور شرما کو قتل کرنے کیلئے ہندوستان میں داخل ہوا تھا، پکڑے گئے شخص کی شناخت 24 سالہ رضوان اشرف کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی ہے۔

    نوپور شرما کون ہیں؟
    نوپور شرما بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی ترجمان ہیں جنہیں اب متنازعہ ریمارکس کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ نوپور شرما نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کیا تھا۔
    نوپور شرما دہلی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرونِ ملک چلی گئیں اور بھارت کی یوتھ ایمبیسیڈر بھی تھیں۔ بعدازاں ملک واپس آنے کے بعد انہوں نے بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے لیے کام کیا۔

     

     

    بی جے پی رہنما نے 2008 میں اے بی وی پی سے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کا انتخاب جیتا تھا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ونگ میں نیشنل ایگزیکٹو کی رکن کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ بی جے پی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہی ہیں۔

    نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی
    بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان فرقہ وارانہ واقعات کے ایک سلسلے کے پسِ منظر میں شروع ہوا، بی جے پی کی ترجمان نے قطر میں ایک انٹرویو کے دوران نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔

  • خراب معاشی صورتحال سے ظاہر ہوگیا شریف خاندان کو انتظامی امور چلانے کا تجربہ نہیں. عمران خان

    خراب معاشی صورتحال سے ظاہر ہوگیا شریف خاندان کو انتظامی امور چلانے کا تجربہ نہیں. عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر178 روپے تھا جواب 224 روپے کا ہوگیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امریکی سازش سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے وقت ڈالر 178 روپے کا تھا جو اب 224 روپے کا ہوگیا ہے اورآئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔


    عمران خان نے مزید کہا کہ خراب معاشی صورتحال سے ظاہر ہوگیا کہ شریف خاندان کو معیشت یا انتظامی امور چلانے کا کوئی تجربہ نہیں۔ ان کی واحد مہارت چوری، منی لانڈرنگ اوراین آر او حاصل کرنے میں ہے۔ عوام حکومت تبدیل کرنے کی سازش اورپاکستان کو اس ابتر حال تک پہنچانے کے ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔

  • قائم مقام چیئرمین نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات عدالت میں چیلنج کردیے

    قائم مقام چیئرمین نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات عدالت میں چیلنج کردیے

    قائم مقام چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاہے.

    عدالت میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 جون کو کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔ کمیٹی نے نیب افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی تھیں اور سابق چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

    قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے پی اے سی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 جون 2022 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے۔ عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔

    دوسری جانب قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

    علاوہ ازیں ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست کے معاملے میں ہراسگی کے الزامات لگانے والی خاتون طیبہ گل کیس میں فریق بننے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کل ڈی جی نیب لاہور کی درخواست پر بھی سماعت کرے گی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر رکھی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

  • روس دنیاکوتیل بیچے:ایسا نہیں ہونے دیں‌گے:امریکہ

    روس دنیاکوتیل بیچے:ایسا نہیں ہونے دیں‌گے:امریکہ

    واشنگٹن:امریکہ اب روس کومعاشی طورپرابھرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ روسی تیل کی برآمدات روکنے کی پوری کوشش کرے گا

    وائٹ ہاؤس نے روس پر تیل و گیس کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ سعودی عرب کے فیصلے سے اوپک پلس تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پیئر نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ، سعودی عرب پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھائے اور عالمی منڈیوں میں روس کا متبادل بنے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن روسی تیل کی برآمدات روکے جانے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ روس نے توانائی کے شعبے میں تیل و گیس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جس کی بنا پر ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ترجمان کے بقول روس، یورپ کے لئے گیس کی برآمدات منقطع کر سکتا ہے اور امریکہ اس بات کی طرف متوجہ ہے اس لئے متبادل تلاش کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔

     

     

    واضح رہے کہ امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پرجاری کئے جانے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ، سعودی عرب کی فوجی حمایت کرتا ہے اور اس ملک کو بھی چاہئے کہ تیل کی منڈیوں میں توازن کا تحفظ کرے ۔