Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

    تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ذرائع کے مطابق: پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں شفقت محمود، یاسمین راشد، سبطین خان، محمود الرشید اور اسلم اقبال شامل ہییں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے کمیٹی کا سربراہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم کی ہے۔

  • ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار کا خطاب پانے والے راجیش کھنہ کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں کیا یاد اور سوشل میڈیا پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے والد کو پکڑ کر کھڑی ہیں . ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ آپ ابھی بھی ہمارے پاس ہیں اور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں. جیسے ہی ٹوئنل کھنہ نےاپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو جہاں ان کے مداحوں نے ڈھیروں ڈھیر کمنٹس کئے وہیں بالی وڈ سٹار بوبی دیول، طاہرہ کشیپ، اتھیا شیٹی، منیش ملہوترا، اور رتیش دیشمکھ نے کمنٹس سیکشن میں افسردہ ایموجیز بنائے.

    یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1966 میں فلم آخری رات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ فلم آسکر کے لیے ہندوستان کی پہلی باضابطہ انٹری بنی۔ اس کے بعد سپر اسٹار راجیش کھنہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں‌آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند، امر پریم، چھوٹی بہو، گڈی، ہاتھی میرے ساتھی، سیتا پور کی گیتا، نمک حرام کے نام قابل زکر ہیں نہایت ہی کم عرصے میںانہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. راجیش کھنہ وہ آرٹسٹ تھے جن کے نقاد بھی ان کے کام کو سراہتے تھے اور وہ ان کی اداکاری کا کوئی ایسا پہلو نہیں ڈھونڈ پاتے تھے جس پر تنقید کر سکیں. انہیں بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ان کا انتقال جولائی 2012 کو ممبئی میں واقع اپنے بنگلے میں کینسر سے لڑتے لڑتے ہوا.

  • بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    نامور گلوکار بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر جہاں پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے وہیں اداکار اجے دیوگن بھی خاصے رنجیدہ ہیں انہوں نے انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن میں ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے بھوپندر سنگھ کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکر کے لکھا "مجھے بھوپندر جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہواہے ان کی آواز نے لاکھوں لوگوں کو خوشی دی ”. یاد رہے بھوپیندر سنگھ نے بہت سارے ہٹ گیت گائے جن میں دل دھونڈتا ہے، نام گم جائے گا، ایک اکیلا ہے شہر میں، بیٹی نا بیٹی رینا، حضور اس قدر بھی نہ اترا کے چلیے، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے، بادلوں سے کاٹ کے، قابل زکر ہیں.بھوپیندر کی

    اہلیہ متالی سنگھ کے مطابق گلوکار و کمپوزر کی آخری رسومات آج کے دن ممبئی میں‌ادا کی جائیں گی. بھوپیندر کو یورین انفیکشن کے باعث ہستاپل داخل کروایا ان کی حالت زیادہ بگڑی تو انہیں‌وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے. ڈاکٹروں‌کے مطابق انہیں کورونا بھی تھا اور کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں.بھوپیندر سنگھ کا شمار ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں میوزک کی دنیا میں بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا.ان کے انتقال پر بالی وڈ گہرے صدمے میں ہے خصوصی طور پر میوزک سے جڑے لوگ انکے انتقال کو میوزک کا بہت بڑا نقصان گردان رہے ہیں.

  • بھارتی گلوکار بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے

    بھارتی گلوکار بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے

    بھارتی گلوکار اور کمپوزر بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے ہیں ان کی اہلیہ متالی سنگھ کے مطاق انہیں یورین انفیکشن ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا، اس دوران مختلف ٹیسٹ ہوئے ان میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی یہاں تک کہ کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں.بھوپیندر ممبئی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے کے ان کا انتقال ہو گیا.بھوپیندر کا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس میں انہوں نے لتا رفیع،آر ڈی برمن ، مدن موہن ، گلزار بپی لہری اور عاشہ بھونسلے و دیگر کے ساتھ کام کیا. وہ گٹارسٹ بھی تھے متعدد ہٹ گانوں کے گٹار بھی انہوں نے بجائے جن میں چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، دم مارو دم ، چنگاری کوئی بھڑکی ، محبوبہ او محبوبہ

    قابل زکر ہیں. ویسے تو پورا بالی وڈ ہی افسوس کی حالت میں ہے لیکن ہرش دیپ کور ، انکور تیواری اور سوانند کرکی نے ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹس کئے.مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے بھی کہا کہ بھوپیندر کے جانے سے میوزک سے پیار کرنے والے رنجیدہ ہیں. بھوپیندر نے 1964 میں فلم حقیقت سے اپنا بالی وڈ‌ڈیبیو کیا گانے کے بول تھے ہوکے مجبور اس نے مجھے بھلایا ہو گا رفیع طلعت محمود اور منا دے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ تھے. دو سال کے بعد انہوں نے فلم آخری خط کے کے لئے سو لو ٹریک گایا گانے کے بول تھے رت جواں جواں رات مہرباں. بھوپیندر کی وفات کو میوزک انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے.

  • پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس:  22 اگست تک ملتوی کردیا گیا

    پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس: 22 اگست تک ملتوی کردیا گیا

    قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کل 20 جولائی بروز بدھ کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے.

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے باضابطہ اعلان کے مطابق مشترکہ اجلاس اب 22 اگست کو ہوگا۔

    سرکولر کے مطابق ’رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسپیکر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 جولائی 2022 کی بجائے 22 اگست کو شام 4 بجے طلب کیا ہے‘۔

    ڈان کے مطابق: پارلیمنٹ رولز 1973 کے قائدہ نمبر 4 میں کہا گیا ہے کہ ’اسپیکر اس بات کا تعین کرے گا کہ مشترکہ اجلاس کس روز تک یا اسی روز کس وقت تک ملتوی کیا جائے جبکہ اسپیکر اگر مناسب سمجھے تو التوا کی اس تاریخ یا وقت سے پہلے یا مشترکہ اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد کسی بھی وقت مشترکہ اجلاس بلا سکتا ہے’۔

    اس سے قبل پارلیمنٹ کا آخری مشترکہ اجلاس 9 جون کو ہوا تھا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے باوجود انتخابی اصلاحات اور احتساب قوانین کی منظوری دینے سے انکار کے بعد حکومت دونوں ’متنازع‘ قوانین منظور کروانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج طلب

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج طلب

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج دوپہر لاہور میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پرغورکے لئے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔ وفاقی حکومت اجلاس کو اپنی مدت پوری کرنے کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کرے گی۔

    اجلاس میں پنجاب حکومت کے حوالے سے تمام آئینی اورقانونی آپشنزپر بھی بات چیت ہوگی جبکہ اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ اہم فیصلوں کے 22جولائی تک ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران اتحاد کے اجلاس میں چیئرمین نیب سمیت دیگر تمام تقرریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلا س میں آصف علی زرداری ،مولانا فضل الرحمن ،بی اے پی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

  • رانا ثناء کی ایم پیز کو غائب کرنے کی دھمکی دراصل ایک سیاسی غنڈہ گردی ہے. شیخ رشید

    رانا ثناء کی ایم پیز کو غائب کرنے کی دھمکی دراصل ایک سیاسی غنڈہ گردی ہے. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔


    شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔ ڈالر 218 روپے کا ہوگیا معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔ سیاسی استحکام نہ آیا توجھاڑو پھر جائے گی۔

  • فارن فنڈنگ کیس:وزیر اعظم کی الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے کی استدعا

    فارن فنڈنگ کیس:وزیر اعظم کی الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے کی استدعا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس کا مکمل فیصلہ جلد از جلد سنائے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا: میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کا غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس پر طویل التواء کا فیصلہ جلد سنائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا: ریاستی اداروں پر بار بار بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے مفت پاس کیوں دیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا: عمران نیازی کو دیے جانے والے استثنیٰ نے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔

    وزیر اعظم کے بیان پر تحریک انصاف کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ میں بھی الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پیش کرے.

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا: الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بھی ساتھ کرے.

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں 459 افراد میں وائرس کی تصدیق

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 459 افراد میں وائرس کی تصدیق

    ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے. جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16,419 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے459 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ زیرو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تاہم 163 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔

  • حکومتی اتحادیوں  اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں بلا لیا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے .

    اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے مشاورت کی جائے گی ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس آج دوپہر ہو گا ،وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے .

    96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی.

    قبل ازیں اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی.زرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت آج لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اوروفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے.

    انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔