Baaghi TV

Author: +9251

  • ہالی وڈ فلم تھور، لندن نہیں جائونگا کے بزنس پر اثر انداز نہیں‌ہو سکی

    ہالی وڈ فلم تھور، لندن نہیں جائونگا کے بزنس پر اثر انداز نہیں‌ہو سکی

    عید الاضحی کے موقع پر تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں‌ لندن نہیں جائونگا ، قائداعظم زندہ باد اور لفنگے. ان تین فلموں کے ساتھ ہالی وڈ فلم تھور بھی ریلیز ہوئی ہے.اچھی بات یہ ہے کہ ہالی وڈ کی فلم تھور جتنی کامیابی سے جاری ہے اتنی ہی کامیابی سےپاکستانی فلموں کی نمائش بھی جا ری ہے. لندن نہیں‌جائونگا نے تو دبئی اور لندن میں ریکارڈ توڑ اوپننگ کی ہے.فلم جہاں‌جہاں ریلیز ہوئی ہے کامیابی سے جاری ہے لوگوں کا ہجوم ٹکٹ کائونٹر پر دیکھنے کو مل رہا ہے.نوجوان اور بڑے بوڑھے نیز ہر عمر کے لوگ لندن نہیں‌جائونگا کے ساتھ قائداعظم زندہ باد دیکھ رہے ہیں.ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد بھی اچھا رش لے رہے ہے

    اس کے بھی ہائوس فل جا رہے ہیں. یعنی ہر فلم اپنی اپنی جگہ اچھا بزنس کر رہی ہے اب بزبس کے فیگرز کیا ہیں‌یہ عید کے تین دن کے بعد پتہ چل سکے گا لیکن فی الحال تک یہ دونوں‌ فلمیں‌اچھا بزنس کررہی ہیں لندن نہیں جائونگا، قائداعظم زندہ باد سے آگے ہی نظر آرہی ہے.یاد رہے کہ عید الفطر پر پاکستانی پانچ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں‌ان فلموں کے ساتھ ہالی وڈ فلم ڈاکٹر سٹرینج لگی تھی. پاکستانی پانچوں‌ فلمیں‌ایسی نہیں‌تھیں کہ جن کے لئے ڈاکٹر سٹرینج کو اگنور کیا جائے لہذا ڈاکٹر سٹرینج ان سب فلموں‌ کا بزنس متاثر کیا تھا لیکن اب کی بار بھی ہالی وڈ فلم لگی ہے لیکن پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں.

  • حکمرانوں کا اپنا خاندان ایک صفحہ پر نہیں۔ شیخ رشید کا دعوی

    حکمرانوں کا اپنا خاندان ایک صفحہ پر نہیں۔ شیخ رشید کا دعوی

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ: اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا: سابق وزیراعظم عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ: سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جائے گا

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جائے گا

    پاکستان و دنیا بھر کے ممالک کے اندر آبادی کا عالمی دن ورلڈ پاپولیشن ڈے آج 11جولائی کو منایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج 11جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر آبادی کا عالمی دن یعنی ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کودرپیش مسائل بارے عوام میں شعور وآگاہی پید اکرنا ہے،اقوام متحد ہ کی طرف سے آبادی کا عالمی دن ہر سال کی11جولائی کومنانے کی منظوری 1989میں دی گئی،اس دن کی مناسبت سے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی۔

     اس کا مقصد  بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجوہات اور اس سلسلے میں عالمی برادری کی غلطیوں کا پتہ لگا کر ان کا ازالہ کیا جاسکے اور  عام لوگوں کو آبادی کے مسائل اور ان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے ۔

    اس سلسلے میں دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں اور بیماریوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاتعدادخواتین کی اموات واقع ہوجاتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت برائے خواتین کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ800 خواتین بچے کی پیدائش کے دوران موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں ۔عالمی دن پر چلائی جانے والی مہم کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو ری پروڈکٹو ہیلتھ اور فیملی پلاننگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    اس سلسلے میں بہت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شریک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ انھیں ماں اور بچے کی صحت،فیملی پلاننگ ،انسانی حقوق،غربت ،جنسی معلومات،چھوٹی عمر میں شادی ،جنسی تعلق سے منتقل ہونے والی بیماریوں اور انفیکشنزاور مانع حمل دوائوں اور دوسرے طریقوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاسکے۔نوجوانوں میں جنسی تعلقات کے مسائل (خاص طور پر 15سے 19 سال )کو حل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہر سال اس عمر کی ۱۵ ملین خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں جبکہ 4 ملین اسقاط حمل کا شکار ہوتی ہیں ۔

  • مسلم لیگ ن میں کوئی تقسیم نہیں۔ اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن میں کوئی تقسیم نہیں۔ اسحاق ڈار

    سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے بارے میں تقسیم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا: ‏مسلم لیگ (نواز) میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔

    انہوں نے مزید کہا: ہماری جماعت پہلے بھی میاں نواز شریف کی قیادت اور میاں شہباز شریف کی صدارت میں متحد تھی اور آگے بھی ہمیشہ متحد رہے گی۔

    انکے مطابق: موجودہ اقتصادی ٹیم پر حکومت کی تشکیل کے صرف 3 ماہ بعد تنقید کرنے والے یہ مت بھولیں کہ عمران خان‏ کی نااہل حکومت معیشت کو تباہ کرکے ملک کو کن مشکل چیلنجز میں جھونک کرگئی۔

    اسحاق ڈار کہتے ہیں: میاں نواز شریف کی وزارت عظمی میں مہنگائی %4 (کھانے کی اشیاء %2) جی ڈی پی %6،شرح سود %5.25،جنوبی ایشیاء کی مستحکم ترین کرنسی اور سب سے بہترین کارکردگی والا اسٹاک ایکسچینج تھا۔

    وہ دعوی کرتے ہیں کہ: اس سب کی بنیاد پر پاکستان کو مستقبل کی 18ویں بڑی معیشت کا عندیہ ملا اور ان تمام کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔ 

    انہوں نے قوم کو یقین دہانی کرائی کہ: پاکستان مسلم لیگ نواز نے پہلے بھی ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا اور اس بار بھی انشاءاللہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

  • کورونا سے مزید دو مریض چل بسے

    کورونا سے مزید دو مریض چل بسے

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 15,038 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 371 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


    اس کے علاوہ کورونا وائرس میں مبتلا 140 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ کورونا سے مزید دو افراد انتقال کرگئے۔

  • بلاول بھٹو اوراسعد محمود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    بلاول بھٹو اوراسعد محمود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارک باد دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اپنی خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاک ایران جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور باہمی افہام و تفہیم کے حوالے سے تاریخی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تجارت، توانائی، بجلی اور دونوں ممالک کے آپس کے روابط سمیت باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

     

     

  • میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں :شیخ رشید

    میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں :شیخ رشید

    راولپنڈی:شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں،سیاست میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن میں نے کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ 50،60 سال پہلے خونی الیکشن نہیں ہوتے تھے، میئر کا الیکشن میں ایک ووٹ سے ہارا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ خاندانوں کی سیاست کرتے ہیں جبکہ میں ہمیشہ ایک ہی آدمی کے ساتھ سیاست کرتا ہوں جم غفیر کے ساتھ نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں کسی سے انتقام نہیں لیا، نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کیا تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان عوام میں بہت مقبول ہوگئے ہیں، عمران خان کے ساتھ ابھی تک کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں ہوا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نالہ لئی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔

  • بارشوں سے 135 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشوں کا امکان

    بارشوں سے 135 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشوں کا امکان

    لاہور:ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 135 سے تجاوز کر گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزیدبارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مون سون کی بارشوں نے ملک کے مختلف علاقوں کو شدی دمتاثر کیا ہے، خاص طور پر ملک کے جنوب مغرب میں، جہاں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بارش کے باعث آنے والے شدید سیلاب نے درجنوں افراد کی زندگی نگل لی ہیں اور سینکڑوں کو بے گھر ہو گئے ہیں۔

    جون سے شروع ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں کے باعث بلوچستان میں 57 کے قریب لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، سندھ میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، 21 افراد پنجاب میں چل بسے، خیبرپختونخوا میں 18، گلگت بلتستان میں 10، آزاد کشمیر میں چار اور ایک شخص اسلام آباد میں موت کی وادی میں پہنچ گیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے بارش کے دوران 154 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 312 گھروں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا اور 718 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک میں بالخصوص جنوبی سندھ اور جنوب مغربی بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    پی ایم ڈی کے مطابق جنوبی اور جنوب مشرقی سندھ اور ساحلی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلا دھار بارشوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بارش متوقع ہے۔ تمام بڑے دریاؤں، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، ڈی جی خان ڈویژنوں کے بالائی علاقوں اور12 جولائی تک ملک کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں، جس سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث 8 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں۔

  • ومبلڈن 2022 کا تاج نوواک جوکووچ کے سر پر سج گیا

    ومبلڈن 2022 کا تاج نوواک جوکووچ کے سر پر سج گیا

    سربیا:2022 کا مینز سنگل کے فائنل میں نوواک جوکووچ نے نک کرگیوس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نوواک جوکووچ نے نک کرگیوس کو 4-6، 6-3، 6-4، 7-6 (7/3) سے شکست دے کر اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل اور 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا

    یہ جوکووچ کا ومبلڈن کا لگاتار چوتھا ٹائٹل تھا۔ اب وہ مردوں میں رافیل ندال کے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز سے ایک ٹائٹل پیچھے ہیں۔

    سربیا کے معروف ٹینس اسٹار جوکووچ نے پہلا سیٹ ہارا لیکن اس کے بعد سے وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میچ کو چار سیٹوں میں جیت لیا۔

    نک کرگیوس نے ومبلڈن فائنل میں ابتدائی فائدہ اٹھایا کیونکہ انہوں نے نوواک جوکووچ کے خلاف پہلا سیٹ 6-4 سے جیتا تھا۔پہلے چار گیمز سروس کے ساتھ گزرنے کے بعد، کرگیوس سرب کھلاڑی کو توڑنے اور 3-2 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے بقیہ سیٹ تک سروس جاری رکھی۔ اس کے بعد جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں کرگیوس کو 3-1 سے برتری حاصل کرنے کے لیے توڑ دیا اور آخر کار یہ سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔

    جوکووچ نے کرگیوس کو توڑنے کے بعد، اپنے کیرئیر میں پہلی بار، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی سروس کو برقرار رکھا۔

    تیسرا سیٹ 4-4 تک سرو کے ساتھ جا رہا تھا لیکن جوکووچ نے 0-40 سے واپس آ کر آسٹریلوی کھلاڑی کو بریک کر کے 5-4 کی برتری حاصل کی اور پھر سیٹ پر قبضہ کرنے کے لیے سرو رکھا۔

    جوکووچ کو اعصاب شکن گیمز کے چند بریک پوائنٹس سے کرگیوس کو روکنا پڑا، لیکن سرب نے دوسرا سیٹ جیتنے کے لیے اپنے اعصاب کو تھام لیا۔

     

  • ضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کا لودھراں میں پاور شو

    ضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کا لودھراں میں پاور شو

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 11 جولائی کو لودھراں میں پاور شو کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے 17 جولائی کو ہونے والے اہم ضمنی انتخابات سے قبل زبردست پاور شو کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 6 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور خطاب کریں گےجبکہ جلسے میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور علی محمد ، اسد عمر بھی ساتھ ہونگے اور خطاب کریں گے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایک سو بیس فٹ لمبا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد لودھراں پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ لودھراں کے دو حلقوں میں 17 مئی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے، ضمنی الیکشن پی پی 224 اور 228 میں ہوگا۔ عمران خان کے ساتھ جنوبی پنجاب کی قیادت بھی ساتھ ہوگی، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات دیکھ رہے ہیں۔

    ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ گاہ پہلے ہی بارش کے پانی سے خراب ہے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث مزید بارش بھی ہوسکتی ہے، ٹی آئی کی مقامی قیادت موقع پر موجود ہے اور انتظامات کروا رہی ہے۔