Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکن صدرفرارہوگئے

    سری لنکن صدرفرارہوگئے

    کولمبو: سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے اپنے گھر سے فرار ہو گئے ہیں کیونکہ مظاہرین نے ہفتے کے روز ان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا اور دھاوا بول دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔

    دارالحکومت کولمبو میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کے لیے ہزاروں مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کی اور رکاوٹیں توڑ دیں۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ صدر گوتابایا راجا پاکسے کو ہفتے کے آخر میں طے شدہ ریلی سے قبل ان کی حفاظت کے پیش نظرکسی دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے

    یاد رہے کہ یہ موجودہ صورت حال پچھلے کئی دن سے خراب تھی اور یہ اقدام ملک میں معاشی چیلنجز کے دوران بڑھتی سیاسی کشیدگی سے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کی خاطرملک میں کرفیونافذ کیا گیا ہے۔

    ادھر اس سے پہلے کولمبو میں صدر گوتابایا راجا پکسے کی برطرفی کے لیے بڑے عوامی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس نے کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔اس سے پہلے پولیس کے سربراہ چندنا وکرمارتنے کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات 9 بجے سے دارالحکومت میں کرفیو کا نفاذ ہو گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے حکم نامے تک کرفیو کے حالات میں لوگ گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔ کرفیو کولمبو شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی نافذ رہے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو صدر کے خلاف بڑی ریلی شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ کولمبو پہنچے ہوئے ہیں اورمظآہرین کی طرف سے سخت دباو کے بعد سری لنکن صدرکوفرارکرادیا گیا ہے

  • چونترہ: ذاتی دشمنی پر قربانی کیلئے لائے گئے تین بیلوں کو گولی مار دی گئی

    چونترہ: ذاتی دشمنی پر قربانی کیلئے لائے گئے تین بیلوں کو گولی مار دی گئی

    راولپنڈی: چونترہ کے علاقہ چھچھ میں قربانی کیلئے لائے گئے تین بیل پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔

    قربانی کے لیے لائے گئے تین بیلوں کو گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

    علاوہ ازیں: اطلاعات کے بعد تھانہ چونترہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کردی ہے 

    پولیس ذرائع کے مطابق: دونوں فریقین کے درمیان آپس میں دشمنی چلی آرہی تھی جس کے سبب ایک فریق نے دوسرے فریق کے قربانی کیلئے لائے گئے مہنگے بیلوں پر فائرنگ کردی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

  • ہندوستان میں حجاب کی بنا پر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کردیا گیا

    ہندوستان میں حجاب کی بنا پر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کردیا گیا

    نئی دہلی :ہندوستان میں حجاب کے خلاف بھارتی حکومت کی سازشیں ابھی ختم نہیں‌ہوئیں اور یہ معاملہ آئے روز شدت اختیارکرتا جارہا ہے ، اس حوالے سے تازہ واقعہ میں پتہ چلا ہے کہ حکومت ہندوستان نے طالبات کے باحجاب ہونے کا بہانہ بنا کر لڑکیوں کا ایک اور اسکول بند کر دیا۔

    نئی دہلی سے رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اسکول میں حجاب کے ساتھ تعلیم کی مخالفت جاری رکھتے ہوئے اس ریاست میں طالبات کے باحجاب ہونے کا بہانہ بنا کر لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کر دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے کے لئے طالبات کو حجاب اتارنا ہو گا۔ آٹھویں سے دسویں کلاس کی چار سو طالبات نے فاروقیہ اسکول میں بند دروازوں کے پیچھے لڑکیوں کی تعلیم اور حجاب کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسکول دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔

    ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب کو لے کر گذشتہ سال سے بحران جاری ہے اور باحجاب لڑکیوں کو اسکول میں حجاب پر پابندی کا بہانہ بنا کر تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے اور یہی مسئلہ مسلمانوں اور انتہا پسند ہندوؤں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا بھی باعث بنا ہوا ہے۔

  • دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد:امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، جب کہ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں سنت ابراھیمی ادا کی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری نے صدر میں واقع طاہری مسجد میں نمازعیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

    نمازعید کے بعد ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، اور بوہری براردی کے افراد نے حضرت ابراھیم کی یاد میں قربانی کی سنت ادا کی۔نمازِعید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیئے گئے تھے، جب کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 50 فیصد لوگوں نے عیدالاضحٰی کی نماز پڑھی۔ شمالی وزیرستان میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع درپہ خیل عید گاہ میں ہوا۔ جہاں مفتی شیر اکبر نے خطبہ دیا اور نماز پڑھائی۔

    نماز کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے حصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں ادا کی۔

    سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔

    مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں، یہ کرونا وبا کے بعد پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

    نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • اسلام آباد: سیشن جج نے اپنے ہی سول جج کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

    اسلام آباد: سیشن جج نے اپنے ہی سول جج کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

    ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت رات گئے منظور کر لی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق: عدالت نے سول جج بہاولپور ملک فاروق کو 18 جولائی تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سول جج اور اس کی اہلیہ کی جانب سے رات گئے پٹیشن فائل ہوئی جس پر دائری برانچ کے انچارج اسد خان و دیگر عملہ ہائی کورٹ پہنچا، اسلام آباد ہائی کورٹ کو کھولا گیا اور عدالتی احکامات جاری ہوئے۔

    ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں سول جج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج نے مجھے مختلف مقدمات کے فیصلے ان کی مرضی کے کرنے کا کہا لیکن میں نے میرٹ پر فیصلے کیے، سیشن جج نے دھمکی دی پھر میرا تبادلہ کروایا۔

    سول جج کے مطابق میرے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور اب پولیس گھر پر چھاپے مار رہی ہے، میرے پاس سیشن جج کے واٹس ایپ میسجز کالز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

  • سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد:پاکستان کے صوبے سندھ اور بلوچستان میں جولائی کے مہینے میں مون سون کی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    وزارت موسمياتى تبدیلی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش سندھ میں ہوئی جو معمول سے 61 ملی میٹر زیادہ تھی، جب کہ بلوچستان میں 39 ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

     

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 10.5 ملی میٹر، اور بلوچستان میں 6.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے تقریباً 10 ملی میٹر زیادہ بارشیں ہوئیں۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سے کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں معمول سے 28 ملی میٹر زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج بروز ہفتہ 9 جولائی سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    میٹ آفس کے مطابق آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جب کہ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

     

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آج خضدار، قلات، چمن، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران، ژوب، بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب بدین کے مختلف دیہی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کے شہر حب میں ریلے میں پھنسنے والی خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، نورانی کراس پر ریلے گزرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

    شہر قائد میں تیز بارش کے باعث بدھ سے اب تک مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ رحمان نوجوان کی ہلاکت ہوئی جبکہ منگھوپیر میں کرنٹ لگنے 23 سالہ رقیب جاں بحق ہوگیا۔

    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جاں بحق ہوا۔

    اس کے علاوہ نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت 13 سالہ مذمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

    کورنگی میں 100 کواٹرز کے قریب گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے بزرگ شہری جان بحق ہوگیا جبکہ محمد علی سوسائٹی میں پی ایس او پمپ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

    ادھربلوچستان میں اب تک بارش سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پی ڈی ایم اے نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارش کا اسپیل 10 جولائی کے بعد بھی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ عوام حکومتی سرگرمیوں سے نالاں ہیں۔

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق، 78 افراد زخمی، 676مکانات اور 5 برج تباہ ہوئے۔بلوچستان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 400 سولر پلیٹس، الیکٹرک پول اور زرعی اراضی کو نقصان ہوا جبکہ برساتی نالوں، کاریزات اور آبی گزرگاہوں پر آباد کاری نقصان کی بڑی وجہ ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین حکومتی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں، اقدامات کے حوالے سے صرف بلند وبانگ اعلانات ہی ہورہے ہیں۔

    کراچی میں 24گھنٹوں میں کہاں کتنےبادل برسے؟تازہ ترین اعدادوشمارجاری

    دوسری جانب شمالی بلوچستان میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوژک ٹاپ اور شیلا باغ میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی اور چمن کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

    توبہ اچکزئی میں سیلابی ریلے تین ڈیم بہا لے گئے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ کے چار چھوٹے ڈیمز میں بھی شگاف پڑگئے جس کے باعث پانی مکانوں میں داخل ہوگیا اور فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

  • بارش سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ، راولپنڈی، اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    بارش سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ، راولپنڈی، اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈسلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس کے تحت راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،ساہیوال ،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے، نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سےگریز کریں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے

    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار ہوگئی۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر سات افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار568 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 732کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

  • طیبہ گل نے بنی گالہ نظربندی پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

    طیبہ گل نے بنی گالہ نظربندی پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کا شکار طیبہ گل نے نام لے کر تمام ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی انگلش کی ایک رپورٹ کے مطابق: طیبہ گل نے الزام عائد کیا کہ: مجھے اور میرے شوہر کو بنی گالہ میں وزیراعظم ہاؤس میں 45 دن تک ’نظربند‘ رکھا گیا۔

    ان کے مطابق: "ہمیں کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں تھی اور یہاں تک کہ میرا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کر لیا گیا تھا۔”

    طیبہ گل نے دعویٰ کیا کہ؛ انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر اس وقت کے چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو کے فرانزک آڈٹ کے لیے بلایا گیا اور پھر بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیئے نظر بند کیا جارہا ہے.

    طیبہ گل نے مزید کہا کہ: اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو سابق چیئرمین نیب ذمہ دار ہوں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ویڈیو کو نیب کے سابق چیئرمین جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جنہوں نے ان کے خلاف دھمکیاں اور من گھڑت مقدمات بنائے۔

    طیبہ گل نوٹس شئیر کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہیں کہ: شہزاد سلیم (ڈی جی نیب) پہلے اسکا جواب دیں یہ لیگل نوٹس انکو میں یہ فروری 2022 میں بھیج چکی ہوں جسکا جواب نہی آیا.

  • کفایت شعاری پالیسی بارے وفاق کے اہم فیصلے

    کفایت شعاری پالیسی بارے وفاق کے اہم فیصلے

    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2022-23 میں حکومتی اخراجات میں کمی لانے کیلیے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ سے ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ارشاد انصاری کی ایک رپورٹ کے مطابق: آسامیاں ،غیر پیداواری آسامیاں، بے کار آسامیاں ختم کرنے اور سرکاری افسران و ملازمین کو ملنے و الے پٹرول میں 30فیصد کمی، سرکاری افسران و ملازمین کے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلیے غیر ضروری سفر روکنے سمیت دیگرہم اقدامات متعارف کروا دیے، جس کیلیے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلیے مالی کفایت شعاری پالیسی کا علان کردیا ہے۔

    ایکسپریس کو دستیاب رواں مالی سال2022-23 کے لیے اعلان کردہ مالی کفایت شعاری پالیسی کی کاپی کے مطابق صرف ایمبولینس،تعلمی اداروں کیلیے بسیں اور سالڈ ویسٹ گاڑیاں خریدی جاسکیں گی جب کہ ترقیاتی منصوبوں کیلیے درکار آسامیوں کے علاوہ باقی ہر قسم کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ارشاد مزید لکھتے ہیں کہ: علاوہ ازیں حکومتی اخراجات پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ہر قسم کے ڈیلی ویجز و عارضی ملازمین(کنٹنجنٹ اسٹاف)کی بھرتی پر پابندی ہوگی۔ آفس فرنیچر کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔صرف ترقیاتی منصوبوں کیلیے فرنیچر خریدا جاسکے گا۔

    دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ائرکنڈیشنز،مائیکروویو،فریج،فوٹو کاپی مشین سمیت دیگر مشینری و آلات کی خریداری پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔ حکومتی خرچ پر سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاہم سرکاری ملازمین صرف لازمی دورے کرسکیں گے۔

    علاوہ ازیں غیر ملکی مندوبین و وفود کے علاوہ ہر قسم کے سرکاری ظہرانے، عشایئے اور ہائی ٹی پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ حکومتی خرچ پر سرکاری افسران و ملازمین کے لیے اخبارات،رسائل و میگزین کی خریداری بھی بند کردی گئی ہے۔

    دستاویز کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کومالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت بجلی،گیس اور ٹیلی فون سمیت دیگر یوٹیلیٹز کے استعمال میں 10 فیصد تک کمی لانا ہوگی۔سرکاری افسران و ملازمین کو ملنے و الے پٹرول میں 30فیصد کمی، سرکاری افسران و ملازمین کے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے غیر ضروری سفر سے بھی روک دیا گیاہے جبکہ سرکاری میٹنگز زوم اور ویڈیولنک کے ذریعے کرنے کو فروغ دینے کے علاوہ خالی آسامیاں ،غیر پیداواری آسامیاں اور بے کار آسامیاں ختم کرنے کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دریں اثنا وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں 10 ارکان پر مشتمل خصوصی کفایت شعاری کمیٹی قائم کرتے ہوئے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔