Baaghi TV

Author: +9251

  • 17 جولائی کو لوٹے کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،یاسمین راشد

    17 جولائی کو لوٹے کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے،یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جنرل سیکٹری حماد اظہر ، امیدوار ملک نواز اعوان عمر ڈار شبیر سیال اور نادر بھٹی نے بابر چوک یوسی 229 پی پی 168 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے 11 کرپٹ جماعت اکٹھی ہونے کے باوجود بھی تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں ، ناجائز حکمرانوں کا ٹولہ مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتا .

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے ناجائز حکمران امریکا سے مل کر پی ٹی آئی کی حکومت پر شب خون مارا نا جائز طور پر ملک پر قابض ہوا اور این ار اوٹو حاصل کیا پی پی 168 کا لوٹا حلقے میں خریدو فروخت کررہا ہے حلقے کی با شعورعوام 17 جولائی کو لوٹے کی سیاست اسی حلقے میں ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے لوٹوں کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا لوٹوں کا کوئی مستقبل نہیں نوٹوں کا نظریہ صرف پیسہ ہے لوٹوں سے عوام نفرت کرتے ہیں اور 17 جولائی کو لوٹوں کی سیاست کو مسترد کریں گے

    راسمین راشد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑے مارجن سے 20 نشستیں جیتے گی ناجائز پنجاب کی حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے نون لیگ ضمیر فروشوں چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کی جماعت بن چکی ہے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں چور ڈاکو اقتدار کے منصب پر قابض ہے 17جولائی پنجاب کے باشعور عوام پی ٹی آئی کے حق میں اپنا تاریخ ساز فیصلہ دیں گے اور پی ٹی آئی ضمنی انتخابات جیت کر پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی بکنے والوں لوٹوں کا عوام محاسبہ کریں گے شکست لوٹوں کا مقدر بن چکی ہے جھوٹوں کی نانی مریم نواز بڑھکیں مارکر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی عوام شریف خاندان کی حیثیت کو جانتے ہیں بیرون ملک عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر عیاشی اور محلات بنانے والوں کا چہرہ پاکستانی قوم پہچانتی ہے شریف اور زرداری خاندانوں نے گیارہ سو ارب روپے چوری کیا کیا گیا پیسہ قوم کا ہڑپ کر لیا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیں گے

  • حمزہ شہباز نےعوام کوسو مفت یونٹ کا تحفہ دیا توعمران نیازی عدالت چلا گیا،مریم نواز

    حمزہ شہباز نےعوام کوسو مفت یونٹ کا تحفہ دیا توعمران نیازی عدالت چلا گیا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔

    شیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں اتنخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ میں یہاں کی عوام کودونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، جتنی محبت مجھے اس گرمی کے باوجود مجھے شہر نے دی ہے میرا بس نہیں چل رہا میں عوام میں آ جاؤں۔ یہاں جذبے دیکھ کر لگتا ہے کہ 17 جولائی کو شیر واپس آ رہا ہے۔ عوام کا جم غفیر گراؤنڈ کے باہر موجود ہے۔ میاں خالد محمود کو مبارکباد دیتی ہوں ، اس حلقے سے آپ الیکشن جیت چکے ہیں۔ عمران خان شیخوپورہ یہاں سے چھوٹا سے جلسہ کر کے گیا، بتانا چاہتی ہوں یہ شہر مسلم لیگ ن کا ہے۔ عمران خان بتا نہیں سکتا گزشتہ چار سال میں کوئی کام نہیں کیا، یہ ہمارے نام بدل کر پکارتا ہے، یہ ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑھائی ماہ میں بہت کام کیے، لیکن عمران خان نے چار سال میں ایک کام نہیں کیا، مہنگائی ضرور ہے، اپنی کمپین شروع کرنے لگی تو لوگوں نے کہا عمران خان کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کرنی پڑی، ائی ایم ایف کے معاہدے کے باعث ہمیں پٹرول سمیت مہنگائی بڑھی، ن لیگ کیلئے عوام کی شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پنجاب آج بھی شیر کے پاس کھڑا ہے، عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ مشکل جتنی بھی بڑی ہوں، نواز شریف، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی۔عوام کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دینگے۔

    مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کو سو مفت یونٹ کا تحفہ دیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت بجلی دینے کے بجائے یہ عدالت چلا گیا، عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس کے خلاف یہ عدالت چلا گیا ہے، عمران خان پنجاب کی دشمنی بہت حد تک آگے نکل گیا ہے اور اس نے ظلم کروا کر ختم کروا دیا، عوام اسے معاف نہیں کرے گی، 17 جولائی تک نہ صحیح 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کی بجلی مفت کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔فتنہ خان شہباز شریف آپ کے چودہ طبق روشن کرے گا۔ 75 سال بعد یہ پہلا وزیراعظم ہے جس کے اپنے لوگوں نے اسے مار مار کر عہدے سے فارغ کروایا ہے۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میاں خالد محمود کو ووٹ دینا، یہ شیر کا امیدوار ہے، اس نے پنجاب کا مینڈیٹ آپ کو واپس دلوایا اور اپنی سیٹ کی پرواہ نہیں کی۔ فتنہ خان کو پتہ ہے کہ اگلے سال تک ہماری حکومت رہی تو مہنگائی کم ہو جائے گی، معیشت ٹھیک ہو جائے گی، حالات ٹھیک ہو جائینگے، ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، مسلم لیگ ن کو اپنی عوام کو تکلیفوں سے نکلوائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن چند مہینوں میں عوام کو بحرانوں سے نکالے گی۔

  • طیبہ گل کا معاملہ، عمران خان نے ہر حد پار کی، خورشید شاہ

    طیبہ گل کا معاملہ، عمران خان نے ہر حد پار کی، خورشید شاہ

    سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں وزیراعظم ہاؤس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے،عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہو،سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا،عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے،ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاؤس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے۔

    چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الفور استعفی دیں

    خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے،عمران خان، تم اتنے گھناؤنے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے،واضح ہو رہا کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا،ثابت ہو گیا اپنے سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے ہر حد پار کی۔

     

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرلیا

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس اس شرمناک کام میں بھی عمران خان نے متاثرہ خاتون کو ریاست مدینہ کا حوالہ دیا،پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہو گا،پاکستان کے تمام ادارے، پارلیمان ہر صورت معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگیس کی قیمت فروخت میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگیس کی قیمت فروخت میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کمیٹی نے گیس کی قیمت فروخت میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری دے دی ہے۔

    اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مالی سال 2022-23 کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیش کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2015-2016 سے اوگرا کی مالی ضروریات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کے نتیجہ میں مارچ 2022 تک مجموعی ریونیو شارٹ فال 547 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ جون 2018 میں گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 299 ارب روپے تھا جو 31 مارچ 2022 تک 1232 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ریونیو خسارے اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین میں توازن، گیس اور تیل کی تلاش اور پیداوار کی بڑھوتری پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پٹرولیم ڈویژن کے بورڈ کی جانب سے گیس کی قیمت فروخت میں اضافے کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔

    ای سی سی نے گیس کی قیمت فروخت میں مجوزہ نظرثانی کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ صنعتوں اور پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم سستا آٹا اسکیم کے تحت رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ یکم جولائی سے 31 اگست کے دوران خیبر پختونخوا میں سستے آٹے کے 1200 اضافی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں۔

     

     

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے یکم جولائی کو کھولے گئے گندم کی خریداری کے دوسرے انٹرنیشنل ٹینڈر کے حوالےسےجلد از جلد ہدایات کے لیے بھی سمری پیش کی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غوروخوض کے بعد ٹینڈر کو منسوخ کر دیا اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ہدایت جاری کی کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے تازہ ٹینڈر جاری کیا جائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر تجارت، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ملک کے لیے گندم کی حقیقی ضروریات کا تخمینہ مرتب کرے گی۔

  • ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا: جاتے جاتےچاہنے والوں کوغمگین کرگئیں

    ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا: جاتے جاتےچاہنے والوں کوغمگین کرگئیں

    لندن:،ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے چاہنے والوں کوغمگین کردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں، ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں”۔

     

    ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ "آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے، ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے، مجھے بہت یاد آئے گی”۔ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو انکے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

     

     

    ادھر جاری ٹورنامنٹ میں عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو بھی حاصل رہا،اطلاعات کے مطابق ایک مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

    تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر 9 جولائی کو ومبلڈن ٹورنامنٹ کے ویمن سنگل فائنل میں قازقستان کی ایلینا رابیکینا کا مقابلہ کریں گی۔اگر انس جابر فائنل میں کامیابی حاصل کرتی ہیں تو وہ ایک ٹینس گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والی پہلی عرب اور افریقی خاتون ہوں گی۔انس جابر نے بتایا کہ تیونس عرب دنیا اور براعظم افریقا سے جڑا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں ہم زیادہ کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میرے ملک، مشرق وسطیٰ اور افریقا سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔

    27 سالہ انس جابر 2021 میں ایک ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی بنی تھیں اور ٹاپ 10 کھلاڑیوں کا بھی حصہ بنیں۔مگر 9 جولائی کو ومبلڈن میں کامیابی ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں نے متعدد بار خود کو جیت کے بعد تقریر کرتے ہوئے سنا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ اب میں حقیقت میں یہ ٹرافی تھامنا چاہتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ میں ایسا کرسکتی ہوں’۔

    اب تک وہ مجموعی طور پر 5 ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس جیت چکی ہیں اور ٹینس کے میدان میں کامیابیوں نے انہیں تیونس میں بہت زیادہ مقبول بنا دیا ہے، جہاں ان کو ‘وزیر خوشی’ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

    انس جابر کے مطابق ‘کچھ عرصے سے تیونس کو مشکلات کا سامنا ہے، مگر جب لوگ میرے میچ دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ متحد ہوجاتے ہیں، میں خوش ہوں کہ وہ مجھے فالو کرتے ہیں، توقع ہے کہ میں وزیر خوشی کا خطاب ہمیشہ اپنے پاس رکھ سکوں گی’۔

    اس سال ومبلڈن میں انس جابر کو محض 2 سیٹس میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے مگر ان کی مخالف کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں محض ایک سیٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

    ویسے اس سال ومبلڈن میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی تاریخ رقم کرے گی کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب تیونس یا قازقستان سے رکھنے والی کوئی خاتون یہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرے گی۔یہ دونوں کھلاڑی اس سے قبل 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے 2 بار کامیابی انس جابر کے نام رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سن 2000 میں ایک سیاہ فام خاتون وینس ولیمز نے بھی یہ اعزازحاصل کیا تھااوراس اعزاز کے بعد دنیا بھرسے سیاہ فام لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے تھے

    جب 9 جولائی 2000 کو وینس ولیمز نے پہلی بار ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن، لنڈسے ڈیون پورٹ پر اس کی فتح نے ولیمز کو پہلی سیاہ فام خاتون ومبلڈن چیمپئن بنا دیا جب سے التھیا گبسن نے 1957 اور 1958 میں بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتا تھا۔

  • عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو بھی حاصل رہا

    عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو بھی حاصل رہا

    لندن:عرب مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن میں تاریخ رقم کرنے والی ہیں،یہ اعزازسیاہ فام خاتون کو بھی حاصل رہا،اطلاعات کے مطابق ایک مسلمان ٹینس اسٹار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔

    تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر 9 جولائی کو ومبلڈن ٹورنامنٹ کے ویمن سنگل فائنل میں قازقستان کی ایلینا رابیکینا کا مقابلہ کریں گی۔اگر انس جابر فائنل میں کامیابی حاصل کرتی ہیں تو وہ ایک ٹینس گرینڈ سلیم ایونٹ جیتنے والی پہلی عرب اور افریقی خاتون ہوں گی۔انس جابر نے بتایا کہ تیونس عرب دنیا اور براعظم افریقا سے جڑا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے اس حصے میں ہم زیادہ کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میرے ملک، مشرق وسطیٰ اور افریقا سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں۔

    27 سالہ انس جابر 2021 میں ایک ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی بنی تھیں اور ٹاپ 10 کھلاڑیوں کا بھی حصہ بنیں۔مگر 9 جولائی کو ومبلڈن میں کامیابی ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں نے متعدد بار خود کو جیت کے بعد تقریر کرتے ہوئے سنا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ اب میں حقیقت میں یہ ٹرافی تھامنا چاہتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ میں ایسا کرسکتی ہوں’۔

    اب تک وہ مجموعی طور پر 5 ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس جیت چکی ہیں اور ٹینس کے میدان میں کامیابیوں نے انہیں تیونس میں بہت زیادہ مقبول بنا دیا ہے، جہاں ان کو ‘وزیر خوشی’ کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے۔

    انس جابر کے مطابق ‘کچھ عرصے سے تیونس کو مشکلات کا سامنا ہے، مگر جب لوگ میرے میچ دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ متحد ہوجاتے ہیں، میں خوش ہوں کہ وہ مجھے فالو کرتے ہیں، توقع ہے کہ میں وزیر خوشی کا خطاب ہمیشہ اپنے پاس رکھ سکوں گی’۔

    اس سال ومبلڈن میں انس جابر کو محض 2 سیٹس میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے مگر ان کی مخالف کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں محض ایک سیٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

    ویسے اس سال ومبلڈن میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی تاریخ رقم کرے گی کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب تیونس یا قازقستان سے رکھنے والی کوئی خاتون یہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرے گی۔یہ دونوں کھلاڑی اس سے قبل 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے 2 بار کامیابی انس جابر کے نام رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سن 2000 میں ایک سیاہ فام خاتون وینس ولیمز نے بھی یہ اعزازحاصل کیا تھااوراس اعزاز کے بعد دنیا بھرسے سیاہ فام لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے تھے

    جب 9 جولائی 2000 کو وینس ولیمز نے پہلی بار ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن، لنڈسے ڈیون پورٹ پر اس کی فتح نے ولیمز کو پہلی سیاہ فام خاتون ومبلڈن چیمپئن بنا دیا جب سے التھیا گبسن نے 1957 اور 1958 میں بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتا تھا۔

  • ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے  کی بچت کی

    ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی

    صدر عارف علوی کی زیرصدارت ایوانِ صدر میں بجلی کی بچت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.صدر مملکت نے گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت بجلی، پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا.ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ دو سالوں میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی .

    الیکشن کمیشن خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ تحریک انصاف

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے ،ایوانِ صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر چل رہا ہے ،ایوانِ صدر نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے ،ایوانِ صدر نے دنیا کے پہلے آئی ایس او 50001سند شدہ صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت حاصل کی،توانائی کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.صدر مملکت کی تمام گورنر ہاؤسز، یونیورسٹیز اور محتسب کے دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا.

     

    غداری کے فتوؤں سے کوئی غدار نہیں ہوجاتا. الیکشن کمیشن

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اپنے کاروبار اور صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں ، شمسی توانائی سے پیداواری لاگت کم ہوگی ، مقامی مصنوعات اور خدمات کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقتی بنایا جا سکے گا،ایوانِ صدر کے عملے کو بجلی کی بچت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی تعلیم دی جائے ،ایوانِ صدر میں غیر استعمال شدہ الیکٹرانکس بند رکھنے ، اے سی 26 ڈگری پر چلانے اور پانی کی بچت کے حوالے سے مزید بہتری لائی جائیگی.

  • ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائےگی:احسن اقبال

    ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائےگی:احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت آئندہ 6 سے7ماہ میں سنبھل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریں گے، پورے ملک کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو نصف کیا، ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔

    احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں ذاتی ہاؤسنگ سوسائٹیز پراربوں روپے لگائے گئے، جہلم جیسے علاقوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کیا گیا، یونین کونسل تک چلانے کا تجربہ نہ رکھنے والے عمران خان کووزارت عظمیٰ دیدی گئی۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس قدر معاشی بدحالی نہیں دیکھی، عمران خان نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپنے مقدمات بند کرائے۔رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندے کا رجحان رہا، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔

    100انڈیکس کاروباری ہفتے میں 286 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 344 پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین سطح بالترتیب 41 ہزار 685 اور 41 ہزار 9 رہی جبکہ انڈیکس ایک ہفتے میں 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    حصص بازارمیں ایک ہفتے کےدوران 36 کروڑ شیئرزکےسودے ہوئےجن کی مالیت 12 ارب 17کروڑ روپےسے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 21 ارب روپےکم ہوکر6 ہزار941 ارب روپے رہی۔

  • چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    پنجاب حکومت کا راجن پور کچہ کے علاقہ کی بحالی و جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کے بڑوں، چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا. دونوں افسران نے فرنٹ لائن پر روجھان کچہ پکٹ بہار ماچھی اور پکٹ بستی دولانی اور اندورنی علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔

    آئی جی پنجاب کو کچہ کے علاقہ میں 17 نئی پولیس پکٹس کے قیام اور کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے مستقل سدباب کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان اپنانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

    بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لنڈ گینگ ، سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی جلد گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے کچہ میں سرگرم کریمنل گینگز کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیا،کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے نئی روڈز اور پل بنائے جائیں گے ۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا،کچہ پولیس پکٹس کو مستقل پولیس پوسٹس کا درجہ دیا جائے گا، کچہ کے علاقوں کے افراد کو روزگار کی فراہمی اور پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے عمر اور تعلیم میں رعایت کی شرائط پر غور کیا جا رہا یے،آئی جی پنجاب نے کچہ میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی اورفرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

     

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

     

    اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں،کچہ میں تعینات پولیس فورس کی فلاح اور ویلفیئر کے لیئے اسپیشل پیکج لایا جائے گا،کمشنر ڈیرہ غازیخان خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کچہ کے علاقوں میں بنیادی سہولیات سکولز ، ہسپتال اور انفرا سٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں سڑکوں ، سکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،کچہ کے مقامی افراد کی بحالی اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے روجھان سنٹر آف ایکسیلنس اور ایس ڈی پی او آفس روجھان کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

  • سری لنکا کے معاشی حالات:برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے اورمشکل میں ڈال دیا

    سری لنکا کے معاشی حالات:برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے اورمشکل میں ڈال دیا

    کولمبو: سری لنکا کے معاشی حالات:برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے اورمشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے سری لنکا میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی کے باعث اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ’ٹریول ایڈوائزری‘ کو تبدیل کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

     

     

    مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر کے خلاف جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار سیاحتی شعبے کو مزید متاثر کرے گی۔

     

     

     

    ادھر سری لنکا کے محکمہ سیاحت کی اتھارٹی (ایس ایل ٹی ڈی اے) کے صدر پرینتھا فرنینڈو نے واضح کیا کہ مختلف ممالک کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بیرون ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے موجودہ منظر نامے کے باعث مقامی سیاحوں کو تھوڑی مشکلات ضرور ہیں ، تاہم ہم سری لنکا آنے والے سیاحوں کو کسی بھی پریشانی سے پاک سفر کا تجربہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

     

     

     

    صدر پرینتھا فرنینڈو نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 11 ہزار 337 سیاحوں نے سری لنکا کا سفر کیا، جب کہ کووڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے 2021 کے پہلے چھ ماہ میں صرف 17 ہزار سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔