Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 13 شدید بارش سے پانی میں ڈوب گیا

    اسلام آباد کا سیکٹر ایچ 13 شدید بارش سے پانی میں ڈوب گیا

    وفاقی دارالحکومت میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا۔

    تقریباً 4 گھنٹے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 کے علاقے میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہو گیا۔

    تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث امدادی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا۔


    ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ 13 میں زیر تعمیر عمارتوں کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرگیا، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کےذریعے پانی نکال رہی ہیں، گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی جمع ہو گیا تھا۔

  • حکومت کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

    حکومت کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر پی ٹی آئی کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا۔

    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا سابق چیئرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے معاملات کی مکمل انکوائری کی جائے گی، ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جبکہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طبیہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

  • کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی:شہرقائد میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، بارش کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی تین پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 چار گھنٹے تاخیر سے شام 7:36 بجے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے نجف کی پرواز پی کے 219 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے 9 بجے شیڈول ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز FZ-336 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوئی، ایرسیال ایرلاین کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 125 بھی 53 منٹ تاخیر سے شام 7:53 بجے روانہ ہوئی۔

    ایربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز PA 406 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 10:35 بجے شیڈول ہوئی، پی آئی اے کی رات 10 بجے کی پشاور کی پرواز کو رات ایک بجے شیڈول کردیا گیا۔

    سیرین ایر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER524 منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد کی پرواز PK340 بھی منسوخ کردی گئی۔امارات ایرلاین کی کراچی سے دبئی کی پرواز EK-609 منسوخ کردی گئی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث پی آئی اے کی کوئٹہ سے کراچی کی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ لینڈ کی ہدایت کی گئی، پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بھی بارش کے باعث پرواز پی کے 311 کو ملتان لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، پی کے 311 کو سہ پہر 2:55 پر کراچی لینڈ کرنا تھا لیکن پرواز تاحال ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو رات 9 بجے ملتان سے کراچی لینڈنگ کا نیا وقت دے دیا گیا ہے۔

  • کپتان کا انمول ہیرا بھتہ خورنکلا،شہزاد اکبرنے کرپشن کی تاریخ رقم کردی

    کپتان کا انمول ہیرا بھتہ خورنکلا،شہزاد اکبرنے کرپشن کی تاریخ رقم کردی

    لاہور:کپتان کا انمول ہیرا بھتہ خورنکلا،شہزاد اکبرنے کرپشن کی تاریخ رقم کردیا،اطلاعات کےمطابق سابق حکومت کے کچھ کارناموں کے حوالے سے اہم انکشافات آنے شروع ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کچھ ایسے حقائق پیش کئے ہیں کہ جن کوابھی تک جھٹلایا نہیں جاسکتا

    سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کے مشیرخاص معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مختلف حیلوں اوربہانوں سے اربوں روپے کمائے ہیں اوراس اندازسے کمائے ہیں کہ کسی کو احساس تک نہیں ہونے دیا گیا

    سینیرصحافی کا کہنا تھا کہ وہ ببانگ دہل سابق حکمرانوں کی کرپشن پرچیلنج کررہےہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا،ان کاکہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ،خاورمانیکا،مونس الٰہی سمیت کئی اہم شخصیات کی کرپشن کے خلاف پروگرام کیئے لیکن کوئی جواب نہیں آیا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں آج اس شخص کا ذکرکررہا ہوں جس نے کرپشن ختم کرنےکی آڑ میں کرپشن کی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی مرزا شہزاد اکبر ہیں جنہوں نے اربوں روپے کمائے، ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پرہردور میں ایک بیانیہ دیا جاتا رہا لیکن حققیت میں اس بیانیئے کی آڑ میں لوٹا گیا، ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں بھی احتساب کا نعرہ لگایا گیا

     

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مشرف دور میں ایک احتساب افسر کی حیثیت سےکام کرنے والے شخص شزاد اکبرکوکوئی جانتا تک نہیں تھا ،ان کا کہنا تھاکہ مشرف دور میں کرپشن کیسز میں ناکامی کے بعد عمران خان نے اس شخص کومعاون خصوصی بناکراپنا منجن بیچنے کا پروگرام بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کولگانے کا مقصد ن لیگ کی قیادت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے ،جس کے لیے شہزاد اکبر نے بڑی قومی رقم ضائع کردی

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ عمران خان نے جس شخص کو کوئی عہدہ دیا اس نے لوٹ مار کی ، ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو بھی شہزاد اکبرکے ماتحت کردیا گیا ، جس کے ذریعے مخالفین پرکرپشن کے کیسز بنائے گئے، ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبرنے تیل مافیا اورایسے ہی کچھ دیگرشعبہ جات سے اربوں روپے لوٹے ، شہزاد اکبر نے سرکاری اثرورسوخ استعمال کرکے اربوں روپے کمائے

    ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیاجس کے ذریعے بڑی کرپشن کی گئی ، کچھ فرنٹ مین بنائے گئے ، ایسے ہی شہزاد اکبر نے بڑے ٹیکنیکل طریقے سے مال بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبرنے بہت زیادہ نقصان پہنچایا

  • احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی کی حامی خواتین کی  بدتمیزی

    احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی کی حامی خواتین کی بدتمیزی

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی حامی فیملی کی جانب سے روایتی بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں اور حمایتیوں کو انسانیت کی تزلیل کا جو سبق سکھایا ہے اس کے اثرات عیاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے ،وہیں موجود پاکستان تحریک انصاف کی حامی خواتین نے احسن اقبال کو دیکھتے ہی نعرے لگانا شروع کر دیئے.بظاہریہ فیملی خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےاپنے ٹوئٹر پیغام کہا کہ آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے ’’گوگی پیرنی کا حساب دو‘۔

    احسن اقبال نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ وہ چہرے ہیں جن کی تربیت عمران نیازی نے ہٹلر کی پلے بک سے کی ہے۔ عام زندگی میں لوگ انہیں پڑھا لکھا سمجھتے ہونگے لیکن تہذیب محض تعلیم سے نہیں آتی۔ والدین کی تربیت، صحبت اور زندگی میں انسان کسے فالو کرتا ہے یہ عناصر انسان کو خواہ وہ کتنا تعلیم یافتہ ہو اسے گنوار بھی بنا سکتے ہیں۔

  • علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑ لی۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے ایک اسلحہ ڈیلر نے بیرون ملک سے نہایت جدید رائفلز کی امپورٹ کے لیے لاہور ایئرپورٹ کا انتخاب کیا۔ کسٹم حکام نے دستاویزات کا معائنہ کیا تو سندھ میں کاروبار کرنے والی اسلحہ کمپنی نے سندھ حکومت سے حاصل کیا جانے والا لازمی درکار امپورٹ لائسنس پیش نہیں کیا جبکہ اُس کے پاس محکمہ داخلہ پنجاب سے درکار ٹرانسپورٹیشن لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔

    اسی اثناء میں امپورٹ کی جانے والی رائفلز کے ابتدائی معائنہ میں کسٹم حکام کو ان کی تکنیکی تفصیلات کے بارے میں بھی شک ہوا جس پر اسلحہ ماہرین سے جانچ کروائی جا رہی ہے۔رائفلز امپورٹ کرنے والی کمپنی نے گڈز ڈیکلیریشن(GD)میں رائفلز کا ’کیلیبر‘یعنی بور.308 درج کیا لیکن کسٹم حکام کو شک ہے کہ یہ رائفلز7.62 بور کی ہیں اور پاکستان میں 7.62 کیلیبر کے ہتھیار ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے لاگو کی جانے والی اسلحہ امپورٹ پالیسی کے تحت 18 انچ سے چھوٹی بیرل کی رائفل امپورٹ کرنا منع ہے لیکن ایئرپورٹ پر آنے والی رائفلز کی بیرل کی پیمائش12 سے13 انچ کے لگ بھگ ہے۔

    اسلحہ ماہرین کے مطابق رائفلز کی غیر حتمی تکنیکی جانچ سے شبہ ہو رہا ہے کہ یہ نہایت طاقتور ’بور‘ کی جدید رائفلز ہیں اور ان کا کیلیبر ’جی ڈی‘ میں ظاہر کردہ کیلیبر سے مختلف ہے جبکہ ان سیمی آٹومیٹک رائفلز کو معمولی سی تکنیکی تبدیلی کے بعد مکمل آٹو میٹک بھی بنایا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ غیر معمولی اور مشکوک بات ہے کہ کراچی کے اسلحہ ڈیلر نے کراچی ایئرپورٹ پر امپورٹ منگوانے کی بجائے لاہور ایئرپورٹ کا انتخاب کیوں کیا اور سندھ حکومت سے امپورٹ لائسنس کیوں نہیں حاصل کیا گیا ۔

    ذرائع کےمطابق یہ شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ کسٹم کلیئرنس کے بعد ان رائفلز کو پشاور کی اسلحہ مارکیٹ میں پہنچایا جانا تھا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رائفلز کی تکنیکی تفصیلات کی جانچ کےلیے اسلحہ ماہرین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔اگر دستاویزات نامکمل اور امپورٹ کردہ رائفلز کا کیلیبر اور دیگر تکنیکی معیار ممنوعہ ثابت ہوا تو کھیپ ضبط کر لی جائے گی۔

  • بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    کراچی:بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے،اطلاعات کےمطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ اور سندھ حکومت غائب ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے، لوگ ٹریفک پھنسے ہوئے ہیں، کئی نالے الٹے بہنا شروع ہوچکے ہیں، شہر کراچی پر سیاست کرنے والے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے نالے صاف کروائے جس سے عوام کو رلیف ملا، سندھ حکومت نے ان نالوں کی دوبارہ صفائی نہیں کرائی، کراچی کے لوگوں کو پیپلزپارٹی ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں مگر نااہل ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ غائب ہے، سندھ حکومت صرف شہر کراچی سے بھتہ کلیکشن کا کام احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔

    بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں آج بھی بادل خوب برسے اور شہر بھر میں صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، جیل روڈ، شارع فیصل، بہادرآباد، طارق روڈ، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، گلشن حدید، قومی شاہراہ سپرہائی وے، کاٹھوڑ پر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    دوسری جانب کراچی میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ، میلینم، لالو کھیت کی طرف حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک ، ایکسپو ٹرننگ جانب اسٹیڈیم ، حسن اسکوائر پل کی جانب اسٹیڈیم، (دونوں اطراف)، عصر شیریں کے قریب بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ بدترین ٹریفک جام ہے۔

    ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ان تمام مقامات پر پانی روڈ پر جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے لہذا تمام گاڑیوں والے اور بائیک والوں سے گزارش ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کازوے روڈ سیلابی ریلے کے بائث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، کازوے روڈ پر ایک بڑا گھڑا بن چکا ہے ، ٹریفک کی آمد و رفت کو سیلابی ریلے کے بائث بند کیا گیا ہے ، کازوے روڈ پر کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے ، اعلی افسران سے متعلقہ اداروں کو درخواست لکھنے کی استدا کی ہے۔

  • پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے،سعد رفیق

    پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ملتان ائر پورٹ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ ملتان ائر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے اضافی نشتیں لگائی جائیں،ائر پورٹ پر مسافروں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،امیگریشن سٹاف کی کمی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا.وفاقی وزیر نےملتان ائر پورٹ کی آمدن بڑھانے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی.

    گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافروں کو رخصت کرنے کے لئے آنے والے احباب کی ائر پورٹ داخلے کی مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی۔ قومی اداروں کی کارکردگی کو ذاتی دلچسپی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے،پی آئی اے کی تنظیم نو اولین ترجیح ہے۔

    دوسری طرف علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے مسلسل پرندے ٹکرانے کے واقعات کا معاملہ پر
    سول ایوی ایشن کا فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام کا اعلان کر دیا.لاہور ایئرپورٹ پر 11جولائی سے2ماہ کیلئے الصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے.اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے.

     

    عید کے ایام میں پی آئی اے کے کرایوں میں بھی کمی

     

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ملکی و غیر ملکی ایئرلائن نوٹم پر سختی سے عملدرآمد کریں تاہم کسی بھی ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی،مون سون کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے الصبح 5بجے سے صبح کے8بجے تک کوئی بھی طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کرسکے گا.

    سی اے اے نے عیدالاضحی پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کررکھی ہے، تاہم
    ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز کو وقت کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کردیا گیا
    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق قومی ایئرلائن نے بھی لاہور کیلئے اپنے پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی ہے.

  • سندھ:بلدیاتی الیکشن کادوسرا مرحلہ:رینجرز اورفوج کی تعیناتی کی منظوری کےلیےخط

    سندھ:بلدیاتی الیکشن کادوسرا مرحلہ:رینجرز اورفوج کی تعیناتی کی منظوری کےلیےخط

    کراچی:سندھ:بلدیاتی الیکشن کادوسرا مرحلہ:رینجرز اورفوج کی تعیناتی کی منظوری کےلیےخط ،اطلاعات کے مطابق بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخاب کے دوسرے مرحلے پر الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران بے امنی کا خدشہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے، کراچی کے حلقہ این اے 240 کورنگی کے ضمنی انتخاب میں حریف سیاسی جماعتوں کے تصادم اور فائرنگ کے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔

    ایسے واقعات کے پیشِ نظر بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بعض پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کر دی گئی، پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

    کیو آر ایف کے طور پر موجود ہے جو کہ جامد پوزیشن پر نہیں ہے، اس کے پیش نظر این اے 240 کورنگی کراچی II کے 1″ فیز اور ضمنی انتخاب میں انتخابات کے انعقاد میں امن و امان کی بحالی بنیادی مسئلہ رہا۔

    دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے زیادہ تر شہری علاقے ہیں جہاں زیادہ تر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں، ان پر سیاسی الزامات عائد کیے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا دن 24 جولائی 2022 کو ہونا ہے، ضمنی انتخاب این اے 245، کراچی ایسٹ-IV کے لیے پولنگ 27 جولائی 2022 کو شیڈول ہے۔

    امن و امان کی مخدوش صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں در پیش مسائل کے پیشِ نظر انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    میلبرن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد ہوئی۔

    تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ، سابق کھلاڑی شین واٹسن ،سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس اور دیگرکرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ ایرون فنچ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی 4 بر اعظموں کے 13 ملکوں کا سفر کرے گی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔